پوسٹ تلاش کریں

مہدی کا سرپرائز : نہیں ہوگا محمد اور نہ احمد اور نہ محمود ہوگا۔ مواطأة صحیحہ یہ ہے کہ؟؟؟

مہدی کا سرپرائز : نہیں ہوگا محمد اور نہ احمد اور نہ محمود ہوگا۔ مواطأة صحیحہ یہ ہے کہ؟؟؟ اخبار: نوشتہ دیوار

ولید اپنی زبان عربی میں کہتامندرجہ بالا عنوان کے تحت اپنی ویڈیو ویلاگ میں کہتا ہے جس کا خلاصہ ہے:اعوذباللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم رحمة رحمة رحمة اللہ کیلئے میری پیاری بہنو! اور میرے بھائیو!۔نبی اکرم ۖ پر درود بھیجو!۔ اللھ صل وسلم علی محمد و آلہ واصحابہ اجمعین

 

آج کا موضوع: مہدی اور نام کی موافقت:

 

میں ایک خاص موضوع لیکر آیا ہوں جس پر بہت بحث ہوتی ہے۔ جو لوگ میری مدد کرنا چاہتے ہیں ۔ سب سے پہلے سچ کہوں گا کوئی مجھے جھٹلا نہیں سکتا۔ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ امام مہدی کا نام محمد یا احمد یا محمود ہوگا۔ لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ اگر کوئی اختلاف کرنا چاہتا ہے تو ابھی بات نوٹ کرلے اور مجھ سے دلیل کیساتھ بات کرے۔

 

مواطأة کا اصل مفہوم:

 

حدیث ہے کہ ”اس کا نام میرے نام سے موافق ہوگااور اسکے والد کا نام میرے والد سے موافق ہوگا”۔ لوگ اس کا مطلب غلط لیتے ہیںاسلئے کہ موطأة کا مطلب ہمیشہ ایک جیسا نہیں ہوتابلکہ یہ مشابہت بھی ہوسکتی ہے۔ مثال کے طور پر محمد کا مطلب ”تعریف کیا گیا” اور احمد کا مطلب ہے ”سب سے زیادہ تعریف کیا گیا”۔ ان دونوں کے معنی میں مشابہت ہے۔اس طرح مہدی کا نام نبی اکرم ۖ کے نام سے مشابہ ہوگا۔ نہ کہ حرف بہ حرف وہی نام۔
قرآن میں موطأة:سورہ توبہ کی آیت37میں اللہ نے ایک اور قسم کی مواطت کا ذکر کیا ۔ جہاں اہل عرب مہینوں کے نام بدل کر شریعت کے خلاف کام کرتے تھے۔ یہاں اللہ نے واضح کیا ہے کہ مواطت ایک اصولی چیز ہے نہ کہ کوئی رسم ورواج ۔

 

مہدی کے نام کی حقیقت:

 

اب یہ سمجھنا ہوگا کہ امام مہدی کا نام ضروری نہیں کہ محمد بن عبداللہ ہو۔ بلکہ اس کے نام میں نبی اکرم ۖ کے نام کی صفات پائی جائیں۔ جیسے: حمد(تعریف) ۔سے: صابر، شاکر، جبار، راضی۔ اورصبر سے :صابر۔ اور رضاسے : راضی۔ یہ سب نام بھی نبی اکرم ۖ کی صفات سے جڑے ہوئے ہیں۔ جو لوگ سمجھنا چاہتے ہیں ،انہیں اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ حدیث میں جو اضافہ ہوا ہے وہ ممکنہ طور پر گھڑنے کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔ میں کسی پر الزام نہیں لگاتا لیکن ہمیں تحقیق کرنی چاہیے۔ اللہ جسے مہدی کے نام کی حقیقت بتادے۔یہ اللہ کا راز ہے۔اور جسے معلوم ہوجائے ۔ اسے چاہیے کہ وہ اللہ کے فیصلے کا انتظار کرے اور فتنے میں نہ پڑے۔ آخر میں فلسطین اور غزہ کیلئے دعاکریں۔جو ممالک اسرائیل کا ساتھ دیں گے وہ اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔ عرب دنیا میں بڑے زلزلے آئیں گے۔ یہ سب کچھ اللہ کے فیصلوں کے مطابق ہوگااور ہمیں فتنے کو روکنے کیلئے متحد رہنا ہوگا۔

 

تبصرہ عتیق گیلانی:

اللہ نے فرمایا ”اور دوڑو اپنے رب کی مغفرت اور جنت کی طرف جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کے برابر ہے جو پرہیزگاروں کیلئے تیار کی گئی ہے”۔(آل عمران:133)سورہ رحمن کی4جنتوں جن میں دو دو چشمے اور اس جنت میں فرق نظر نہیں آتا ؟۔ اور سورہ رحمن میں تین جگہ عورتوں کا ذکر ہے؟ ۔ پھر عرباً اتراباً ، کواعب اتراباًوغیرہ میں جہاں کوئی متشابہ آیت ملی تو اس کو عورت قرار دیا ؟۔ دنیا نے ترقی کرلی اور متشابہ آیات محکمات بن گئے ۔اگر مسلمانوں کو اُدھار کے بجائے نقد جنت دکھائی جاتی تو یہ زوال کا شکار نہ ہوتے اب بھی عروج کی طرف لایا جائے۔

 

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ مہدی ہیں؟

یہ ایک مضمون ہے جو میں نے ایک فورم پر پایا اور مجھے یہ اہم لگا۔ دیانتداری کے طور پر یہ نقل شدہ ہے لیکن اس میں کچھ تصرف اور اضافے کئے گئے ہیں۔
محترم بھائی ! اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ مہدی ہیں تو جان لیں کہ یہ نہ کوئی عیب ہے اور نہ جرم ۔ نہ گناہ اور نہ ہی کوئی ایسی چیز جس پر انسان کو ملامت کی جائے۔جب تک یہ آپ کے ذاتی اعتقاد کی حد تک محدود ہے، جب تک یہ آپ کی سوچ تک محدود ہے۔اور آپ اسے عوام میں پھیلانے ، فورمز پر پوسٹ کرنے یا اپنی ذاتی زندگی پر اثر انداز کرنے کیلئے استعمال نہیں کررہے ،تب تک یہ کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن اگر یہ عقیدہ آپ کو اپنی زندگی ، کام اور ذمہ داریوں سے غافل کردے ۔ آپ یہ سوچ کر سب کچھ چھوڑدیں کہ آپ مہدی ہیں اورآپ دنیا کے حالات بدلنے کا انتظار کریں تو یہی اصل مصیبت ہے۔ احادیث کی تطبیق،خوابوں کی مطابقت،یا مہدی کے بارے میں بیان کردہ اوصاف کوخود پر منطبق سمجھنا بذات خود کوئی گناہ یا جرم نہیں لیکن حقیقی مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے کہ جب کوئی شخص جھوٹا دعویٰ کرے اور اللہ پر جھوٹ باندھنے والوں میں شامل ہوجائے۔کیونکہ مہدی کے بارے میں کوئی بھی حتمی دلیل نہ خوابوں سے حاصل ہوتی ہے ، نہ احادیث کی ظاہری اطلاق سے اور نہ ہی محض گمان یا ذاتی اعتقاد سے۔ اصل دلیل مہدی کے ظہور ، اصلاح اور بیعت کے بعد سامنے آئے گی۔ کیونکہ مہدی ایک شخصیت ہے جو تاریخ میں صرف ایک ہی بار سامنے آئے گا نہ کہ بار بار۔

یہ بات میں علمی دیانت اور نصیحت کے طور پر کہہ رہاہوں ۔ میرا مفاد تو یہ ہوتا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ خود کو مہدی سمجھیں،میرے چینل کو فالو کریں اور میری ویڈیوز کو دیکھیں لیکن میں جھوٹ کا کاروبار نہیں چاہتا۔ مہدی کے تصور سے جڑی بہت سی غلط فہمیاں ہیں ۔ تاریخ میں بھی کئی لوگوں نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ، جیسے احمد سبیدر جنہوں نے اپنے پیروکاروں کو ”جندالنور” اور دیگر نام دئیے اور جھوٹی کہانیاں گھڑ کر انہیں بے وقوف بنایا۔اسی طرح فاطمی خلافت بھی مہدی کے نظرئیے پر قائم ہوئی۔اور آج بھی اسماعیلی فرقہ یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ ان کا مہدی غائب ہے اور آخری زمانے میں ظاہر ہوگا۔ بالکل اسی طرح جیسے شیعہ مہدی کو غار میں پوشیدہ مانتے ہیں۔
بعض لوگ مہدی ہونے کا گمان کیوں رکھتے ہیں؟۔

1:احادیث پڑھتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ ان کی زندگی یا نام سے میل کھاتے ہیں۔
2:کچھ لوگ ذہنی بیماریوں میںمبتلا ہوتے ہیں۔
3:بعض جادو یا روحانی اثرات کی زد میں آتے ہیں۔
4:کچھ فطری وروحانی حساس لوگوں کو خاص کیفیات سے گزارا جاسکتاہے لیکن یہ گمان ہیں۔
مہدی کو صالح لوگوں کی ضرورت ہوگی۔ اگر سبھی خود کو مہدی سمجھیں گے تو پھر ان کے معاونین کون ہوںگے؟۔ دین کی خدمت اور نیکی پر چلنا ہی اصل ہدایت ہے۔ والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ۔ المھدی وعلوم آخرزمان ۔ عربی یوٹیوب چینل

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ فروری 2025
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسی بارے میں

قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمن نے قرآنی آیت کی بہت کھل کرتحریف کردی ،مذہبی طبقے کی خاموشی جہالت ہے یا مفاد پرستی؟،فوری توبہ اور اصلاح کا اعلان کریں ورنہ پھر مجبوراً عدالتی کیس کرنا پڑے گا
مہدی، بارہ امام اور شیعہ سنی مسائل کے حل کیلئے کچھ بنیادی تجاویز
مہدی کا سرپرائز : نہیں ہوگا محمد اور نہ احمد اور نہ محمود ہوگا۔ مواطأة صحیحہ یہ ہے کہ؟؟؟