Statements mentioned of Shaikh Ul Islam Mufti Taqi Usmani and Mufti Rafi Usmani, Study the opinion on Three Times Divorce (Teen Talaq)opinion given by Molana Dr. Abdul Razaq Sikandar principal of Jamia Binori Town and Maulana Anwar Badakhshani.
جون 24, 2021
Keywords: Mufti Taqi Usmani, Teen Talaq, Divorce, Jamia Binori Town, Mufti Rafi Usmani
پاکستان میں مذہبی سیاسی عسکری اور سماجی شخصیات کا فرض بنتا ہے کہ بہت مشکل حالات پیدا ہونے سے پہلے پہلے افہام و تفہیم کے ذریعے سے معاملات کو سلجھایا جائے ۔
قرآن میں بہت آسان انداز میں جن مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے ان کی طرف مسلمانوں کو متوجہ کرنے کے بجائے لمبی چوڑی اور غیر فطری تفاسیر میں لوگوں کو الجھانے کا یہ نتیجہ ہے کہ آج امت مسلمہ قرآن کریم کی فطری تعلیمات سے بہت دور ہوگئی ہے۔
مفتی حسان عثمانی صاحب شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی (Mufti Taqi Usmani)کے صاحبزادے ہیں۔ ایک ہوشیار انسان سے کسی نے پوچھا کہ دنیا میں سب سے طاقتور آدمی کون ہے؟۔ اس نے بادشاہ کے صاحبزادے پر ہاتھ رکھا اور کہا کہ یہ سب سے طاقتور شخصیت ہیں۔ سائل نے حیرانگی سے پوچھا کہ ایک بے اختیار آدمی کس طرح سب سے طاقتور انسان ہوسکتا ہے؟۔ یہ بادشاہ کا بیٹا ہے لیکن اس کے پاس کسی قسم کی کوئی ذمہ داری اور اختیار نہیں ہے۔ پھر یہ کیسے طاقتور ہوسکتا ہے؟۔ ہوشیار انسان نے بہت اعتماد کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بیٹے نے اپنی بات اپنی ماں سے منوانی ہے اور ملکہ بادشاہ سے اپنی بات منواسکتی ہے۔ اسلئے سب سے زیادہ طاقتور یہی شخص ہے۔ گھروں میں صاحبزادوں کے ماحول کا بہت زیادہ اثر ہوتا ہے۔
ہمارے ایک ساتھی ڈاکٹر احمد جمال نے پورے اعتماد کیساتھ یہ توقع ظاہر کی تھی کہ جامعہ بنوری ٹان کے پرنسپل ڈاکٹر عبد الرزاق سکندر تین طلاق کے مسئلے پر اور عورت کے حقوق پر اپنے تاثرات دیں گے۔ لیکن بدقسمتی سے جب وہ تاثرات لینے کیلئے ڈاکٹر صاحب کے گھر پر حاضر ہوا تو ڈاکٹر صاحب کے صاحبزادے سے سامنا ہوا۔ پھر صاحبزادے کے چہرے پر ناگواری کے اثرات دیکھ کر ڈاکٹر احمد جمال بجا طور پر مایوس ہوگئے۔ جامعہ بنوری ٹان کے استاذ مولانا انور بدخشانی نے بھی فرمایا تھا کہ طلاق پر علم کے سلسلے میںہم کوئی رائے اپنی طرف سے نہیں دے سکتے ۔ دار العلوم کراچی میں یہ جرات ہے۔ دار العلوم کراچی کے ذیلی ادارہ اور مفتی تقی عثمانی (Mufti Taqi Usmani) صاحب کے شاگردوں کی طرف سے متعدد مرتبہ ہم سے کہا گیا ہے کہ بڑوں کی طرف رجوع کرنا چاہیے ہمیں مسئلہ سمجھ میں آگیا ہے لیکن جب تک بڑے کوئی قدم نہیں اٹھاتے تو ہم مجبور ہیں۔
ہماری طرف سے یہ استدعا ہے کہ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی (Mufti Taqi Usmani) اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی (Mufti Rafi Usmani)اپنے مایہ ناز شاگرد مولانا عصمت اللہ شاہ اور دیگر حضرات سے ہماری ملاقاتوں کا اہتمام کرائیں انشا اللہ ہم کسی اچھے نتیجے پر پہنچ کر پوری امت کو بہت بڑے بحران سے نکالنے میں جلد از جلد کامیاب ہوں گے۔
www.zarbehaq.com www.zarbehaq.tv
لوگوں کی راۓ