نواز شریف خود کو کھیرا سمجھ کر ڈھینچو ڈھینچو کررہا ہے. اجمل ملک
دسمبر 4, 2017
ماہنامہ نوشتۂ دیوار کے ایڈیٹر اجمل ملک نے کہا: نوازشریف جنرل جیلانی وجنرل ضیاء کی پیداوار تھا جسٹس نسیم ، قیوم ،افتخار چوہدری کی عدالتوں کا دودھ پیا۔ مگر اب یہ گلہ ہے کہ عدلیہ فوج کے حکم سے دودھ نہیں پینے دیتی۔
ٰٓایک شخص بچہ تھا تو اغوا ہوا ، پھر 10سال کی عمر میں خرکار کے کیمپ میں پہنچا ، 40سال بعد خرکار کی قید سے آزاد ہوا، جب کافی عرصہ بعد اسکے دانت بڑھاپے سے گرگئے تو مذاق میں کسی نے کہا تو دانتوں کیلئے گرائپ واٹر اور نونہال خرید کر پی لینا، اس نے کئی بوتل خرید کر پی لئے اور پھر پتہ چلا کہ اسکے ساتھ ہاتھ ہوا ۔ جانور کا دودھ پیتابچہ کھیرا ہوتا ہے، پھر 2، 4، 6دانت اور بوڑھا ہوجاتاہے۔ نوازشریف کو کوئی سمجھادے کہ زرداری6 دانت کا ہوگا مگر تم بھی کھیرے نہیں ہو۔ تم پرانی یادیں تازہ کرکے سمجھتے ہو کہ عدلیہ گدھی ہے اور دودھ نہیں دیتی اور جنرل گدھا ہے اور دولتی مارتا ہے تو لگتا ہے کہ بڈھا ڈھینچو ڈھینچو کر رہاہے۔ فوج اور عدلیہ کا کوئی قصور ہے نہ ملی بھگت ، اگر پیار سے پکاروگے تب بھی یہی جواب ملے گا، بھٹو نے جنرل ایوب خان کو اس وقت ڈیڈی بنایا جب 2دانت کا تھا مگر4دانت کا ہوا توعوام کو قیادت فراہم کی۔محمد خان جونیجو کے وقت نواز شریف 2دانت کا تھا، ISIسے پیسہ لیکر IJI کی حکومت کی تو4دانت کا تھا، زرداری نے حکومت بنائی تو 6دانت کا تھا، اب صحافی نواز شریف کو نونہال و گرائپ واٹر پلاکر بتاتے ہیں کہ کھیرے ہو۔ وسعت اللہ خان اپنے ’’بات سے بات ‘‘ میں اس کو اپنے الفاظ میں بیان کردینگے تو خوب لگے گا۔ باقی اسٹبلیشمنٹ کی پیداوار جمہوری نہیں ہوسکتی۔
لوگوں کی راۓ