70سال کے گناہ ایک لمحہ میں ختم ، قلم پھیر دیا نامہ اعمال میں موجود نہیں!مفتی تقی عثمانی
جولائی 15, 2024
70سال کے گناہ ایک لمحہ میں ختم ، قلم پھیر دیا نامہ اعمال میں موجود نہیں!مفتی تقی عثمانی
لوگ کہتے ہیں کہ اللہ میاں نے خوامخواہ اس قسم کی مخلوق پیدا کردی ،وہ ہروقت ہمیشہ ہمیں بہکاتی ہے، غلط کاموں پر آمادہ کرتی ہے ۔ ارے اسلئے پیدا کیا کہ تم استغفار کو استعمال کرو!
یہ استغفار بڑی عظیم چیز ہے یہ اللہ تبارک و تعالی کی خاص رحمت ہے جو بندوں کو عطا ہوئی ہے استغفار اے اللہ معاف کر دے یا اللہ معاف کر دے یہ جملہ بڑا زبردست جملہ ہے اس سے70سالہ گناہ ایک لمحے میں معاف ہو جاتے ہیں ایک لمحے میں ختم بس اسکے اوپر قلم پھیر دیا گیا اب اس کے نامۂ اعمال میں بھی موجود نہیں آدمی استغفار کرے تو بھائی یہ اللہ میاں نے اتنا آسان بنا دیا کتنا آسان بنا دیا کہ لوگ کہتے ہیں بھئی اللہ میاں نے خوامخواہ اس قسم کی مخلوق پیدا کر دی وہ ہر وقت ہمیشہ آ کے ہمیں بہکاتی ہے غلط کاموں پر آمادہ کرتی ہے ارے اسلئے پیدا کیا ہے تاکہ تم استغفار کو استعمال کرو اللہ تعالی اپنی غفاری کا اپنی ستاری کا مظاہرہ فرمائیں۔ تمہارے غلطیوں کے اوپر غلطی تم سے ضرور ہوگی لیکن اسکے ساتھ استغفار کو اپنے لیے لازم کر لو لازم کر لو کوئی بھی غلطی ہو فوراً استغفر اللہ تو اللہ تبارک و تعالی نے اتنا آسان نسخہ بتا رکھا ہے نبی کریم سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں سارے دن میں70مرتبہ استغفار کرتا ہوں جو ذات گناہوں سے پاک معصوم غلطی سرزد ہو ہی نہیں سکتی اگر ہو بھی ان سب کچھ معاف کرنے کا اعلان کر دیا ۔ لیغفر اللہ ماتقدم من ذنبک وماتأخر منہ تاکہ اللہ تعالیٰ تمہارے اگلے پچھلے سب گناہ معاف فرمادے۔
(سوشل میڈیا کی آڈیو میں پورا بیان ریکارڈ پر موجود ہے)
مفتی تقی عثمانی کے بیان پر تبصرہ
1970ء میں جمعیت علماء اسلام کے اکابر پر کفر کا فتویٰ لگایا، وقف مدرسہ کے مال پر ناجائز مکان خریدا۔ سودی بینکاری کو جواز بخشا۔ یہ نسخہ بڑی حماقت ہے
رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ ” اللہ کو وہ بندہ بہت پسند ہے جس سے گناہ کاارتکاب ہوجاتا ہے تو وہ بار بار توبہ کرتا ہے”۔
جب حضرت آدم علیہ السلام کو اللہ نے شجرے کے قریب جانے سے منع کیا پھر آپ سے غلطی کا ارتکاب ہوگیا تواللہ نے فرمایا:ولم نجد لہ عزمًا ” اور ہم نے اس کا عزم نہیں پایا”۔
شیطان نے اپنی غلطی پر اصرار کیا اسلئے اس کا عزم بھی تھا۔ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ ” وہ شخص بڑا احمق ہے کہ جو گناہ کا ارتکاب اسلئے کرے کہ اللہ غفور رحیم ہے”۔ مفتی تقی عثمانی نے اپنے باپ کیساتھ مل کر پورے مشرق ومغربی پاکستان کے علماء سے مفتی محمود ، مولانا عبداللہ درخواستی ، مولانا غلام غوث ہزاروی وغیرہ جمعیت علماء اسلام کے اکابرین پر کفر کا فتویٰ لگادیا ۔ پھر1988میں حاجی محمد عثمان پر اپنے دنیاوی مفادات کیلئے کفر وگمراہی کے انتہائی بیہودہ فتوے لگادئیے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ ”یہ سن70کا فتویٰ لگتا ہے۔ اس پر علماء ومفتیان نے پھر سرمایہ داروں سے پیسے لئے ہوں گے”۔
پہلے بینکوں کی زکوٰة سے مدارس اور غریبوں کے معاملات چلتے تھے۔ پھر مفتی تقی عثمانی نے جنرل ضیاء الحق سے تعاون کیا اور سودی مال کی کٹوتی کو زکوٰة قرار دیا۔ مفتی محمود پان میں زہر اور دورہ قلب کی خصوصی گولی حلق میں لئے شہیدہو گئے اور پھر عالمی سودی بینکاری نظام کو اسلامی قرار دیا۔ شہیر سیالوی مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمن سے جہاد فرض قرار دینے کا مطالبہ نہ کرے بلکہ اسرائیل کے سودی نظام کو جوازبخشنے کو واپس لینے کا مطالبہ کرے۔ مولانا طارق جمیل کا بیان چھاپا کہ اسلامی بینکاری سود ہے تو مولانا طارق جمیل کو دارالعلوم کراچی جمعہ کے بیان کیلئے بلالیا اور پھر حاجی عثمان کی وجہ سے تبلیغی جماعت کے فتوے کا حوالہ دیا تو کچھ دن بعد مفتی تقی عثمانی رائیونڈ پہنچ گیا۔ ہم چاہیں تو بڑے بڑے گھٹنے ٹیک دیں۔انشاء اللہ۔ ہم کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کرتے لیکن حق کو قبول کرنا پڑے گا۔
اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ جولائی 2024
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ