مفتی طارق مسعود کے بیان پر حیرت ہوئی: مولانا ابو الاسعد محمد حجازی، فاضل جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی
جنوری 11, 2018
کراچی (صدیق، عزیز) مولانا ابو اسعد محمد حجازی خطیب و امام جامع مسجد ریکسر کراچی ، فاضل جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی نے کہا کہ فحاشی منکرات کو کھلی چھٹی اور دین پر عمل کرنا بہت اور مشکل حق بات کہنا مشکل ہوتا جارہا ہے شیخ سعدی ایک بستی میں گئے کتے بھونکنے لگے آپ نے زمین سے پتھر اٹھانے کی کوشش کی تاکہ کتوں کو بھگادیا جائے لیکن پتھر زمین میں جمے ہوئے تھے شیخ سعدی فرمانے لگے عجیب لوگ ہیں کتے کھلے چھوڑے ہوئے ہیں اور پتھر باندھے ہوئے ہیں یہ حال ہے باطل کو کھلی چھٹی ہے اور حق والوں پر روز بروز پابندیاں لگائی جارہی ہیں ابھی بھی وقت ہے مسلم قرآن اور سنت کو اپنا ئے تو ہمارے سارے مسائل حل ہوجائیں گے چاہے وہ شادی بیاہ ہو یا طلاق و حلالے کے مسائل ہوں قرآن و حدیث میں موجود ہے۔ بین الاقوامی حالات دیکھیں ہر طرف مسلمانوں پر زوال آیا ہے۔ مفتی طارق مسعود کا بیان پڑھ کربڑی حیرت ہوئی یہ تو کاروبار سمجھ لیا ہے اللہ سے توبہ کریں اور لوگوں کو بتائیں بغیر حلالے کے باہمی رضامندی سے رجوع ہوسکتا ہے۔ قرآن میں اللہ نے بار بار فرمایا ہے۔ جب شوہر اور خاتون راضی ہوں تو باہمی رضامندی سے اللہ نے رجوع کو آسان کردیا، اگر کوئی اس کو مشکل بناتا ہے تو یہ اللہ کی کتاب کو چیلنج کررہا ہے معاذ اللہ۔ اللہ تعالیٰ علماء کرام کو دین کی سمجھ عطا فرمائیں۔ نفسانیت اور مفاد پرستی جیسی بیماریوں سے ہمیں بچائے اور حق بات کہنے اور اس پر استقامت کی دعا کرتے ہیں۔
لوگوں کی راۓ