آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید اسفند خان کی والدہ نے کیا کہا؟۔
نومبر 23, 2022
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید اسفند خان کی والدہ نے کیا کہا؟۔
یقین کریںکہ لوگ ہر چیز پر کمپرومائز کرسکتے ہیں مگر اپنے بچوں پر نہیں کرسکتے۔ہماری ایجنسیاں کہاںسوئی ہیں؟ کیاائیرکنڈیشن کمروں اور بڑی بڑی لینڈ کروزر میں گھومنے کیلئے ہیں؟
ہمارا واقعہ پلان تھا، سہولت کار کہاں پر ہیں؟ایک دفعہ گھر بھجوادیا جائے تو مجال ہے کہ دوسرا سانحہ ہوجائے۔اب پھر طالبان کو کیوں لایا جارہاہے، پھر کس کے گھر اُجاڑنے ہیں؟۔
میں شہید اسفند خان اور آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید147بچوں کی والدہ ہوں۔ آج ہمیں امن جرگے میں بلایا گیا۔ دیر آید درست آید۔ باتیں تھوڑی تلخ ہونگی مگر حقیقت پر مبنی ہوں گی جو شاید سننا نہیں چاہتے لوگ، لیکن میں سناؤں گی۔ میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں، کہ سارے شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے۔ آج امن کی بات ہورہی ہے تو میں کہتی ہوں کہ اگر امن چاہیے تو ان دو لائنوں کا مطلب سمجھیں۔ یقین کریں لوگ ہر چیز پر کمپرومائز کرسکتے ہیں لیکن اپنے بچوں پر نہیں کرسکتے۔ ہمارے بچوں کو کیوں شہید کیا گیا ان کے ذمہ داران کون ہیں؟ ان کے سہولت کار کون ہیں؟۔XYZتو چلو مرگئے ۔ ہمارے اسکول کا سانحہ پلان کیا گیا تھا۔ تو ذمہ داروں سے پوچھتے کیوں نہیں ہیں کہ جب یہ پلان ہورہا تھا تو آپ کس ہاتھی کے کان میں سورہے تھے؟ کیسے سب کچھ ہوگیا ؟ ہماری ایجنسیز کہاں سوئی ہوئی تھیں؟۔کیا وہ صرف کرسیوں پر ایئر کنڈیشن کمروں میں بیٹھنے کیلئے ہیں؟۔ بڑی بڑی لینڈ کروزر میں گھومنے کیلئے ہیں؟۔ یہ رولنگ کلاس پارٹی بیٹھی ہے ، ہم نے ایک ایک پارٹی کو پکڑا لیکن کسی نے ساتھ نہیں دیا۔ اسلئے کہ مسئلہ یہ ہے کہ مقدس گائے سے پوچھے کون؟۔ خلائی مخلوق سے پوچھے کون؟ ہم وہ والدین ہیں جو تاریخ بنارہے ہیں ہم پوچھیں گے۔ اگر پوچھا ہوتا تو باچا خان یونیورسٹی اور ایگری کلچر یونیورسٹی میں لاشیں نہ گرتیں۔ ایک دفعہ کسی کو گھر بھجوادیا تو مجال ہے کہ کوئی دوسرا سانحہ ہوجائے۔ کوئی ہے جو مقدس گائے سے پوچھے۔ مجھے کہا گیا کہ آپ کو بھی اٹھالیا جائیگا۔ ساڑھے سات مہینے سے وہ کیس بند ہے۔
Justice delayed is Justice denied
والا قصہ ہے ۔یہی ہمارے ََََساتھ بھی کیا جارہا ہے۔روئیں گے چیخیں گے چلائیں گے ،میڈیا پر بولیں گے، قصہ ختم ہوجائیگا۔جیسے سب لوگ شہیدہوجاتے ہیں یہ بھی شہید ہوگئے ، ہم بھی اپنے بچوں کی قبروں پر مٹی ڈال کر سوگئے۔ مجھے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ آپ روئیں نہیں میں جب عمرے پر گیا تھا تو میں نے آپ کیلئے بہت دعائیں کیں کہ اللہ آپ کو صبر دے۔ تو میرے پاس اپنے بیٹے کی لاش کی تصویر تھی میں نے ان کو کہا کہ جسٹس صاحب مجھے انصاف چاہیے۔ آپ کا کام نہیں ہے میرے لئے صبر کی دعائیں کرنا وہ میرا اور میرے اللہ کا مسئلہ ہے۔ آپ کا کام مجھے انصاف دینا ہے۔ آپ اس کی تنخواہ لے رہے ہیں۔ مجھے اجر دلوانے کیلئے دعاؤں کے پیسے نہیں لیتے۔ میری ان تمام باتوں کا لب لباب یہی ہے کہ اگر ہم ذمہ دار لوگوں کو جو اس چیز کیلئے ہائر کئے گئے ہیں جن کا جو یہ کام ہے اگر وہ صحیح طریقے سے کریں تو امن ہی امن ہے۔ کسی جرگوں کی ضرورت نہیں ہے کہ دوسرا جرگہ کریں تیسرا جرگہ کریں اور چوتھا کریں۔ جب امن ہوگا تو جرگوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ابھی جو طالبان کا سین چل رہا تھا پہلے عمران خان صاحب نے چلایا تھا۔ اسکے بعد یہ سین دوبارہ چل رہا ہے۔ اس کی بھی ہم نے بہت مذمت کی کہ جب یہ پالیسیاں بنارہے ہیں تو اور کس کی لاشیں گرارہے ہیں؟۔ اور کس کی قربانیاں لی جارہی ہیں؟۔ اور کس کی ماؤں کو رلایا جارہا ہے؟۔ اور کتنے گھر ویران ہورہے ہیں؟۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ بس ہوگیا لوگ روئیں گے۔ تھوڑے سے میڈیا میں آئیں گے چیخ و پکار ہوگی۔ دو تین اینکر آکر انٹرویو لے لیں گے۔ بس رو رو کر قصہ ختم مٹی پڑ گئی سب پر۔ دی اینڈ اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا چلتا رہے گا اور آپ لوگ امن جرگے کرتے رہیں گے کرتے رہیں گے۔ اس سب کا لب لباب یہ ہے کہ ذمہ دار لوگوں سے جواب طلب کیا جائے۔ وہ جوابدہ ہیں ان کو جواب دینا ہوگا تو تب ہی اس کا حل نکلے گا۔
__شہید اسفند خان کی اماں کی جرأت کو لاکھوںسلام مگر…..تبصرہ__
جب شہبازشریف اور عمران خان مرکز اور پنجاب میں طالبان کو سپورٹ کیا کرتے تھے اور میاں افتخار حسین کے اکلوتے بیٹے سمیت روزانہANPشہید کی جاتی تھی ۔ انکے قائدین اور کارکنوں کو خود کش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا جاتا تھا تو پختونخواہ کی عوام عمران خان اور پاکستانی عوام نوازشریف کواقتدار میں لائی۔سوات اور قبائلی علاقوں کی عوام تباہ ہوگی اور اپنے ایک بچے پر بزرگوں کو ڈانٹ رہی ہیں۔ بشیر بلوراورہارون بلور نے خود کو قوم پر قربان کیا تھا۔ لیکن پشاور والے فوج و طالبان کے حامیوں کو اقتدار میں لائے تھے یا نہیں؟۔
مزید تفصیلات درج ذیل عنوان کے تحت دیکھیں۔
”پاک فوج پر انتہائی درجے گھناؤنے الزامات”
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ