مسلم سائنسدان جنہوں نے اپنی ایجادات سے دنیا کو بدلا۔
ستمبر 7, 2023
مسلم سائنسدان جنہوں نے اپنی ایجادات سے دنیا کو بدلا۔
خلیفہ ہارون الرشید نے فرانس کے بادشاہ شارلمان کو ایک گھڑی تحفہ میں بھیج دی
ایک مرتبہ خلیفہ ہارون الرشید نے فرانس کے بادشاہ شارلمان کو ایک گھڑی تحفہ میں بھیجی۔ یہ گھڑی4میٹر اونچی خالص پیتل سے بنی تھی۔ اورپانی کے زور پر چلتی تھی1گھنٹہ پورا ہونے پرگھڑی سے ایک گیند نکلتی،2گھنٹوں پر2اور3گھنٹوں پر3گیندیں اس طرح ہر گھنٹے کے ساتھ ایک گیند کا اضافہ ہوتا تھا۔ گیند نکلنے کے ساتھ ایک خوبصورت سریلی آواز کے ساتھ گیند کے پیچھے پیچھے ایک گھڑ سوار نکلتا۔ وہ گھڑی کے گرد چکر کاٹ کر واپس داخل ہوتا جب12بج جاتے تو12گھڑ سوار نکلتے۔ چکر کاٹ کر واپس جاتے۔ گھڑی کی یہ حرکتیں دیکھ کر بادشاہ شارلمان کافی پریشان ہوا اس نے پادریوں اور نجومیوں کو محل میں بلوایا۔ سب نے دیکھ کر کہا اس گھڑی کے اندر ضرور شیطان ہے۔ سب رات کے وقت گھڑی کے پاس آئے کہ شیطان سویا ہوگا۔ چنانچہ گھڑی کھول لی تو آلات کے سوا کچھ نہیں ملا لیکن گھڑی خراب ہوچکی تھی۔ پورے فرانس میں گھڑی کو ٹھیک کرنے کیلئے کوئی کاریگر نہیں تھا۔ شرمندگی کی وجہ سے ہارون الرشید سے بھی نہیں کہہ سکتے تھے کہ کوئی مسلمان کاریگر بھیج دیں مطلب کہ جب سائنس پر مسلمانوں کی اجارہ داری تھی تو اس وقت یورپ سائنس کو جادو سمجھتا تھا۔
دنیا میں سب سے پہلا کیمرہ ایجاد کرنے والا ابن الہیثم ہے۔ دنیا میں سب سے پہلا کیلنڈر ایجاد کرنے والا عمر خیام ہے۔ آپریشن سے پہلے مریض کو بے ہوش کرنے کا طریقہ متعارف کروانے والا زکریا الرازی ہے۔ دنیا میں الجبرا ایجاد اور متعارف کروانے والا موسیٰ الخوارزمی ہے۔ سن1957میں شیمپو ایجاد کرنے والا محمد ہے۔ زمین پر آنے والے زلزلوں کی سب سے پہلے سائنسی وجوہات بیان کرنے والا ابن سینا ہے۔ کپڑا اور چمڑا رنگ کرنے اور گلاس بنانے کیلئے میگنیز ڈائی آکسائڈ کا استعمال متعارف کروانے والا ابن سینا ہے۔ دھاتوں کی صفائی سٹیل بنانے کا طریقہ متعارف کروانے والا ابن سینا ہے۔ مصنوعی دانت لگانے کا طریقہ متعارف کروانے والا ابو القاسم الزہروی ہے۔ ٹیڑھے دانتوں کو سیدھا کرنے اور خراب دانت نکالنے کا طریقہ متعارف کروانے والا ابو القاسم الزہروی ہے۔ دنیا میں سب سے پہلے ادویات بنانے کے علم متعارف کروانے والا ابن سینا ہے۔ دنیا میں کشش ثقل کی درست پیمائش کاطریقہ متعارف کروانے والا عمر خیام ہے۔ آنکھ ناک کان اور پتے کا آپریشن سے علاج متعارف کروانے والا ابو القاسم الزہروی ہے۔ دنیا میں سرجری کیلئے استعمال ہونے والے تین اہم ترین آلات متعارف کروانے والا ابو القاسم الزہروی ہے۔ دنیاوی علموں میں علم اعداد اور جدید ریاضی کی بنیاد رکھنے والا یعقوب الکندی ہے۔ مریضوں کو دی جانے والی ادویات کی درست مقدار کا تعین کرنے والا یعقوب الکندی ہے۔ دنیا کو آنکھ پہ روشنی کے مضر اثرات کا بتانے والا زکریا الرازی ہے۔ روشنی کی رفتار کا آواز کی رفتار سے تیز ہونے کا انکشاف کرنے والا البیرونی ہے۔ دنیا کو زمین چاند اور سیاروں کی حرکات اور خصوصیات سے روشناس کرنے والا البیرونی ہے۔ دنیا کو قطب شمالی اور قطب جنوبی کی سمت کا تعین کرنے7طریقے بتانے والا البیرونی ہے۔ علم ارضیات میں مغرب والوں کی زبان سے بابائے ارضیات کہلائے جانے والا ابن سینا ہے۔ دنیا میں ہائیڈروکلورک ایسڈ نائٹرک ایسڈسفید سیسہ بنانے کے طریقے بیان کرنے والا جابر بن حیان ہے۔ کیمیکلز بنانے اور ایجاد کرنے میں بابائے کیمیا کہلائے جانے والا ابن سینا ہے اور ستاروں کی حرکت کا درست تعین کرنے والا نصیر الدین طوسی ہے۔ یہ سب مسلمان سائنسدان ہی تھے اور تم پوچھتے ہو کہ اسلام نے آج تک دنیا کو دیا ہی کیا ہے؟۔
*****************************************
ماہ ستمبر2023کے اخبار میں مندرجہ ذیل عنوان کے تحت آرٹیکل ضرور پڑھیں:
1:14اگست کو مزارِ قائد کراچی سے اغوا ہونے والی رکشہ ڈرائیور کی بچی تاحال لاپتہ
زیادتی پھر بچی قتل، افغانی گرفتار ،دوسراملزم بچی کا چچازاد:پشاورپولیس تجھے سلام
2: اللہ کی یاد سے اطمینان قلب کا حصول: پروفیسر احمد رفیق اختر
اور اس پر تبصرہ
عمران خان کو حکومت دیدو تو اطمینان ہوگا اورخوف وحزن ختم ہوگا
ذکر کے وظیفے سے اطمینان نہیں ملتا بلکہ قرآن مراد ہے۔
3: ایک ڈالر کے بدلے میں14ڈالر جاتے ہیں: ڈاکٹر لال خان
اور اس پر تبصرہ پڑھیں۔
بھارت، افغانستان اور ایران کو ٹیکس فری کردو: سید عتیق الرحمن گیلانی
4: مسلم سائنسدان جنہوں نے اپنی ایجادات سے دنیا کو بدلا۔
خلیفہ ہارون الرشید نے فرانس کے بادشاہ شارلمان کو ایک گھڑی تحفہ میں بھیج دی
5: پاکستان76سالوں میں کہاں سے گزر گیا؟
اور اس پر تبصرہ پڑھیں
نبی ۖ کے بعد76سالوں میں کیا کچھ ہوا؟
6: پہلے کبھی کانیگرم جنوبی وزیرستان میں ماتمی جلوس نکلتا تھا،آج اسکا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا!
7: اہل تشیع اور اہل حدیث کا مسئلہ تین طلاق پر مؤقف
اس پر تبصرہ پڑھیں
اہل سنت و اصلی حنفیوں کا مسئلہ تین طلاق پر مؤقف
8: اہل تشیع کا مؤقف خلافت و امامت کے حوالہ سے
اس پر تبصرہ پڑھیں۔
الزامی جواب تاکہ شیعہ سنی لڑنا بھڑنا بالکل چھوڑ دیں
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ