پوسٹ تلاش کریں

اسلام زیادہ پھیلنے والا مذہب تھا کفر نے فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی جس سے قتل و غارت ہوئی. علامہ عباس کمیلی

اسلام زیادہ پھیلنے والا مذہب تھا کفر نے فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی جس سے قتل و غارت ہوئی. علامہ عباس کمیلی اخبار: نوشتہ دیوار

islam-allama-abbas-kumaili-syed atiq ur rehman gilani-tableegh-shia-sunni-ittehad-bain-ul-muslimeen

کراچی (ڈاکٹر احمد جمال) علامہ عباس کمیلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ عرصہ میں اسلام دنیا میں سب سے زیادہ پھیلنے والا مذہب تھا اسی سے بوکھلا کر دنیائے کفر نے سازش کی اور مسلمانوں میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی۔ کفر اور قتل و غارت گری کے فتوے دئیے گئے جو قرآن و سنت کے سراسر خلاف تھے نتیجے میں بعض اسلامی ممالک اور بالخصوص پاکستان میں خون کے دریا بہے ہزاروں مسلمان مسلمانوں کے ہاتھوں ہی قتل ہوئے اور شدت پسندی اور انتہا پسندی ہر طرف پھیل گئی۔ اس سے اسلام کو شدید نقصان پہنچا اس صورتحال کو بھانپتے ہوئے چند درد دل رکھنے والے فرقہ واریت کی اس آگ کو بجھانے میں پیش پیش رہے۔ جس میں سید عتیق الرحمن گیلانی صاحب صف اول میں ہیں۔ بہر حال خوش آئند بات یہ ہے کہ حکومت کی کوششوں سے تمام مکاتب فکر نے شدت پسندی اور قتل و غارت گری کے خلاف متفقہ فتویٰ جاری کیا ہے جس کے خوشگوار اثرات ہورہے ہیں۔ بڑی حد تک قتل و غارت گری رک گئی ہے۔ اب متفقہ فتوے کی زیادہ سے زیادہ تشہیر اور تبلیغ کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کا مستقل انسداد ہو سکے اور پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے۔

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

  • M. Feroze Chhipa

    Excellent News Paper

  • Bilal

    اس کتاب سے بہت سے لوگوں کے گھر جڑیں گے

  • Mustafa

    میں آپ کی رائے سے متفق ہوں۔

  • Mustafa

    بہت اچھا آرٹیکل ہے، حکومت، عدلیہ او ر ریاست کو اس پر توجہ دینی چاہئے۔

  • شباب اکرام

    حقیقت یہی ہے کہ اغیار ہمیشہ امت مسلمہ سے ہی گبھراتی ہے۔۔۔تب ہی تو سب سے امت کا مرتبہ چھین کر صرف اور صرف عوام کے درجے تک گرا دیا۔۔۔ طویل مباحثہ وقت پانے پر پیش کرونگا مگر اس بے بس عوام کیلئے صرف ایک شعر آپکی خدمت میں ان کی فطری عکاسی کیلئے عرض کونگا۔۔ خدا کو بھول گئے لوگ فکرےروزی میں غالب۔۔ تلاش رزق کی ہے رازق کا خیال تک نہیں۔۔۔۔ بہت شکریہ

اسی بارے میں

آج قرآن اورحدیث کی تطبیق سے تمام مکاتبِ فکرکے علماء کرام بفضل تعالیٰ متفق ہوسکتے ہیں!
رسول ۖ کی عظمت کا بڑ اعتراف
جامعہ بنوری ٹاؤن کے بانی کا بہت مثالی تقویٰ