نبی ۖ کے بعد76سالوں میں کیا کچھ ہوا؟
ستمبر 7, 2023
نبی ۖ کے بعد76سالوں میں کیا کچھ ہوا؟
کیا25سال بعد35ھ میں دارالخلافہ مدینہ کا محاصرہ کرکے خلیفہ حضرت عثمان کی شہادت کم سانحہ تھا؟
عشرہ مبشرہ ، خلیفہ راشد حضرت علی اور اماں عائشہ صدیقہ میں جنگ جمل ، صفین اورسانحہ کربلاکیا کم تھے؟
ابوبکر صدیق11ھ ۔عمر فاروق13ھ۔ عثمان غنی23ھ۔علی35ھ ۔ حسن40ھ۔656عیسوی۔
سلسلہ بنو اُمیہ: معاویہ41ھ۔ یزید60ھ۔معاویہ بن یزید64ھ۔ مروان64ھ ۔ عبد الملک65ھ ولید86ھ۔ سلمان96ھ۔ عمر بن عبد العزیز99ھ۔ …آخری مروان127ھ ۔744عیسوی۔
سلسلہ عباسیہ: ابو العباس سفاح749عیسوی۔ ابو جعفر منصور754عیسوی۔ مہدی774عیسوی۔ الہادی785عیسوی۔ ہارون الرشید786عیسوی۔ محمد الامین808عیسوی۔ المامون813عیسوی۔…آخری المتوکل علی اللہ1506عیسوی
سلسلہ عثمانیہ: سلیم خان اول1517عیسوی ۔ سلیمان اول1520عیسوی۔ …سلطان عبد الحمید اختتام1924عیسوی
ہے وہی تیرے زمانے کا امام برحق جو تجھے حاضر وموجود سے بیزارکرے
یہاں76سال میں وہ نہ ہوا جو پیغمبر ۖ کے بعد ہوا۔25سال بعد خلیفہ عثمان کی شہادت سقوطِ ڈھاکہ سے کم تھی؟۔ جنگ جمل ، صفین ، علی کی شہادت، حسن کی صلح کے بعد آمریت۔ عمر، عثمان اور علی کی شہادت کیا قائداعظم کے بعد لیاقت علی خان کی شہادت سے کم تھی؟۔ پاکستان میں شیعہ سنی اور دہشتگردی سے اتنے لوگ کہاں مارے گئے ؟جوجنگ جمل ، صفین وغیرہ میںمارے گئے تھے!۔
معاویہ کے بعد محرم61ھ میں گویا50سال بعد سانحہ کربلا پیش آیا۔ یزید نے62ھ میں مدینہ اور63ھ میں مکہ کو تاراج کیا۔ عبداللہ بن زبیر نے خلافت کا مکہ میں اعلان کیاتھا اور73ھ کو حجاج نے شہید کردیا۔ نبی ۖ کے بعد76سال میں جو ہوا، تلخیاں موجود ہیں۔ ابوبکر، عمر ، عثمان، علی اور انصار نے قربانیاں دیں۔ انصار ومہاجر خلافت پر فتنہ وفساد سے بال بال بچ گئے۔
سورۂ یوسف میں نقص علیک احسن القصص ” ہم آپ کو قصہ بتاتے ہیں جو بہترین قصہ ہے”۔ یوسف کیساتھ بھائیوں نے کیا کیا؟۔ یوسف کے بھائی، یعقوب کے بیٹے، اسحاق کے پوتے، ابراہیم کے پڑپوتے تھے ۔
حضرت سارہ ابراہیم کے خاندان سے تھیں۔ نسلی اصلی یوسف کے بھائیوں کے کرتوت پر اللہ نے پردہ نہ رکھا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کو حرام زادوں اور گالیوں کے القاب سے نوازا جائے۔ اقتدار کی مہلک جنگ نہ تھی بلکہ باپ کی توجہ پر حسد تھا۔ بھائی کو قتل اور ویران کنویں میں پھینکنے کا منصوبہ بنایا، پیغمبر باپ سے محبت مگر تکلیف میں ڈالا۔ پتہ تھا اسلئے خواب بتانے کی اجازت نہ دی ۔ مغل بادشاہ عادل عالمگیر اورنگزیب نے بھائیوں کو قتل اور باپ کو تکلیف میں ڈالا۔
پاکستانیوں نے اقتدار کی لڑائی میںاخلاقیات کی دھجیاں اُڑادیں اور بھائی چارے قائم ہوئے تو ایکدوسرے سے نہیں شرمائے۔ سیاست اور ملاکی شریعت میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ۔ نواز و شہباز شریف کا ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو اور زرداری کو گالیاں بکنا ریکارڈ۔ عمران خان کا زرداری، نواز شریف اور مولانافضل الرحمن کو اول فول بکنا بھی ریکارڈ اورعوام کا فوج مخالف ہونا بھیانک حقیقت ہے عوام کو سیاسی و مذہبی طبقے ،حکومت اور حکمرانوں سے نفرت ہوگئی اسلئے کہ روزگار چھن گیا، مہنگائی حدوں سے زیادہ ۔ ہر ایک کوگالی پڑتی ہے لیکن فوج ،PDMاور اتحادی حکمران جماعتوں سے زیادہ نفرت ہوگئی ہے۔ نتائج کیا نکلیںگے؟۔
99ھ مروان کے پڑپوتے عمر بن عبدالعزیز نے خلافت راشدہ لوٹائی،وہ مجدد مہدی تھے لیکن مہدی کا عدل دنیا پر ہوگا۔ یقین ہے پاکستان ترجمان ماضی شان حال جان استقبال سایہ خدایہ ذوالجلال کاایک بہت بڑا نمونہ بنے گا۔ فوج اور حکمرانوں کیخلاف بولنے سے لیکر مسلح جدوجہد تک دنیا میںکس کو اجازت ہے ؟ ایران، دوبئی، سعودی عرب، بھارت ، برطانیہ ، امریکہ کہیں پر کرکے دکھائیں!۔
جنرل ضیاء الحق دور میںوزیراعظم محمد خان جونیجونے سول وملٹری افسران کو کم اخراجات اور چھوٹی گاڑیوں کا پابند بنایا۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سرکاری محکموں کے اخراجات کم کریں۔ عمران خان یا کسی لیڈرپر پابندی ضروری نہیں۔ منظور پشتین نے کہا کہ سیاسی قائدین فوج کے نوکر ہیں۔ خان زمان کاکڑ نےPTMکو فوج کا ایجنٹ قرار دیا،PDMاور اتحادی جماعتیں کم ایجنٹ ہیں؟۔ وزیراعظم عمران خان بنے یا علی وزیر ؟ ۔ عوامی نمائندے آزاد فیصلہ کریں تاکہ اعتماد قائم ہو۔حضرت علیکومنصوبہ بندی سے حملہ کرکے شہید کیا گیاتھا۔آج سب سے بڑا فقدان اعتماد کا ہے ۔سوشل میڈیاپر اپنا حق درست استعمال کریں۔
کتاب میں تھاکہ لڑکیTVدیکھتی تھی۔ مرگئیTVسے چپک گئی۔نہلایا، جنازہ پڑحایا،TVکو ساتھ گھمایا ، دفناتے توTVکے پیچھے قبر سے نکلتی۔ کئی بار کے بعدTVکو ساتھ دفن کیا۔ مفتی تقی عثمانی کے بہنوئی مفتی عبدالرؤف سکھروی وغیرہ نے نقل کیا۔ میرے بچے کی عمر آٹھ دس سال کے درمیان ہوگی تو پوچھا: یہ سچ ہے؟ میں نے کہا کہ آپ کو کیا لگتا ہے؟۔ اس نے کہا کہ جھوٹ۔ اب دوسرے6سالہ بچے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اللہ کا نام لیکر شیئر کرنے والے مذہبی لوگ نہیں بلکہ اکاونٹ پروموٹ کرنے کیلئے اللہ کانام استعمال کرتے ہیں۔
سعد بن عبادہ نے کہا کہ میں لعان کے قرآنی حکم پر عمل نہیں کروں گا۔علماء نے بھی اس کی تائید کی کہ اللہ اور اسکے رسول ۖ غیرت مند ہیں۔ غیرتمند قومی اقدار کے مطابق صلح کرتے تھے مگر اب حلالہ کی بے غیرتی عام ہوگئی ہے۔
ڈبرہ گومل ٹانک کا پاگل بیٹنی کہتاتھا کہ تم دکان دیکر سمجھتے ہو کہ کمارہے ہیں۔ تمہاری عورتیں گھروں سے نہیں نکل سکتیںکہ پیشاب کے بعدہاتھ میں چیزیں پکڑی ہوتی ہیں۔ بلوچو اور طالبا نو! مزید اپنی خواتین کی عزتیں خراب نہ کراؤ۔
نوٹ: مندرجہ ذیل عنوان کے تحت یہ تبصرہ کیا گیا ہے۔ مکمل پڑھنے کیلئے یہ آرٹیکل بھی ضرور پڑھیں۔
”پاکستان 76سالوں میں کہاں سے گزر گیا”۔
*****************************************
ماہ ستمبر2023کے اخبار میں مندرجہ ذیل عنوان کے تحت آرٹیکل ضرور پڑھیں:
1:14اگست کو مزارِ قائد کراچی سے اغوا ہونے والی رکشہ ڈرائیور کی بچی تاحال لاپتہ
زیادتی پھر بچی قتل، افغانی گرفتار ،دوسراملزم بچی کا چچازاد:پشاورپولیس تجھے سلام
2: اللہ کی یاد سے اطمینان قلب کا حصول: پروفیسر احمد رفیق اختر
اور اس پر تبصرہ
عمران خان کو حکومت دیدو تو اطمینان ہوگا اورخوف وحزن ختم ہوگا
ذکر کے وظیفے سے اطمینان نہیں ملتا بلکہ قرآن مراد ہے۔
3: ایک ڈالر کے بدلے میں14ڈالر جاتے ہیں: ڈاکٹر لال خان
اور اس پر تبصرہ پڑھیں۔
بھارت، افغانستان اور ایران کو ٹیکس فری کردو: سید عتیق الرحمن گیلانی
4: مسلم سائنسدان جنہوں نے اپنی ایجادات سے دنیا کو بدلا۔
خلیفہ ہارون الرشید نے فرانس کے بادشاہ شارلمان کو ایک گھڑی تحفہ میں بھیج دی
5: پاکستان76سالوں میں کہاں سے گزر گیا؟
اور اس پر تبصرہ پڑھیں
نبی ۖ کے بعد76سالوں میں کیا کچھ ہوا؟
6: پہلے کبھی کانیگرم جنوبی وزیرستان میں ماتمی جلوس نکلتا تھا،آج اسکا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا!
7: اہل تشیع اور اہل حدیث کا مسئلہ تین طلاق پر مؤقف
اس پر تبصرہ پڑھیں
اہل سنت و اصلی حنفیوں کا مسئلہ تین طلاق پر مؤقف
8: اہل تشیع کا مؤقف خلافت و امامت کے حوالہ سے
اس پر تبصرہ پڑھیں۔
الزامی جواب تاکہ شیعہ سنی لڑنا بھڑنا بالکل چھوڑ دیں
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ