مغرب نے کلمہ نہیں پڑھاہے باقی انہوں نے اسلام کو قبول کیا ہوا ہے مفتی منیر شاکر کا پیغام
اگست 13, 2023
مغرب نے کلمہ نہیں پڑھاہے باقی انہوں نے اسلام کو قبول کیا ہوا ہے مفتی منیر شاکر کا پیغام
مغرب نے نصاریٰ کے مسخ شدہ مذاہب کوچرچ تک محدود کردیا اور پارلیمنٹ کے ذریعے معاشرتی معاملات کے حقوق اور قوانین کا تعین کردیا، آج ہم یہود ونصاریٰ کے نقش قدم پر ہیں؟
نکاح و طلاق ، خلع ، حق مہر ، عورت کے حقوق اور دیگر معاملات میں مسلمانوں نے بھی قرآن سے معنوی انحراف کرکے یہودونصاریٰ کی طرح دین کو مسخ کرکے رکھ دیا ،ہمیںاصلاح کرنا ہوگی
مفتی منیر شاکر سے معروف شاعر ، کالم نگار اور ایک متحرک تاریخی وبیباک شخصیت مردان کے شعیب صادق نے اپنے ساتھیوں سمیت ملاقات کی ہے۔ درسِ نظامی کی اصول فقہ میں یہ حنفی مؤقف پڑھایا جاتا ہے کہ شریعت کے دلائل چار ہیں۔ نمبر1: قرآن : جس سے مراد پانچ سو آیات ہیں جو شرعی احکام سے متعلق ہیں۔ باقی قرآن انبیاء اور دوسرے حضرات کے قصے اور مواعظ ہے۔
لیکن افسوس کہ علماء نے ان500قرآنی آیات کی نشاندہی نہیں کی بلکہ یہ کام کیا ہے کہ نبی کریم ۖ کی حدیث صحیح بھی ہے ، جمہور مسلک کے مطابق بھی ہے لیکن حنفی اس کو قرآن کے منافی سمجھتے ہیں اسلئے یہ حدیث کو نہیں مانتے۔ نتیجے میں جمہور فقہاء ومحدثین نے امام ابوحنیفہ کی سخت مخالفت کی ہے۔ پورے فقہ میں نہ قرآنی آیات کی نشاندہی ہے اور نہ احادیث صحیحہ کی۔ حالانکہ یہ پڑھایا جاتا ہے کہ دوسری دلیل سنت ہے۔ ذخیرۂ احادیث تو بڑی بات علماء و مفتیان چیدہ چید ہ احادیث کا بھی ادراک نہیں رکھتے۔حنفی مسلک احادیث کے خلاف محاذآرائی کا نام ہے۔ اس وجہ سے امت مسلمہ گمراہی سے محفوظ ہے اسلئے کہ احادیث کے نام پر قرآن کے بھی خلاف مواد ہے۔ البتہ علماء ان کو عوام کے سامنے لانے سے تقیہ کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے مذہبی طبقہ قرآن وسنت سے بالکل جاہل ہے۔
جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی میں معتبر شخصیت مولانا بدیع الزمان کی تھی۔ ہم نے آپ سے اصول فقہ کی کتابیں”اصول الشاشی” اور” نورالانوار” پڑھی تھیں۔ عربی میں گوشت کو لحم کہا جاتا ہے اور قرآن میں مچھلی کو لحمًا طرےًا ”تازہ گوشت ”قراردیا گیا ہے۔ حنفی مسلک میں مچھلی گوشت نہیں ہے اسلئے کہ اس میں خون نہیں ہوتا اور جس میں خون نہ ہو تو وہ گوشت نہیں ہے۔ اگرحنفی مسلک کو قرآن ، سنت ، عقل اور فطرت کے خلاف ثابت کیا جائے تو چھوڑدیا جائے گا۔
اگر ہم یہ مان لیتے ہیں تو قرآن میں تازہ گوشت سے بدنما دریائی گھوڑا مراد ہے؟۔ حالانکہ مانتے ہیں کہ قرآن میں تازہ گوشت سے مراد مچھلی ہے۔ اور مچھلی میں خون ہوتا ہے۔ اصولِ فقہ میں ایک اور مسئلہ پڑھایا جاتا ہے کہ سمندری انسان بھی ہوتے ہیں لیکن ان سے شادی کرنا جائز نہیں ہے ۔ مولانا بدیع الزمان نے بتایا تھا کہ سمندر کے کنارے پر کسی نے سمندری عورت پکڑلی تھی اور پھر اس سے چھوٹ گئی تھی اور ایک سمندری مرد بھی نکلا تھا۔ جب ایک طرح کے انسانوں سے شادی جائز نہیں تو حور کی جنس بھی الگ ہوگی؟۔ اس سے شادی تو بہت دور کی بات ہے کیا جنسی تعلق قائم کیا جاسکتا ہے؟۔ عربی میں موصوف مقدم اور پھر صفات آتی ہیں۔ قرآن میں باغات موصوف اور ان کی صفات بیان کی گئی ہیں کہ گویا ہیرے و مرجان ہیں۔ سورۂ رحمان میں ومن دونھما جنتان”اور اس کے علاوہ دو باغ اور ہوں گے”۔ اس میں ایک دنیاوی انقلاب کا ذکر ہے اور دنیا میں الگ الگ اقسام کے دو دو باغات مراد ہیں۔
قرآن کی سورہ محمد ۖ میں ہے کہ ” جنگ میں قید ہونے والوں کو احسان کیساتھ رہا کرو یا فدیہ سے”۔ جس سے دنیا کو یہ اصول دیا گیا ہے کہ جنگ میں قید ہونے پر بھی کسی عورت کو لونڈی اور مرد کو غلام یا قتل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ دوسرا یہ کہ طویل قید میں بھی نہیں ڈالا جاسکتا ہے۔ تیسرا یہ کہ اس پرذہنی اور جسمانی تشدد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جیسے گوانتا ناموبے میں امریکہ نے کیا اور ڈاکٹر عافیہ کو لمبی سزا دی۔
قرآن میںدو دو، تین تین اور چار چار عورتوں سے نکاح کی اجازت ہے ۔ عدل نہ کرنے کا خوف ہو تو پھر ایک یا جن سے ایگریمنٹ ہو۔ یہ غلط سمجھ لیا گیا ہے کہ اس سے مراد لاتعداد لونڈیاں ہیں ،اگر چہ لونڈی وغلام کی ذاتی ملکیت ختم کرکے ان کی حیثیت بھی ایگریمنٹ یا گروی کی کردی تھی لیکن یہاں مرادمتعہ ہے۔ جب صحابہ نے نبی ۖ سے پوچھا کہ کیا ہم خود کو خصی نہ بنالیں تو نبی ۖ نے متعہ کی نہ صرف اجازت دی بلکہ فرمایا کہ لاتحرموا مااحل اللہ لکم من الطیبٰت ”حرام نہ کرو جو اللہ نے پاک چیزوں کو تمہارے لئے حلال کیا” ۔
مولانا طارق جمیل نے حوروں کی خواہش میں جن لوگوں کو ڈال دیا وہ تبلیغی جماعت سے جہادی بن گئے اور خود کش کرنے لگے۔ اگر حلالہ کی لعنت کو دیکھا جائے تو کس کو اللہ کے اس حکم میں کامیابی کا یقین آئے گا؟۔ مولانا الیاس نے فضائل کے ذریعے قوم کو علماء ومشائخ کی طرف متوجہ کیا لیکن جو خود نہ ہوں ہدایت پر تو دوسروں کو… ؟۔ صحابہ کے بارے میں ٹھیک کہا کہ خود نہ تھے جو راہ پر عالم کے ہادی بن گئے ،کیا نظر تھی جس نے مردوں کو مسیحاکردیا۔قرآن وسنت کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ لوگ دین فطرت اسلام کو قبول کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ