پوسٹ تلاش کریں

جو اللہ کے نازل کردہ پر فیصلہ نہیں کرتے وہ کافر ہیں یا ظالم ہیں اور یا فاسق ہیں مگر کیوں؟۔

جو اللہ کے نازل کردہ پر فیصلہ نہیں کرتے وہ کافر ہیں یا ظالم ہیں اور یا فاسق ہیں مگر کیوں؟۔ اخبار: نوشتہ دیوار

جو اللہ کے نازل کردہ پر فیصلہ نہیں کرتے وہ کافر ہیں یا ظالم ہیں اور یا فاسق ہیں مگر کیوں؟۔

سورہ المائدہ میں اللہ کے نازل کردہ حکم پر فیصلہ نہ کرنے والوں کے تین الگ الگ گروہ ہیں۔1:علماء ومشائخ،2:حکمران اور3:عوام الناس

علماء ومشائخ کے فیصلے سے دین بدل جاتا ہے اسلئے ان پر کفر کا فتویٰ ہے، حکمران عدل قائم نہیں کرتے اسلئے ظالم ہیں اور عوام صرف فاسق بنتے ہیں

سورۂ المائدہ میں اللہ نے3فتوے بیان فرمائے ۔ پہلا یہ کہ ” علماء ومشائخ کا کام دین کی حفاظت ہے ۔ علماء یہود تورات کی حفاظت کرتے مگر انہوں نے خوف اور لالچ کیلئے کتاب کو بدل ڈالا۔ اے امت مسلمہ کے علماء تم خوف و لالچ کیلئے دین کو مت بدلو اور جو اللہ کے نازل کردہ پر فیصلہ نہیں کرتے تو وہی لوگ کافر ہیں”۔ علماء کی طرف سے اللہ کے نازل کردہ حکم پر فیصلہ نہ کرنے سے اللہ کا دین بدل جاتا ہے اسلئے ان پر سب سے زیادہ بڑا فتویٰ کفر کا لگایا گیاہے۔
اللہ نے دوسرا فتویٰ یہ لگایا کہ بنی اسرائیل میں بہت سے بادشاہ بنادئیے تھے اور واضح کیاتھا کہ ” ہم نے توراة میں ان پر لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان ، دانت کے بدلے دانت، ناک کے بدلے ناک ، کان کے بدلے کان اور زخموں کا قصاص ہے اور جو اللہ کے نازل کردہ پر فیصلہ نہیں کرتے تو وہی لوگ ظالم ہیں”۔ چونکہ معاشرے میں عدل وانصاف کا نام قائم کرنا حکمرانوں کا کام ہے اسلئے یہود کے حکمرانوں پر ہی اس آیت میں ظالم ہونے کا فتوی لگایا ہے۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اقتدار نہیں ملا تھا اور انجیل میں حکومت سے متعلق احکام نہیں ہیں۔ یہودی علماء و حکمرانوں کا قبضہ رہاتھا اور تورات کے حوالے سے پہلے دو سخت فتوے جاری کئے گئے ۔ اللہ نے تیسرا فتویٰ اہل انجیل عوام پر اللہ کے نازل کردہ حکم پر فیصلہ نہ کرنے کے حوالے سے فاسق کا لگادیا۔ کیونکہ عوام کی وجہ سے نہ دین بدل سکتا ہے اور نہ ظلم کا نظام قائم ہوسکتا ہے۔
شاہ ولی اللہ نے نظام کو تلپٹ کرنے کا کہا تو انگریز نہیں تھا بلکہ اسکے باپ نے فتاوی عالمگیریٰ میں اورنگزیب بادشاہ کیلئے دین کا فتویٰ بدلاتھا۔آج پھر علماء یہود کے عالمی بینکنگ کے نظام کیلئے زکوٰة اور سود کے احکام بدل رہے ہیں۔

مزید تفصیلات درج ذیل عنوانات کے تحت دیکھیں۔
”مرتد کو قتل کا فیصلہ صرف اسلامی حکومت کرسکتی ہے! امام کعبہ ڈاکٹر شیخ صالح عبد اللہ بن حمید”
”کوئی نبوت کا دعویٰ کرے میں قتل کروں گا۔ سید عطا ء اللہ شاہ بخاری ”

www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

اسی بارے میں

نماز تراویح پرمفتی منیر شاکر، مولانا ادریس اور علماء کے درمیان اختلاف حقائق کے تناظرمیں
پاکستان میں علماء دیوبند اور مفتی منیر شاکر کے درمیان متنازعہ معاملات کا بہترین حل کیا ہے؟
عورت مارچ کیلئے ایک تجویز