پوسٹ تلاش کریں

کرپشن میںسب ملوث ہیںJUIنظریاتی

کرپشن میںسب ملوث ہیںJUIنظریاتی اخبار: نوشتہ دیوار

کرپشن میںسب ملوث ہیںJUIنظریاتی

آج ایران میں پیٹرول14روپے لیٹر اور یہاں275روپے ہے پھر یہ وردی والے کیا کررہے ہیں؟

انوارالحق کاکڑ آپ اسمگلنگ کو نہیں روک سکتے۔ مجھے10طالب بندے دیں تومیں روک کر دکھاؤں گا

جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے نائب امیر قاری مہر اللہ کا کوئٹہ پریس کلب میں تقریب سے خطاب: سب کو معلوم ہے کہ معیشت کیوں تباہ ہے لیکن کوئی نہیں بولتا حقیقت چھپاتے ہیں۔ میں برسراقتدار آیا میری پارٹی ہے۔ آج تک برسر اقتدار پارٹی نے کرپشن کیخلاف کسی چوک پرکوئی مظاہرہ کیا ؟۔ کوئی بتائے۔ ایک پارٹی والا بتاسکتا ہے کہ ہم نے کرپشن نہیں کی ؟۔ بلوچستان کے حوالے چھوٹی سی مثال رکھنا چاہوں گا۔ ایران کا بارڈر کتنا میل دور ہے؟۔500کلومیٹر دور ہے،600ہے، اس بارڈر پر پیٹرول کا ایک لیٹر کتنے کا ہے؟۔ وہاں رشتے دار ہیں۔ آج کا وہاں ریٹ14سے15روپے فی لیٹر ہے۔5یا6سو کلومیٹر میں جو تیل آتا ہے آج275پر ایرانی پیٹرول مل رہا ہے۔ ابھی میں نے گاڑی میں پیٹرول ڈلوایا تو اندازہ لگائیں کہ14سے یہاں تک پہنچنے میں275روپے فی لیٹرتک درمیان میں یہ کرپشن کون کررہا ہے؟۔ کسٹمز پر پیسہ لیتے ہیں نام کسی نے لیا؟ ۔ تو معیشت کیسے ٹھیک ہو گی؟۔ ہم سب ذمہ دار ہیں۔ ہر ایک کے ہاتھ میں موبائل ہے، کسی کے پاس پاکستانی موبائل ہے کوئی مجھے یہ بتائے؟۔ ہم کہتے ہیں کہ پاکستانی کپڑا نہیں چاہیے۔ جاپانی کپڑا اگرہے تو دیدیں۔
جس میں چائے پیتے ہیں، کس ملک کی ہے؟۔ ہمیں اپنے ملک سے محبت نہیں۔ جتنے بیٹھے ہیں انکے ہاتھ میں گھڑی کس ملک کی ہے؟۔ پاکستان میں سونے کی گھڑی ہو ہم نہیں لیتے۔ پیتل چاہے امریکہ، جرمن ، جاپان کی ہو جس ملک کی ہو ہمیں پسند ہے۔ اپنی معیشت خود تباہ و برباد کی۔ جب ہم خود اپنی مصنوعات کا بائیکاٹ کررہے ہیں تو معیشت کیسے ٹھیک ہوگی؟۔ دوسری طرف اللہ ہمیں ہدایت دے۔ آپ یقین کریں کہ کسی کو کرپشن ملتا ہے ، جیسے افطاری کیلئے کھجور ملتا ہے متین اخوندزادہ صاحب! اتنا کرپشن ہے۔ آپ لوگوں نے دیکھا کہ خزانے کے بڑے بڑے منسٹر جنہوں نے پیسے چوری کئے ان کیخلاف کیا ہوا؟۔ کچھ ہوا ؟ اسی ملازمت پر وہی بندہ بحال ہوا۔ چور کی سرپرستی کرتے ہیں سرکاری پھر معیشت کیسے ٹھیک ہوگی؟۔ معیشت ہم نے تباہ کی جس کا گلہ کررہے ہیں۔14روپے لیٹر500کلومیٹر بارڈر پر یہاں275فی لیٹر پر مل رہا ہے تو غریب کا کیا حال ہوگا؟۔ بڑے لوگوں کے پاس تو ماشاء اللہ سب کچھ ہے لیکن تباہ تو غریب ہے۔ جعفر صاحب! پوری دنیا میں ہمارا ملک چھٹے نمبر پر ہے گندم کی پیداوار میں اور دنیا میں سب سے مہنگی گندم پاکستان میں ہے۔ کیوں مہنگی ہے؟ جس مل میں چاہیں معلومات کرلیں فی بوری میں3000روپے فوڈ والوں کے الگ ہیں کہ مل میں پہلے فی بوری 3 ہزار روپے فوڈ والوں کو دینا ہے اس کے بعد بیچنا ہے۔ چینی کا سب ظاہر ہے کیا بولیں کس چیز پر بولیں۔ یہ ہمارے بندوق بردار کیا کررہے ہیں؟۔ خدا کی قسم رونا آتا ہے10طالب دیدیں اگر چینی کی ایک بوری کسی بندے نے اسمگل کیا تو میرا قتل معاف ہے۔10بندے مجھے دیدیں۔ آج دالبلدین میں اور چاغی میں دیکھیں۔ خدا کی قسم آپ سمجھوگے کہ یہ چینی عوام سے مفت آرہی ہے۔ ہزاروں لاکھوں بوریاں پڑی ہیں۔ پوچھنے والا کوئی نہیں ۔ وزیر اعظم انوارالحق کہتے ہیں کہ بارڈر کو ہم بند کریں گے۔ آپ بند کریں میں چیلنج سے کہتا ہوں آپ یہ بند نہیں کرسکتے نہیں کرسکتے۔ جتنا آپ طاقتور ہو اپنی طاقت کو استعمال کرو یہ قوت سے باہر ہے۔ آپ چھوٹے آدمی ہیں۔ اگر بند ہوگی اتنی طاقت پیدا کی تودیکھناکہ بلوچستان اور پاکستان کی کیا صورتحال ہوگی؟۔ لہٰذا ہم سب ملکر گھر سے شروع کردیں کہ معیشت کو ٹھیک کرنا ہے تو پھر انشاء اللہ و تعالیٰ ٹھیک ہوجائے گی۔

اخبار نوشتہ دیوار کراچی
شمارہ اکتوبر2023
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسی بارے میں

طالبان اور پاک فوج کے درمیان جنگ کو صلح میں بدلنے کیلئے ایک واقعہ کی تحقیق کی جائے!
چوہے کی بل سے آواز ایک بڑا راز ؟ فیس بک پر انگریزی کی تحریر کا ارود ترجمہ اور اس کاجواب!
پاکیزہ بات کی مثال پاکیزہ درخت کی طرح ہے اس کی جڑ مضبوط اور شاخیں آسمان میں ہیں