پاکستان76سالوں میں کہاں سے گزر گیا؟
ستمبر 7, 2023
پاکستان76سالوں میں کہاں سے گزر گیا؟
سقوطِ ڈھاکہ سے لیکر فرقہ پرستی ، قوم پرستی اوردہشتگردی کے نام پر جنگ میں پاکستان نے بڑاکچھ کھودیا
ریاست نے سیتاوائٹ کی طرح عمران خان کو عدالت میںگھسیٹا ہے اور پاکستان ٹیریان وائٹ بن گیا؟
پاکستان لاالہ الااللہ کے نام پر بنا۔ قائداعظم محمد علی جناح، قائد ملت لیاقت علی خان نے بنیاد رکھی۔پاکستان بننے کے بعد قائدین کی زندگی مختصر تھی اور آپس میں بھی نفاق کے تاریخی حقائق ہیں۔ قائد ملت کا تعلق بھوپال بھارت سے تھا۔ قائداعظم کو تشویش تھی کہ حلقہ انتخاب کیلئے بھوپالیوں کو کراچی بسایا جا رہا ہے۔ بھوپالی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سہیل وڑائچ کو انٹرویو دیا کہ ”مجھے یہ غم ہے کہ اس ملک وقوم کیلئے کیوں قربانی دی ،یہ بڑی غلطی کی ہے”۔
مسلم لیگ ن کیلئے ریڈلائن مریم نواز ہے۔ تحریک انصاف کیلئے عمران خان جس کی گرفتاری پرجناح ہاؤس لاہور کو آگ لگادی گئی ۔ جوشیلے کارکن حاشر نے کورکمانڈر ہاؤس سے پاکستانی جھنڈا اتار دیا اور تحریک انصاف کا جھنڈا لہرادیا۔GHQکے گیٹ پرخاتون نے جس طرح لوگوں کو بلا یا اس سے زیادہ مزاحمت میوہ شاہ قبرستان میں بسنے والے موالی بھی حملہ آوروں کے خلاف کریں گے۔
لاہور جناح ہاؤس میں داخلے سے یاسمین راشد نے منع کیا، اگر میرا بس چلتا تو یاسمین راشد کو جناح ہاؤس بچانے کی کوشش پرGHQمیں بلاکر قوم کے سامنے انعام دیتا۔ یہ نوازشریف کی طرح چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر منافقانہ اور پارلیمنٹ اورPTVپر عمران خان و طاہر القادری کی مجاہدانہ یلغار تھی اور نہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کا کھڑک ججوں کے انڈے توڑنے کی سرکار تھی۔البتہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بندے مار کر حکومت وریاست تابکار تھی اور لاہور سے جی روڈ پنڈیGHQتک پنجاب میں ریاست وحکومت بے کار تھی؟۔
مقتدر طبقے کو سمجھ نہیں کہ تحریکوں کو کیسے ڈیل کیا جائے؟۔ دل کیسے جیت سکتے ہیں؟۔ سابق سینیٹر پیپلزپارٹی مصطفی نواز کھوکھر جیسے لوگ ملک اور قوم کا اثاثہ ہیں جو سمجھداری سے سیاسی بحران کو ختم کرنے کی بات کر تاہے۔ جماعت اسلامی کو جلتے پر تیل چھڑکنا آتا ہے۔ ہمارے علی وزیر اور منظور پشتین ایک گرم ، دوسرا ٹھنڈا۔ اب دونوں نے گرمی دکھائی۔ ایمان مزاری وجد میں آگئی تھی ۔ یہ لوگ بہادر ہیں مگرایمل ولی کی طرح منافق اور طالبان کی طرح شدت پسند نہیں۔ شاعرانہ کلام میں ضرورت شعری توجوشِ خطابت میں تلخ الفاظ کاچناؤ سامعین کی دلچسپی کا ذریعہ !۔ بدامنی ختم نہ ہو، لوگ مریں ، پریشانی سر پر سوار ہو تو دل ودماغ کی گرمی بنتی بھی ہے۔ سیاسی مزاج اور شدت پسندی دو متضاد چیزیں ہیں ۔ آگ اور پانی اکٹھے ہوسکتے ہیں مگر سیاست اور شدت پسندی نہیں ۔PTMمطالبات کی فہرست پیش کرتی۔ ایمان مزاری ایڈوکیٹ موجود تھی۔کوئی لائحہ عمل بن سکتا تھا۔ جنگ بندوقی ہو یا زبانی لوگ شک کرتے ہیں کہ کسی مشن کی تکمیل تو نہیں؟ اور اہم معاملے سے توجہ ہٹانا تو نہیں؟جب پاک فوج کو بندوق سے خطرہ نہیں تو زبانی شدت سے کیا خطرہ ہے؟ مگر سیاسی عمل کے ذریعے تبدیلی خطرناک ہوگی۔
عمران خان اور اس کے حامی اعصاب پر سوار ہیں۔ مظہر عباس نے کہا کہ ”اگر عمران خان کو الیکشن میں حصہ لینے سے نہیں روکا جاسکا تو انوارالحق کاکڑ لمبے عرصہ تک چلے گا ،اسلئے کہ نوازشریف عمران خان کا اس کے حلقے میں مقابلہ نہیں کرسکتا اور عمران خان مقابلہ کرے گا۔ اگر نوازشریف کو ہرادیا جس کا امکان بھی ہے تو نوازشریف کی سیاست دفن ہوجائے ”۔مظہر عباس کی بات وزنی ہے۔
PTMکا طالبان کو فائدہ ہے کہ دشمن کا دشمن دوست ہے۔ فوج کو فائدہ ہے کہ قوم طالبان سے متنفرہو گئی ، امریکہ کو دکھا دیا کہ ڈالر سے قوم کو ناراض کردیا ورنہ اس کا دماغ خراب ہوتا۔ جرنیل، بیوروکریٹ ،سیاستدان اور صحافی سے لوٹی دولت چھین لیتا۔PTMکی قیادت بھی خوش ہے کہ بھاڑ میں جائے پشتون کی قیادت ایمل ولی اور محمود اچکزئی۔ہمیں چندہ ، شہرت اور طاقت ہر چیز مل گئی۔
اللہ نے فرمایا :ظھر الفساد فی البر والبحر بما کسبت ایدی الناس ” خشکی و سمندر میں فساد برپا ہوا بسبب لوگوں کے ہاتھوں کی کمائی کے”۔
تحریک انصاف کے کارکنوں ، عمران خان اور صحافیوں کے خاص طبقے سے پاک فوج نے خوب کام لیا۔ جیو کے دفتر پر اسلام آباد میں روزانہ پتھراؤ ہوتا تھا۔ حامد میر لائیو شویا ریکارڈ نگ میں تحریک انصاف کی سنگباری کو دکھاتاتھا۔ جبARYنیوز پر کراچی میںMQMنے حملہ کیا تو الطاف حسین اورMQMبڑی مشکلات کے شکار ہوئے۔ وہی صحافی صابر شاکر، سمیع ابراہیم، صدیق جان اور عمران ریاض خان وغیرہ اور تحریک انصاف کے کارکن پاک فوج کیلئے ہاتھوں کی کمائی بن گئے اور گرداب میں پھنس گئے۔ اگر عفو ودرگزر سے کام نہیں لیا تو اپنے مامے بننے والے سیاستدان اور صحافی بھی معاف نہیں کریںگے۔انوارالحق کاکڑ سمجھدار ہیں ۔ سرفراز بگٹی ، جنر ل عاصم منیر، عمران خان اورPTMکے قائدین سبھی اچھے ۔بس امن وامان کی فضا قائم کریں اور ملک وقوم کو مشکل سے نکالیں۔
نوٹ: مندرجہ ذیل عنوان کے تحت اس پر تبصرہ پڑھیں۔
نبی ۖ کے بعد76سالوں میں کیا کچھ ہوا؟
*****************************************
ماہ ستمبر2023کے اخبار میں مندرجہ ذیل عنوان کے تحت آرٹیکل ضرور پڑھیں:
1:14اگست کو مزارِ قائد کراچی سے اغوا ہونے والی رکشہ ڈرائیور کی بچی تاحال لاپتہ
زیادتی پھر بچی قتل، افغانی گرفتار ،دوسراملزم بچی کا چچازاد:پشاورپولیس تجھے سلام
2: اللہ کی یاد سے اطمینان قلب کا حصول: پروفیسر احمد رفیق اختر
اور اس پر تبصرہ
عمران خان کو حکومت دیدو تو اطمینان ہوگا اورخوف وحزن ختم ہوگا
ذکر کے وظیفے سے اطمینان نہیں ملتا بلکہ قرآن مراد ہے۔
3: ایک ڈالر کے بدلے میں14ڈالر جاتے ہیں: ڈاکٹر لال خان
اور اس پر تبصرہ پڑھیں۔
بھارت، افغانستان اور ایران کو ٹیکس فری کردو: سید عتیق الرحمن گیلانی
4: مسلم سائنسدان جنہوں نے اپنی ایجادات سے دنیا کو بدلا۔
خلیفہ ہارون الرشید نے فرانس کے بادشاہ شارلمان کو ایک گھڑی تحفہ میں بھیج دی
5: پاکستان76سالوں میں کہاں سے گزر گیا؟
اور اس پر تبصرہ پڑھیں
نبی ۖ کے بعد76سالوں میں کیا کچھ ہوا؟
6: پہلے کبھی کانیگرم جنوبی وزیرستان میں ماتمی جلوس نکلتا تھا،آج اسکا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا!
7: اہل تشیع اور اہل حدیث کا مسئلہ تین طلاق پر مؤقف
اس پر تبصرہ پڑھیں
اہل سنت و اصلی حنفیوں کا مسئلہ تین طلاق پر مؤقف
8: اہل تشیع کا مؤقف خلافت و امامت کے حوالہ سے
اس پر تبصرہ پڑھیں۔
الزامی جواب تاکہ شیعہ سنی لڑنا بھڑنا بالکل چھوڑ دیں
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv
لوگوں کی راۓ