جب سُود کی حرمت پر آیات نازل ہوئیں تو نبی ۖ نے مزارعت کو بھی سُود قرار دے دیا تھا
فروری 26, 2024
جب سُود کی حرمت پر آیات نازل ہوئیں تو نبی ۖ نے مزارعت کو بھی سُود قرار دے دیا تھا
نبی ۖ نے اپنے چچا عباس کے سود کو معاف کرنے کا اعلان فتح مکہ کے بعد کیا لیکن مزارعت کو بہت پہلے سے سود قرار دیکر مدینہ میں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے یثرب مدینہ بن گیا
اگر پاکستان کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں محنت کش عوام کو بنجر زمینیںمفت میں فصل ،باغات اور جنگل اُگانے کیلئے دی گئیں تو اناج ،پھل ،لکڑی سے غربت کا خاتمہ اور جنت کا منظر ہوگا
ذوالفقار علی بھٹو نے اسلامی سوشلزم کا نعرہ لگایا تھاتو سندھ اور پنجاب میں مقبول ہوا، عوام کو پتہ نہ تھا کہ سوشلزم کیا ہے؟۔ آج تک پڑھے لکھے لوگوں کو ادراک نہیں۔جاہل لوگوں میں بھٹو کی مقبولیت اسلئے بڑھ گئی تھی کہ انڈسٹریوں کو سرکار کی تحویل میں لیا گیا تو مزدورطبقے کو یقین دہانی کرائی گئی کہ سرکار تمہاری ہے اور سرمایہ داروں سے انڈسڑیوں کو چھین لیا۔ پختونخواہ میں آج تک بہت سی زمینوں پر غریب مزارعین نے قبضہ کرلیا اور زمین مالکان ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ بینظیر بھٹو نے باپ کے برعکس سرکاری اداروں کو پرائیوٹ کردیا۔ عوام کو کچھ سمجھ نہیں کہ باپ اور بیٹی میں کیا تضادتھا؟۔ روس امریکہ کی سرد جنگ کا ایندھن افغانستان اور پاکستان بن گئے۔اسرائیل نے فلسطین میں بچوں،خواتین اور انسانیت کا بہت برا حال کیا ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ عزام کا تعلق فلسطین سے تھا جس کو اپنی سرزمین کی فکر نہ تھی۔ سعودی عرب کے تنخواہ دار نے اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو افغان جنگ میں جھونک دیا۔ بینظیر بھٹو نوازشریف پر اسامہ اور اسرائیل کے ایجنٹ کا الزام لگاتی تھی ۔ نوازشریف بینظیر بھٹو کوامریکی ایجنٹ کہتا تھا۔ بینظیر بھٹو نے نصیراللہ بابر کے ذریعے امریکہ کیلئے طالبان حکومت قائم کی ۔نوازشریف نے مولانا لاہوری کے پوتے مولانا اجمل قادری کو اسرائیل بھیجا ۔25فیصد سود کو اسلامی بینکاری قرار دیا۔ بیت المقدس کو چھوڑ کر ابھی مکہ مدینہ پر یہودی قبضہ کی بات ہے۔ اگر مزارعت سے سودی نظام کے خاتمے کی ابتداء ہوگئی تو بینکاری کے سودی نظام سے بھی چھٹکارا مل جائیگا۔ اقتصادی تباہی سے ہمارا دینی، ہمارا دفاعی اور سیاسی نظام سب کچھ اغیار کے حوالے ہوجائیگا۔ آج اگر مزارعت سے ابتداء کرلی تو عالمی سودی نظام سے بھی جلد چھٹکارا مل جائے گا۔ اللہ ہمارے اہل اقتدار کو عقل دے۔ جاگیردار اور سرمایہ دار کیلئے بھی مہنگائی ہے۔ غریب و محنت کش کو ریلیف دینے سے نہ صرف سب کو ریلیف مل جائے گا بلکہ لینڈ مافیا اور ظالموں کو بھی لگام مل جائے گی۔ پاکستان زرعی ملک ہے اور اس کو اسلامی بنیاد پر جنت نظیر بننے میں دیر نہیں لگے گی۔
اخبار نوشتہ دیوار کراچی،الیکشن شمارہ فروری2024
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ