پوسٹ تلاش کریں

نوشتہ دیوار شمارہ اکتوبر 2020 کی اہم خبریں

نوشتہ دیوار شمارہ اکتوبر 2020 کی اہم خبریں اخبار: نوشتہ دیوار

اخبار سے طلاق کا مسئلہ سمجھا ، طلاق الفاظ نہیں عدت ہے باہمی رضامندی سے رجوع ہوسکتا ہے ماما قدیر بلوچ

جب میں نے نوشتہ دیوار پڑھا تو اس میں اسلامی مسائل تھے جو لوگوں کی آسانی اور سمجھانے کیلئے بہت کار آمد ہیں اسی طرح نوشتہ دیوار سے ہی طلاق کا مسئلہ سمجھا۔ طلاق دراصل الفاظ نہیں عدت ہے۔ یعنی ایکسپیریمنٹ ہے جو تین ماہ کے عرصے پر مشتمل ہے اگر میاں بیوی اپنی رضامندی سے ملنا چاہیں تو مل سکتے ہیں۔ مزید تفصیل فیس پر بک دیکھیں۔ 


پاکستان کے اندر ریپ کلچر کو عوامی تائید و توثیق حاصل ہے، ہدیٰ بھرگڑی

اتنی عجیب بات ہے کہ کس طرح سے ریاست یہ توقع کرتی ہے کہ ایک عورت کا ریپ ہورہا ہوگا دیکھنے کیلئے چار مرد گواہ مگر روکنے والا کوئی نہ ہوگا

تو میں یہ ببل برسٹ کرنا چاہوں گی آپ جہاد النکاح ISISنے شروع کیا تھا جس کے اندر عورتیں امریکہ اور پتہ نہیں کہاں کہاں سے شام جاتی تھیں۔ مزید تفصیل فیس پر بک دیکھیں۔


اگر ہم بگڑ گئے تو افغانستان میں امریکہ کا کیا حشر ہوا ؟خدا کی قسم یہاں تمہارا وہی حشر ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کی مظفر آباد میںتہلکہ خیز تقریر کا متن

جنگ ہے تو پھر جنگ ہے۔ تم آج ہمارے خلاف جنگ چھیڑ رہے ہو ہم پہلے دن سے آپ کے خلاف جنگ چھیڑ چکے ہیں۔ اگر آپ بھی جنگ کے میدان میں اترنے کے خواہشمند ہیں تو صد بسم اللہ۔ ہم نے تو کشتیاں جلائی ہیں۔علماء کرام کو بتانا چاہتا ہوں کہ قیامت کے روز اٹھو تو کم از کم اپنے اکابرین کے سامنے شرمندہ ہوکر نہ ہو۔ ہمارے اکابر نے آزادی کیلئے جو قربانیاں دی ہیں کم از کم آقائے نامدارۖ تو بہت بڑی عظمت کی بات ہے کم از کم حضرت شیخ الہند کے سامنے منہ دکھانے کے قابل ہوجاؤ۔ اسلئے خوف کو قریب نہ لانا۔ انشاء اللہ جرأت کے ساتھ لڑنا ہے اور ان پر ثابت کرنا ہے کہ تمہاری یہ گیدڑ بھپکیاں کام نہیں آسکیں گی۔ مزید ویڈیو میں دیکھیں۔


مولانا صاحب ایسی تحریک کی ابتداء کیجئے جس طرح مصر میں تحریر چوک یا پھر جو ترکی میں ہوا محمود خان اچکزئی

محمود خان اچکزئی کا جمعیت کے پروگرام میں خطاب ویڈیو : آپ کے ٹینکوں کا ہم بندوبست کریں گے۔ آپ کے جہازوں کا ہم بندوبست کریں گے آپ کی گولیوں کا ہم بندوبست کریں گے۔ آپ کے کارتوسوں کا کریں گے۔ یہ ہم پر احسان مت ڈالو کہ ہم فوج میں ہیں قربانی دے رہے ہیں۔ بھئی فوج میں اپنی مرضی سے گئے ہو۔ مولانا عالم دین ہے، اس کا ایک بھائی فوج میں ہے ، دوسرا کمشنر ہے تیسرا تبلیغی ہے چوتھا میری طرح گڈریا ہے۔ یہ تو بھائیوں میں ہوتا ہے۔ یہ احسان نہیں ہے ملک میں برا وقت آئیگا مولانا نے ٹینک نہیں چلانا نہ میں نے ایف 16 چلانا ہے۔ تم نے آگے بڑھنا ہے تم نے لڑنا ہے ہم پیچھے سے پانی وانی دیتے رہیں گے آپ کو۔ مزید تفصیل ویڈیو میں دیکھیں


حضرت مولانا مفتی حسام اللہ شریفی مدظلہ العالی کی طرف سے سید عتیق الرحمن گیلانی کی کتاب ’’عورت کے حقوق‘‘ پر تائید

شیخ الہند کے شاگرد مولانا رسول خان علامہ سید محمد یوسف بنوری، مولانا سید محمد میاں ، قاری محمد طیب مولانا ادریس کاندھلوی، مفتی محمود، مفتی محمد شفیع، مفتی محمد حسام اللہ شریفی مدظلہ العالی کے اُستاذ تھے، شریفی صاحب کو مولانامحمد یوسف لدھیانوی شہیدایک اُستاذ کا احترام دیتے تھے۔ مزید تفصیل فیس بک پر دیکھیں


مولانا قاری اللہ داد صاحب مدظلہ کی علماء کرام سے استدعااور سید عتیق الرحمن گیلانی کی کتاب ’’عورت کے حقوق‘‘ پر تائید

بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمد للہ و الصلوٰة و السلام علی من لا نبی بعد۔ اما بعد،
محترم قارئین کرام السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ ،اس وقت میرے سامنے ”عورت کے حقو ق” کے نام سے ایک کتاب ہے جو بڑے سائز کے 46صفحات پر مشتمل ہے اس کے مؤلف و مرتب محترم جناب سید عتیق الرحمن گیلانی صاحب ہیں، گیلانی صاحب وقتاً فوقتاً یہاں تشریف لاتے ہیں۔ مزید تفصیل فیس بک پر دیکھیں


بھارت کی مودی حکومت بھی کٹھ پتلی نکلی

کرناٹکا کی آواز، ریئیلٹی آف انڈیا
کس نے دیکھا تھا وہاں پر مندر؟۔ اگر مندر تھا بھی اس وقت اتنے سال پہلے وہاں پر مسجد بن گئی تھی تو پھر سے اسے توڑ کر آپ کیوں بنائیں گے مندر؟۔ ہندو نہیں، دیش خطرے میں ہے، مودی جی امت شا جیسے لوگوں سے پرگیا ٹھاکر جیسے لوگوں سے۔ ہندو مسلم کرتے کرتے آپ نے کتنے لوگوں کو مروادیا، یہ وکاس ہے۔ رام مندر کیا ہے، آپ مجھے بتائیے؟۔ کیا بھگوان رام نے نیچے آکر بولا تھا کہ آپ میرے مندر کیلئے لوگوں کو مارو؟ ایک مسجد جو پہلے وہاں پر بنی تھی آپ اس کو توڑو۔ کیا رام جی نے آکر بولا تھا؟۔ مزید تفصیل فیس بک پر دیکھیں


مولانا منظور نعمانی کے فرزند مولانا سجاد نعمانی کا فرقہ واریت پر وار

مولانا منظور نعمانی کے فرزند مولانا سجاد نعمانی نے شیعہ سنی جنگ کرانے کی سعودی سازش بے نقاب کردی۔
یہ وہ سعودی حکومت جس کی موجودہ خارجہ پالیسیوں کے بارے میں نت نئے انکشافات روزانہ سامنے آرہے ہیں۔ یہ خبریں ہیں کہ وہ برصغیر کے بعض علاقوں میں شیعوں کیخلاف مسلح جدوجہد کیلئے سنی علماء کو آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ ان طاقتوں سے معاہدے کررہے ہیں۔ مزید تفصیل فیس بک پر دیکھیں


علامہ جواد نقوی کا فرقہ واریت پر وار

تشیع اور تسنن کی بقاء نصیریت اور ناصبیت سے برأت میں ہے۔ علامہ جواد نقوی
عزیزان! اس وقت جو یہ فضاء بنائی جارہی ہے ، جو کھچڑی پک رہی ہے یہ جو جلسے جگہ جگہ ہورہے ہیں اور آپ سن رہے ہیں۔ جمعہ اتنا عظیم دن عبادت کا اب جمعہ کو تبدیل کردیا گیا ہے نفرت میں۔ جمعہ کے دن نفرت کی ریلیاں نکالو۔ نفرت کے اجتماعات کرو۔ دوسروں پر حملے کرو۔ یہ تو محبت کا دن تھا۔ یہ تو بندگی کا دن اللہ نے بنایا۔ ان کو اپنے اپنے زیر حمایت لوگوں کی طرف نگاہ کرنی چاہیے۔ تشیع سے کیا تعلق ہے نصیریت کا ؟۔ مزید تفصیل فیس بک پر دیکھیں


اگر سر عام سنگسار کیا جائے تو یقین کیجئے یقین جانئے درندوں کی روحیں کانپ جائیں گی۔ کرن ناز

السلام علیکم ! موٹر وے سانحہ کو آج چھ روز گزر چکے ہیں۔ آج بھی اسمبلیوں پر اسی بات پر لڑائی جھگڑا ہورہا ہے اور اسی پر بات ہورہی ہے کہ حدود میری تھی یا تیری تھی؟۔ حضرت عمر نے فرمایا جو عدل رسول ْۖ نے قائم کیا تھا، ابوبکر صدیق نے اس عدل کو قائم رکھا۔ میں عمر جسے تم نے چنا ہے میں قائم رکھوں گا۔ اگر میں اس سے ادھر اُدھر ہٹوں تو تم مجھے پکڑ کر سیدھا کردینا۔ مزید تفصیل فیس بک پر دیکھیں


جمعیت علماء اور جمعیت طلباء اسلام ،مدارس کے علماء مفتی اور طلباء جنگ کے قریب نہ جائیں۔ مولانا محمد خان شیرانی

لہٰذا آج کی دنیا 5 ممالک کے درمیان تقسیم ہے۔ اور ان پانچ کی مملوک اور محکوم ہے۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین اور روس۔ ظاہر بات ہے کہ آپ حضرات نے سرداروں نوابوں کا تجربہ کیا ہوگا اگر کوئی ہو تو ناراض نہ ہو۔ نواب اور سردار اپنا لاؤ لشکر لیکر ایکدوسرے پر چڑھائی نہیں کرتے۔ اس زمانے میں اسکے گھر کے اندر لوگوں کو اٹھاتے ہیں دھمکی دیتے ہیں،ان کیلئے گلے کا طوق بناتے ہیں تاکہ وہ مجبور ہوجائے اور پیسے پر آجائے۔ لہٰذا آج جنگ نہ اسلام کے فائدے ، نہ امت مسلمہ کے، نہ عرب کے، نہ عجم کے، نہ پٹھان، نہ بلوچ کے فائدے میں ہے۔ جنگ ان پانچ ممالک میں سے کسی کوفائدہ پہنچائے گی۔ لہٰذا بندوق سے جمعیت علماء اسلام کا رکن اور جمعیت طلباء اسلام کا رکن مدارس کے علماء مفتی اور طلباء بچے رہا کریں۔ مزید تفصیل فیس بک پر دیکھیں


فون آیا کہ پیسہ آگیا ہے مولانا فضل الرحمن

یہاں مرکز میں وفدآیا، پاکستان کے چوٹی کے کاروباری طبقے کی قیادت بھی تھی اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے تھے۔ میٹنگ ہوئی، اسلام آباد میں میٹنگیں ہوئیں ،ہفتے دس دن کے اندر تین چار میٹنگیں ہوئیں۔ ان کا خیال تھا کہ میں کہیں اقتدار میں شیئر کا طلبگار ہوں، مجھے آمادہ کیا جائے اچھا شیئر مجھے دینے کیلئے۔ میں نے واضح کیا کہ آپ مجھے سمجھے نہیں۔ اسلام آباد میں میں نے کہاکہ جس مقصد کیلئے آپ تشریف لائے، جس حکومت کیلئے مجھے آمادہ کررہے ہیں کہ میں اپنا مؤقف نرم کروں یا انکے ساتھ معاملات میں شریک ہوجاؤں تو میں آج اس میٹنگ میں اس چیپٹر کو بند کرتا ہوں۔ مزید تفصیل فیس بک پر دیکھیں


مفتی محمد انس مدنی جماعت غربا اہلحدیث کی تائید

نائب مدیر جامعہ ستاریہ اسلامیہ۔ گلشن اقبال کراچی۔چیئر مین مساجد سندھ

”عورت کے حقوق” کے عنوان سے سید عتیق الرحمن گیلانی صاحب حفظ اللہ کی تحریر پڑھ کر یہ محسوس ہوا کہ نبی کریم ۖ کے فرمان انصراخاک ظالما او مظلوما ظالم اور مظلوم دونوں بھائیوں کی مدد کرو، کا علم بلند رکھنے میں گیلانی صاحب حد درجہ کوشاں ہیں۔ مزید تفصیل فیس بک پر دیکھیں


پروفیسر محمد خالد صدر شعبہ اسلامی تاریخ وفاقی اُردویونیورسٹی کی کتاب ’’عورت کے حقوق’’ پر تائید

مصنف: تاریخ اسلام برائے FA،برائے BA،برائے BSبرائے MA، اورسیرت النبیۖ کا خصوصی مطالعہ، اور کتاب تاریخ تہذیب و تمدن اسلام

بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
عزت مآب محترم سید عتیق الرحمن گیلانی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ موصوف نے متعدد تصانیف اور جرائد و رسائل تحریر کئے ان میں انہوں نے معاشرہ کے اہم موضوعات پر قلم اٹھایا ہے خصوصاً طلاق اور حلالہ کا مسئلہ جو پیچیدہ صورتحال اختیار کرچکا تھا اور معاشرہ اس پر انتہائی تذبذب کا شکار تھا لیکن موصوف نے ان مسائل کو عرق ریزی اور علمی بصیرت سے حل کردیا جو عوام الناس کی آگاہی اور قانون شریعت کے اساتذہ کرام اور طالب علموں کیلئے رہنمائی کا باعث ہوگا۔ مزید تفصیل فیس بک پر دیکھیں


سندھ میں یہ تشدد مرد پر ہورہا ہے مگر عورت کا احترام ہوتا ہے اور جنگی قیدی کو غلام نہیں بنایا جاسکتا ہے ۔ غلام بنانے کیلئے وڈیرہ شاہی کے ظلم و تشدد میں نسل در نسل زندگی گزرتی ہے


بحریہ ٹاؤن کا سندھ میں اسرائیلی طرز

اس ویڈیو میں سندھی زبان کے اندر بحریہ ٹاؤن کے قبضہ مافیہ کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے اور بڑی مشینری کے ذریعے سے گاؤں مسمار ہورہے ہیں۔ پاکستان کے مقتدر طبقات غریبوں کی داد رسی کیلئے اقدامات کریں ۔ مظلوم کی بدعائیں عرش کو ہلادیتی ہیں۔
سندھ کی زمین پر قبضہ، بحریہ ٹاؤن نے ایک بار پھر سندھیوں کے گاؤں مسمار کرنے شروع کردئیے۔ سندھ میں اسرائیلی طرز کی دہشتگرد بحریہ ٹاؤن ریاست نا منظور۔غریب لوگوں کے گھر توڑنے کے ساتھ ساتھ ایک عورت کو گولی بھی ماری گئی۔ مزید تفصیل فیس بک پر دیکھیں


پختون کلچر ڈے پر قوم کی اصلاح

کیلئے سنگر ریاض کے زبردست انقلابی اشعار:وانا وزیرستان

اپنی قوم کی اصلاح دوسروں پر تنقید یا کسی کیخلاف منافرت پھیلانے سے نہیں ہوتی بلکہ اپنی خامیوں کی نشاندہی سے ہوتی ہے۔وزیرستان زندہ باد

کورېنا ړنګا وې  |  گھروں کو برباد کر دیتے ہیں
بیا داوۍ دۍ منصفون دې  |  پھر دعوے ہیں اور منصف بھی ہیں
په یک یوا سیړے سارا ویژنې مسلمون دې  |  ایک شاہ بلوط کے درخت پر مقاتلہ کرتے ہیں مسلمان ہیں
دې هچه نه منې، تریالې دی اتالان دې  |  کسی کی نہیں مانتے اور بہادر ہیں اور قومی رہنما ہیں
پروته دې والا وٹ دې ٹیپکے پا بلوتېنا  |  لیٹے ہیں ایکدوسرے سے لڑائی میں بندوقوں کے بلٹ پر
کورېنا ړنګا وې زلزله دو لاونګېنا  |  گھروں کو برباد کر تے ہیں یہ زلزلہ ہیںائے لونگین
دې تو براګه لونګې وخ دې مو شنکې خالونه  |  اے تیری رنگ برنگ پگڑی اور میری ہری بندیا
کورېنا ړنګا وې خلکه سخته بې خوندګې دو  |  گھروں کو برباد کرتے ہیں لوگو! بہت اخلاقی بدمزگی ہے
مېژ خوندې خرساوې په روپې ساوداګرې دو  |  ہم بہنوں کو بیچتے ہیں ، پیسوں سے سوداگری کرتے ہیں
نه دین شته نه پشتو مکملا اذادې دو  |  نہ دین ہے اور نہ پشتوکی روایات ہیں، مکمل آزادی ہے۔
خآلې دو پابندی په باجے او په ډولېنو  |  صرف پابندی ہے تو باجے اور ڈھولوں کے بجانے پر۔
کورېنا ړنګا وې دې میژ خوز وزیرستان دائ  |  گھروں کو برباد کر تے ہیں یہ ہمارا پیارا وزیرستان ہے
مسکن دې پیر روشان دے حاجې میر زالې خان دائ   |  جو پیرروشان اور حاجی میر زلی خان کا گھر ہے
دے مشر کریم خان دے ملا پیونده شان دائ  |  سردار کریم خان اور ملا پیوندہ کی شان ہے اور
دے مانې کاکا نوم غوړيدلے په ملکېنا  |  مانی کاکا کے نام کا چرچا دور دور کے ملکوں تک پھیلا ہواہے


جس دیس سے ماؤں بہنوں کو اغیار اٹھا کر لے جائیں. فیض احمد احمد

جس دیس سے ماؤں بہنوں کو اغیار اٹھا کر لے جائیں
جس دیس سے قاتل غنڈوں کو اشراف چھڑا کر لے جائیں
جس دیس کی کوٹ کچہری میں انصاف ٹکوں پر بکتا ہو
جس دیس کا منشی قاضی بھی مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو
جس دیس کے چپے چپے پر پویس کے ناکے ہوتے ہوں


بھکرپنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر کی سرائیکی شاعری افکار علوی

اساں تیڈے ویرتیڈے یار فوجیا   |  ہم تیرے بھائی ہیں فوجی
آپنڑاں کوں آپ تاں نہ مارفوجیا   |  اپنوں کو آپ تو نہ مار فوجی
ساکوں ساڈا دیس وڈا پیرا لگدئے   |  ہمیں اپنا دیس بہت پیارا لگتا ہے
ایندے اُتے اَکھ ساکوں آرا لگدئے   |  اس پر آنکھ ہمیں آرا لگتا ہے
جیویں اماں دیس اوں یار فوجیا   |  جیسے ماں دیس ویسے یار فوجی
آپنڑاں کوں آپ تاں نہ مارفوجیا   |  اپنوں کو آپ نہ مار فوجی
بئے تھوڑے رولے گاٹے پئی ودے ہئیں   |  پہلے تھوڑے مسئلے گلے میں ڈالے ہوئے ہیں
اگئے ڈھیر آپڑیں رسئی ودے ہیں   |  پہلے بہت سارے اپنے ناراض کئے ہوئے ہیں
گھریں بئیاں کندھاں نہ اُسار فوجیا   |  گھروں میں اور دیواریں نہ بنا فوجی
آپنڑاں کوں آپ تاں نہ مارفوجیا   |  اپنوں کو آپ تو نہ مار فوجی
کیاں چاندھئیں اساں وی بندوخاں چؤں چا   |  کیا چاہتے ہو ہم بھی بندوقیں اٹھالیں
ہکوں تا ہئی ویڑھا ہیکوں بھئیں لؤں چا   |  ایک ہی ہے صحن کیا اسے آگ لگا دیں
اُکا کوئی کملا ہئیں یار فوجیا   |  تو کیا کوئی پاگل ہے یار فوجی
آپنڑاں کوں آپ تاں نہ مارفوجیا   |  اپنوں کو آپ نہ مار فوجی
یار دیس موتیاں دے ہار ہوندے ہن   |  دوست دیس موتیوں کے ہار ہوتے ہیں
دیس واسی موتیاں دے کار ہوندے ہن   |  دیس میں بسنے والے موتیوں جیسے ہوتے ہیں
موتی کِرے کتھے رہسی ہار فوجیا   |  موتی گر کر کہاں رہے گا یار فوجی
آپنڑاں کوں آپ تاں نہ مارفوجیا   |  اپنوں کو آپ تو نہ مار فوجی
اساں تاں حریفاں دے وی یار فوجیا   |  ہم تو دشمنوں کے بھی دوست ہیں فوجی
اللہ جانڑے کون ہے غدار فوجیا   |  اللہ جانتا ہے کون ہے غدار فوجی
آپنڑاں کوں آپ تاں نہ مارفوجیا   |  اپنوں کو آپ تو نہ مار فوجی


اللہ ربی چڑھتے سورج کو سجدہ نہ کرو   |   جمہوری دور میں تجدید بت کدہ نہ کرو

گُر سے رکھو بڑے کے کاندھے پر کلہاڑی   |   فرزند خلیلؑ! آتش نمرود پر شکوہ نہ کرو

اہل حق بن کر رہیں گے تیرے ساتھی   |   ان پیسہ ور مفتیوں کی پرواہ نہ کرو

ایجنٹ علما کے نام بتاؤ مفتی شموزئی!   |   امریکہ کے دلالوں کو خالی انتباہ نہ کرو

دھمکی سے دبائے مفتی جمیل یا لالچ سے   |   بھیانک سازش کو چھپانے کا گناہ نہ کرو

جہادی ذوق میری ملت کا سرمایہ ہے مگر   |   ایجنسی کے پلان پر اس کو تباہ نہ کرو

پرائے گُو پر ٹیٹ مارتے ہو جماعتی ٹھا   |   کرنا کچھ نہیں تو ہُوہا غوغا نہ کرو

میرے رہبر! میرے رہنما! اے میرے سرتاج!   |   اُمت غرق تیرے ہاتھوں اب گلہ نہ کرو

امریکہ کی منڈی میں خون شہادت کا بھاؤ؟   |   ضمیر فروشو! معصوم جانوں کا سودا نہ کرو

اسلام جہاں گیر ہے شعور کسے نہیں یارو!   |   تقرر امام پہ دو قربانی لڑ مرا نہ کرو

فرنگی نظام کے خلاف برپا کردو کربلا   |   مذہی مداری ڈگڈی بجائے تماشہ نہ کرو

کب تک ہوگا یہ اسلامی جذبے کا خوں؟   |   سیاسی چلن کے بازی گرو دھوکہ نہ کرو

میرا اسلام آیا ہے حکمرانی کے لئے مولانا!   |   پیشہ گداگری سے اس کو رُسوا نہ کرو

یہود کی لونڈی اقوام متحدہ سے اُمید تیری   |   امیر طالباں! مسند شاہ کو گدا نہ کرو

جہادِ افغان کی پشت میں تھا امریکی مفاد   |   مسلمانوں کے دشمن نصاریٰ پر بھروسہ نہ کرو

قدم اٹھاؤ عرب شہزادو! اے حرم کے امام!   |   اسرائیل مخالف جعلی فتوے پر اکتفا نہ کرو

ایرانی حکومت! انتشار امت کا سرغنہ تم ہو   |   دورِ وحدت قرونِ اولیٰ سے جفا نہ کرو

خلافت کرو قائم پاک وطن کے نا مرادو!   |   چھوڑو ورلڈ آرڈر ، طاغوت سے وفا نہ کرو

بیداری ملت کے لئے ضرب لگاتے جاؤ عتیق   |   برادران یوسف کو خوابوں سے آگاہ نہ کرو


اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسی بارے میں