پوسٹ تلاش کریں

National Agencies must keep an eye on movement of Molana Modudi party Jamat e islami. : Editor Nawishta e Diwar Malik Ajmal

National Agencies must keep an eye on movement of Molana Modudi party Jamat e islami. : Editor Nawishta e Diwar Malik Ajmal اخبار: نوشتہ دیوار

Keywords: Jamat e Islami, Molana Modudi, Siraj ul Haq, mansoora lahore, Afghan Jihad

ملکی ایجنسیاں جماعت اسلامی پر نظر رکھیں۔ اجمل ملک ایڈیٹرنوشتہ دیوار

(1952 )میں یعنی میری پیدائش سے بھی پہلے منصور دادا نامی ایک پاکستانی نے جماعت اسلامی کے بارے میں ایک کتاب لکھی جس میں وہ لکھتے ہیں کہ امریکہ نے جماعت اسلامی کو مالی امداد دینے کا یہ طریقہ اختیار کر رکھا ہے کہ وہ لاکھوں کی تعداد میں مولانا مودودی صاحب کی کتابیں خرید کر امریکہ منگواتا ہے اور پھر ان کتابوں کو یہاں سمندر میں پھینک دیتا ہے لیکن اس کے عوض جماعت اسلامی کو لاکھوں ڈالرز کی ادائیگی کرتا ہے۔
اگر تاریخی حقائق پر ایک نظر ڈالی جائے تو امریکہ کی جماعت اسلامی سے یاری بہت پرانی ھے (1976 )میں اسوقت کے امریکی وزیر خارجہ ہینری کسنجر نے پاکستان آ کرہمارے اسوقت کے وزیر اعظم جناب ذوالفقار علی بھٹو کو یہ دھمکی دی کہ اگر تم نے ایٹمی دھماکہ کیا تو ہم تمہیں دنیا میں عبرت کی مثال بنا دینگے اور پھر (1977 )میں ہی انتخابات میں دھاندلی کا بہانہ بنا کر انہیں اقتدار سے ہٹا دیا گیا اور پھر پھانسی پر لٹکا دیا گیا اور اس سارے کھیل میں جماعت اسلامی سب سے آگے تھی اور بھٹو یہ بات جانتا تھا لہذا وہ اس دوران منصورہ مولانا مودودی کو سمجھانے بھی گئے کہ یہ سب امریکن گیم ہے تم ایسا مت کرو لیکن جماعت اسلامی باز نہ آئی۔
پھر (1979 )میں امریکہ نے افغان جہاد کا ڈرامہ شروع کیا اسکی بھی تفصیل دیکھیں تو وہاں بھی جماعت اسلامی نے ہزاروں مسلمان بچوں کو امریکی مفاد کے لیئے شہید کروا کر اربوں روپئے کمائے دوسری طرف آپ پاکستان کی سیاست پر ایک نظر ڈالیں تو آپ کو واضع طور پر نظرآئے گا کہ پاکستان کے عوام نے جماعت اسلامی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور اب انہیں عوام ووٹ تک نہیں دیتے اور یہ سوچنے کی بات ہے جو عوام انہیں ووٹ تک دینا پسند نہیں کرتی تو کیا وہ انہیں نوٹ دیتی ہوگی لیکن آج بھی اس جماعت کا اربوں روپے سالانہ خرچہ ہے اتنے بڑے بڑے ادارے چل رہے ہیں ہزاروں ملازمین ہیں جنہیں یہ جماعت تنخواہیں دیتی ہے اور اب یہی ملازمین ان کے کارکن کہلاتے ہیں اور اب یہی بیچارے تنخواہ دار ان کے جلسے جلوسوں میں شریک ہوتے ہیں بعض اوقات شدید حیرت ہوتی ہے کہ آخر اس جماعت کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آ رہا ہے جو یہ ہر چھوٹی بڑی بات پر ملک بھر میں بینر لگا دیتے ہیں جلسے جلوس شروع کر دیتے ہیں حالانکہ یہ جماعت اچھی طرح سے جانتی ہے کہ لوگوں میں ہمیں کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ صرف دکھاوے کے لئے ایسا کرتی ہے تاکہ لوگ انہیں سیاسی نظام کا حصہ سمجھیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس جماعت کے اصل مقاصد کچھ اور ہیں اور ان کا اصل ٹارگٹ تعلیمی ادارے اور ان کے ہاسٹل ہیں اور یہ چاہتے ھیں کہ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز پر ان کا تسلط رہے جو جرائم پیشہ لوگوں اور غیر ملکی دہشت گردوں کے لئے سب سے محفوظ پناہ گاہیں ہوتی ہیں ۔
ہمیں یقین ہے کہ( GHQ )سمیت اس ملک کی جتنی بھی اہم تنصیبات پر حملے ہوئے ہیں انہیں گرائونڈ سپورٹ اور پناہ جماعت اسلامی جیسی تنظیموں نے دی ہوگی ورنہ بلیک واٹر، ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک، القائدہ، طالبان اور داعش جیسی تنظیمیں جماعت اسلامی جیسی تنظیموں کی سپورٹ کے بغیر کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتیں میرے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے کچھ سادہ لوح دوستوں کو یقینا یہ بات بری لگے گی کیونکہ میں ایسے بہت سارے لوگوں کو جانتا ہوں جو انتہائی اخلاص اور اسلام کی محبت سے سرشار ہو کر اس جماعت کا ساتھ دیتے ہیں میں انکی دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں اور ان کیلئے اس مختصر مضمون میں صرف اتنا لکھنا چاہوں گا کہ جماعت اسلامی والے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں آپس میں بات چیت کرتے ہوئے لڑکے اور لڑکی پر تو حملہ آور ہو کر ڈنڈوں کی بارش کر دیتے ہیں لیکن آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا کہ مسجد میں معصوم بچوں کے ساتھ بد فعلی کرتے ہوئے پکڑے جانے والے کسی مولوی کی خلاف جماعت اسلامی کے لوگوں نے کوئی معمولی سا احتجاج ہی کیا ہو جماعت اسلامی کے لوگ جگہ جگہ درس قرآن دیتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی عوام کو سورہ البقرہ کی آیت نمبر (222 سے 234 )تک کی آیات کا صحیح ترجمہ نہیں بتایا کیونکہ ہمارا مولوی ان آیات کے ترجمے کو چھپا کر مسلمانوں کی بہن بیٹیوں کیساتھ ناجائز حلالے کر رہا ہے لیکن ذرا ذرا سی بات پر فحاشی کا شور مچانے والی جماعت اسلامی معصوم بہن بیٹیوں کی عصمت دری پر خاموش ہے کیونکہ وہ مولوی کے غلط کام پر اعتراض کرے گی تو اسے معلوم ہے کہ پھر وہ بھی آگے سے جواب دے گا لہذا جماعت اسلامی اس ڈر کے مارے یہاں حق سچ بیان نہیں کرتی اور ویسے بھی جماعت اسلامی کا اصل ایجنڈہ وہی ہے جو ان کے سابق امیر جناب منور حسن صاحب نے بیان فرمایا تھا کہ اگر
فوج اور طالبان آمنے سامنے ہوں تو مرنے والا پاکستانی فوجی ہلاک اور مرنے والا طالبان شہید ہوگا لیکن پھر روایتی منافقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں امارت سے ہٹا دیا گیا۔
آج امریکہ ہم سے اڈے مانگ رہا ہے اور اگر اسے اڈے دیئے یا نہیں دئیے تو پھر وہ ہمیں بلیک میل کرنے کیلئے اپنے پالتو طالبان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروائے گا جس میں جماعت اسلامی ان کی مدد گار ہوگی۔ہماری ایجنسیوں کو چاہیے کہ اسلام کی چادر میں چھپی اس ملک دشمن اور دہشت گرد تنظیم کے بارے میں مکمل تحقیقات کروائے کہ ان کے پاس فنڈ کہاں سے آرہاہے؟۔ اور خصوصا ہاسٹلوں میں پناہ لئے ہوئے جماعت اسلامی کے لوگوں پر کڑی نظر رکھے۔
چند ماہ قبل الطاف حسین کے ایک بیان کے ردعمل میں ریٹائرڈ جنرل شعیب امجد صاحب نے کہا کہ الطاف حسین انڈین ایجنسی را کا ایجنٹ ہے اور برطانوی خفیہ ایجنسی (MI-6 )کا بھی ایجنٹ ہے اور اب بھی (MI-6)اسکو سپورٹ کرتی ہے ۔ ہماری جنرل صاحب سے عرض ہے کہ جس طرح الطاف حسین اپنی تحریک کے دوران غیر ملکی ایجنسیوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے اسی طرح جماعت اسلامی بھی اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے اس وقت مکمل طور پر غیر ملکی ایجنسیوں کے مفاد کیلئے کام کرتی دکھائی دے رہی ہے، اس نے اپنے اوپر جو اسلام کا خول چڑھا رکھا ہے اسے نہ دیکھیں اور اس خول کے اندر چھپی اصل جماعت اسلامی کو تحقیقات کر کے بے نقاب کریں۔ اور اسلام کے نام پر اس جماعت کیلئے استعمال ہونے والے نوجوانوں سے صرف اتنی عرض ہے کہ آپ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھیں ساری بات خودبخود آپ کو سمجھ آ جائے گی۔
www.zarbehaq.com www.zarbehaq.tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

اسی بارے میں

بیداری کسی عنوان کے بغیر اور شیطان پر ایک حملہ
مشرق سے دجال نکلے گا جس کے مقابلے میں امام حسن علیہ السلام کی اولاد سے سید گیلانی ہوگا! علامہ طالب جوہری
حقیقی جمہوری اسلام اور اسلامی جمہوری پاکستان کے نام سے تاریخ ، شخصیات ، پارٹیاںاور موجودہ سیاسی حالات :حقائق کے تناظرمیں