پوسٹ تلاش کریں

On occurrence of Bahria Town Karachi Incident the agitation of Sindhi Nationalist was not against Muhajir Community but in fact it was against Asif Ali Zardari and Malik Riaz: Huda Bhurgri Speech.

On occurrence of Bahria Town Karachi Incident the agitation of Sindhi Nationalist was not against Muhajir Community but in fact it was against Asif Ali  Zardari and Malik Riaz:  Huda Bhurgri Speech. اخبار: نوشتہ دیوار

Keywords: Sindhi Nationalist, Bahria Town Karachi, Asif Ali Zardari, MQM, Muhajir, Malik Riaz, Huda Bhurgri

بحریہ ٹاؤن کے خلاف میڈیا آواز کیوں نہیں اٹھاتا؟ آگ اندر سے کسی اور نے لگائی ہے ۔ہدیٰ بھرگڑی

کل کراچی بحریہ ٹاون (Bahria Town Karachi)کے باہر سندھی قومی (Sindhi Nationalist) جماعتوں ، دوسری پروگریسو پولیٹیکل پارٹیز کے رہنماں نے اور انکے فالورز نے بھر پور احتجاج کیا اور پورے سندھ کے لوگ منظم نظر آئے اس مسئلے پر کہ کراچی اور بحریہ ٹاؤن انٹرنل جس طرح لینڈ گریبنگ کر رہا ہے جس طرح غریبوں کی زمینیں ہڑپ کررہا ہے کیونکہ اسے سیاسی استثنی (Politica Impunity) حاصل ہے اسے سیاسی سرپرستی (political patronage)حاصل ہے پیپلز پارٹی کی۔ کل سندھ کی عوام سراپا احتجاج تھی اور انہوں نے بھرپور طریقے سے مذمت کی بلکہ وہ فرنٹ پر آئے اور انہوں نے کہا کہ جو آبائی (Native)ہیںسندھ کے وہ انکے ساتھ یہ سراسر زیادتی ہے کہ انکا گھر اجاڑا جائے انکے اپنوں کی قبریں اجاڑی جائیں ،انکے مال مویشیوں کا جو پورا فلور آٹ آنس ہے جو بھی انکا تعلق ہے وہ تمام کا تمام ختم کر کے کسی کو ایک جگہ سے اکھاڑ کر دوسری جگہ پھینک دیا جائے اور پھر ان سے امید کی جائے کہ یہ مزاحمت بھی نہ کریں یہ سراسر نا انصافی ہے ۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ پہلے یہ خاموشی کیوں، اب اتنا زیادہ مذمت ہے پروٹیسٹرز کی وہ کیوں ؟ اور پروٹیسٹرز کو یہ کہا جارہا ہے کہ یہ جاہل ہیں یہ دہشت گرد ہیں یہ لوٹ مار والے لوگ ہیں اور اس طرح کے القابات سے ان کو نوازا جا رہا ہے جو کہ ہمیں سمجھ میں آتا ہے کہ کیوں ہو رہا ہے سوال یہ ہے کہ آخر ہم یہ کیوں سمجھنے سے قاصر ہیں کہ جب آپ کشمیر میں ہونے والے جرم کی بات کرتے ہیں جب آپ فلسطین میں ہونے والے جرم کی بات کرتے ہیں ۔….
کس طرح سے وہ لوگ جنکے پاس لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے سوا کچھ نہیں تھا وہ آگ لگانے میں کیسے کامیاب ہوئے کس طرح سے سٹرکچر جو اتنا بڑا ہے بہریہ ٹاون کا اس میں آگ لگ گئی آگ لگنے کے بعد وہ سارا کا سارا تباہ ہو گیا اس طرح کے کیمیکلز وہاں پر پروٹیسٹرز نہیں لائے ہوئے تھے ۔آپ کو یہ لگتا ہے کہ غریب کی زمینوں پر امیر کے عیاشی کے پارک بنیں عیاشی کے لیے بڑے بڑے روڈ بنیں مانیومینٹس بنیں اور آپ لوگوں کی جگہ ایک چرائی ہوئی زمین پر بنانی چاہیے اور اگر اسطرح کی ڈیویلپمنٹ کو آپ سمجھتے ہیں کہ کراچی اور پاکستان کے لیے ایک پروگریسو سٹیپ ہے اور اس سے پاکستان اور کراچی کی ترقی ہوگی تو آپ کو شرم سے ڈوب کر مر جانا چاہیے تو آپ کو فلسطینیوں کے حق میں بھی بات نہیں کرنی چاہیے تو آپ کو کشمیریوں کے حق میں بھی بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ کسی بھی غریب کی زمین کے ٹکڑے کے اوپر جہاں پر اس نے اپنی پوری زندگی گزاری ہو جہاں پر اسکے پیاروں کی قبریں ہوں جہاں پر اسکا مال مویشی چرتا ہو جہاں پر وہ اپنے کمانے کا اپنے روزگار کا انتظام کئی سالوں سے کرتا آرہا ہو وہاں سے آپ اسکا سب کچھ اکھاڑ کر ایک زبردست قسم کی گیٹڈ کمیونٹی بنا دی۔…….. کراچی کے بیچوں بیچ کہیں بھی رہ سکتے ہیں لیکن انہوں نے اس جگہ کو اسلیے خریدا کہ اس میں سیکیورٹی اسکا انفرا سٹرکچر اور خوبصورتی اس میں پھول لگے ہوئے ہیں اس میں پارک بنے ہوئے ہیں یہ ایک وہ آئیڈیا ہے جو سرمایہ داروں نے اپنے لئے ایجاد کیا ہے ۔
مجھے پتہ ہے اور کئی لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ آگ ان احتجاج کرنے والوں نے نہیں لگائی وہ مار پیٹ پروٹیسٹرز نے نہیں کی وہ ان لوگوں نے کی ہے جن کے پاس ایکسز تھا گیٹ کے اس پار کا کیونکہ پوراگیٹ سیل تھا خاردار تاریں تھیں تو پولیس کی موجودگی میں لوگ کس طرح وہاں جا سکتے ہیں پھر آخر میں جیسے ہی یہ احتجاج ختم ہوا تمام پولیٹیکل پارٹیز جو کہ کل احتجاج میں موجود تھے اور انہوں نے لاتعلقی کا اظہار کیا ان لوگوں کے ساتھ جو وہاں موجود تھے اسکے باوجود بھی وہ پولیٹیکل ریپریزنٹیٹیوزجو کہ کل کے مارچ اور احتجاج میں تھے ہی نہیں ان کے خلاف بھی جھوٹی ایف آئی آردرج کی گئی ہیںانکو گرفتار کیا گیا ہے اس وقت صنعان خان قریشی گرفتاری میں ہیں اسکے علاوہ ایاز لطیف پلیجو کے خلاف بھی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے اسطرح کی جو سیاست کی گئی ہے اور آگ لگانے کا جو ڈرامہ بنایا گیا سیاسی تو یہ بالکل تھا۔
نوٹ: احتجاج میں شریک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اندر کوئی شخص مظاہرین میں سے نہ گیا ہے اور نہ جاسکتا تھا ۔ اس کی اعلی سطح پر تحقیقات کروانے کی ضرورت ہے کہ ایسے مذموم مقاصد کس کے ہوسکتے تھے؟۔
www.zarbehaq.com www.zarbehaq.tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

اسی بارے میں

مولانا فضل الرحمن کو حقائق کے مفید مشورے
حکومت وریاستIMFسے قرضہ لینے کے بجائے بیرون ملک لوٹ ماراثاثہ جات کو بیچے
ملک کا سیاسی استحکام معاشی استحکام سے وابستہ ہے لیکن سیاسی پھنے خان نہیں سمجھ سکتے ہیں؟