پوسٹ تلاش کریں

کیا مہدی غائب ہی خضر ہوسکتے ہیں؟

کیا مہدی غائب ہی خضر ہوسکتے ہیں؟ اخبار: نوشتہ دیوار

کیا مہدی غائب ہی خضر ہوسکتے ہیں؟

تحفظ بل پر عقائد کااحترام اورفرقہ پرستوں کی چھترول

رسول ۖ نے فرمایا: ” وہ امت کیسے ہلاک ہوسکتی ہے جس کااول میں ہوں، اس کا وسط مہدی اور آخر عیسیٰ ، مگردرمیانہ زمانے میں کجرو میرے طریقے پر نہیں اور میں انکے طریقے پر نہیں ”۔شیعہ سنی متفقہ حدیث
علی اور ائمہ اہل بیت کی موجودگی میں شیعہ سنی اختلاف تھا۔ حسین کے حق میں یزیدکیخلاف امت کا اتحاد ہے۔ ممکن ہے کہ کجرو کہے کہ یزید حسین سے خلافت کا زیادہ حقدار تھا۔ یزید کا دادا ابوسفیان صحابی اور حسین کا دادا ابوطالب کافر تھالیکن حسین صحابی اور یزید صحابی نہیں تھا۔ عباسیوں کو اسلئے خلافت کا حقدار قرار دیا گیا کہ علی چچازاد اور عباس چچا تھا حالانکہ تین خلفاء اور بنوامیہ کچھ نہ تھے۔ ہلاکو نے عباسی خلافت کا خاتمہ کردیا۔ پہلے خلیفہ قریشی ہونا ضروری تھا ۔ خلافت عثمانیہ کے بعد غیر قریشی عجم کی خلافت پر متفق ہوگئے۔المیہ ہے کہ خوشی میں بھائی ایکدوسرے کو نہیں مانتے۔ اورنگزیب بادشاہ نے بھائیوں کو قتل کیامگر انگریز کوپھر سبھی مان گئے تھے۔ ابوطالب نے نصرت ، معیت اور صحبت کا حق ادا کیا۔ ذریت ِیزید نے علی کے والد کے جرم پرکافر قرار دیاتھا۔
شیعہ مھدی غیبت سے سامنے نہیں آتے تو کسی پر اتفاق ضروری ہے۔ جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی میں میرے کلاس فیلو مفتی منیراحمد اخون مفتی اعظم امریکہ مفتی محمد تقی عثمانی کے شاگرد اور مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید کے داماد ہیں۔ انہوں نے خواب بیان کیا کہ رسول ۖ حسین کو کربلا کی طرف بلارہے ہیں۔ تعبیر یہ کی کہ حسین نے حق ادا کردیا اور یزید نے ظلم کی انتہاء کردی۔ مفتی منیر احمداخون نے یہ بھی بتایا کہ ” حضرت خضر نے اس کو کچھ سکے دئیے جو اس کے پاس موجود رہے ”۔ مفتی زرولی خان نے خضر سے ملاقات کی۔ عربی میں ” حضر” واحد مذکر کا صیغہ ہے۔ جس کا معنی ” وہ حاضر ہوا”۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے غیبی شخص کو حاضر پایا اور اس سے استفادہ چاہالیکن آخر کار صبر نہ کرسکے اور دونوں میں تفریق ہوگئی۔ خضر کی نبیۖ سے ملاقات کا واقعہ نہیں۔ صحابہ ، تابعین اور تبع تابعین اور فقہاء ومحدثین کابھی واقعہ نہیں ۔ شیعہ مہدی غائب ہوئے تو اولیاء اور علماء کو خضر علیہ السلام نظر آتے ہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ یہی اہل تشیع کے مہدی غائب جب حاضر ہوتے ہوں تو آپ کو لوگ خضر سمجھ رہے ہوں اور اصل میں نام خضر نہ ہو بلکہ” حضر” سے جہلاء نے خضر بنادیا ہو؟۔
شیعہ سنی معرکة الاراء مسائل حل کریں۔ حضرت موسیٰ نے اسرائیلی کی غلط شکایت پر قبطی کو غلطی سے قتل کیا تو اللہ نے قرآن میں فرمایا کہ ” میرے رسل میں سے کوئی خوف نہیں کھاتا مگر جس نے ظلم کیا ہو”۔ قتل خطاء پر موسیٰ کی طرف اللہ نے ظلم کی نسبت کردی۔جبکہ خضر نے عمداً معصوم بچے کو قتل کیا لیکن خضر کی معصومیت پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔ شیعہ امورتکوینی میں اپنے ائمہ کو معصوم سمجھتے ہیں اور ان سے مدد کی امید رکھتے ہیں۔ یہ شرک نہیں اسلئے کہ نبیۖ رحمت للعالین ہیں اور آپ کا فیض امور تکوینی میں ایک عالم تک محدود نہیں بلکہ تمام جہانوں تک پہنچ رہاہے۔ اہل تشیع امام حسین اور ائمہ اہل بیت کو مظلوم سمجھتے ہیں اسلئے خداکا شریک نہیں سمجھ سکتے ۔ حنفی علمائ”ایک قول کے100میں99احتمالات کفر اور ایک اسلام کا ہو توکفر کا فتویٰ نہیں لگاسکتے ”۔مجدد الف ثانی نے مکتوبات میں علی ، فاطمہ اور حسین کے بارے میں جو لکھا،اس سے زیادہ شیعہ بھی عقیدت نہیں رکھتے۔ بریلوی دیوبندی ایا ک نستعین کی تفسیر میں غیراللہ کے فیض سے استمدادکو شرک نہیں سمجھتے۔مولانا قاسم ناتوتوی کی زندگی اورموت کے بعدجو کرامات دیوبندی کتابوں میں ہیں، اتنے بریلوی وشیعہ میں نہیں ہیں۔
یہود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کرتے ہیں اور عیسائی خدا مانتے ہیں۔ اسلام اعتدال کا راستہ ہے۔ جب مسلمان ائمہ اہل بیت کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرح کرامات کا حامل اور مظلوم سمجھیں گے تو شرک اور توہین دونوں سے بچیں گے۔ قدریہ اور جبریہ فرقے اعتدال سے ہٹ کر آج مٹ چکے ہیں۔ہزار سال سے زیادہ ہوگئے کہ شیعہ امام غائب غیرفعال ہیں تو گیارہ ائمہ اہل بیت کے تین سوسال پر اتنافسادکیوں ہے؟۔
درمیانہ زمانہ سے عیسیٰ تک مہدی کا کردار حدیث میں ہے ۔ یہ خضر کی طرح غیبت میں بھی ہوسکتا ہے۔ رسول ۖ سے درمیانہ زمانہ تک رسول ۖ کا کردار امت کی ہلاکت سے بچنے کا ذریعہ اور درمیانہ زمانہ کے بعد امام مہدی کا کردار ہو تو حدیث کی شیعہ سنی نقطۂ نظر سے کیا توجیہ ہوسکتی ہیں؟۔ جب رسول ۖ سے مہدی تک کوئی امام ہلاکت سے بچنے کا ذریعہ نہیں تو یہ بحث سمیٹنے کی ضرورت ہے ۔ ہلاکو خان نے بغدادکادارالخلافہ تباہ کیا تو اس کی اولاد نے خلافت عثمانیہ قائم کردی ۔البتہ مدلل طریقے سے ایکدوسرے کو قائل کرنے میں حرج نہیں۔ مذہب کے نام پر دکانیں ہیں اور عالمی سازشیں ہورہی ہیں اسلئے فساد سے اجتناب کرنا ہوگا۔ کوئٹہ کے ہزارہ ہمیشہ جنازے اٹھاتے ہیں اور جہاں شیعہ اقلیت میں ہیں ،وہاں بہت نقصان اٹھاتے ہیں۔

www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

اسی بارے میں

نماز تراویح پرمفتی منیر شاکر، مولانا ادریس اور علماء کے درمیان اختلاف حقائق کے تناظرمیں
پاکستان میں علماء دیوبند اور مفتی منیر شاکر کے درمیان متنازعہ معاملات کا بہترین حل کیا ہے؟
عورت مارچ کیلئے ایک تجویز