مغربی جمہوری نظام مکمل طور پر ناکام
فروری 26, 2024
مغربی جمہوری نظام مکمل طور پر ناکام
وطن عزیز پاکستان میں76برس سے جمہوریت کے نام پر ایک ایسا فرسودہ نظام رائج ہے جس میں نام نہاد عوامی مینڈیٹ کے نام پر چند خاندان چہرے بدل بدل کر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے اقتدار کے ایوانوں میں مسلط ہیں۔ ایسا نظام جس میں ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے والے سیاست دان چند ذاتی سیاسی فوائد کیلئے ایک دوسرے کو گلے لگانے لگتے ہیں اس نظام میں سیاستدانوں کے نزدیک سیاست عوام کی خدمت نہیں بلکہ انکے منہ سے نوالہ چھین لینے کا نام ہے نظریہ ضرورت ان کا نظریہ کرپشن اور بے ایمانی ان کا ایمان اور عوام کو بے وقوف بنانا ان کی عقل و دانش کا معیار ہے ان کی عدالت میں ظلم و نا انصافی کا نام انصاف رکھ دیا گیا ہے۔ عوام کو مہنگائی و بے روزگاری جیسے مسائل میں الجھائے رکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ تعصبات کو ہوا دے کر عوام کو تقسیم در تقسیم کرنے میں ان کے سیاسی مفادات کا راز پوشیدہ ہے یہ ابن الوقت سیاستدان نظریہ پاکستان یعنی اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام سے کبھی بھی وفادار نہیں ہو سکتے یہ ایک ایسے نظام کا حصہ ہیں جس کے تحت چند افراد کے ہاتھ میں تمام وسائل دے کر عوام کو محکوم و مجبور بنا دیا جاتا ہے اب وہ وقت آگیا ہے کہ وطن عزیز کے باشعور عوام اپنا فرض پہچان کر اس فرسودہ مغربی جمہوری نظام اور اسکے پروردہ سیاستدانوں کو ہمیشہ کیلئے گھر کا راستہ دکھا دیں ہمیں متحد ہو کر ایسی قیادت کو سامنے لانا ہوگا جو بہترین صلاحیت رکھنے کیساتھ ساتھ نہ صرف اسلامی طرز زندگی کا نمونہ ہو بلکہ اسلام کو نظام حکومت و سیاست کے طور پر نافذ کر کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔
ازایڈیٹرنوشتۂ دیواراجمل ملک
سوشل میڈیا پر یہ امانت کسی مخلص انسان کی ہوسکتی ہے مگر سعودی عرب، ایران اور افغانستان کے اسلامی ماڈل کے علاوہ ہمارے امیرالمؤمنین جنرل ضیاء الحق ، جنرل ایوب اورجنرل پرویر مشرف کے ماڈل بھی اہل پاکستان کو قبول نہیں۔ مغرب کی جمہوریت یہاں نہیں بلکہ شخصیات وخاندانوں کا قبضہ مافیا ہے۔ اگر اسلام کا معاشرتی ومعاشی نظام آگیا تو سیاست بدلے گی۔
اخبار نوشتہ دیوار کراچی،الیکشن شمارہ فروری2024
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ