امارت اسلامیہ افغانستان کی ترقی اورپاکستان کی ترقی کا راز کیا ہوسکتا ہے؟
دسمبر 10, 2023
امارت اسلامیہ افغانستان کی ترقی اورپاکستان کی ترقی کا راز کیا ہوسکتا ہے؟
خبر یہ ہے کہ افغانستان باضابطہ طور پر تیل/گیس پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ۔ اس وقت روزانہ800ٹن تیل نکالا جارہاہے۔ جنوری میں پیدوار بڑھ کر1000ٹن ہوجائے گی۔ یومیہ آمدنی5لاکھ ڈالر ،7مہینوں میں یومیہ تیل نکالنے کی شرح2000ٹن تک بڑھ جائے گی۔2024تک یومیہ آمدن1ملین ڈالر یعنی10لاکھ ڈالر ہوگی۔ افغان طالبان بہت خوش ہوں گے کہ دنیا و آخرت ، غیرت وہمت سب کچھ ہماری قسمت میں آگیا۔ واقعی خوشی کا مقام ہے کہ شریعت بھی نافذ کردی اور افغانستان کو خود کفیل بنانے میں زبردست کردار ادا کیا۔ ہم تہہ دل سے ان کو مشکلات سے نکلنے پر خوش آمد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امیر عبدالرحمن بادشاہ سے پہلے ایک افغانی قائد سے12لاکھ سالانہ گرانٹ سے حکومت ہند برطانیہ سے معاہدہ کیا تھا تو افغانستان کی آزادی گروی تھی۔ اب صحافی حامد میرنے انکشاف کیا ہے کہ ملاعمر سے خبر شیئر کی گئی تھی یا نہیں؟۔ لیکن طالبان کو امریکہ نے50لاکھ ڈالر دئیے تھے۔ امریکہ کا اس سے بڑا احسان یہ تھا کہ اپنے ٹاوٹ ممالک پاکستان، عرب امارات ، سعودی عرب سے طالبان کی حکومت کو تسلیم بھی کروایا تھا۔ آج اگر امریکہ کھل کر حمایت کرے اور پاکستان کو دشمن بنائے تو بھی طالبان اور پاکستان کا خسارہ ہوگا۔حامد میر نے ایسے وقت یہ انکشاف کیا ہے کہ جب پاکستان اور طالبان کو لڑایا جارہاہے؟۔
لیبیا اور عراق بہت خوشحال ممالک تھے مگر تباہ کئے گئے۔افغان طالبان کی پہلی ترجیح اقتصادی حالت کیساتھ ساتھ اصلی شریعت کا نفاذ ہونا چاہیے۔ جب وہ قرآن وسنت کے مطابق عورتوں اور کافروں کے حقوق بحال کر دیں گے تو بہت بڑا انقلاب آجائے گا۔ پھر یہود ونصاریٰ اور غیرمسلموں کی توجہ کا مرکز افغانستان بن جائے گا اور فلسطین پر اسرائیل بھی مظالم چھوڑ دے گا۔TTPکے امیر مفتی نور ولی محسود اعلان کرے گا کہ” ہماری وجہ سے افغانستان کا معاملہ خراب ہوتا ہے تو میں خود کو اور اپنی جماعت کے سرکردہ لوگوں کوپاکستان کے حوالے کرتا ہوں”۔ غیرتمند محسود ہے۔ جب وزیرستان محسود علاقہ میں کچھ طالبان سرنڈر بن گئے تھے تو ان کو سلنڈر کہا جاتا تھا۔ مکین شہر میں ایک شخص نے دکاندارسے پوچھا کہ سلنڈر ہے؟۔ سرنڈر طالب نے برا منایا کہ مجھے کہا ہے۔تو دوسرے سلنڈر نے کہا کہ ”سلنڈر تو تمہارا باپ بھی ہے ، اس پر لڑنے کی ضرورت نہیں”۔ محسود قوم بڑے اقدار کی مالک تھی۔ طالبان نے خلوص میں آکر بہت کچھ بگاڑ دیا لیکن اس کے فوائد حاصل کئے جائیں تو وزیرستان کے محسود ، وزیر، داوڑ، سلمان خیل اور بنوں، ٹانک، لکی ، ڈیرہ اسماعیل خان کے بیٹنی، مروت ، گنڈاپور، بنوچی اور مقامی جٹ وبلوچ اسلامی احکام کا اعلان کرکے بڑا اسلامی انقلاب بھی برپا کرسکتے ہیں۔
پاکستانی بیڑہ پنجابیوں نے غرق نہیں کیا بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے گماشتے پنجابی جن میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے لوگوں کو صحافی احمد نورانی نے اپنی ویلاگ میں شامل کیا۔ فرعون کی پوری قوم کو الزام دینا غلط تھا۔ فرعون، قارون اور ہامان کا کردار غلط تھا۔ جوریاستی ، سرمایہ داری اور مذہبی روپ میں تھے۔ لیکن موسیٰ علیہ السلام کی قوم بنی اسرائیل کا کردار بھی اسی قابل تھا کہ چٹنی بنادیا جاتا۔ نسلی تعصبات نے عاصم سجاد عوامی ورکر پارٹی کو بھیPTMسے بدظن کردیا ۔ شیریں مزاری و ایمان مزاری اچھا کھیلتے ہیں مگرمسائل کا حل نہیں نکال سکتے۔
جماعت اسلامی کیلئے یونیورسٹیوں کے اندر سب سے زیادہ بہترین مواقع ہیں۔ اگر وہ مولانا مودودی کی خلافت وملوکیت چھوڑ چکے ہیں تو کوئی بات نہیں، لیکن قرآنی احکام میں عورت کے درست حقوق کو اٹھائیں تو پھر جماعت اسلامی اس بڑے اسلامی انقلاب میں شریک ہوگی ورنہ تو گم کھاتے میں چلی جائے گی۔
اخبار نوشتہ دیوار کراچی،شمارہ دسمبر2023
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ