مفتی طارق مسعود، مولانا الیاس گھمن، ہندو خاتون اور ملا یعقوب مجاہد ولد ملا عمر
جولائی 15, 2024
مفتی طارق مسعود، مولانا الیاس گھمن، ہندو خاتون اور ملا یعقوب مجاہد ولد ملا عمر
مفتی طارق مسعود اور مولانا الیاس گھمن؟ اور عتیق گیلانی کا تبصرہ
مولانا الیاس گھمن: ہمارے امام کے مسئلہ کے خلاف آجائے تو آیت منسوخ ہوگی۔ مسئلہ ٹھیک ہوگا۔ آیت کو نہیں ماننا۔ ان کل آیة تخالف قول اصحابنا فانھا تحمل علی النسخ او علی الترجیح و الاولیٰ ان تحمل علی التاویل من جھة التوفیقکہ اگر آپ کے پاس مجتہد کا ایک مسئلہ پہنچے اور کوئی بندہ اس کے مقابلے میں آیت پیش کردے اور یہ بتائے کہ دیکھو مجتہد کا مسئلہ یہ ہے اور آیت یہ ہے تو یہ ذہن نشین کرلینا کہ یہ آیت جو ہمیں معلوم ہے یہ آیت مجتہد کو بھی معلوم تھی۔
مولانا طارق مسعود: اس کو100دفعہ دیوار پر ماریں گے اور اس قرآن و سنت کے ہوتے ہوئے پھر بھی اگر کوئی امام ابو حنیفہ کو فالو کررہا ہے اور اس کو برحق سمجھتا ہے ہمارا یہ فتویٰ ہے کہ اسی وقت دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا کیونکہ اس نے امام ابو حنیفہ کی حیثیت قرآن و حدیث سے بڑھادی۔
تبصرہ : سیدعتیق گیلانی
مولانا فضل الرحمن اور مفتی تقی عثمانی ان دونوں علماء دیوبند کو میرے ساتھ ٹی وی لنک کے ذریعے بیٹھنے کے اہتمام کا بول دیں پھریہ دیکھیں کہ وہ دونوں کس طرح راہِ حق مان لیتے ہیں۔
شیعہ سنی ، حنفی اہلحدیث اور دیوبندی بریلوی اختلافات کا خاتمہ بھی پل بھر میں ہوسکتا ہے مگرمذہب تجارت بنایا گیاہے۔
٭٭٭
ہمارے مندر میں ابھی ایک لاکھ روپے دے دو تمہیں بھگوان جی کو رگڑ رگڑ کر ملانے کا موقع دیں گے۔وہاں مسجد میں کوئی وی آئی پی نہیں چلتا ہے ۔ ہندو خاتون
مسلمان پانچ ٹائم نماز پڑھتا ہے مسلمان کے جیسے ہوجاؤ گے؟۔ نہیں ہوسکتے۔ آج مجھے چار سال ہوگئے ہیں مسلمانوں کے بیچ میں رہتے ہوئے سارے پانچ منزل میں32فلیٹ ہیں۔ میں ہندو ہوں سب سے پہلی منزل میں رہتی ہوں۔ آج تک کسی مسلمان نے اتنا نہیں بولا مجھے غلط اور باجی ، آپی اور خالا کرکے نکلتے ہیں مجھے۔ دکھ تکلیف میں پوچھتے ہیں مجھے پتا ہے کہ میںشاکا ہاری ہوں۔ اسلئے پوچھنے آتے ہیںکہہ ہمیں پتہ ہے کہ آپ شاکاہارہی ہیں کچھ چاہیے۔میں کہتی ہوں ہم نہیں کھاتے بھیا آپ نے اتنا بولا اتنا ہی بہت ہے۔ دیکھو کوئی مسلمان برا نہیں کررہا ہے ہندو اپنا خود کا برا خود کررہے ہیں۔ مسلمانوں میں جب نماز کیلئے جاتے ہیں تو پوچھتے ہیں کہ تم کونسی برادری کے ہو؟۔ تم اس کونے میں گھس جاؤ ، تم اس کونے میں گھس جاؤ۔ تم وہاں دروازے پر بیٹھ جاؤ بولتے ہیں؟ مندر میں کیسے کرتے ہیں؟ ۔ وہاں مسجد میں کوئی وی آئی پی نہیں چلتا ہے ۔ ہمارے مندر میں ابھی ایک لاکھ روپے دے دو تمہیں بھگوان جی کو رگڑ رگڑ کر ملانے کا موقع دیں گے۔ تم سو روپے دو تمہیں اتنے نزدیک سے درشن کرنے کیلئے دیں گے۔ پیسے نہیں دئیے ناں تو پھر چل چل چل ، آگے چل۔
٭٭٭
امریکیوں تک ہاتھ نہیں پہنچ سکتا تھاتو مجبوری میں افغانیوں کو قتل کیا ملا یعقوب مجاہدولد ملامحمدعمر
امیرالمؤمنین ملا عمر مجاہد کے بیٹے افغانستان کے وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے اپنی حالیہ تقریر میں کہا ہے کہ ” بہت سارے افغانی بھائی ہم نے مارے ہیں لیکن یہ ہماری مجبوری تھی ،امریکیوں تک ہمارا ہاتھ نہیں پہنچ رہاتھا اسلئے ہمیں اپنے افغان بھائیوں کو مارنا پڑا تھا۔ ہمیں ان سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ سارے افغانی بیرون ملک سے آجائیں اور اپنے ملک اور قوم کی خدمت کریں۔ ہم خیر مقدم کرتے ہیں”۔
انسان غلطی کا پتلا ہے۔ نادانی ، جذبات، مفادات اور حسد میں غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ اللہ نے انسانوں کیلئے توبہ کا دروازہ کھلا رکھا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ انسان اپنی غلطی کو تسلیم کرلے اور پھر کھلے دل سے متعلقہ شخص سے معافی مانگے۔سزا کا قانون توبہ سے معاف نہیں ہوسکتا بلکہ جب معاشرہ عدم توازن کا شکار ہو تو عذاب کی صورت میں دوسری قومیںبھی مسلط ہوجاتی ہیں۔
اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ جولائی 2024
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ