جنسی درندگی اور قتل پر سر عام بدلے میں زندگی ہے: فیروز چھیپا
اپریل 18, 2018
اخبار: نوشتہ دیوار
نوشتۂ دیوار کے ڈائریکٹر فنانس محمد فیروز چھیپا نے کہا ہے کہ آئے روز بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کی لرزہ خیز وارداتیں ہورہی ہیں ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی 8سالہ بچی آصفہ کوہندو درندوں نے ہوس کا نشانہ بنا کر شہید کیا اگر جرأت مند حکمران ہوتا تو کشمیر کو ہی فتح کرنے کیلئے کود پڑتا۔جبکہ چیچہ وطنی میں 8 سالہ بچی نور فاطمہ کو درندگی کا نشانہ بناکر آگ لگادی گئی۔ بدمعاش مافیا کے بل بوتے پر ہمارا حکمران طبقہ بے حس بن گیا ہے ۔ اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو آخر کار مشرکین مکہ کی طرح عوام اپنی بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کرنا شروع کرینگے۔ مریم صفدر نواز کو 2011ء میں اپنی جائیداد کا پتہ نہ تھا۔ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں 2006ء کا اعتراف کیا اور اب پوری قوم کو حکمرانوں نے اپنے اقتدارکیلئے گمراہ کیا۔
لوگوں کی راۓ