پختون کا اصل مسئلہ امن تعلیم اور ترقی ہے. چاند خان
مارچ 3, 2019

اگر مُلا گردی کے بجائے اصل اسلام بحال نہ ہوا اور ملٹری کے بجائے اقتدار عوام کو منتقل نہ ہوا تو آنیوالے وقت میں بہت گھمبیر صورتحال بن سکتی ہے۔
پختون وبلوچ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ مہاجر ، سندھی ، بلوچ، پنجابی کی قیادت وہ پختون یا بلوچ کریں جنکے خاندان سے کئی افراد شہید ہوئے ہیں
فیس بک (Shpezmy Khan) پشتوکے چاند خان نے بیرون ملک اپنا جو تجزیہ پیش کیا ، اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور دلیل کا جواب میں دلیل اور جذبے کا جواب جذبے سے دینا ہوگا۔ چاند میاں کی تقریر میں درد اور صاف گوئی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ مُلا گردی کی جگہ اصل اسلام کا تصور بحال نہیں ہوتا اور ملٹری ڈکٹیٹر شپ کی جگہ عوامی اقتدار نہیں آتا تو یہ خطہ اسی طرح پسماندہ ، بد امنی اور فسادات کا شکار رہیگا۔ بصورت دیگر شعور و آگہی کی جنگ برپا کرنی ہوگی۔ جو قانون کی حکمرانی سے تمام ظالم وجابرفوجیوں اور ملاؤں کو عدلیہ کے ذریعے کڑی سے کڑی سزا دے اور اگر دال میں کچھ کالا کالا نہیں تو میڈیا کو آزادی کیوں نہیں دی جارہی ہے؟۔ چند افراد کی سزا سے پور ی قوم امن و خوشحالی اور تعلیم و ترقی کے سفر پر گامزن ہو گی۔ قرآن کا نام سن کر کمیونسٹ غصہ میں آتے ہیں، یہ بھی غلط ہیں،اسلام کا تصور مسخ ہے، مساجد و مدارس کی اصلاح اور درس نظامی کو قرآن کے مطابق تبدیل کرنا پڑیگا۔ پی ٹی ایم والے بڑے پر عزم ہیں،وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ ان میں یہ طاقت نہیں کہ مُلا گردی کا مقابلہ کرسکیں۔ مرتد ، گستاخ اور دیگر فتوؤں کے پیچھے ملٹری کی طاقت ہے۔ جتنی تباہی و بربادی یہاں ہوئی ہے اسکا کڑا احتساب کرنا ہوگا۔ بلوچ ، مہاجر ، سندھی، پنجابی اور تمام مظلوم اکھٹے ہوں۔ اور تعلیم یافتہ پختون کی قیادت میں سب کو چلنا ہوگا۔ الزامات اور مشکلات آئیں گی لیکن یہ سفر ایک تبدیلی پر ختم ہوگا۔اگر اسکا راستہ روکا گیا تو پھر سخت خانہ جنگی ہوگی۔ شپیزمائی کی ویڈیو بہت لمبی اور الفاظ بہت سخت ہیں۔ یہ ذہنیت سمجھ کر ا سے جواب نہیں دیا گیا تو منفی انقلاب آسکتا ہے۔
لوگوں کی راۓ
Excellent News Paper
اس کتاب سے بہت سے لوگوں کے گھر جڑیں گے
میں آپ کی رائے سے متفق ہوں۔
بہت اچھا آرٹیکل ہے، حکومت، عدلیہ او ر ریاست کو اس پر توجہ دینی چاہئے۔
حقیقت یہی ہے کہ اغیار ہمیشہ امت مسلمہ سے ہی گبھراتی ہے۔۔۔تب ہی تو سب سے امت کا مرتبہ چھین کر صرف اور صرف عوام کے درجے تک گرا دیا۔۔۔ طویل مباحثہ وقت پانے پر پیش کرونگا مگر اس بے بس عوام کیلئے صرف ایک شعر آپکی خدمت میں ان کی فطری عکاسی کیلئے عرض کونگا۔۔ خدا کو بھول گئے لوگ فکرےروزی میں غالب۔۔ تلاش رزق کی ہے رازق کا خیال تک نہیں۔۔۔۔ بہت شکریہ