پوسٹ تلاش کریں

قرآن وسنت اور حنفی مسلک میں حلالہ کی لعنت نہیں مگر نفس پرستوں نے کھیل بگاڑدیاہے!

قرآن وسنت اور حنفی مسلک میں حلالہ کی لعنت نہیں مگر نفس پرستوں نے کھیل بگاڑدیاہے! اخبار: نوشتہ دیوار

قرآن وسنت اور حنفی مسلک میں حلالہ کی لعنت نہیں مگر نفس پرستوں نے کھیل بگاڑدیاہے!

طلاق ایک شرعی مسئلہ تھا اور عوام الناس کے دل ودماغ میںقرآن وسنت کی سمجھ نہیں تھی، اب سودی بینکاری معاشی نظام ہے اور عوام بھی اس کی سمجھ رکھتے ہیں مگر پھراس کو کس طرح اسلامی بنادیا؟

اُٹھو، لوگو، آنکھیں کھولو!۔اندھو،گونگو سچ بولو۔ کانوںسے سنو،دِلوں سے سمجھو!۔ عقل سے عاری مت بنو، ٹھیک تولو۔ کم ہنسو اور زیادہ رولو۔اتنا لیٹنا ٹھیک نہیں ہے ، اٹھ بیٹھو اورکروٹ بدلو!

ہم نے بفضل تعالیٰ تین طلاق، اس سے رجوع اور حلالہ کی لعنت کے خاتمہ پر مسلسل کتابیں لکھیں، اخبار میں مضامین شائع کئے اور سوشل میڈیا پر بیانات بھی جاری کئے ہیں لیکن اسکے باوجود رمضان المبارک میں طلاق کے مسئلہ پر تسلسل کیساتھ اسی طرح سے مین اسٹریم میڈیا پرجہالتوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔جس کو جہالت کہا جائے؟۔ دانستہ قرآن وسنت اور امت مسلمہ کا بیڑہ غرق کرنے کا سلسلہ کہا جائے؟۔ بیماری سمجھنے کیلئے یہ بات سمجھ لی جائے کہ مارکیٹ میں سود اور اسلامی بینکاری پر مفتی محمد تقی عثمانی کے خلاف دیوبندی مدارس کے معروف علماء و مفتیان کا فتوی ہے لیکن آج سبھی نے ہتھیار پھینک دئیے البتہ مولانا طارق جمیل نے عید پر میڈیا کو انٹرویو میں کہاہے کہ ” نام بدلنے سے کچھ نہیں ہوتاہے، اسلامی بینکاری اور قسطوں کا کاروبار سود ہے۔جس میں پاکستان سے زیادہ دنیا بھر کے لوگ پھنسے ہوئے ہیں”۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پھر5سو سال بعدسودی نظام کو اسلامی قرار دیا جائے گا۔ حلالہ کی لعنت کا بھی سلسلہ اسی طرح سے کچھ عرصہ قبل جاری ہوا تھا اور پھر یہ مدارس کا نصاب بن گیا اور آج اس لعنت کو لوگ اسلام کی طرف منسوب کررہے ہیں۔ سعودی عرب میں پہلے علامہ ابن تیمیہ اورابن قیم کے مسلک پر عمل ہوتا تھا پھر انہوں نے بھی مسلک حنفی کے نام نہاد ماہرین کی ٹیم بلاکر نام نہاد حنفی مسلک کے مطابق اکٹھی تین طلاق کا فتویٰ جاری کردیاہے۔
سورۂ طلاق میں مسئلہ طلاق کی بھرپور وضاحت ہے۔ عدت کی تکمیل کے بعد معروف رجوع یا پھر معروف طریقے سے چھوڑنا اور دو عادل گواہ مقرر کرنے کی وضاحت۔ سورۂ النساء میں خلع اور طلاق کی وضاحت ۔ اگر سورۂ طلاق اور سورۂ النساء کی وضاحتوں کو بھرپور طریقے سے سمجھ لیا جاتا تو سورۂ بقرہ کی آیات کا بھی بھرپور طریقے سے خلاصہ سمجھ میں آجاتا۔ پھر امت مسلمہ کو بے انتہاء الجھنوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ قرآن کی تمام آیات میں زبردست ربط وضبط ہے اور قرآنی آیات میں کوئی اور کسی قسم کا تضاد نہیں ہے۔ احادیث صحیحہ سے بھی قرآن کا کوئی تضاد نہیں ہے۔ اگر قرآن وسنت اور اجماع کو حفظ مراتب کے ساتھ سمجھنے کی ایک مرتبہ کو شش کی جائے تو پھر امت مسلمہ اور عالم انسانیت کا اسلام کے دین فطرت پرنہ صرف اتحاداور اتفاق ہوجائے گا بلکہ تمام مذاہب اور عالم انسانیت وحدت کی راہ پر گامزن ہوجائیںگے۔ طلاق اور خلع کے مسئلے کو اس غلط طریقے سے الجھادیاگیا ہے کہ عالم انسانیت تو بہت دور کی بات ہے مسلمانوں کے مسالک یا فرقوں کا بھی اس غیرفطری انداز پر کوئی اتفاق نہیں ہوسکتا ہے۔ جس طرح سودی بینکاری کو اسلامی قرار دیا گیا ہے اور لوگ اس کو اچھی طرح سے سمجھ سکتے ہیں اسی طرح بلکہ اس سے زیادہ خطرناک طریقے سے 3طلاق اور حلالے کا مسئلہ الجھایا گیا ہے۔ ریاستی اور حکومتی سطح پر اہتمام ہو تو ہم اس مشکل سے نکل سکتے ہیں۔
مفتی تقی عثمانی نے سودی بینکاری کی قیادت کرکے اپنا نام حیلہ سازوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اب اس کو وفاق المدارس پاکستان کا صدر بنادیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے جتنے صدور تھے مولانا سلیم اللہ خان ، ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر سب نے اس نام نہاد اسلامی بینکاری کو سودی نظام قرار دے دیا ہے۔
جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی ، جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی کراچی، مفتی زر ولی خان اور مولانا عبداللہ درخواستی کے جانشینوں کو چاہیے کہ اسلام کے معاشرتی اور معاشی نظام کیلئے اُٹھ کھڑے ہوں اور پورے پاکستان کے علماء کی قیادت کا حق ادا کریں۔ قرآن کے بہت سارے واضح احکام بالکل مسخ کئے گئے ہیں اور ہم نے فقہ واصول فقہ کی کتابوں کے علاوہ احادیث کی کتب سے بھی بہت ساری چیزوں کی ایسی نشاندہی کردی ہے کہ پوری امت مسلمہ اسلام کے جھنڈے تلے متحد ہوسکتی ہے۔ فرقہ واریت اور حیلہ سازی کا ناسور اسلام اور مسلمانوں کا نام و نشان بھی مٹادے گا۔ جب سود اسلامی بن گیا تو کتے کی دم کا داڑھی بننا رہ گیا؟۔

www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

اس پوسٹ کو شئیر کریں.

لوگوں کی راۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

اسی بارے میں

تبلیغی جماعت کہتی ہے کہ لاالہ الا اللہ کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ کے حکموں میں کامیابی کا یقین مگر حلالہ کی کیاکامیابی ہے؟
خلع میں عدالت و مذہبی طبقے کا قرآن وسنت سے انحراف؟
بشریٰ بی بی قرآن وسنت کی دوعدتیں گزار چکی تھیں