مفت خور مفتی حضرات طلاق ثلاثہ کو لیکر قوم کی عزت کا بیڑا غرق کرتے رہے ہیں. مولانا محمد حسین منطقی فاضل جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی
جنوری 11, 2018
کراچی (محمد طارق مدنی + قاری سلیم اللہ ) محمد حسین منطقی، فاضل جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی، اوردوسری بار فاضلمدرسہ عربیہ قاسم العلوم فقیر والی بہاولنگر پنجاب (علی گوٹھ کورنگی نمبر 6، کراچی قاضی و نکاح خواں جو سید عتیق الرحمن گیلانی کی کتابوں ’’ابر رحمت‘‘ اور ’’تین طلاق کی درست تعبیر‘‘ کی حمایت میں بھی متعدد بار بیانات دے چکے ہیں اور دار العلوم کراچی کے علماء سے بات بھی کی ہے) نے اپنے ایک بیان میں کہا عرصہ درازسے شاہ صاحب اتحادامت کیلئے زور لگاتے رہے ہر نام نہاد علماء پیٹ پجاری ٹولا اورمفت خورحضرات فرقہ پرستی وگروہی اختلافات کو ہوادیکرامت مسلمہ کو پارہ پارہ کرتے رہے ۔ آج وہی حضرات اپنی دال گلتی نہیں دیکھ رہے ہیں، ان کو اپنا وجودخطرے میں نظر آرہاہے ، اب تمام وہ حضرات بھی اتحادامت پر زوردے رہے ہیں اچھا ہے کہ دیرآمددرست آمد۔ اللہ تعالیٰ تمام فرقوں اور گروہوں کو صحیح سمت اورراہ راست پرآنیکی ہمت دے ۔ مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل صرف اورصرف اتحادواتفاق امت مسلمہ سے ہی ممکن ہے ، جبتک اتحادواتفاق نہیں کچھ بھی نہیں کرسکتے ۔ ہماری قوم سیدھی سادی ہے اب تک ان لوگوں کی باتوں پر یقین کرتے ہیں جوہمارے لیڈروں میں بلااستثنیٰ مکمل مفادپرست ہیں اپنے اپنے مفادکیلئے لوگ ملک اورقوم ملت کو تباہ وبربادکرنے میں آسرانہیں کرتے خواہ وہ سیاستدان مولوی ہوں یاغیرمولوی ۔ افسوس کہ ہماری مملکت خداداد پاکستان کوابتک ملک وقوم کا خیرخواہ لیڈرنہیں ملا۔اورغیرمولوی توغیرمولوی مولوی صاحب سبحان اللہ اپنے معمولی مفاد کی خاطرقوم اورمسلمانوں کی غیرت سے کھیل جاتے ہیں ۔ ہمارے مفت خورنام نہاد مفتی حضرات طلاق ثلاثہ کو لیکر قوم کی عزت وغیرت کا بیڑہ غرق کرتے رہے ہیں ، ذرا بھی شرم نہیں کرتے جب کے طلاق کے معاملات کا واضح اور کھلم کھلابیان اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایاہے اسکے باوجودیہ گروہ اپنے تجویز کردہ فیصلہ دے دیتے ہیں اورسیدھے سادے مسلمانوں کو غلط تجویزکو ماننے پر مجبورکرتے ہیں اب جبکہ شاہ صاحب کی تحقیقات کا ابررحمت سے لیکرمتواترچندکتابیں میدان میں آگئیں توان مفت خوروں کواپنے مفت کا کھاناخطرے میں نظرآرہا ہے توکچھ لوگ خاموش ہوگئے اورکچھ کے حواس کھوگئے ہیں ۔ اس وقت شاہ صاحب کی صورت میں اللہ نے قوم ملک وملت اورمسلمانوں کوایک عظیم مسیحالیڈرعطافرمایاہے جو قوم اورملک کی رہنمائی کررہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ شاہ صاحب کو حیات دے اورہمت دے تاکہ قوم وملت کی رہنمائی کرسکیں ۔ افسوس کیا کرسکتے ہیں سوائے دعاکہ اس ملک کا کیابنے گا جہاں کا حکمران ، عدلیہ اورفوج بے حس ہوں توملک کا کیاحشرہوگا۔ ہماری دعاؤں کا اثربھی تونہیں ہے ۔ دعاؤں کا اثرکیسے ہماری معیشت سودپرمبنی ہے سودکھانیوالوں کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔ ہمارے کچھ مفتی حضرات ہی ہیں جو سودکانام تبدیل کرکے حلال کرنے کیلئے کوشاں ہیں اللہ ان مفتیوں کو ہدایت دے۔اب حلالہ کے نام پر غریبوں کی
عزتیں لوٹنے کا کوئی جواز نہیں رہاہے
دل جل کرخاک ہو آنکھوں سے رویانہ گیا
زخم کچھ ایسا لگا کہ پھولوں پہ سویانہ گیا
لوگوں کی راۓ