ہیرہ منڈی بندذہنی عصمت فروشی کادھندہ
اکتوبر 2, 2023
ہیرہ منڈی بندذہنی عصمت فروشی کادھندہ
انور مقصود نے پروگرام میں ریاست ، سیاست اور صحافت کے مکروہ چہرے سے مذاق میں پردہ اٹھادیا؟
ریاست،سیاست ، صحافت کی بہترین عکاسی کردی ۔ہیرا منڈی کا پھیرا، انور مقصود نے سب کو حیران کردیا۔ ہیرا منڈی میں اب کیا کچھ ہوتا ہے؟۔
جون ایلیا میرے دوست تھے ، میرے گھر مہینے میں8،9مرتبہ آتے تھے۔ اور کبھی مغرب سے پہلے نہیں آئے۔ تو بیٹھ جاتے تھے، مرنے سے چند دن پہلے آئے میرے گھر ،کرکٹ میچ آرہا تھاتو کہنے لگے کہ انور ہمیشہ میں تمہارے گھر خالی ہاتھ تو برا لگتا ہے مجھے ، اپنی جیب سے دو گلاس نکالے اور کہنے لگے کہ آج میں گلاس لے آیا ہوں اب تم بوتل لے آؤ۔ یہ پروگرام جو آج ہورہا ہے۔ یہ کچھ دن پہلے ہونا تھا تو میں آگیا تھا تو رات میں جون میرے کمرے میں آگئے تھے اورآکر بیٹھ گئے۔ جانی(انور مقصود)! مرنے کے بعد جشن منایا تو کیا ہوا؟۔
جون! حالات بدل رہے ہیں لاہور میں آپ کا جشن۔
1965کی جنگ میں آپ نے لکھا تھا۔لاہور زندہ باد۔
لے جائیں یہ پیام ہوائیں ترے لئے ہیں آج شہر شہر دعائیں ترے لئے نعروں سے گونجتی ہیں فضائیں ترے لئے ہر لب پہ آفریں ہے اب اور زندہ باد
جون! فیض صاحب کی ساری شاعری سچی ہے۔ صرف ایک مصرع وہ جھوٹ لکھ گئے۔ بول کہ لب آزاد ہیں تیرے۔ نہیں بول سکتا۔
جانی! صحافت کے کیا حال ہیں؟۔ جون! صحافت جو آگے تھی اس وقت بھی ہے۔جانی ! کل لاہور پریس کلب گیا،6،7صحافی کھلکھلاکر ہنس رہے تھے۔ ایک صحافی کونے میں میز پر روتے ہوئے چائے پی رہا تھا۔ پوچھا خیریت؟۔ کہنے لگا اس پر نہ روؤں کہ یہ ہنسنے والے اجرت لیکر ہنسنے کیلئے جمع ہیں؟۔
جون! اقتدار کی سب سے بڑی محرومی یہ ہے کہ اچھے لوگوں میں اسے کوئی وکیل نہیں ملتا۔ پلنگ کیساتھ فون رکھا ہے کوئی گفتگو ریکارڈ تو نہیں کررہا ہے؟۔ نہیں نہیں آپ آرام سے بولے جائیں۔جانی!80برس میں میرا پاجامہ اتنی مرتبہ لیک نہیں ہوا جتنی یہاں آڈیو لیک ہوجاتی ہیں۔
جانی! اپنی زندگی میں کئی بار لاہور آیا مگر ہیرا منڈی نہیں گیا۔ مرنے کے بعد نہ جانے کیوں آج جی تڑپ ریا ہے۔ ہیرا منڈی کا ایک پھیرا لگالوں۔
جون: ہیرا منڈی بند کردی گئی کیوں؟ ، انورمقصود: یہاں ذہنوں کی عصمت فروشی کے کاروبار کو اجازت مل گئی ہے۔ ضمیر مجرہ دکھانے لگے ہیں، پتہ نہیں؟۔
جانی! ایک حور نے کہا تھا برف سے پرہیز کرو کیونکہ تم خود بہت ٹھنڈے ہو۔ اسی وقت برف سے توبہ کرلی۔ کسی نے مجھے اوپر بتایا تھا کہ تمہارے کسی پروگرام کے بعد کسی نے لکھا تھا انور مقصود شرابی ہے۔ تم نے کیا جواب دیا؟۔ میرے پاس اس قسم کا سیل فون نہیں کہ میں جواب دے سکوں۔ اگر ہوتا بھی تو میں کیا جواب دیتا؟۔ اقبال، جوش ، فیض، صوفی تبسم ، فراز، منیر نیازی ، اُستاد دامن، ناصر کاظمی، میراجی، جالب ، کشور ناہید، سجاد باقر رضوی، اصغر ندیم سید ، منو بھائی، انور شعور نے جواب نہیں دیا۔ مگر جانی! میں نے تو جواب دیا تھا۔ ایک مشہور خاندان کے صاحبزادے نے کہا تھا جون ایلیا شرابی ہے۔ میں نے لکھا یہ عجیب خاندان ہے ، اس کے مرد مجھے شرابی کہتے ہیں اور اس خاندان کی عورتیں مجھے زانی کہتی ہیں۔ میرے جواب کے بعد سنا ہے آج تک اس خاندان کے مردوں اور اس خاندان کی عورتوں میں پھڈا چل رہا ہے کہ تم کو کیسے پتہ؟۔
اخبار نوشتہ دیوار کراچی
شمارہ اکتوبر 2023
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ