پوسٹ تلاش کریں

قرآن کی دعوت کا اسلوب سمجھنے کی بہت زیادہ ضرورت

قرآن کی دعوت کا اسلوب سمجھنے کی بہت زیادہ ضرورت اخبار: نوشتہ دیوار

قرآن کی دعوت کا اسلوب سمجھنے کی بہت زیادہ ضرورت

ولا تستوی الحسنة ولا السیئة ادفع بالتی ھی احسن فاذا الذی بینک و بینہ عداوة کانہ ولی حمیم

اور اچھائی و برائی برابر نہیں، ٹال دے اچھائی سے تو تیرے اور مخالف کے بیچ دشمنی گویا وہ گرم جوش دوست تھا!

سورہ فصلت یا حم سجدہ آیت:34سے قرآن کی دعوت کے مزاج کا اندازہ لگانا آسان ہے۔ مشرکینِ مکہ اسلام اور رسول اللہ ۖ کے دشمن تھے۔ ابوسفیان ، ہندہ اور وحشی نے امیر حمزہ کا کلیجہ چبایا۔ رسول اللہ ۖ چاہتے تو گردن اُڑاتے مگر نبی کریم ۖ نے نہ صرف معاف فرمایا بلکہ عزت وتوقیر سے بھی نواز دیا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہندہ نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! پہلے سب سے برا چہرہ مجھے آپ کا لگتا تھا۔ آج میرے لئے سب سے پسندیدہ شخصیت آپ ہیں۔
ابوسفیان دشمن سردار تھا۔نبیۖ نے100اونٹ دئیے تو ابوسفیان نے کہا: میرے بیٹے معاویہ ویزید ہیں۔ نبی ۖ نے ان کو بھی100،100اونٹ دئیے۔ دشمنی پھر ایسی گرم جوش دوستی میں بدل گئی کہ رسول اللہ ۖ کے وصال پر ابوسفیان موجود نہیں تھا۔ جب دیکھا کہ ابوبکرخلیفہ نامزد ہوگئے ہیں تو ابوسفیان نے عبداللہ بن عباس سے کہا کہ علی کے ہوتے ہوئے بنی تیم کے ابوبکر خلیفہ بن گئے؟۔اگر علی کی اجازت ہو تو مدینہ کو پیادوں اورسواروں سے بھر دوں؟۔ علی نے کہا کہ ابھی تک اسلام کی دشمنی دل ودماغ سے نہیں نکلی ہے ؟۔ اسلام نے بدر واُحد کے اندر السابقون الاولون من المہاجرین والانصار کی جو تربیت فرمائی تھی اس تک فتح مکہ کے بعد والے صحابہ کرام کی پہنچ ممکن نہیں تھی۔
علی سے جنگیں لڑنے والے معاویہ کے حق میں حسن کی دستبرداری کسی خوف ولالچ کا نتیجہ نہ تھا۔بدبخت تقیہ بازامام حسن کے اقدام کو خوف اوربدبخت لالچی امام حسن کے اقدام کو لالچ سمجھتے ہیں۔ جبکہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ ”یہ میرا بیٹا سید ہے جو مسلمانوں کی دوبڑی جماعتوں میں صلح کرادے گا”۔
یہ برائی کا بدلہ اچھائی سے تھا۔علی سے جنگ والے معاویہ سے انتقام نہ لیا بلکہ زمام خلافت سپرد کردی ۔مہتمم کے منصب پر لڑکر دارالعلوم دیوبند کودوحصے میں تقسیم اور تبلیغی جماعت وسپاہ صحابہ کے ٹکڑے کرنے والے بیچارے اسلام کی روح سے کیسے واقف ہوںگے؟۔ خانقاہ چشتیہ مسجد الٰہیہ کو18گروہ میں بانٹنے والوں کی خانقاہ اور اسلام سے محبت ہوگی؟۔ دارالعلوم کراچی میں وقف مال ذاتی ملکیت میں بدلنے کیخلاف فتویٰ دینے پر اپنے استاذ مفتی رشیداحمد لدھیانوی کی سخت ترین پٹائی کرنیوالا مفتی تقی عثمانی دشمن کو گرم جوش دوست کیسے بنائے گا؟۔
شاباش یزید کے بیٹے معاویہ پر تخت خلافت کو ٹھکرایا تھا مگرمروان کا حکومت پر یزید کے بعد قبضہ کرنے کا خاندانی حق نہ تھا۔ جو بنوامیہ ، بنوعباس اور سلطنت عثمانیہ کے خاندانی حق کے قائل ہیں تووہ خلافت راشدہ کی نفی اور شیعہ مؤقف کی تائید کررہے ہیں۔ پھرانکے ہاتھ کے طوطے اُڑ اُڑ کر شیعہ بنتے رہیں گے۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے داماد سید زعیم قادری اتنے گستاخ شیعہ بن گئے تھے کہ اس کی کتاب کو دیکھ کر شیعہ کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوں گے۔ حضرت عمر کے خلاف جنس پرستی کا الزام تک لگادیا تھا ،جس کی وجہ سے کتاب پر پابندی لگی۔ جنس پرستی کا بڑا الزام مامون الرشید پر بھی لگایاگیا ۔ جس نے اپنا جانشین امام رضا کو نامزد کیا تھا۔ شیعہ کو چاہیے کہ دوسروں کی دل آزاری سے گریز کریں۔ تاریخ کی غلط باتوں سے کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔ زد میں پھر سبھی آئیں گے ،ہوا کسی کی نہیں۔
جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی، جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن سے پہلے پنج پیری طلبہ کو مدارس سے نکال دیا جاتا تھا۔ مفتی محمد ولی درویش ہمارے استاذ تھے۔ فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد مولانا نورالہدیٰ پنج پیری لائے تھے۔ مفتی درویش کہتے تھے کہ” گمراہی کی پہلی سیڑھی پنج پیریت، دوسری مودودیت، تیسری غیرمقلدیت ،چوتھی لادینیت ہے”۔ مفتی نظام الدین شامزئی شہید نے جامعہ فاروقیہ اور بنوری ٹاؤن کراچی میں پنج پیری طبقہ کیلئے نرم گوشہ پیدا کیا۔ مفتی زر ولی خان نے کہا :” پنج پیری بڑا بھونکتا ہے لیکن اگر ذرا سا پیر اس کی دُم پر رکھ دو تو کتے کے بچے کی طرح پھرکڑنچ کڑنچ کرنا شروع ہوجاتا ہے”۔ مفتی منیر شاکر پنج پیری تھا، پھر سیڑھیاں چڑھتا گیا۔ یزید کی بڑی ستائش کرتا ہے۔ لیکن جب بیٹے پر تھوڑی سی آزمائش آگئی اور پاکستان کو سر پر اٹھالیا تو مفتی زرولی خان کی بات یاد آگئی۔ مولانا سیدمحمد بنوری جامعہ بنوری ٹاؤن میں شہید کئے گئے تو مفتی محمد ولی درویش واحدشخص تھا جس نے پھوٹ پھوٹ کر روکر کہا کہ” ظالمو! مدرسہ تو اسکے باپ نے بنایا تھا”۔ روزنامہ جنگ نے خود کشی کی جھوٹی خبر دی تھی اور یہ بڑی انوکھی بات تھی کہ سید محمد بنوریاپنے گھر میں شہید کردئیے گئے تو الزام خود کشی کا لگادیا۔ مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی خود کشی کی خبر دوسرے بیٹے نے دی لیکن پھر مولانا طارق جمیل کے بھائی نے اس کو ایک غلطی کی موت قرار دیا۔
ہمیں تو اس یزیدی سے بھی ہمدردی ہے جو عراق وشام کے سرحدی علاقہ میں ہے۔ جس نے اسلام ، مشرکین، یہودیت اور نصرانیت کو ملاکر نئے دین کا ملغوبہ بنایا ہے جس کیساتھ داعش نے زیادتیاں کیں۔ ابن صائد سے لیکر دجال اکبر تک ذاتی دشمنی کا سبق رحمة للعالمینۖ اور قرآن نے نہیں دیا۔ عداوت کو دوستی میں بدلنے کیلئے عمدہ طریقہ برائی کا بدلہ اچھائی ہے۔ یزید کے روحانی فرزندوں اور جسمانی پود سے تیار ہونے والی نسلوں سے ہوسکے تو انشاء اللہ احسان کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جنت میں جتنے زیادہ جوان داخل ہوں گے تو سیدا شباب اہل الجنة حسن و حسین کے پیروکاروں میں اضافہ ہوگا۔ یزید سے بدتر کردار حلالہ کے نام پر قرآن وسنت اور مسلمانوں کی عزتوں سے کھلواڑ ہے۔
قرآن ایک طرف وجادلھم بالتی ہی احسن ” اوران سے احسن طریقے سے لڑو” کا حکم دیتا ہے ۔ دوسری طرف وجاہدالکفار والمنافقین واغلظ علیھم ”اور منافقوں سے جہاد کرو اور ان پر سختی کرو” کا بھی قرآن ہی حکم دیتا ہے۔صوفیاء اور شدت پسند خود کش حملے والے دونوں اعتدال سے ہٹ گئے ہیں۔ہمارا مقصد قرآن کی آفاقی تعلیمات کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنا ہے۔ ابولہب اور اس کی بیگم کا ذکر اور مختلف گروہوں کے تذکرے صرف ماحول کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ہیں۔ ابوجہل کا بیٹا بھی سچا پکا صحابی بن گیا تھا۔ نبیۖ نے تو ابوجہل کیلئے بھی دعا مانگی تھی لیکن بدقسمت نے نبیۖ کی دعا سے بھی اثر نہ لیا۔
الذین ان مکنٰھم فی الارض اقاموا الصلٰوة واٰتوا الزکٰوة و امروا بالمعروف ونھوا عن المنکر و للہ عاقبة الامور (الحج:41) ”جن لوگوں کو ہم زمین میں ٹھکانہ دیں تو وہ نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کریں اور اللہ کیلئے کاموں کا انجام ہے”۔ نبیۖ کے دور میں فجر کی نماز کیلئے جانے والی عورت کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تو نبیۖ نے سنگسار کرنے کا حکم دیا ۔آیت میں جبری نماز اور جبری زکوٰة مراد نہیں ہے اور سب سے بڑا منکر سودی نظام ہے جو نبی ۖ نے معاف کرنے کا اعلان کیاتھا۔

اخبار نوشتہ دیوار کراچی،شمارہ دسمبر2023
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

اسی بارے میں

نماز تراویح پرمفتی منیر شاکر، مولانا ادریس اور علماء کے درمیان اختلاف حقائق کے تناظرمیں
پاکستان میں علماء دیوبند اور مفتی منیر شاکر کے درمیان متنازعہ معاملات کا بہترین حل کیا ہے؟
عورت مارچ کیلئے ایک تجویز