درباری علماء کے سرکاری مدارس VS علماء حق کا مساجد میں درس
اپریل 6, 2025

فقہ وفتاویٰ اور مدارس میںدرباری علماء کا کردار کچھ اور تھا
دنیا کامشہور مدرسہ ”جامعہ الازہرمصر”
اسماعیلی شیعہ فاطمی حکومت نے قائم کیا تھا ۔ پھر جب صلاح الدین ایوبی نے فاطمی حکومت کا خاتمہ کردیا تو جامعہ الازہر سنی مکتب کے زیر اثر آگیا۔1960تک خالص مذہبی مضامین مختلف فقہی مسالک اور عربی علوم کے فنون پڑھائے جاتے تھے لیکن1961میں اس کے اندر جدید تعلیم بھی شروع کی گئی۔
خطہ بہاولپورصدیوں تہذیب کا مرکز ،تاریخی قصبہ اُوچ دینی تعلیمی اداروں کا گہوارہ رہا ۔مشرق وسطیٰ ،سینٹرل ایشیاء سے آنے والے تشنگانِ علم کی آبیاری کرتا رہا۔ ریاست بہاولپور نے جامعہ پنجاب،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ، ندوة العلماء اعظم گڑھ ، طیبہ کالج دہلوی ، اسلامیہ کالج پشاور،کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کی امداداور معاونت کی ۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی بنیاد1879میں مدرسہ دینیات کے طور پر رکھی گئی۔1925میں مدرسہ عباسیہ کی بنیاد رکھی گئی۔1963میںفیلڈ مار شل جنرل ایوب نے جامعہ کا دورہ کیا۔
نواب سر صادق عباسی30ستمبر1904کو بروز جمعہ پیدا ہوئے۔ 2سال کی عمر میں والد کیساتھ اکلوتے فرزند نے سفر حج کیا۔ والدکی وفات پر15مئی1907کو سرصادق کو حکمران بنانے کا اعلان کیا گیا مگر ریاست کے انتظام اور سرصادق کی تعلیم وتربیت کیلئے حکومت برطانیہ نے آئی سی ایس آفیسر سررحیم بخش کی سربراہی میں کونسل آف ریجنسی قائم کی۔ ابتدائی عربی، فارسی اور مذہبی تعلیم نامور علمی شخصیت علامہ مولوی غلام حسین قریشی سے حاصل کی ۔3سال کی عمر میں تخت نشین ہونے والے شہزادے کی شخصیت نکھارنے کیلئے مذہبی ، تعلیمی ، فوجی اور انتظامی تربیت کی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ صرف 7سال کی عمر میں اپنی فوج کی کمان کرتے ہوئے شہنشاہ برطانیہ جارج پنجم کے سامنے دہلی میںپیش ہوئے۔
حرمین شریفین حجاز اور برصغیرپاک وہند
فاطمی خلافت اسماعیلی شیعہ مگرشیعہ امامیہ عباسی خلافت کیساتھ ، مامون الرشید کے امام رضا جانشین تھے۔ خادم الحرمین شریفہ مکہ اسماعیلی تھا پھر خلافت عثمانی کے زیر تسلط آیا۔برصغیر کی مساجد میں کہیں عباسی ، کہیں فاطمی خلافت کا خطبہ تھا۔1906آل انڈیا مسلم لیگ کا پہلا صدر محمد شاہ آغا خان سوم اسماعیلی نذاری تھا۔
1908میں ندوة العلماء لکھنوکو نواب کی والدہ نے50ہزار روپیہ مالی امداد دی، علامہ شبلی نعمانی کے شکریہ کا خط محکمہ دستاویزات بہاولپور میں آج محفوظ ہے۔
کچھ تعلیمی و فلاحی اداروں کی نواب صادق نے مستقل سرپرستی و مالی معاونت کی۔ انجمن حمایت اسلام لاہور، علیگڑھ یونیورسٹی، ندوة العلماء لکھنو، دارالعلوم دیوبند،مظاہرالعلوم سہارنپور،جامعہ عثمانیہ حیدر آباد، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی، گنگ ایڈورڈ کالج لاہوراور انجینئرنگ کالج لاہوران میںخاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
1935 میں کوئٹہ زلزلہ زدگان کیلئے امدادی ٹرین روانہ کی ۔اسی سال حج کیلئے تقریباً100افراد اور سامان کیلئے فوجی گاڑیاں، کاریں بحری جہاز پرساتھ لے گئے جو سعودی حکومت کو بطور تحفہ دیں۔ مسجد نبویۖ میں قیمتی فانوس لگوائے۔ اسی سال جامع مسجد دہلی کے طرز پر ”جامع مسجدالصادق” کی ازسرنو تعمیر کی۔ جو اس وقت پاکستان کی چوتھی بڑی مسجد ہے۔ جمعہ المبارک کا سب سے بڑا اجتماع جامع مسجد الصادق میںمنعقد ہوتا اور بلاتخصیص مسلک سب لوگ اس میں نماز جمعہ کی ادائیگی کو ترجیح دیتے تھے۔ حضرت شیخ الجامعہ مولانا غلام محمد گھوٹوی تمام عمر جمعہ کی نماز جامع مسجد اور عیدین کی نمازمرکزی عیدگاہ میں (باوجودمسلکی فرق کے) آخری شاہی خطیب حضرت مولانا قاضی عظیم الدین علوی کی امامت میں ادا کرتے رہے۔ قائداعظم اورعلامہ اقبال نواب صادق کے قانونی مشیر تھے ۔
٭
مساجد میں درس و تدریس والے علماء حق کا کردار کچھ تھا!
امام مالک، جعفر صادق،ابوحنیفہ، شافعی
جن ائمہ کے نام سے مختلف ومتضاد فقہی مسالک منسوب ہیں یہ سبھی علماء حق درباری علماء نہیں تھے ۔ انہوں نے درس وتدریس کا سلسلہ جاری رکھا تھا اور ان میں قرآن واحادیث پر کوئی اختلاف نہیں تھا۔ انکے نام پر درباری علماء نے اپنی طرف سے فقہی مسالک بناکر امت مسلمہ کو قرآن سے دور کردیاہے۔
تیسری صدی ہجری تک کوئی تقلید نہ تھی۔ چوتھی صدی ہجری میں تقلید کے نام پر مستقل اور قرآن وسنت سے منحرف مسالک کی ترویج کی گئی لیکن علماء حق نے درس وتدریس اور قرآن وسنت کی تعلیم کا سلسلہ باقاعدہ جاری رکھاہے۔
امام ابوحنیفہ نے عباسی خلیفہ کا دل اپنے باپ کی لونڈی پر آنے کے بعد نکاح کی اجازت نہیں دی تو قاضی ابویوسف نے معاوضہ لیکر جواز بخش دیا۔ پھر حرمت مصاہرت کے نام پر ایسے بکواس من گھڑت مسائل بنائے گئے جن سے ابوحنیفہ کو بدنام کرنا مقصد تھا۔ جس کی مثال یہ بن سکتی ہے کہ1990کی دہائی میں کچھ اخبارات میں ” خلائی مخلوق کی انسانوں سے ملاقات” کی خبریں چھپتی تھیں۔ مغرب کے اخبارات میں لکھا ہوتا تھا کہ یہ مزاحیہ دل لگی کی باتیں ہیں لیکن پاکستانی اخبارات خبریں بناکر چھاپتے تھے۔ اسی طرح مسائل امام ابوحنیفہ کی شخصیت کا مذاق اڑانے کیلئے گھڑے گئے لیکن کم عقل فقہاء نے سچ سمجھ لیا تھا۔
اورنگزیب عالمگیر نے ملا جیون جیسوں کو رکھا۔ فتاویٰ عالمگیریہ اور نورالانوار کو رائج کیا۔ جب اورنگزیب بادشاہ نے ایک عالم حق کو خطیررقم پیش کی تو اس نے کہا کہ مجھے ضرورت نہیں ۔ جب اصرار بڑھ گیا تو عالمِ ربانی نے کہا کہ مزارع طبقہ سے جو ٹیکس وصول کرتے ہو ،جتنا مجھے ہدیہ دینا چاہتے ہو اتنا کم کرلو۔ تاکہ وہ اپنی محنت کی کمائی سے اپنے بال بچوں کو درست طریقے سے پال سکیں۔
کانیگرم وزیرستان میں ہماری مسجد درس
کانیگرم میں ہماری مسجد کا نام درس پڑا۔ سید کبیر الاولیاء سے دادا سیدامیر شاہ امام وخطیب نے درس دیا۔پھر مولانا اشرف خان فاضل دارالعلوم دیوبند آگئے۔ جس کی دکان تھی اور درزی تھے اور مولانا الیاس کاندہلوی سے بھی ملاقات تھی۔ میرے والد پیر مقیم شاہ نے کہاکہ ”مولوی اشرف بہت اچھا آدمی ہے مگر ساری زندگی یہ کہا کہ نبی کریمۖ نے فرمایا …. مگر کیا فرمایا ؟ یہ کسی نے سنا اور نہ سیکھا ”۔
سیل استاذ برکی کانیگرم میں ناظرہ پڑھاتا تھا۔ اپنے لئے اپنی زبان میں اپنا درود شریف ایجاد کیا تھا ، بیٹے کا نام جاجت تھا۔بچے بلند بہ آوازبلند پڑھتے۔
جاجت پہ برکت ،خدایا استاذ کم ریری، تہ جنت الوئی نیامت ۔
جاجت پر برکت ہو ۔ یا خدا! میرے استاذ کو دیدے ۔جنت کی بڑی نعمت ۔
سیل استاذ برکی کی آنکھیںTTPامیر مفتی نور ولی محسود سے ملتی تھیں۔ درس نظامی کی لغو کفریات کو سمجھنے اور بیان کرنے سے علماء ومفتیان آج بھی قاصر ہیں۔ جب تک دارالعلوم دیوبند کے ذریعہ مدارس چندے کھانے کا گڑھ نہیں بنے تو عوام کو علماء حق درس وتدریس کے ذریعے اسلام سے روشناس کراتے رہے۔ پھر سعودیہ و امریکہ نے کرایہ کے جہاد اور مدارس کو عروج بخشا تو علماء دمدار ستارے کی طرح ڈنک پھیلانے کی طرف آگئے ۔ خوارج کی ذہنیت نبیۖ کے دور میں تھی مگر خروج حضرت علی کے دور میں ہوا۔ ملاعمر کی حکومت قائم ہونے سے پہلے میری کتاب ”ضرب حق ” میں تبلیغی جماعت پر خوارج کی احادیث کو اسلئے فٹ کیا کہ ان کی ذہنیت خوارج کی تھی۔ دہشتگرد عوام کو مارہے تھے تومولانا طارق جمیل نے سلیم صافی سے کہا ” ہم اوروہ ،ہماری منزل ایک ہے، راستہ جدا ہے”۔ آج نظام الدین مرکز اور رائیونڈ مرکز ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔
٭
درباری علماء کا ہمیشہ سے طریقۂ واردات ایک رہاہے
حضرت سید عبدالقادر جیلانی پر فتویٰ لگایا کہ مسلک حنفی کو تبدیل کرکے حنبلی بن گیا۔ یہ جھوٹ بھی پھیلا دیا کہ فاطمی خلیفہ عبیداللہ مہدی نے ان کی لاش کو مسجد کے احاطہ سے نکال کر دریا میں بہادیا تھا۔ کراچی کے درباری علماء ومفتیان نے فتویٰ دیا: ”جنرل ضیاء الحق کے ریفرینڈم کوووٹ دینا فرض ہے”۔ لیکن حاجی محمد عثمان نے فرمایا کہ ”فتویٰ پر مت جاؤ۔ اگر ضمیر نہیں مانتا توووٹ مت دو”۔مولانا فضل الرحمن پرMRDمیں شمولیت کی وجہ سے ”متفقہ فتویٰ” کے عنوان سے کفر کا فتویٰ لگایا۔مولانا علاء الدین کے فرزند مسعودالرؤف سے جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی کے دارالاقامہ میں فتویٰ پر لڑائی ہوئی تھی۔جو میں نے اشعار لکھ کر دفن کردیا۔ جب مدارس کے اساتذہ اور طلبہ نے مولانا فضل الرحمن کا طویل دورے کے بعد اپنے قید علماء چھڑانے کیلئے ائیرپورٹ پر استقبال کیا تھا تو انصارالاسلام فورس کا وجود نہ تھا اور فورس کی ڈیوٹی اکیلے میرے سپرد تھی۔ حاجی عثمان پر فتویٰ لگا تو مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ” یہ70کا فتویٰ لگتا ہے علماء ومفتیان نے پیسہ کھایا ہوگا”۔ پھر ڈیرہ اسماعیل خان کے علماء نے فتوے میں شکست کھائی تو مولانا فضل الرحمن شرمندہ ہوکر گھر پر پہنچ گئے۔
یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نے لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی
خود پکارے گی جو منزل تو ٹھہر جاؤں گا ورنہ خود دار مسافر ہوں گزر جاؤں گا
درباری سے کاروباری تک مگر پھر درس کا اہتمام کرو!
مدینہ : شہر ۔ یثرب: مدینہ ۔ حاجی عثمان یثرب پلازہ کے باسی۔ کانیگرم شورہ: شہر ۔ کوفہ وبصرہ مکاتب فکر یونانی علم الکلام سے بن گئے تھے۔ اصحاب صفہ سے کانیگرم درس تک فرائض غسل، وضو ، نماز اور بسم اللہ پرکوئی اختلاف نہیں تھا نہ یہ کہ تحریری قرآن کلام اللہ نہیں؟۔ مدینہ یونیورسٹی کے اساتذہ نے مجھے کہا کہ ” باتیں بالکل درست لیکن اتنی خطرناک کہ اگر مقتدر ہ کو پتہ لگا تو غائب یا چھٹی کرادی جائے گی”۔ اسلامی نظر یاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی اور قبلہ ایاز بھی بات سمجھ گئے لیکن جرأت نہ کرسکے۔ تنظیم فکر شاہ ولی اللہ کے مولانا عبدالخالق اور مفتی عبدالقدیر کی جان نکل گئی۔ ڈاکٹر اسرار نے کہا تھاکہ ”امام ابوحنیفہ نے اہل بیت کی خاموش حمایت کی، خاموش حمایت کروں گا” ۔ مولانا فتح خان ٹانک اور علامہ شاہ تراب الحق قادری کراچی نے کہا تھا کہ” درس نظامی کی تعلیم غلط مگر جرأت نہیں”۔ مولانا عبیداللہ سندھی نے کئی ممالک کے سفر،قیام حرم اور طویل جلاوطنی کے بعد واپسی پر فرمایا کہ” درس نظامی کی جگہ شہروں میں غریب بچوں کو سکول کی تعلیم کیلئے رہائش، کھانا اور درس قرآن دو۔پھر یہی لوگ حکومت اور ریاست کا ڈھانچہ بن کر اسلام کو نافذ کریں گے”۔
حاجی عثمان نے ایمان کی تجدید کی ۔ علم نہیں بدلتا ہے ۔البتہ بگڑے ہوئے فہم کی تشکیل جدید ہوتی ہے۔
گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا کہاں سے آئے صدا لا الٰہ اللہ
علماء نے لاؤڈ اسپیکر کے مسئلے پر خیانت سے کام لیا
دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ تھا کہ ”لاؤڈاسپیکر پر نماز، آذان اور اقامت نہیں ہوتی” پھر گاجروں کے لطیفے پر عمل کیا۔ کسی نے جنگل میں گاجر وں پر پیشاب کیا، بھوک لگی تو ایک طرف کے گاجر کھا گیا کہ اس پر پیشاب نہیں کیا۔ پھر بھوک لگی تو دوسری طرف اور آخر سب کھا گیا۔ لاؤڈاسپیکر دھیرے دھیرے جائز قرار دیا لیکن تبلیغی جماعت کو70سال تک پتہ نہ چلا۔ میں نے1991میں ”تصویر کے عدم جواز”پر لکھا کہ ”اگر علماء و مفتیان مفتی محمود، مولانا شاہ احمد نورانی، مولانا مودودی کھینچواتے ہیں تو ان کا فعل جواز نہیں نافرمانی ہے”۔ تصویر کی کھلے عام مخالفت سے مذہبی طبقے کا رُخ بدل گیا ۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ ”گروپ فوٹو نہیں کھینچوائیں گے”۔جب میرا دماغ کھلا تو ”جوہری دھماکہ” میں تصویر کے جواز پرلکھا۔پھر فضا ایسی بدل گئی کہ تبلیغی جماعت، علماء اور طالبان بدل گئے۔ اکابرکی بھی تصاویر منظر عام پر لائی گئیں۔ مفتی شفیع نے کہا تھا کہ ”مدارس بانجھ ہیں”۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسکے بانجھ پن کا علاج ہو مگر اتنے بے غیرت نہیں کہ اسلام کو بدلیں۔
خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں ہوئے کس درجہ فقیہانِ حرم بے توفیق
اقبال سود کو جواز بخشنے پر مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن، مولانا فضل الرحمن، جاوید غامدی، انجینئرمحمدعلی مرزا، شیعہ علماء اور ذاکر نائیک کو بے توفیق کی جگہ” زندیق” کہتا۔جیسے حضرت مولانا مدنی کو ابولہب قرار دیا۔
اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ مارچ 2025
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ