تلاش گمشدہ………مجھے شرم آتی ہے
مارچ 3, 2019
پاکستان کبھی کسی سے بھیک نہیں مانگے گا۔ آپ مجھے بتائیں کہ قائد اعظم کسی سے بھیک مانگ سکتا تھا۔ تو کیا عمران خان کبھی کسی سے بھیک مانگے گا؟ عمران خان مرجائے گا لیکن کبھی بھیک نہیں مانگے گا۔ اگر عمران خان آپ کا پرائم منسٹر ہو اور بھاگا پھرے دنیا میں پیسے مانگتے ہوئے میں خود کشی کرلوں گا بجائے پیسے مانگنے کے۔ پاکستان میں جب تحریک انصاف حکومت میں آئے گی تو اس کا پرائم منسٹر نہ کبھی کسی کے سامنے بھیک مانگے گا نہ قرضے مانگے گا۔ مجھے اتنی شرم آتی ہے جب میں ان حکمرانوں کو دیکھتا ہوں سعودی عربیہ جاکر ہاتھ پھیلا کر بیٹھے ہیں مجھے شرم آتی ہے۔ دوسرے ملکوں سے جاکر بھیک مانگیں۔ اور آئی ایم ایف آئے ہمیں بتائے کہ بجلی کی قیمت اتنی بڑھادو بیشک لوگ مریں۔ اور ہمیں حکم کرے کبھی بجلی بڑھادو کبھی گیس بڑھادو کبھی فلانی چیز بڑھادو۔ مجھے شرم آتی ہے۔ یہ ملک وہ ہونا چاہیے جو نیا پاکستان میں دیکھتا ہوں اس کے اندر انشاء اللہ ہم امداد کریں گے غریب ملکوں کی۔ ہم ان کو پیسے دیں گے۔ ہمیں عظیم قوم بننا ہے بھکاریوں کی طرح بھیک مانگنے سے کبھی کوئی قوم عظیم نہیں بنتی۔
لوگوں کی راۓ