پوسٹ تلاش کریں

سورہ بقرہ کی آیت228میں بڑی بڑی وضاحتیں

نمبر1:عورت کو حیض آتا ہو تو طلاق کے بعد عدت تین ادوار۔
نمبر2:حمل ہو اس کا چھپانا جائز نہیں ۔
نمبر3:عدت میں باہمی اصلاح کی شرط پر شوہر رجوع کا زیادہ حقدار ہے۔
نمبر4:عورت کے شوہر پر وہی معروف حقوق ہیں جو ان پرہیں۔
نمبر5:اورمردوں کا عورتوں پر ایک درجہ ہے۔

نمبر5:عورت پر مرد کا درجہ

سورہ بقرہ کے اس رکوع کا آغاز آیت222سے ہوا ہے۔ جس میں حیض کا سوال ہے۔ عورتوں کا اس پر اعتراض ہو گا کہ مرد کا ایک درجہ کیوں ہے؟۔ تو رکوع کے شروع میں حیض اس کا جواب ہے اسلئے کہ مرد کو حیض نہیں آتا ہے اورعورت کو آتا ہے۔ لیکن یہ فضل صرف صنف کے اعتبار سے ہے۔ فرعون کی بیوی افضل تھی۔ جس عورت میں کردار اور صلاحیت ہو تو حضرت مریم علیہ السلام اور پاک خواتین کے مقابلے میں بیکار مرد کچھ نہیں۔

ہندوستان کے پنجاب میں مرزا غلام احمد قادیانی نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا اور یہ بھی کہا کہ اس کو حیض آتا ہے۔ وہ مریم تھی اور خدا نے اسکے ساتھ مباشرت کی اور پھر وہ خود سے پیدا ہوا۔ یوں وہ مسیح موعود کے درجے پر فائز ہوگیا۔ اس سے بہت زیادہ گھناؤنا کردار اس کے موجودہ کم عقل جانشین کا ہے جس میں وہ سورہ تحریم میں دو مؤمن عورتوں اور دو کافر عورتوں کی مثال دیتا ہے کہ ہر مؤمن مرد کیلئے عورت ہونا اور اس کو حیض آنا ضروری ہے۔ جس پر ہوسکتا ہے کہ قادیانی عورتیں بہت خوش ہوں کہ اس دجال نے برابری کا بالکل حق ادا کردیا ہے۔

لیکن سورہ تحریم میں دو کافر عورتوں کا ذکر بھی ہے۔ یہ تو ایک واقعہ کی طرف رہنمائی ہے کہ حضرت عائشہ اور حضرت حفصہ کیلئے تنبیہ تھی کہ دونوں طرح کی مثالیں موجود ہیں۔ جن کو بھی مشعل راہ بناؤ ،یہ تمہاری مرضی ہے اور ایک خاص واقعہ پر تنبیہ تھی جس کی وجہ سے رسول اللہ ۖ نے اپنے اوپر حضرت ماریہ قبطیہ کے حرام ہونے کا فرمایا۔ اللہ نے ”حرام ” کے لفظ پر دورِ جاہلیت کی حرمت کو ختم کرنے کیلئے ایک وسیلہ یہ واقعہ بنادیا تھا جس طرح سورہ مجادلہ میں ظہار کے مسئلے کو اللہ نے حل کردیا۔

مرزا غلام احمد قادیانی نے محمدی بیگم کو رشتہ کیلئے انتہائی غلط پیغام بھیجا اور غلط عربی کے الہام کا شیطانی ڈھونگ بھی رچایا۔ یہ چنگیز کی نسل تھا اور اپنے خون کےDNAکا تشدد اس میں بھی واضح کیا۔ جاوید غامدی اس نسل کو حضرت نوح کے بیٹے یافث کی اولاد اور امریکہ واسرائیل ، یورپ و روس کو قیامت تک اقتدار میں رہنے کی بکوا س کرتا ہے۔ نبیۖ نے نسل کی بنیاد پر تفریق کو ختم کیا لیکن قرآن منصب امامت و خلافت کیلئے حضرت ابراہیم کی نسل کو اس شرط پر بشارت دیتا ہے کہ جب وہ ظالم نہیں ہوں۔ پاکستان و افغانستان میں بنی اسرائیل و دیگر سام کی نسل ہیں اور سندھ وہند حام کی نسل کے نام پرہیں۔

نمبر4:برابری کا معروف حق

عورت اور مرد کے ایک دوسرے پر مساوی معروف حقوق کیا ہے؟۔ ایک ایک حق کی اللہ تعالیٰ نے بھر پور وضاحت کی ہے لیکن کم عقل مذہبی طبقات نے حقائق کو نظر انداز کردیا ہے۔

لایکلف اللہ نفسًا الا وسعھا لھا ماکسبت و علیھا ما اکستبت ربنا لا تؤاخذنا ان نسینا او اخطأنا ربنا و لا تحمل علینا اصرًا کما حملتہ علی الذین من قبلنا ربنا ولاتحملنا مالا طاقتة لنا…

جاویداحمد غامد ی کا ترجمہ:” یہ حقیقت ہے کہ اللہ کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا ۔(اس کا قانون ہے کہ ) اسی کو ملے گا جو اس نے کمایا ہے اور وہی بھرے گا جو اس نے کیا ہے۔ پروردگار ، ہم بھول جائیں یا غلطی کر جائیں تو اس پر ہماری گرفت نہ کر۔ اور پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلوں پر ڈالا تھااور پروردگار ، کوئی ایسا بوجھ جس کو ہم اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے تو ہم سے نہ اٹھوا”۔ البقرہ:286

جب اللہ طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالتا نہیں تو پھرکیا مطلب ہے کہ ”ہم پر ہماری طاقت سے زیادہ بوجھ نہ ڈال؟”۔

جس کو بھینس نظر نہیں آتی ہے اس سے امید کرتے ہیں کہ ہلال کا چاند دیکھے گا۔ جاویدغامدی کو اتنا بڑا تضاد نظر نہیں آتا اور دین کی بنیادوں کو بلڈوز کرنے پر مسلسل لگاہوا ہے۔

عربی میں تکلیف کا معنی مصیبت نہیں بلکہ اختیارات ہیں۔

لایکلف اللہ نفسًا الا وسعھا

” اللہ تعالیٰ کسی مکلف نہیں بناتا مگر اس کی وسعت کے مطابق”۔ یعنی اختیارات کی بنیاد پر پوچھ گچھ ہوگی۔ وزیراعظم ، آرمی چیف اور چوکیدار سے ان کی اپنی اپنی وسعت کے مطابق ذمہ داری کا پوچھا جائے گا۔ اللہ نے انسان کو مکلف بنایا ہے اور آسمانوں ،زمین اور پہاڑوں نے مکلف ہونے کا بوجھ اٹھانے سے انکار کیا تھا۔ رنگروٹ بھی آرمی چیف بننے کیلئے تیار رہتا ہے اور موالی بھی وزیراعظم سے زیادہ اپنی اہلیت کی بات کرتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو انکے اپنے دائرہ کار کے مطابق مکلف بنایاہے۔

عورت اور مردوں کے ایک دوسرے پر معروف حقوق ہیں اور پورے قرآن میں اور خاص طور پر آیت228کے اندر اور اس سے گزشتہ کی چار آیات224،225،226اور227میں اور اس کے بعد کی چار آیات229،230،231اور232میں بہت واضح تفصیل ہے لیکن کم عقل نہیں سمجھتے۔

نمبر3:صلح کی شرط پر رجوع

طالب خفا اور مولوی خانہ خراب کو دیکھو کہ اللہ تعالیٰ نے یہ واضح کردیا کہ ”عدت میں صلح کی شرط پر شوہر رجوع کا زیادہ حق رکھتا ہے اور دونوں کے حقوق ایک دوسرے پر برابر ہیں”۔

لیکن آیت229میں چوہے کی طرح حافظہ رکھنے والا یہ بھول جاتا ہے کہ جب عدت میں رجوع کا حق اور برابری کے حقوق ہیں تو اللہ کیسے اپنی آیات میں تضادات ڈال سکتاہے؟۔ ہونا تو یہی چاہیے تھا کہ دارالافتاء پر ایک بورڈ لگادیتا کہ عدت میں باہمی صلح کی بنیاد پر اللہ نے شوہر کو رجوع کا حق دیا ہے اور اس کی بیوی کی عزت حلالہ کے نام پر نہیں لوٹی جائے اور بس۔

لیکن آیت229البقرہ عورت کا اختیار ختم کردیا ۔ شوہر کی طرف سے کہہ دیا گیا کہ تین طلاق تو بس حرمت مغلظ ہوگئی اور بیگم صاحبہ کو حلالہ کرانے کے بغیر اب کوئی چارہ نہیں ہے۔ بھائی صاحب جب آیت228میں بول دیا کہ عدت میں شوہر ہی زیادہ رجوع کا حق دار ہے لیکن مفتی بیٹھ گیا کہ یہ میرا حق ہے۔

حالانکہ آیت228میں اللہ نے دو صورتیں واضح کی ہیں۔ پہلی صورت اصلاح اور معروف کی شرط پر رجوع اور دوسری یہ کہ جب عورت رجوع نہیں کرنا چاہتی ہو۔ آیت229میں انہی دونوں صورتوں کی تفصیل ہے۔ پہلی صورت میں دو مرتبہ طلاق کے بعد تیسرے مرحلے میں تیسری مرتبہ معروف رجوع یعنی صلح کی شرط پر رجوع اور اگر عورت صلح کیلئے راضی نہیں ہوتو پھر ایک مرتبہ طلاق کے بعد بھی رجوع نہیں کرسکتا ہے۔

لیکن مولوی دلّا ٹغ آیات228اور229میں معروف رجوع کے برابری کا حق نہیں سمجھتا ہے۔ اور اپنے لوگوں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے۔ ان کی عزتیں قرآن کی غلط تشریح کرکے لوٹتا ہے۔جب مولوی قرآن اور اپنے معقتدین کی عزت سے ٹام اینڈ جیری کا کھیل کھیلے گا تو چوہے کو بلی کھا جاتی ہے اسلئے کہ وہ گھر میں تباہی مچاتا ہے۔ جتنے بڑے بڑے سنی علماء کا قتل ہوا تو اس میں شیعہ کو ملوث قرار دیا گیا۔ جبکہ سنی شیعہ کے خلاف اس بنیاد پر نفرت پھیلاتے ہیں کہ وہ حلالہ کی لعنت کو نہیں مانتے ۔

عورت رجوع کیلئے راضی نہ ہو تو رجوع جائز نہیں ۔چاہے عدت کے اندر ہو یا ایک طلاق دی ہو اور آیت230کا اطلاق اس وقت ہوتا ہے کہ جب عورت رجوع کیلئے راضی نہ ہو۔لیکن عورت رجوع کیلئے راضی ہو تو معروف رجوع عدت کے اندر اور عدت کی تکمیل بعدآیات231اور232میں واضح ہے۔

نمبر2:حمل چھپانا حلال نہیں

جب عورت کیلئے حمل چھپانا حلال نہیں ہے تو کیا علماء کیلئے اتنی ساری آیات اور ان کے واضح احکام چھپانا جائز ہیں؟۔

جب رجوع کا تعلق عدت کیساتھ اللہ تعالیٰ نے جوڑ دیا ہے اور حمل کی عدت میں تین مرتبہ طلاق کے عمل کا تصور نہیں ہے تو پھر اس کو مزید زیر بحث قرآن میں نہیں لایا گیا ہے۔ اسلئے کہ جب تک بچہ پیدا نہیں ہوتا ہے تو عورت انتظار کی پابند ہے اور شوہر کیلئے باہمی رضامندی سے منانے کا راستہ کھلا ہوا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عدت گزرتے ہی رجوع کا حق ختم ہوجاتا ہے بلکہ اس دوران وہ کسی اور سے شادی نہیں کرسکتی ہے اور ظاہر ہے کہ صلح کی شرط پر شوہر ہی رجوع کا زیادہ حقدار ہے لیکن بچہ پیدا ہوجائے تو بھی اگر عورت رجوع کیلئے راضی ہو تو اللہ نے عدت کی تکمیل کے بعد بھی رجوع کا دروازہ بہت واضح الفاظ میں بالکل کھلا چھوڑ رکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو پتہ تھا کہ شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی اور مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن فتاویٰ کی کتابوں سے مسائل نقل کریںگے کہ اگر بچہ آدھے سے زیادہ نکل آیا تو رجوع نہیں ہوسکتا اور کم نکلا تو ہوسکتا ہے۔

جب تک بچوں کو نرسری میں الف ب،1،2،3گنتی اورA،B،Cنہیں آئے گی تو اگلی کلاسوں میں وہ فیل ہوں گے اسلئے ہم فی الحال صرف طلاق اور اس سے رجوع کے مسائل پر امت مسلمہ کو آگاہ کررہے ہیں تاکہ ان کی عزتیں بچ جائیں۔ جن علماء ومفتیان کو اپنے مسلک کی خواتین کو حلالہ کی لعنت سے بچانے کی فکر نہیں تو وہ فلسطین کے مسلمانوں کیلئے بھی ڈھونگ ہی رچاتے ہیں۔ علامہ شبیراحمد عثمانی کے بھتیجے مفتی عتیق الرحمن عثمانی نے1972ء میں احمد آباد ہندوستان کے اندر ایک سمینار حلالہ سے جان چھڑانے کیلئے منعقد کیا تھا جس میں دیوبندی، جماعت اسلامی ، اہلحدیث اور بریلوی علماء نے شرکت کی تھی لیکن وہ مسئلے کے قریب پہنچنے کے باوجود اسلئے کامیاب نہیں ہوسکے کہ اس اقدام کو جراتمندانہ قرار دیا تھا۔ حالانکہ حلالہ کی لعنت سے امت مسلمہ کی جان چھڑانے میں کیا جرأت ہے؟۔

اب تو الحمد للہ ہماری مسلسل محنت کی بدولت علماء کرام کے دماغ بھی کھل گئے ہیں لیکن پھر بھی یہ عزیمت کا راستہ لگتاہے۔ جب پہاڑوں پر چڑھنے والوں کو لوگ دیکھتے ہیں تو مشکل سمجھ بیٹھتے ہیں لیکن پہاڑوں میں چلنے کے عادی لوگوں کیلئے وہ کوئی مشکل نہیں۔ امید ہے کہ اب علماء ومفتیان ہمت کریںگے۔

نمبر1:عدت کے تین ادوار

الٹی گنتی میں نے اسلئے شروع کردی کہ کسی طرح سے بھی یہ حقائق علماء اور عوام کے دماغ میں بیٹھ جائیں۔ مفتیوں نے یہ بھی شروع کردیا تھا کہ ” لیٹرین کے وقت مقعد سے پھول کی طرح آنت نکلتی ہے اور اس کو دھوکر سکھایا نہیں گیااور مقعد میں فطرت کے مطابق آنت کا پھول واپس گیا تو روزہ ٹوٹ گیا۔ اور علامہ شاہ تراب الحق قادری کے بعد دعوت اسلامی والوں نے عورتوں کو خاص طور پر اور مردوں کو استنجاء کرتے وقت اپنی سانس روکنے کا حکم بھی دیا تھا کہ اس سے بھی پانی معدے میں داخل ہوکر روزہ ٹوٹ جائے گا”۔ شکر ہے کہ اب نظر نہیں آتے مگر کھل کر عوام کو علمی حقائق نہیں بتانا بھی گونگے شیطان کی بڑی علامت ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت اور ہمت عطا فرمائے۔

آیت226میں طلاق کا اظہار نہ ہو تو چار ماہ کی عدت ہے اور آیت228میں تین ادوار یا تین ماہ کی عدت ہے۔ لیکن مسٹر چوہا بھول جاتا ہے اور آیت229میں عدت کے تین ادوار میں تین مرتبہ طلاق کا درست تصور دینے کے بجائے ایک بڑی غلطی کرتا ہے کہ شوہر کو دو مرتبہ طلاق رجعی کا غیر مشروط حق دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے شوہر ایک نہیں چار عدتوں کا مالک بن جاتا ہے۔ جب تک معاملہ نہیں سمجھ میں آتا تھا تو مسئلہ نہیں تھا۔ اب معاملہ سمجھ میں آگیا ہے تو بھی زبان نہیں کھولنی ہے اور اپنی خواتین کو حقوق سے محروم کرنا ہے اسلئے کہ حضرت عمر کا درست فیصلہ عوام کو سمجھ میں آئے گا اور طلاق بدعت کے نام پر گالیاں بھی نہیں پڑیں گی؟۔ پھر تو ایران اور شیعہ مار کھاتے رہیں گے اور اپنے لوگ بھی ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ شیعہ و سنی دونوں نے قرآن کے احکام کو اپنے مسلکوں اور فرقہ پرستی کے بھینٹ چڑھادیا ہے۔ جب لوگوں کو اسلام سمجھ میں آجائے گا تو جاوید احمد غامدی اور حسن الیاس بینگن اور آلو بیچنے کا کام شروع کریںگے اور مفتی تقی عثمانی کے بیٹے رکشہ یا گدھا گاڑی چلائیں گے۔ اہل لوگوں کو چندوں کے مال پر بننے والے تمام اثاثہ جات پر بٹھادیا جائے گا۔ انشاء اللہ العزیز بہت ہی جلد۔

پاکستان میں دیندار ، باصلاحیت اور مخلص لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن جس گدھے کے بچے اور مفاد پرست کو دیکھو تو وہ ذمہ دار عہدے پر بٹھادیا جاتا ہے جس کی وجہ سے نظام بالکل ہی کھوکھلا ہوچکا ہے اور اس کا ملبہ گرنے سے پہلے اس کا درست بندوبست کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے۔
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، خصوصی شمارہ مارچ2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

متضاد افکار … سمجھ اپنی اپنی

ساقی امروہوی

میں پیمبر نہ سہی ہوں تو پیمبر جیسا
کوئی گھر بھی نہیں ویران میرے گھر جیسا
اہل دل، دل کی نزاکت سے ہے واقف ورنہ
کام لفظوں سے بھی لے سکتے ہیں خنجر جیسا
میری وسعت کا بھی اندازہ بہت مشکل ہے
ایک قطرہ ہی سہی ہوں تو سمندر جیسا
میں نے اعصاب کو پتھر کا بنا رکھا ہے
ایک دل ہے کہ جو بنتا نہیں پتھر جیسا
ہم فقیروں کو کبھی راس نہ آیا ورنہ
ہم نے پایا تھا مقدر تو سکندر جیسا
ــــــــــ

جٹ شاعر کا جرأتمندانہ کلام

جب دنیا کے بت خانوں میں اصنام کی پوجا جاری ہو
جب ایک انسان کی عظمت پر ایک پتھر کا دم بھاری ہو
جب من کی جمنا میلی ہو اور روح میں ایک بیزاری ہو
جب جھوٹ کے ان بھگوانوں سے ایمان پہ لرزہ طاری ہو
اس حال میں ہم دیوانوں سے تم کہتے ہو خاموش رہو
ہم اہلِ حرم ہیں، ہم اہلِ حرم ہیں
اب ہم سے یہ کفر گوارا کیسے ہو
ہم لوگ انا الحق بولیں گے
ہم لوگ انا الحق بولیں گے
جب مسند و منبر پر بیٹھی ہر ایک نظر للچاتی ہو
جب صرف دکھاوے کی خاطر تسبیح ہی اٹھائی جاتی ہو
جب دین کے ٹھیکیداروں میں اک نفسِ امارہ باقی ہو
بے ذوق جہاں پر صہبا ہو، بے ذوق جہاں پر ساقی ہو
اس حال میں ہم دیوانوں سے تم کہتے ہو خاموش رہو
جب اہلِ خرد کی باتوں پر کچھ جاہل شور مچاتے ہوں
جب بلبل ہو تصویرِ چمن اور کوے گیت سناتے ہوں
جب چڑیوں کے ان گھونسلوں میں کچھ سانپ اتارے جاتے ہوں
جب مالی اپنے گلشن میں خود ہاتھ سے آگ لگاتے ہوں
اس حال میں ہم دیوانوں سے تم کہتے ہو خاموش رہو
جب شاہ کے ایک اشارے پر اپنوں میں نیازیں بٹتی ہوں
جب آنکھیں غربت ماروں کی حسرت کا نظارہ کرتی ہوں
جب قلمیں ظالم جابر کی عظمت کا قصیدہ لکھتی ہوں
جب حق کی باتیں کہنے پہ انساں کی زبانیں کٹتی ہوں
اس حال میں ہم دیوانوں سے تم کہتے ہو خاموش رہو
جب مصر کے ان بازاروں میں کنعان کو بیچا جاتا ہو
جب حرص و ہوس کی منڈی میں ایمان کو بیچا جاتا ہو
جب صوم و صلوة کے پردے میں قرآن کو بیچا جاتا ہو
انسان کو بیچا جاتا ہو، یزدان کو بیچا جاتا ہو
اس حال میں ہم دیوانوں سے تم کہتے ہو خاموش رہو
اور جس دور میں کعبے والوں کو گرجا کے نظارے بھاتے ہوں
جس دور میں مشرق والے بھی مغرب کے ترانے گاتے ہوں
جس دور میں مسلم لیڈر بھی کچھ کہنے سے گھبراتے ہوں
جس دور میں سبقت غیرت کے اسباب عدم ہو جاتے ہوں
اس دور میں ہم دیوانوں سے تم کہتے ہو خاموش رہو
ــــــــــ

اسکول کے بچوں کا ترانہ

دعا کرو کے ظہور امام ہو جائے
یہ روز روز کا قصہ تمام ہو جائے
دُعا کرو، دُعا کرو، دُعا کرو
علی کی تیغ کے جوہر کھلیں زمانے پر
تمام دنیا ہو اک تیغ کے نشانے پر
ہو ساری خلقِ خدا موت کے دہانے پر
جو غیب میں ہے وہ ظاہر امام ہو جائے
یہ روز روز کا قصہ تمام ہو جائے
دُعا کرو، دُعا کرو، دُعا کرو
سنا کی نوک پے اٹھے گا قلعہ خیبر
کفن ہوا کا ملے گا نہ خاک کا بستر
اجل چباتی پھرے لاشِ مرحب و عنتر
جو ذوالفقار علی بے نیام ہو جائے
یہ روز روز کا قصہ تمام ہو جائے
دُعا کرو، دُعا کرو، دُعا کرو
حقیقی صورتِ اسلام بھی عیاں ہو گی
نگاہِ عدل زمانے کی پاسباں ہو گی
پھر ایک کلمہ یہاں ایک ہی اذاں ہو گی
پئے نماز جو حاضر امام ہو جائے
یہ روز روز کا قصہ تمام ہو جائے
دُعا کرو، دُعا کرو، دُعا کرو
کرے گی موجِ ہوا ظلم کو رسن بستہ
زمین بند کرے گی فرار کا رستہ
وہ برسے آگ جو درباریوں کو ہو سکتہ
اگر زبان فدک ہم کلام ہو جائے
یہ روز روز کا قصہ تمام ہو جائے
دُعا کرو، دُعا کرو،دُعا کرو
نہ شرک ہوگا نہ الحاد و کفر کچھ بھی نہیں
خدا کے دین سے آباد ہو گی ساری زمین
ہر ایک ساغرِ نفسِ بشر میں ہو گا یقین
مقیم شہ رگِ جاں کا قیام ہو جائے
یہ روز روز کا قصہ تمام ہو جائے
دُعا کرو، دُعا کرو، دُعا کرو
امام وقت کی آمد کے انتظار میں ہو
خدا ہی جانے کہ کس سانحہ بہار میں ہو
خیال وادی خضرا کے سبزہ زار میں ہو
وصول ان کو ابد کا پیام ہوجائے
یہ روز روز کا قصہ تمام ہو جائے
دُعا کرو، دُعا کرو، دُعا کرو
ــــــــــ

ٹاپ سٹی کے کردار پر حامد میر

اور پریس ریلیز کا پہلا پیراگراف ٹاپ سٹی کے بارے میں ہے، ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ2017کا معاملہ ہے۔ آپ کو سات سال بعد یاد آیا کہ اس کے خلاف کارروائی کرنی ہے؟۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ2017میں جب یہ سب کچھ ہو رہا تھا اور جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف تھے۔ تو وہ بھی ملوث تھے۔ نہ صرف یہ کہ فیض حمید نے سب کچھ ڈی جی سی کے طور پہ کیا بعد میں وہDGISIجنرل باجوہ کی مرضی اور منشا سے بنے۔ تو اس کا مطلب ہے کارروائی صرف جنرل فیض کے خلاف نہیں بنتی۔ کارروائی جنرل باجوہ کے خلاف بھی بنتی ہے۔ اور اس میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ ٹاپ سٹی کا جو معاملہ ہے یہ سات سال تو ٹوٹل بنتے ہیں۔ تو دو سال تو جنرل عاصم منیر صاحب کو بھی ہونے والے ہیں نا۔ تو ان کو بھی دو سال کیوں لگ گئے؟ جبکہ سب کچھ ملٹری انٹیلی جنس تو پہلے ہی پتہ لگا کے بیٹھی ہوئی تھی۔ اس کے پاس تو سب کچھ تھا۔ تو اس میں اتنی دیر کیوں ہو گئی؟ پھر نیب نے پچھلے سال جب جنرل فیض حمید کے خلاف انکوائری کھولی کس نے وہ انکوائری بند کرائی؟ اس لیے ٹاپ سٹی کے معاملے میں سوال ہیں لیکن جوISIکی پریس ریلیز کا جو دوسرا پارٹ ہے جس میں کہا گیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یہ بہت سے معاملات میں ملوث رہے ہیں میں یہ سمجھتا ہوں کہ ان معاملات کی بالکل انکوائری کریں اور جنرل فیض حمید کو بے نقاب کریں۔ جو اس کے سہولت کار تھے ان کو بھی بے نقاب کریں۔ یہ اس لیے ضروری ہے کہ جتنا نقصان جنرل فیض حمید نے اور جنرل باجوہ نے پاکستانی فوج کو پہنچایا ، اتنا پہلے کبھی کسی نے نہیں پہنچایا۔ یہ انہی دونوں شخصیات کا ڈالا ہوا گند ہے۔ ابھی جو فوج کی قیادت ہے کبھی کبھی اس گند کو صاف کرتے ہوئے اسکے چھینٹے ان کی بھی وردی پہ آ کے گرتے ہیں تو یہ سنہری موقع ایک گولڈن چانس ہے کہ صرف فیض حمید نہیں جنرل باجوہ کے خلاف بھی کارروائی کریں کیونکہ یہ دونوں فیض اور باجوہ ایک دوسرے کو ڈبل کراس اور دھوکہ دے رہے تھے۔ انسٹیٹیوشن کو بھی دھوکہ دیا ۔ مارچ اپریل2022میں تحریک عدم اعتماد آئی تھی۔ تو فیض حمید پشاور میں اپنی گیم کھیل رہے تھے اور باجوہ پنڈی میں اپنی گیم کھیل رہے تھے اور ڈی جیISIکو سمجھ نہیں آتی تھی کہ جو باجوہ ٹھیک ہے یا جو پشاور والا، ٹھیک ہے نا؟ اور ان سب حقائق کے گواہ حکومت میں بھی ہیں اور اپوزیشن میں بھی ہیں اور میں یہ بات ایویں نہیں کر رہا۔ جو لوگ ایکشن لے سکتے ہیں ان کو پتا ہے کہ کس بندے سے فیض نے کیا بات کی اور کس بندے سے باجوہ نے کیا بات کی اور کور کمانڈر میٹنگز میں باجوہ کچھ اور کہتے تھے تو بہت بڑی ڈبل گیم کی دونوں نے مل کے چلیں شروعات کی ہے فیض سے۔ فیض کے خلاف کارروائی کریں اس کے بعد باجوہ کے خلاف بھی کریں۔
ــــــــــ

خلافت کا قیام : سعد نذیر

نکلو! پورے ملک میں خلافت کی تحریک چلاؤ۔ سیاست دانوں میں کوئی مرد مجاہد ہے تو وہ آگے آئے خلافت قائم کرائے۔ اگر چاہتے ہو یہ ملک بچے اگر چاہتے ہو فلسطین آزاد ہو اگر چاہتے ہو لیبیا ریوائیو ہو اگر چاہتے ہو پوری دنیا میں اسلام نافذ ہو اگر چاہتے ہو مسلمان کی عزت ہو یہ بے غیرتی کی زندگی چھوڑ دو۔ ڈرنا چھوڑ دو۔ کبھی امریکہ سے کبھی اسرائیل سے کبھی اپنی حکومت سے تمہاری فوج کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ تمہیں لڑایا جا رہا ہے فوج سے۔ اپنے آرمی چیف کو مجبور کرے۔ یہ سیاست دان نہیں اٹھاتے یہ بیڑا، یہ آرمی چیف اٹھا لے۔ کوئی تو آئے آگے مرد مجاہد۔ کوئی تو قائم کرے خلافت۔ نہیں تم لوگوں میں اتنی جرت تو سائیڈ پہ ہو جا ؤکسی اور کو کر لینے دو۔ لیکن اس کے بغیر گزارا نہیں ہے خدارا گزارا نہیں ہے۔
ــــــــــ

سعدیہ افضال: سنو ٹی وی

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم۔ ویلکم ٹو سنو ٹونائٹ ود سعدیہ افضال۔ تکمیل پاکستان سیریز کے نئے پروگرام کیساتھ حاضر ہیں۔ کلمے کے نام پر معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد پاکستان میں ہم نہ اسلامی نظام نافذ کر سکے نہ ہی قرآن اور سنت کے متعین کردہ اصولوں کو اپنی زندگیوں میں اپنا سکے۔ ریاست صحت، تعلیم اور تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور ٹیکس کے اضافی بوجھ تلے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ امیر امیرتر اور غریب غریب تر ہو رہا ہے۔ دو فیصد مراعات یافتہ اشرافیہ پاکستان کے وسائل پر قابض ہے۔ جبکہ ریاست پاکستان میں کمزور غریب اور بیکس کا استحصال گزشتہ76برسوں سے جاری ہے۔ مڈل کلاس ناپید ہے۔ سرکار کی نااہلی کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ انصاف کی فراہمی سب سے کٹھن مرحلہ بن چکا۔ گزشتہ ایک برس سے مزید سوا کروڑ سطح غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے۔ مہذب معاشروں میں امیر پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے تاکہ غریب کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ مگر پاکستان دنیا کی واحد ریاست ہے جہاں پر پسی ہوئی کلاس پر ٹیکس کا بوجھ اور اشرافیہ کو چھوٹ اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ مساوات کا عمل بالکل ناپید ہو گیا۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق سرمایہ داروں کی نسبت تنخواہ دار طبقہ200فیصد زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کی حکومت دو فیصد اشرافیہ کو سالانہ17اعشاریہ4ارب ڈالر کی مراعات فراہم کرتی ہے جن میں ٹیکس چھوٹ، صنعتوں میں بجلی، گیس کی سبسڈی، مفت پیٹرول شامل ہیں۔ کیا پاکستان کا قیام ایسے معاشرے کیلئے تھا جہاں غریب پر ٹیکس لگا کر اشرافیہ کو ریلیف دیا جائے؟ ۔ قیام پاکستان اسلام کے سنہری اصولوں کیلئے بھروسہ تھا کہ استحصال کا سلسلہ تھم جائے گا۔17ستمبر1944کو گاندھی کو خط میں آل انڈیا مسلم لیگ کا منشور قائد اعظم نے بیان کیا کہ قرآن مسلمانوں کا ضابطہ حیات ہے۔ یہ جماعت سے فرد کے حقوق تک، اخلاق سے انسداد جرائم تک ہر قول و فعل پر مکمل احکام کا مجموعہ ہے۔21مارچ1948ڈھاکہ کے خطاب میں جناح کا کہنا تھا کہ حکومت کا صرف ایک ہی مقصد ہو سکتا ہے۔ عوام کی بے لوث خدمت اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے مناسب تدابیر اختیار کرنا۔ اس کے سوا برسر اقتدار کا مقصد کیا ہو سکتا ہے؟ اگر اس کے علاوہ کوئی مقصد ہے تو ایسی حکومت کو اقتدار سے الگ کر دو۔ نبی پاک ۖ کی زندگی مساوات اور برابری کا ایک درس ہے۔ غزوہ خندق کے دوران اوروں کے پیٹوں پر ایک پتھر بندھا ہوتا تھا اور محمدۖ کے پیٹ پر دو پتھر بندھے ہوئے تھے۔ فتح مکہ اسلامی ریاست قائم ہوئی تو زکوٰة، عشر اور مال غنیمت کی تقسیم کا طریقہ کار طے پایا۔ جس کے بعد خلفائے راشدین کا دور آیا۔ حضور پاک ۖ نے پہلے تاجر کو ایماندار بنایا پھر سود کو ختم کیا۔ صاحب ثروت لوگوں نے حضور اکرم ۖ سے سوال کیا ہم کیا خرچ کریں؟ اس کا جواب قرآن نے دیا۔ جو ضرورت سے زائد ہے وہ دوسروں پر خرچ کریں۔ نبی پاک ۖ نے زندگی میں مساوات اور اپنی ضرورت سے زیادہ مال کو خرچ کرنے کی تلقین کی۔ جبکہ آج حکومت غریب پر ٹیکس کا نفاذ کرتی ہے۔ اور اشرافیہ کو ریلیف دے رہی ہے۔

تبصرہ نوشتۂ دیوار

پشتو زبا ن کی ایک لوک کہانی میں یہ گیت ہے کہ
سیف الملوک پہ کٹ کے پروت دا فریادونہ کوئی
بدر جمالہ پہ ہوا شوری سیلونہ کوی

ترجمہ:” سیف الملوک چارپائی میں پڑا فریاد کررہاہے اور بدر جمالہ ہواؤوں میں گھوم رہی ہے تفریح ماررہی ہے”۔اگر نظام کو نہیں بدلا گیا تو آخرکار عاصم منیر اور مریم نواز کایہی گانا چلے گا۔
ــــــــــ

صحافی فرزانہ علی: عورت مارچ

السلام علیکم۔ فرزانہ علی آفیشل آج میں بات کرنا چاہتی ہوں افغانستان، افغان خواتین سے متعلق خاص طور پر جنہوں نے آٹھ مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی آواز اٹھائی۔ اسکے خلاف جسے طالبان رجیم کہتے ہیں۔ یہ رجیم ان پر مسلط کیا گیا تھا وہ تب سے یہ آواز اٹھا رہی ہیں۔ مجھے ہنسی آ رہی تھی بلکہ افسوس ہو رہا تھا، یہی خواتین تھیں جب فال آف کابل ہوا تو سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کر رہی تھیں تو ہمارا اسٹیٹ رن ٹی وی جو ہے وہ ان کے خلاف رپورٹنگ کر رہا تھا کہ یہ دشمن ممالک کے ایجنڈے پر باہر نکلی ہیںاور احتجاج کر رہی ہیں تو اسلام دشمن قرار دیا گیاخواتین کو۔ اور مجھے یاد ہے کیونکہ میں بھی رپورٹنگ کیلئے دو تین دن کیلئے وہاں پہ گئی اور جب وہاں پر خواتین باہر نکلیں اور طالبان رجیم کیخلاف نعرے لگائے اپنی آزادی اپنے حقوق سلب کرنے کیخلاف آواز بلند کی تو ان پررجیم نے تشدد کیا،کچھ خواتین جو غیر سرکاری تنظیموں سے تعلق رکھتی تھیں نے علامتی طور پر ایک برقعہ جلایا تو اس پر ہمارے ٹی وی چینلز یا بیٹھے ہوئے مبصرجو ایک خاص ایجنڈے پر اس وقت کام کر رہے تھے۔ تو انہوں نے اسلام دشمن اور دشمن ممالک کا ایجنڈا قرار دیا ۔لیکن آج میں حیران رہ گئی کہ ہمارے وہی اسٹیٹ رن ٹی وی کیا خبر چلا رہے ہیں؟

ذرا ملاحظہ فرمائیے الفاظ پر ضرور ضرور غور کیجئے گا۔ افغان خواتین تنظیموں کا تاریخی احتجاج طالبان رجیم کا خواتین دشمن چہرہ پھر بے نقاب ہو گیا۔ طالبان کے زیر اقتدار انسانی بالخصوص خواتین کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور ظلم و جبر جاری۔ یوم خواتین کے موقع پر کابل میں افغان ویمنز فریڈم موومنٹ اور افغان ویمن کرائی موومنٹ کا طالبان رجیم کی انتہا پسندی کیخلاف بھرپور احتجاج۔ خواتین نے روٹی، کام، آزادی اور ہمارا دشمن طالبان جیسے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ ایگزیکٹلی اسی قسم کے نعرے اس وقت بھی جب رجیم چینج ہوا تھا تو بلند کر رہے تھے لیکن اس وقت ہم کیا کہہ رہے تھے؟

ہمارے ٹی وی چینلز پر جو لوگ بیٹھے تھے ان میں خواتین بھی شامل تھیں ؟ کہہ رہے تھے کہ یہ دشمن کا ایجنڈا ہے جو خواتین لیکر سڑکوں پر نکلی ہیں، اسلام دشمن خواتین ہیںاور اس طرح کی یہ حرکتیں کر رہی ہیں اور آج بالکل الٹ۔ آج جب ہمارے اوپر پڑی ہمیں پتہ چلا کہ یہ طالبان ون اور طالبان ٹو کا جو ہم نے فنڈا کریئیٹ کیا کہ یہ مختلف ہے۔ مجھ جیسے لوگ یہی کہتے تھے کہ ہم غلط کر رہے ہیں اور ہم نے دیکھا کہ گزشتہ چار پانچ سالوں میں جو کچھ خیبر پختونخواہ میں ہوا اور آج نا ہماری بچیاں کرکٹ کھیل سکتی ہیں نا یونیورسٹی میں غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بن سکتی ہیں نا کام کر سکتی ہیں ان کو حلیے بدلنے پڑتے ہیں لیکن اس کے اوپر بھی ان پر تشدد ہو جاتا ہے۔ گلی گلی دہشت گردی، اسلام آباد اور پنجاب کی سرحد تک پہنچ گئی ۔ اگر ڈیرہ اسماعیل خان سے بھکر کی سرحد کا خودکش دیکھیں۔ ہم پر زندگی کتنی مشکل ہو گئی۔ آپ کوئی بات نہیں کر سکتے۔ انتہا پسندانہ سوچ ہمارے اندر رچ بس گئی۔ یہاں تک کہ حکومت بھی بعض اوقات سرنڈر ہو جاتی ہے ۔لیکن ابھی بھی ہمارا جو منافقانہ رویہ اور روش ہے وہ ختم نہیں ہوئی ہے۔ کل ہماری خواتین اسلام آباد میں نکلی اپنی آواز بلند کرنے کیلئے تو ان کے ساتھ کس قسم کا رویہ اپنایا گیا؟۔ اور یہ جو خبر ہے کہ افغان خواتین اپنے حق کیلئے بات کر رہی تھیں اور یہاں جو خواتین عورت مارچ کرنا چاہتی تھیں۔ آپ نے ان کے ساتھ کیا کیا؟۔ تو وہ جو ہماری ایک منافقانہ روش ہے وہ ختم نہیں ہوئی ہے۔

اُم حسان نے کہا کہ ہم نے حیا مارچ کرنی ہے اور آپ نے عورت مارچ پرپابندیاں لگا دی۔ اور دفعہ144نافذ کر دی۔ اور دوسری خواتین کے حق کیلئے آ رہی تھیں آپ نے گرفتار کر لیا۔ تو یہ ہے ہمارا اصل چہرہ ہے اس پر بات کرنا چاہ رہی تھی۔ مجھے پتہ ہے کہ بہت سارے لوگوں کو یہ باتیں اچھی نہیں لگیں گی لیکن یہ حقیقت ہے۔ آپ مان لیں کہ آپ صرف ایجنڈا بیس کام کرتے ہیں آپ اپنی خواتین کو بھی تو آزادی دیں ناں۔ آپ نے عورت مارچ کو گالی بنا کے رکھ دیا۔ جب خواتین اس پر بات کرنا چاہتی ہیں تو انتہا پسند آوازیں بلند ہوتی ہیں۔ آپ ان خواتین کومجرم اور ملزم بنا دیتے ہیں، جیلوں میں بند کر دیتے ہیں گرفتار کر لیتے ہیں یہ کون سا طریقہ ہے؟ ۔

آپ صرف ایجنڈے کے تحت ہی بات کریں گے؟ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے اس انتہا پسند سوچ کو ختم نہیں کرتے جو بندوقیں لے کر آ جاتے ہیں کہ خواتین کے حق کیلئے کوئی بات نہیں کر سکتا اور ادھر آپ سرحد پر ان خواتین کو شاباشیں دے رہے ہیں؟۔ عجیب رویہ ہے۔ جس نے آج مجھے بات پر مجبور کیا۔ ہم بات کرتے رہیں گے۔ چاہے وہ آئین کے خلاف بات ہوگی ۔
ــــــــــ

انڈین خاتون کا حلالہ پر بیان

کسی بھی وجہ سے خاوند نے مجھے طلاق دی۔ بدقسمتی سے یہ احساس ہو ا کہ طلاق نہیں دینی چاہیے تھی۔ اسے واپس دوبارہ اپنے نکاح میں شامل کرنا ہے۔تو میرا نکاح کسی اور سے کروایا جائے گا۔ اب وہ چچا سسر ، ماموں سسر ہو سکتے ہیں، دیور، جیٹھ ہو سکتا ہے۔ تو حلالہ صرف یہاں پر ختم نہیں ہوتا کہ کسی صرف دوسرے مسلمان مرد سے شادی کرنی ہے۔ ان کے ساتھ جنسی تعلق بھی قائم کرنا ہے۔ ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے بعد پھر وہ دوسرا مرد مجھے طلاق دے گا، تب میرا پہلا شوہر مجھے اپنے نکاح میں واپس لے گا۔اس کو کہتے ہیں” حلالہ”۔تو آپ بتائیں کہ کیا یہ مسلمان بیٹیوں کے ساتھ ننگا ناچ نہیں ہے؟ ۔
ــــــــــ

عورت مارچ پر ڈاکٹر عارف

خاتون اینکر:مردوں کو کیوں تکلیف عورت مارچ سے؟
ڈاکٹرعارف صدیقی:مردوں کواسلئے تکلیف ہے کہ عورت میری بیوی ہے، بہن ہے، بیٹی ہے، ماں ہے۔ اس کی توقیر پر حملہ ہو گا تو مجھے تکلیف ہو گی۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ جس آزادی نسواں کی یہ بات کرتی ہیں وہ قید نسواں ہے۔ وہ عزت نسواں نہیں، ذلت نسواں ہے۔ وہ عفت نہیں نگ نسواں ہے۔ وہ کمال نہیں، زوال نسواں ہے۔ جمال نہیں تباہی نسواں ہے اور حیات نہیں، مرگ نسواں ہے۔ ہمیں اسلئے تکلیف ہوتی ہے۔ آپ نے سلوگن کا کہا۔ سارے سلوگن نکال لیں،ایک آیت والا سلوگن بھی نکال کے دکھا دیں مجھے کوئی۔ یہ سلوگن کہاں تیار ہوئے؟ آرگنائزرز کون ؟۔ کوئی ایک پلے کارڈ پرسورة النساء کی آیت، حدیث تو ہونا چاہیے نا۔دیٹ واز پلانڈ کانسپیرسی۔ پھر مسجد کے تقدس کو، قاری صاحب کو نشانہ بنایا گیا، چرچ اور مندر کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا؟ وجہ یہ ہے کہ آپ کا ٹارگٹ عورت مارچ کا ٹارگٹ مذہب اسلام ہے۔

خاتون اینکر:ایک سیکنڈ، آپ کا ٹارگٹ یا ان کا ٹارگٹ؟
ڈاکٹر:عورت مارچ والوں کا ٹارگٹ ۔ ناٹ فار یو۔

خاتون اینکر:میری مراد باہر کا ایجنڈا آپ کو لگ رہا ہے؟۔
ڈاکٹر:کہتے ہیں شطرنج کے کھیل میں کہ بیچارہ پیادہ تو ایک مہرہ ناچیز خود فرزیں کی نگاہوں سے پوشیدہ ہے شاطر کا ارادہ۔ کسی کو پتہ نہیں ہوتا کہ ہو کیا رہا ہے میرے ساتھ۔ سپانسرز کون ہیں؟ ایجنڈا کیا ہے؟ ٹریننگ کہاں سے ہوئی؟ سلوگنز کہاں سے بنے؟ پوسٹر ڈیزائننگ کہاں پہ ہوئی؟ دو باتوں کو ذہن میں رکھیے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کون اس کا ویژن2020کیا ہے؟۔ اسکے تین بنیادی نکات ہیں میڈم۔

نمبر1:اسقاط حمل کو قانونی تحفظ دیا جائے ۔
نمبر2:ہم جنس پرستی کو قانونی تحفظ دیا جائے۔
نمبر3:سزائے موت کو ختم کروایا جائے۔ پہلے دو شقوںکیلئےUNO، ذیلی اداروں سے دباؤ ڈلوایا جاتا ہے۔ ورلڈ بینک،IMFکی شرائط ہیں جو ڈی پاپولیشن کی طرف لے جائیں۔UNOکا ایجنڈا مجھے یقین ہے کہ عورت مارچ کے کسی بھی آرگنائزر نے نہیں پڑھا ہو گا۔ ایجنڈا2030۔ کلیئر کٹ لکھتے ہیں کہ دنیا کی آبادی کو2030تک کم ترین سطح پر لانا ہے۔ ڈی پاپولیشن کیسے ہو گی؟18سال سے کم عمر شادی میں بڑی تکلیف ہے یورپ کو۔ شادی18سال کی عمر میں ہو تو30سال تک چار پانچ بچے کر کے انہیں اسٹیبلش کر چکی ہو گی۔ شادی30سال کی عمر میں ہو گی تو کتنے بچے ہوں گے؟ کب وہ سیٹ ہو گی؟ کیا ہو گا؟ اچھا یہ سارا کا سارا اسی لیے ہے۔ بچے دو ہی اچھے، یہ سلوگن ہے ان لوگوں کا۔ کیا سلوگن ہے؟ مجھے بتائیے ہم جتنے لوگ یہاں بیٹھے ہیں، اگر بچے دو ہی ہوتے ۔
ــــــــــ

جنیداور مولانا کے جذبات

ابوالفضل قاضی نے ایک بندے کی تقریر سنی۔ نبی ۖ کے بارے میں جو ایک کمزور جملہ کہہ گیا… معاذاللہ۔ تو قاضی نے کہا اس کو ابھی پھانسی دو۔ کوئی گواہ نہیں، عدالت نہیں لگی کیونکہ قاضی خود بیٹھے تھے۔ پھانسی پہ لٹکا یا قاضی صاحب کہنے لگے میرا ابھی خون ٹھنڈا نہیں ہوا۔ سزا تھوڑی دی ۔ اب مرے ہوئے کو ذبح کیا جائے۔ ذبح کیا، خون نکلا، کتا خون پینے کیلئے آ گیا تو کہا اب میرا دل ٹھنڈا ہوا کہا، کیا ہوا؟ کہا حضورپاک ۖنے فرمایا مومن کے خون کو کبھی کتا منہ نہیں مار سکتا۔ حضور پاک ۖ کی اس نے گستاخی کی تو ایمان نکل گیااور میں نے بالکل صحیح سزا دی اور گستاخ کی یہی سزا ہونی چاہیے۔ جو نبی ۖکے بارے میں نرم جملہ کہے اور جو حضور کی ختم نبوت کے بارے میں بات کہے اس کی سزا اسلام نے یہ بتائی ہے، اس کا سر کاٹ دینا چاہیے تاکہ زندگی میں دوبارہ اس کو کبھی مہلت نہ ملے۔ ( جنید فرط جذبات سے) اللہ اکبر۔ اللہ اکبر۔
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، خصوصی شمارہ مارچ2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

الفاظ واختیار میں عورت کا تحفظ ہے قرآن میں عہد الست کانمونہ

عورتوں کا ترانہ : حبیب جالب

جہاں ہیں محبوس اب بھی ہم وہ حرم سرائیں نہیں رہیں گی
لرزتے ہونٹوں پر اب ہمارے فقط دعائیں نہیں رہیں گی
غصب شدہ حق پر چپ نہ رہنا ہمارا منشور ہوگیا ہے
اٹھے گا اب شور ہر ستم پر دبی صدائیں نہیں رہیں گی
ہمارے عزم جواں کے آگے ہمارے سیل رواں کے آگے
پرانے ظالم نہیں ٹکیں گے نئی بلائیں نہیں رہیں گی
ہیں قتل گاہیں یہ عدل گاہیں بھلا کس طرح سراہیں
غلام عادل نہیں رہیں گے غلط سزائیں نہیں رہیں گی
بنے ہیں جو خادمانِ ملت وہ کرنا سیکھیں ہماری عزت
وگرنہ ان کے تنوں پہ سجی قبائیں نہیں رہیں گی

اعزاز سید نے اپنے چینل پرڈاکٹر فوزیہ سعید کی کتاب
WORKING WITH SHARK
شارک (خونخوار مچھلی کے درمیان کام کرنا) کی مصنفہ سے انٹرویو لیا ہے۔

قارئین ! یو ٹیوب پر اس کو ضرور دیکھ لیں۔مذہبی طبقات سے توقعات کے باوجود جس خوفناک منظر کا آئینہ دکھایا گیا ہے تو اندازہ لگاسکتے ہیں کہ کتنی افسوسناک بات ہے ؟۔ یہ ڈاکٹر فوزیہ واقعی حبیب جالب کے خواب کا ایک مصداق ہیں۔

قرآن میں اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم اور حضرت حواء عالم انسانیت کے ماں باپ کو ایک درخت کے قریب جانے سے روکا تھا اور پھر دونوں نے اپنی مرضی سے خلاف وزی کی تھی اور اسکے نتیجے میں جنت سے نکل گئے۔ پچھلے شمارے میںBBCکی رپوٹ کے مطابق ایک امریکن58سالہ خاتون کی بچپن کا واقعہ تفصیل سے ذکر کیا تھا۔ جو اپنے چھوٹے بھائی کیساتھ بچپن میں جنسی زیادتیوں کا شکار ہوئی اور گھر والوں نے بھی داد رسی کی آواز پر کان نہیں دھرے۔ پھر ایک مشہور تنظیم کو فون کرکے مدد طلب کی لیکن وہ مسیحا ہونے کے بجائے رپیسٹ ثابت ہوا تھا۔12سال کی عمر میں حمل ہوا اور پھر والدین کی اجازت سے اس کو بچہ جننے کی عدالت نے اجازت دی لیکن18سال سے قبل اس کو پھر طلاق نہیں مل سکتی تھی اور وہ اس کے ساتھ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن بچہ جنوانے کی وجہ سے مجبوراً یہ کرنا پڑگیا۔

امریکہ اور مغرب میں سینکڑوں تنظیمیں حقوق نسواں چھوٹے بچیوں کی شادی کے خلاف کام کررہی ہیں لیکن انکے پاس کوئی حقیقی حل نہیں ہے۔ اسلام کا وہ تصور جو شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی نے فتاوی عثمانی جلددوم میں پیش کیا ہے انتہائی گھناؤنا ہے اور وہ اسلام بالکل بھی نہیں ہے۔ چوہے، بلی اور کتیا کے ہاں بھی یہ مسئلے مسائل کو قانون یا شریعت کا نعوذ باللہ درجہ دیا جائے تو اس کے بارے میں قرآن نے واضح کیا ہے کہ ”وہ جانوربلکہ ان سے بھی بدتر ہیں”۔ امریکہ میں سیتاوائٹ نے عمران خان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اور پھر جب ٹیرن وائٹ کے پیٹ میں ہونے کی خبر ملی تو عمران خان نے اس کو بیٹی کے طور پر قبول کرنا اپنی تذلیل سمجھا۔ سیتاوائٹ نے کہا کہ مجھے اس کا خرچہ نہیں مگر شناخت چاہیے لیکن عمران خان نے اپنی جان چھڑانے کی ٹھان لی اور آخر کار امریکہ کی عدالت میں کیس مثبت ثابت ہوگیا۔

عمران خان جب وزیراعظم تھا تو بھی اس کے بچے ملنے نہ آئے اور عمران خان جیل سے آزاد ہو یا نہیں؟۔ لیکن ٹیرن اس کے جرم کی قید میں پتہ نہیں کب تک سزا کاٹتی رہے گی؟۔ غلطی جب انسانوں سے ہوتی ہے تو اس کا تدارک کیاہے؟۔ حضرت آدم و حضرت حواء کے حوالے سے اللہ نے بنی آدم کو خبردار کردیا کہ شیطان تمہیں ننگا نہیں کردے جیسے تمہارے والدین کو جنت سے نکلوادیا تھا۔ قرآن کی تعلیمات کا یہ کمال ہے کہ حضرت آدم اللہ کے جلیل القدر نبی تھے اور لوگ حضرت حواء کے پیچھے برائی کا ٹوکرا اپنے سر پر رکھ کر اپنی مغلظات بکتے رہتے ہیں لیکن اللہ نے ان دونوں میں زیادہ تر ذمہ داری عورت پر نہیں مرد پر ڈالی:

عصیٰ اٰدم ربہ فغوی

” آدم نے اپنے رب کی نافرمانی کی اور راستے ہٹ گیا”۔ (القرآن)جب بھی ایک بہت بڑی شخصیت کا کسی عام لڑکی یا خاتون سے غلط جنسی تعلق ہوگا تو اصل قصور وار عورت نہیں مرد کو ہی ٹھہرایا جائے گا۔ جانوروں میں بھی جنسی درندگی کا مظاہرہ مادہ کی طرف سے نہیں نر کی طرف سے ہی ہوتا ہے۔ قانون قدرت میں جب حضرت یوسف سوفیصد بے گناہ اور عورت گناہگار ہوتی ہے تب بھی سزا حضرت یوسف ہی نے کھائی اور بڑے مزے کیساتھ کھائی اور بڑی شان سے ایک دن اپنے مقام تک بھی پہنچ گئے۔ لیکن حضرت یوسف نے بوجوہ اس کی طرف انتہائی رغبت کے باوجود بھی اپنا دامن برائی سے بچائے رکھا ۔ ایک شادی شدہ تھی اور دوسرا جس کا گھر میں رہائش اور اس کے احسان کا معاملہ تھا تو کنارہ کشی اختیار کی تھی لیکن اس کے باوجود بھی اللہ تعالیٰ نے بڑی وضاحت فرمائی۔

ولقد ہمت بہ و ہما بہا لولاان راء برہان رب

” اور تحقیق کہ اس عورت نے بھی اپنی نفسانی جذبے کی تکمیل کا عزم کیا اور وہی یوسف نے بھی کیا اگر رب کا برہان نہیں ہوتا”۔

ایک غیر نبی عام انسان خود کو بالکل بری الذمہ قرار دینے میں ہچکچاہت تک محسوس نہیں کرتا جو انتہائی بکواس ہے لیکن اللہ کانبی حضرت یوسف فرماتاہے وما ابری نفسی ” اور میں اپنے نفس کو بری نہیں کرتا ہوں”لیکن اللہ نے بچالیا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا:

الذین یجتنبون کبار من الاثم و الفواحش الا المم فلا تزکوا نفسکم

” اور جو لوگ بڑے گناہوں اور فحاشی سے اجنتاب کرتے ہیں مگر اللمم پس اپنی جانوں کی پاکبازی کا اظہار مت کرو”۔عربی لغات میںاللمم کا کوئی خاص ترجمہ نہیں ہے۔لیکن اللہ نے یہ کیوں کہا ہے کہ اپنی پاکبازی بیان مت کرو؟۔ تو عربی میں لم لم کیوں کیوں کو کہتے ہیںاور ہر آدمی اپنی جان سے واقف ہے۔

معاشرے میں ایک عورت کے بگڑنے کی دیر ہوتی ہے کہ مردوں کا بے شرم معاشرہ فلڈ کے کچرے کی ڈھیر کی طرح اُمنڈ آتا ہے جس سے دوسری خواتین کے گھر برباد ہوجاتے ہیں۔ چین و سکون کی جگہ بے اطمینانی،خلفشار اور لڑائی جھگڑوں کے علاوہ طلاق اور بسے بسائے گھروں کی بربادی ہوجاتی ہے۔

اگر قرآن کا قانون دنیا کے سامنے رکھا جائے تو سب اس پر اتفاق کرلیںگے کہ جب اس پر اپنے خاندان کی طرف سے اور عزیز واقارب اور پڑوسیوں کی طرف سے چار گواہ آجائیں تو اس کو اس وقت تک اپنے گھر میں نظر بند رکھا جائے جب تک کہ اس کی موت واقع نہیں ہوتی یا اللہ اس کیلئے کو ئی راستہ نہیں نکال دیتا ہے جو ایک شوہر اور جائز طریقے سے اس کی خواہش پوری کرنے کیلئے کافی ہو۔ اللہ نے واضح الفاظ میں فرمایا:

والٰتی یاتین الفاحشة من نساء کم فاستشہدوا علیھن اربعة منکم فان شہدوا فامسکوھن فی البیوت حتی یتوفھن الموت او یجعل لھن سبیلًاOوالذٰن یاتینھا منکم فاٰذوھما فان تابا واصلحا فاعرضوعنھما ان اللہ کان توبًا رحیمًاO

ایک تو عورتوں کو بغیر قصور کے گھروں میں نظر بندکرنے کی اجازت نہیں ہے۔ایک عورت پر اس کے شوہر سے زیادہ کون غیرت کھا سکتا ہے؟۔ لیکن اللہ کا حکم ہے کہ اگر شوہر رنگے ہاتھ پکڑلے تو بھی اس کیلئے دو صورتیں ہیں۔ ایک گھر سے نکالے اور اگر سزا دینی ہو تو عدت میں لعان کرے گا۔ پھر اگر عورت ہی جھوٹی ہو اور جھوٹ بولے اور مرد سچا ہو اور سچ بولے پھر بھی اس سے سزا اٹھائی جائے گی۔ چودہ سو سال پہلے قرآن میں اللہ نے وہ قانون اتارا ہے جس کو مشرق اور مغرب کے ماحول سے کوئی بھی متاثر نہیں کہہ سکتا ہے۔ اگر عورت جرم کا اعتراف کرتی ہے تو اس کو سنگسار نہیں کیا جائے گا بلکہ قرآن میں100کوڑوں کی سزا واضح ہے۔ اگر مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع اور مفتی اعظم پاکستان مفتی ولی حسن ٹونکی کی طرف سے ”سنگساری کیلئے کتاب میں چھپے ہوئے دلائل اور سورہ النساء کی آیت15کا حوالہ دیکھا جائے ”تو معلوم ہوگا کہ کس قدر جاہل لوگ تھے ؟۔

قرآن پرجھوٹ الشیخ والشیخة اذا زنیا فرجموھما

” جب بوڑھا مرد اور بوڑھی عورت زنا کریں تو ان دونوں کو ہی سنگسار کردو”باندھا گیا ہے۔ اب قرآن میں بکواس کہاں فٹ ہوسکتا ہے؟۔ اس کے جواب کیلئے مزید بکواس کی گئی ہے کہ سورہ احزاب میں یہ آیت تھی اور آدھی سورہ احزاب غائب ہے جس کا حجم سورہ بقرہ جتنا تھا لیکن آدھی غائب کردی گئی ہے۔

جاوید غامدی تو سورہ النساء اور دوسری سورتوں میں بھی بڑی کٹوتی کے چکر میں ہے کہ اصل یہاں تک ہے ،باقی فالتو ہیں۔ اورجو اصل احکام ہیں ان میں بھی بڑا نقص سمجھتا ہے۔ قرآن کو اپنے خود ساختہ7ابواب میں تقسیم کرکے ماضی کا قصہ بنادیا ہے جس کی حیثیت عالم انسانیت کیلئے ہدایت کی نہیں رہی ہے۔

عربی میں ایک مادہ سے بہت سارے معانی نکلتے ہیں۔اور سورہ فاتحہ کو ہر نماز کی ہر رکعت میں دہرا یا جاتا ہے جس کی سات آیات ہیں۔ثانیہ لمحے کو بھی کہتے ہیں اور نماز کی مقررہ اوقات میں جس طرح سورہ فاتحہ کی سات آیات کا حلف نامہ دوہرایاجاتا ہے اگر اس پر درست توجہ دی جائے تو نماز کے ذریعے مسلمان ترقی وعروج کی معراج تک پہنچ جائیں۔اسلئے اللہ نے فرمایا: ”بیشک نماز فحاشی اور منکرات سے روکتی ہے”۔ (القرآن)اگر دو مردآپس میں فحاشی کا ارتکاب کریں تو ان کو اذیت دینے کا حکم ہے اور اگر وہ توبہ کرلیں تو پھر ان سے اعراض کا حکم ہے۔

عورتوں کا طواف کعبہ، مروہ وصفا کی دوڑ،باجماعت پنج وقتہ نماز اورمعاشرے کے اندر مختلف معاملات میں اختلاط ہوتا ہے اور جہاں غلط لوگوں کی بالادستی ہو تو پھر عورت خود بھی احتیاط ہی کرتی ہے۔ حضرت عمر نے حالات کی نزاکت کو دیکھ کر بیوی کو رات کی تاریکی میں نمازباجماعت کیلئے نکلنے سے منع کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ اس کو چھیڑنے کی تدبیر سے منع فرمادیا۔ چنانچہ جب اس کی بیوی نے ایک آدمی کی چھیڑ خانی کا سامنا کیا تو کہا کہ اب نماز کیلئے رات کی تاریکی میں مسجد جانے کا زمانہ نہیں۔ جبکہ حضرت عائشہ58ھ تک حیات تھیں اور اس وقت حالات یہاں تک پہنچ چکے تھے کہ فرمایا:” اگر نبیۖ یہ حالات دیکھتے تو عورتوں کو نماز کیلئے مساجد جانے سے منع فرماتے”۔ وجہ یہ تھی کہ رسول اللہۖ نے حکم دیا کہ عورتوں کو نماز سے منع نہ کرو۔

اللہ نے فرمایا:” اے نبی ! قل کہہ دو اپنی ازواج کو اور اپنی بیٹیوں کو اور مؤمنوں کی عورتوں کو اپنے جلباب کو اپنے اوپر لپیٹیں اور احتیاط ہے تاکہ وہ پہنچانی جائیں تو اذیت نہیں دی جائے اور اللہ مغفرت والا رحم والا ہے۔ اگر منافق نہیں رکے اور جن کے دلوں میں مرض ہے وہ اور مدینہ میں افواہیں اڑانے والے توہم ان کے پیچھے آپ کو لگادیں گے پھر یہ تمہارے پڑوسی اس میں نہیں رہیںگے مگر کم عرصہ۔ یہ لعنتی لوگ ہیں جہاں کہیں ثقافت قائم ہوگی تو ان کو پکڑا جائے گا اور قتل کیا جائے گا۔ اللہ کی سنت ہے ان لوگوں میں جو پہلے گزر چکے اور اللہ کی سنت کو تبدیل نہیں پاؤگے۔ آپ سے انقلاب کا پوچھتے ہیں تو کہہ دو کہ اس کا علم اللہ کے پاس ہے اور تمہیں کیا خبر کے انقلاب قریب آگیا ہو۔ بیشک اللہ کافروں پر لعنت بھیجتا ہے اور ان کیلئے دنیا میں سختی تیار کر رکھی ہے۔ جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور اپنا سرپرست اور مدد گار نہیں پائیں گے۔ اس دن آگ میں انکے چہرے گھما ئے جائیں گے اور کہیں گے کہ کاش ہم اللہ کی اطاعت کرتے اور رسول کی اطاعت کرتے ۔ اور کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کی اطاعت کی تو انہوں نے ہمیں گمراہ کیا۔اے ہمارے رب ان کو دگنا عذاب دے اور ان پر لعنت کر بہت بڑی لعنت۔ اے ایمان والو! ان لوگوں کی طرح مت ہوجاؤ جنہوں نے موسیٰ کو اذیت دی پھر اللہ نے اسے اس سے بری کردیا جو وہ کہتے تھے۔ بیشک وہ اللہ کے نزدیک مقام رکھنے والا تھا۔ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کرو تو تمہارے اعمال کی اصلاح کی جائے گی اور گناہوں کو معاف کیا جائیگا۔جس نے اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کی تو اس نے بہت عظیم کامیابی حاصل کرلی۔ ہم نے امانت کو آسمانوں ، زمین اور پہاڑوں پر پیش کیا تو انہوں نے اسکے اٹھانے سے انکار کیا اور اس سے ڈر گئے اور انسان نے اسکو اٹھایا اور بیشک وہ بہت بڑا ظالم اوربڑا جاہل تھا۔(سورہ احزاب:59تا72)
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، خصوصی شمارہ مارچ2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

ان مع العسر یسرًا قرآن کا معاشرتی نظام ظلم کے خاتمہ کیلئے بڑی بنیاد بن سکتا ہے

مولانا فضل الرحمن جب ٹانک کی جامع مسجد سفید میں عوام سے ووٹ مانگنے کیلئے خطاب کرتا ہے تو لوگوں سے کہتا ہے کہ ”اسلام کا نظام بہت نرم ہے اور لوگوں نے سخت مشہور کیا ہے۔ ایک آدمی کسی عورت اور مرد کو بدکاری کرتے ہوئے دیکھ لے تو اگر اس نے عدالت میں اس کے خلاف گواہی دی اور چارگواہ نہیں لاسکا تو اس کو80کوڑوں کی سزا ہوگی۔ اگر دو افراد نے دیکھا تو بھی ان کو سزا ہوگی اور تین افراد نے دیکھاتو بھی گواہی پر ان کو سزا ہوگی ۔ اس سے زیادہ نرمی کیا ہوسکتی ہے؟۔یہ کہاں ہوسکتا ہے کہ چار افراد بیک وقت فقہ کے شرائط کے مطابق کسی کو بدکاری کرتے ہوئے دیکھ سکیں؟،تو اسلام نرم ہے ناں”۔

جہاں بچہ بازی میں لوگ ملوث ہوں تو مغرب سے بڑھ کر فحاشی پھیلاتے ہیں لیکن سورہ نور میں واضح ہے کہ بیوی کو شوہر رنگے ہاتھوں پکڑلے تو قتل نہیں کرسکتااور لعان میں بیوی جھوٹ بولے اور شوہر سچا ہو تب بھی عورت کو سزا نہیں ملے گی۔ یہ اسلامی حکم مولانا فضل الرحمن اس وقت عوام کو بتائے گا کہ جب لوگوں میں مارنے کی غیرت نہیں ہوگی۔ طالبان کے جبری داڑھی رکھوانے کو اسلام قرار دیالیکن جب اپنی اسمبلی علماء سے بھری تھی تو داڑھی منڈے اکرم درانی کو وزیراعلیٰ بنوادیا۔

قرآن میں ابراہیم و موسٰی کے صحائف اور حدیث میں جٹ کا ذکر ہے اور جٹ دانشور کا دعویٰ ہے کہ ابراہیم جٹ تھے۔ عربی میں جٹ ” زط ”۔بنی اسرائیل کے انبیاء اور بادشاہ ابراہیم کی نسل تھے ۔ ووھبنا لہ اسحق ویعقوب نافلة ”اور ہم نے اسحق اور یعقوب کو عطا کردیا انعام کے طور پر”۔

جٹ ، راجپوت ،بلوچ اور کرد کاشجرہ ابراہیم سے ملتاہے۔ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ و افغانستان میں بنی اسرائیل اور دوسری قوموں کا شجرہ نسب ابراہیم سے ملتا ہے۔ بھٹو کا تعلق راجپوت سے ہے اور نصرت بھٹو کا تعلق کردصلاح الدین ایوبی کے شجرہ نسب سے ملتا تھا۔ علامہ اقبال نے ابراہیم کی اولاد سے امیدپر شاعری کی ہے۔مولانا سندھی نے یہاں کی تمام قوموں کو عجم کا مرکز اور اسلام کی نشاة ثانیہ کیلئے بنیاد قرار دیا۔ جاویداحمد غامدی فضول بکواس کرتا ہے کہ قیامت تک اولادِ ابراہیم کو حکومت نہیں ملے گی اسلئے کہ حضرت نوح کے بیٹے یافث کی اولاد سے قرآن میں اللہ نے وعدہ کررکھا ہے۔

سندھ اور ہند حضرت نوح کے بیٹے حام کے بیٹے تھے جبکہ حضرت ابراہیم حضرت نوح کے بیٹے سام کی اولاد سے تھے۔

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

جب میں پہلی مرتبہ چیچہ وطنی کیلئے ٹانک سے ملتان کی بس میں1978ء میں تونسہ شریف کے اسٹاپ کھانے ، نماز وغیرہ کیلئے پنجاب کی سرزمین پر اترا تو ہوٹل سے باہر نکلتے ہی لوگوں نے پیچھے سے قمیص اٹھائی ہوئی تھی اور قریب قریب رفع حاجت کیلئے عریاں بیٹھے ہوئے تھے۔ مجھے یہ کلچر بہت عجیب لگااور پھر چیچہ وطنی میں سرعام پدو مارنے کی رسم وریت دیکھی۔ جب ہم لیہ میں آئے تو میرا بھتیجا ارشد حسین شہید نیا نیا آیا اورٹیوشن کے وقت جب تک پدو کی آوازپر اس کی ہنسی نہیں چھوٹ جاتی تھی تو اس کی وجہ سے طلبہ نے بمباری کا سا سماں باندھ دیا تھا۔

مسند احمد، صحیح مسلم ، تفسیر ابن کثیر، تاریخ دمشق،مجمع الزوائد، خصاص کبری ابی بکر سیوطی، طبرانی ، ابونعیم، جامع الاحادیث جلد20جلال الدین سیوطی اور اخبار مکہ للفاکھی جلد4وغیرہ میں ایک نادر اور عجیب حدیث قوم زط( جٹ قوم) کے حوالے سے عبداللہ بن مسعود سے ذکر کی گئی ہے جو صحیح اسناد بھی ہے۔

عبداللہ بن مسعود سے مسنداحمد، صحیح مسلم اور دیگرمیں ہے: ان قوم الزط رکبوا الرسول طوال اللیل حتی الصباح و خرج عند ھم متوجعا من کثرة الرکوب قال عبداللہ بن مسعود استبتعنی رسول اللہ ۖ فنطلقنا حتی اتیت مکان کذا وکذافخط لی خطة مکان یعنی یقف فیہ فقال لی کن بین الزھری ھذہ لا تخرج من الخط فان خرجت منہا ھلکت فمضی رسول اللہ ۖ ثم ذکر ھنیاً فأتوا الرجال کانھم الزط لیس علیھم ثیاب طوالا قلیلاً لحمھم فأتوا یرکبون رسول اللہ وقال جعلوا یأتون یدرووں حولی و یضرط یعنی یضرطون ای یخرجوا ریح یعنی ذورائحة فرعبت منھم رعبًا شدیدًافلم انشق عمود الصبح جعلوایذہبون قال ان رسول اللہ ۖ جاء ثقیلًاوجعًا مما رکبوا

حدیث کی مختلف روایات میں مختلف الفاظ میںوضاحت ہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ عبداللہ بن مسعود سے نبیۖ نے اپنے پیچھے چلنے کا فرمایا۔ پھر ایک جگہ پر لکیریں کھینچ کر فرمایا کہ اس کے درمیان سے مت نکلو،اگرنکل گئے تو ہلاک ہوگئے اور پھر نبیۖ نے کچھ خوش آمدیدی کلمات کا ذکر کیا تو کچھ لوگ آئے جیسا کہ وہ جٹ ہوں۔ان کے کپڑے مختصر اور گوشت کم تھا، وہ رسول اللہ ۖ کو اپنے ساتھ سواری پر لے گئے۔ پھر وہ میرے ارد گرد امنڈ آئے اور پدو ماررہے تھے اور ننگے تھے۔ پوری رات یہاں کہ علی الصبح رسول اللہ ۖ کوواپس لائے اور آپ کو درد محسوس ہورہاتھا زیادہ سوار ہونے کی وجہ سے۔ مسند احمد بن حنبل میں ان کو جنات قرار دیا ہے اور تاج العروس میں سندھ کی جٹ قوم کا ذکرہے جن میں کچھ بصرہ میں موجود ہیں۔ جاوید غامدی کے والد ساہیوال کے گاؤں میں مزارع تھے۔ غامدی نے بتایا کہ اس کی دھوتی بھی چھڈے کی طرح مختصر تھی۔

اعتراض اٹھا گیا کہ مسلمانوں کی تاریخ خاموش ہے اور اس پر اٹھنے والے سوالات کا کوئی جواب نہیں ۔ عبداللہ بن مسعود کی بات کا انکار بھی نہیں کرسکتے ۔صحیح بخاری میں عالم ارواح کا ذکر ہے کہ دنیا میں آمد سے پہلے وہاں جن کی دوستی یا دشمنی ہوتی ہے تو دنیا میں اس کا اثر پڑتا ہے۔ سورہ اعراف میں عہد الست ہے اورسورہ حدید میں دنیا کے اندر رونما ہونے سے پہلے کتاب میں سب لکھنا واضح ہے ۔ سانئس مزید ترقی کرے تو سورہ احزاب میں آسمانوں ، زمین اور پہاڑوں کا امانت اٹھانے سے انکار اور خوفزدہ ہونا اور ظالم جاہل انسان کو قبول کرناDNAسے ثابت ہوگا۔ بدھ مت کی نساء رحیم کا انٹرویو شمس الدین حسن شگری نے کیا تھا جس کے کچھ اقتباسات ہم نے دئیے تھے۔ جس کا کہنا تھا کہ وہ روحانی طور پر ماضی میں جھانک لیتی ہیں۔

علامہ اقبالنے ہندوستانی بچوں کا گیت لکھا ہے۔

چشتی نے جس زمیں میں پیغام حق سنایا
نانک نے جس چمن میں وحدت کا گیت گایا
تاتاریوں نے جس کو اپنا وطن بنایا
جس نے حجازیوں سے دشت عرب چھڑایا
میرا وطن وہی ہے میرا وطن وہی ہے
یونانیوں کو جس نے حیران کردیا تھا
سارے جہاں کو جس نے علم وہنر دیا تھا
مٹی کو جس کی حق نے زر کا اثر دیا تھا
ترکوں کا جس نے دامن ہیروں سے بھر دیا تھا
میراوطن وہی ہے میرا وطن وہی ہے
ٹوٹے تھے جو ستارے فارس کے آسمان سے
پھر تاب دے کے جس نے چمکائے کہکشاں سے
وحدت کی لے سنی تھی دنیا نے جس مکاں سے

میر عربۖ کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے
میرا وطن وہی ہے میرا وطن وہی ہے

بندے کلیم جس کے پربت جہاں کے سینا
نوح نبی کا آکر ٹھہرا جہاں سفینا
رفعت ہے جس زمیں کی بام فلک کا زینا
جنت کی زندگی ہے جس کی فضا میں جینا
میرا وطن وہی ہے میرا وطن وہی ہے

عبداللہ بن مسعود سے امام مہدی کے حوالے سے بھی بہت سی روایات منقول ہیں۔ وزیرستان کے لوگ سرائیکیوں کو جٹ کہتے ہیں اور سرائیکی قوم کو پاکستان میں مرکزیت حاصل ہے۔ ممکن ہے کہ رسول اللہۖ نے عبداللہ بن مسعود کے سامنے وہ اسلام کی نشاة ثانیہ کا نقشہ پیش کیا ہو اور زمینی حقائق پر مستقبل کیلئے گواہ بنایا ہو اسلئے کہ عبداللہ بن مسعود نے حضرت عثمان کی شہادت کے آثار سے پہلے وفات پائی اور عدل وانصاف کیلئے امام مہدی کی نشاندہی فرمائی جو نہ نبی ہوگا اور نہ رسول اور معصوم لیکن دنیا کو نظام عدل سے ظلم و جور کے بعد بھر دے گا۔ ارواح کی تمثیل زمینی حقائق اسلام کی نشاة ثانیہ کیلئے اللہ نے دکھائے ہوں گے۔ جیسے واقعہ معراج میں آسمانی حقائق دکھائے تھے۔ ہم بزرگوں کی پیشگوئی مانتے ہیں قرآن وحدیث کی نہیں؟۔

اقم الصلوٰة لدلوک الشمس الی غسق اللیل و قراٰن الفجر ان قراٰن الفجر کان مشہودًا ومن اللیل فتہجد بہ نافلة لک عسٰی ان یبعثک ربک مقامًا محمودًاO
”اور نماز قائم کرسورج کے ڈھلنے سے رات کی تاریکی تک اور فجر کا قرآن ،بیشک فجر کا قرآن گواہی کیلئے سمجھنا اصل معاملہ ہے اور رات میں تہجد کی نماز تیرے لئے نفل ہے، ہوسکتا ہے کہ اللہ تجھے مقام محمودسے نواز ے”۔

فجر کودماغ تازہ،دل صاف اور طاقتوراعصاب کی بدولت فجر کاقرآن بیشک مشہودیعنی اس کا درست مفہوم سمجھ میں آتاہے جبکہ سارا دن کام کاج کی وجہ سے دماغ اور تھکے ہوئے اعضاء سے درست مفہوم تک کماحقہ رسائی نہیں مل سکتی ہے۔ مغرب و عشاء کی نماز فرض اور تہجد کی نماز نفل ہے لیکن نفل میں بھی بہت توقیر اور انعامات ہیں۔ البتہ فرض اور نفل میں واضح فرق ہے۔ ہاں اصل چیز فجرکے وقت قرآن کو سمجھنے کیلئے اپنا قیمتی وقت ہے اور اس سے فجر کی نماز یا اس کی لمبی تلاوت مراد لینا انتہائی درجہ حماقت ہے۔ فجر کے وقت تازہ دماغ کے ساتھ کوئی چیز سمجھنے کی کوشش کی جائے تو اس وقت سمجھ کی اہمیت بالکل واضح ہے۔

علامہ اقبال نے ایک طرف یہ کہا تھاکہ
جب تک نہ ہو تیرے دل پہ نزول کتاب
نکتہ کشا ہے رازی نہ صاحب کشاف

اور پنجابی مسلمان کے بارے میں فرمایا تھا کہ

مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کرلے کوئی منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مریدی کا تو ہرتا ہے بہت جلد

جس دن پنجاب کو ایک اچھا مرشد واقعی مل گیا تو پھر مولانا مودودی، غلام احمد پرویز، غلام احمد قادیانی، بریلوی، دیوبندی اور بھٹو، نواز شریف اور مرشد عمران خان کو چار چاند لگانے والی جٹ قوم کا نہ صرف اپنا مستقبل روشن ہوگا بلکہ اس خطے کی ساری اقوام سندھی، بلوچ، پختون، کشمیری اور افغانی کی بھی تقدیریں بدل جائیں گی۔ جب میں چیچہ وطنی میں پہلی بار گیا تھا تو مجھے بریلوی دیوبندی کی تمیز نہیں تھی۔ کافی وقت کے بعد جب میری اقبال آرائیں کلاس فیلو ”آرائیں بوٹ ہاؤس”سے شناسائی ہوگئی تو اس نے مسلک پوچھا۔مجھے مسلک کا پتہ نہیں تھا۔ پھر اس نے کہا کہ تم لوگ قبروں کو پوجتے ہو؟۔میں نے کہا کہ نہیں، ہم وہ والے نہیںتو اس نے کہا کہ پھر تم دیوبندی ہو اور بتایا کہ ”یہ پیر جی کی مسجد ہے۔ مولانا عبداللہ درخواستی اور مفتی محمود یہاں آتے ہیں۔ میں نے بھائی جان امیرالدین کے سامنے مولانا نورانی کو مشرک کہا تو بڑے ناراض ہوگئے۔ نورانی نے قبروں پرسجدہ ، پوجا پاٹ نہیں صرف فاتحہ کو جائز قرار دیاتھا لیکن فرقہ پرستی پاکستان کی بہت بڑی بیماری ہے۔

مولانا عبیداللہ سندھی نے اپنی تفسیر المقام المحمود میں لکھ دہا ہے کہ اسلام کی نشاة ثانیہ امام ابوحنیفہ کے اصل مسلک کے مطابق ہی ہوگی جس میں قرآن کو ترجیح دی جائے گی اور ایران بھی اس کو قبول کرلے گا کیونکہ امام ابوحنیفہ ائمہ اہل بیت امام باقر، جعفر صادق اور زید کے شاگرد تھے۔ ایرانی انقلاب کو موقع ملالیکن اپنی عوام تک کو بھی خوش نہ کرسکے۔ عراق اور برصغیر پاک و ہند کے شیعہ کو ولایت فقیہ پر متحد نہ کرسکے۔ بارہ امام پر تیرواں امام خمینی تھا تو یہ اہل سنت کا مسلک تھا اسلئے کہ شیعہ خدا کی طرف سے امام کے تقرر کے قائل ہیں لیکن خوش آئند کہ ایرانی شیعہ سنی بن گئے اور برصغیر پاک وہند کے سنی اور دنیا بھر کے سنی شیعہ بن گئے اسلئے کہ خلافت قائم کرنے کے بجائے امام مہدی کی امید پر بیٹھ گئے۔ یہ عقیدہ نہ تھا لیکن نو مسلم عیسائیوں اور دودھ پیتے مجنونوں کی طرح لیلائے مفادات کیلئے حقائق کو مسخ کردیا۔

شیعہ کو امام مہدی غائب کے ظہور کے بعد بھی مشکل سے یقین آئے اسلئے کہ گیارہ اماموں نے اگرچہ کامیابی حاصل کی لیکن یہ لوگ ناکامی کاوایلا کرتے ہیں۔امام علینے ابوبکر وعمر اور عثمان کی حمایت کا حق ادا کیا اور لوگ گالی گلوچ اور مسخ شدہ وہ تاریخ ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں جس کی نالائقی قرآن کے تحفظ پر مطمئن نہیں۔نوجوانان جنت کے سردار حسن و حسین کا صلح اور اپوزیشن میں نمایاں کردار میں یہ تضادات کے قائل ہیں لیکن عقیدہ یہ رکھتے ہیںکہ معصومین قرآن کی طرح متضاد نہیں ہیں۔

وجاھدوا فی اللہ حق جہادہ ھو اجتبٰکم وماجعل علیکم فی الدین من حرج ملة ابیکم ابراہیم ھو سماکم المسلمین من قبل و فی ھٰذا لیکون الرسول شہیدًا علیکم و تکونوا شہداء علی الناس فا قیموا الصلوٰة واٰتوالزکوٰةواعتصموا باللہ ھو مولٰکم فنعم المولی ونعم النصیرO

اور اللہ کے احکام میں جدوجہد کا حق اداکرو،اس نے تمہیں چن لیا اور تمہارے لئے دین میں کوئی مشکل نہیں رکھی ۔تم اپنے باپ ابراہیم کی ملت پر ہو ،اس نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے اس میں بھی اور اس سے پہلے بھی۔ تاکہ رسول تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ بنو۔ پس نماز قائم کرو اور زکوٰة دو اور اللہ کو مضبوط تھام لو۔وہ تمہارا مولیٰ ہے بہترین مولیٰ بہترین مددگار۔

سورہ حج کی اس آخری آیت سے مراد اہل تشیع اپنے ائمہ لیتے ہیں کہ اللہ نے ان کو منتخب کیا ہے اور سنی کیا مراد لیتے ہیں ؟ تو ان کو اپنے آپ ہی مراد لینا چاہیے تھا لیکن طالب اور مولوی سوچتا ہے کہ ہم اگر حکمران بھی بن جائیں تو تب بھی زکوٰة لیںگے لیکن دیں گے کبھی نہیں۔ پھر کیسے خود کو مراد لیںگے؟۔

اللہ تعالیٰ شیعہ سنی کیلئے قرآن کو ہدایت کا ذریعہ جلد بنائے اور ان کو فرقہ پرستی اور جنگوں کی موت کے کنویں سے نکالے۔ اب اس مشکل دور میں اتحاد واتفاق اور وحدت کی راہ لیں۔
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، خصوصی شمارہ مارچ2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

امیر المؤمنین ملا محمد عمر کا خواب مولانا نورانی نے بتایا تھا

حضرت مولانا شاہ احمد نورانی نے جلسہ عام میں فرمایا: یوٹیوب کی کلپ :یہ قاتل ہے۔ ہم نے بڑے ادب سے ان سے کہا کہ آپ دیکھ لیں امریکہ بڑا ظالم ہے اس کے ظلم سے بچنے کیلئے کوئی تدبیر نکالئے۔ ہم نے یہ نہیں کہا کہ اُسامہ کو دے دو اور ٹھکانے بتاد و اور یہ کردو وہ کردو۔اور آپ کوئی تدبیر سوچیں انہو ںنے کہا کہ ہم تدبیر سوچتے تھے کہ کچھ نہ کچھ تو بیچ میں سے کوئی رستہ نکالیں ۔ لیکن امیر المؤمنین ملا عمر نے کہا کہ ہم سوچتے تھے کہ کوئی راستہ نکالیں جان بھی بچ جائے سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔لیکن ہم نے رات کو خواب میں دیکھا کہ دروازے کھل گئے۔(نعرہ رسالت: یار رسول اللہ کی گونج) آسمان پر نور برس رہا ہے۔ رحمتوں کی گھٹا آرہی ہے اور سنہری جالیوں کے دروازے کھل گئے ہیں۔ دونوں جہانوں کے تاجدار سبز گنبد سے سنہری جالیوں سے گزرتے ہوئے تشریف لارہے ہیں۔ اور کہا خبردار صلیبی جنگ کا چیلج دے دیا گیا ہے۔ پیچھے نہیں ہٹنا۔ مقابلہ کرتے رہو اللہ کی مدد اور نصرت پر یقین رکھو۔ تم اگر ایمان کے ساتھ ایمان کی قوت سے لڑتے رہے تو اللہ رب العزت تمہاری مدد ضرور فرمائے گا۔ بدر کے مجاہدوں کی مدد فرشتے بھیج کر کی۔ بدر کے313مجاہدوں کو مکہ کے ایک ہزار ہندو بت پرستوں پر فتح ہوئی۔ کیسے فتح ہوئی؟۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کے313مجاہد رسول اللہ ۖ سید المجاہدین امیر المجاہدین کی قیادت میں جب میدان بدر میں اترے اور کفر کے مقابلے پر ڈٹ گئے عزیمت کے ساتھ تو اللہ رب العزت کے فرشتے بھی قطار اندر قطار اترنے لگے اور اللہ کی نصرت اور مدد آگئی۔
ــــــــــ

پاکستان افغانستان میں جنگ نبیۖ کی زیارت اور تعبیر

نحمدہ ونصلی عل رسولہ الریم۔ قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم: من رآنی فی المنام فقد رآنی ان الشیطان لا یتمثل فی صورتی۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے خواب میں دیکھا بے شک اس نے مجھے دیکھا، کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آ سکتا ہے۔ اور جتنے بھی انبیاء آئے، کسی کی صورت میں بھی شیطان نہیں آ سکتا ہے۔ مولانا محمد قاسم عثمانی حفظ اللہ نے ایک خواب دیکھا ہے، اس کے بارے میں یہ گروپوں میں چل رہا ہے کہ کوئی اس کی تعبیرکرے۔ مولانا محمد قاسم صاحب نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ۔

نمبر1:نبی پاکۖ کواور دائیں طرف میں کھڑا ہوں اور بائیں طرف نبی پاک ۖ کھڑے ہیں۔ اور ہم دونوں خاموش ہیں۔ افغانستان کی طرف سے ایک فوج اڑتا ہوا آ رہا ہے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اڑنے والا فوج کا مثال مجاہدین کی ہے۔ یہ مجاہدین جو آج کل ایک دوسرے کو مار رہے ہیں اور یہ جو کشیدگی پاکستان اور افغانستان کے مابین چل رہی ہے۔ پاکستان والے خود کو طاقتور اور افغانستان والے خود کو طاقتور سمجھتے ہیں۔ اشارہ دونوں کی طرف ہے۔ یعنی ہر ایک پرواز میں ہے۔ تو نبی پاک ۖ نے فرمایا ”میں اس چیز کا اجازت ان دونوں کو نہیں دیتا ہوں کہ اس طرح کرے”۔ یعنی ایک دوسرے کو مارنے کی۔پہلا تو یہ ہے کہ مجاہدین کا اڑتے ہوئے آنا اور اس کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا۔

نمبر2:نبی پاک ۖکے پاس جب یہ مجاہدین پہنچے اور نبی پاک ۖکے اردگرد گھومنے لگے۔ تو اس سے مراد کا جواب یہ ہے کہ اردگرد گھومنے سے مراد دونوں جماعت مسلمان ہیں۔ پاکستان والے بھی مسلمان ہیں اور افغانستان والے اور دونوں حق پر ہے۔ اور ہر جماعت والے کہتے ہیں کہ میں مارا جاؤں گا تو شہید کہلاؤں گااور دونوں کا دین” دین اسلام” ہے۔

نمبر3:مولانا صاحب آپ نے کہا اس لشکر کا جو طالب علم امیر تھا اسکے ہاتھ میں عصا یالکڑ تھا۔ تو میں نے وہ عصا یعنی لکڑ لے کر کہ نبی پاکۖ کو پیش کیا۔ تو نبی پاک ۖنے مجھے فرمایا کہ آپ ان کو منع کر دو اور روک دو۔ یعنی اس جنگ سے ان کو روک دو۔ تو اس کا جواب ہے کہ جنگ سے روک دو۔ یعنی جس کو روکنے کی طاقت ہے یعنی روک سکتا ہے اس میں علما کرام ہیں، خواہ حکمران ہے یا پاکستان کے وزیراعظم ہے، صدر ہے یا فوج ہے جو بھی روک سکتا ہے وہ روکے اور اپنا کوشش کرے اور اس طرح نبی پاک ۖ نے امت کیلئے ایک پیغام بھیجا ہے۔ یہ پیغام افغانستان اور پاکستان کیلئے، کیونکہ اس میں مسلمانوں کی جانیں مفت میں جا رہی ہیں۔ دونوں طرف سے ہم لوگوں کے مجاہدین شہید ہو رہے ہیں۔ تو ہم لوگوں کا حق اور ہم لوگوں کا کردار یہ ہے کہ نبی پاکۖ کی بات پر توجہ دیں اور اس بات کے اوپر عمل کرے تاکہ ہم لوگ راہ راست پر چل سکے۔

نمبر4:مولوی صاحب آپ نے جو نبی پاک ۖ سے فرمایا کہ آپ ان کو روک دو۔ آپ ان کو منع کر دو۔ یعنی اسے غیب سے منع کر دو۔ تو نبی پاک ۖ نے فرمایا میرا ٹوپی نہیں ہے۔ میرا ٹوپی نہیں ہے۔ مولانا صاحب اس ٹوپی سے مراد وہ مجاہد ابھی تک نہیں آئے ۔ یعنی وہ مجاہد سے مراد امیر ہند ہے۔

نمبر5:پھر مولوی صاحب آپ نے نبی پاک ۖ سے فرمایا کہ آپ اپنا ٹوپی لے آؤ۔ جواب: نبی پاک ۖ نے فرمایا کہ میرا ساتھ ایک یا دو آدمی آ جاؤ۔ یعنی ایک یا دو سے مراد اس امیر کیلئے ایک یا دو لشکر کی ضرورت ہے۔

نمبر6:ہم لوگ ابھی ادھر کھڑے تھے۔ تو نبی پاک ۖ نے فرمایا کہ موسی کلیم اللہ کہاں ہے؟ موسی کلیم اللہ تو پیغمبر ہے اور اللہ کا نبی ہے۔ تو میں نے کہا کہ وہ موسی کلیم اللہ ہے اور موسی کلیم اللہ آ رہا تھا جب میں نے کہا کہ موسی کلیم اللہ وہ ہے تو موسی کلیم اللہ وہاں رک گئے اور موسی کلیم اللہ کے پیچھے ایک بہت بڑا لشکر آ رہا تھا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ آنے والا جو امیر مجاہد ہے وہ بہت سخت مزاج ہوگا۔ اور اس کے الفاظ بھی بہت سخت اور خود مزاج میں بھی بہت سخت ہوگا۔ وہ امیر ہند۔

نمبر7:وہ لشکرجو موسی علیہ السلام کے پیچھے تھا وہاں رک گیا تو جواب یہ ہے کہ امیر مجاہد کے پیچھے بڑا لشکر ہوگا مددگاروں کا۔

نمبر8:نبی پاک ۖ روانہ ہوئے تو میں بھی پیچھے روانہ ہوا اور نبی پاک ۖ اونچی جگہ پر چڑھ گئے، میں نے دل میں سوچا کہ ہموار زمین سے جاؤں مگر زیب نہیں دیتا کہ نبی پاکۖ اوپر زمین سے چلے گئے اور میں نیچے کی زمین سے چلا جاؤں۔ اور محبوب خدا سخت زمین سے گئے ۔ میں ہموار زمین پر چلوں۔ جواب اس کا یہ ہے کہ علماء کے دلوں میں خوف ہے مسلمان ظالموں اور کافروں سے۔ اگر ہم لوگ سچائی کو بیان کریں اور حق کی بات کریں تو یہ ظالم اور کافر ہمیں نقصان پہنچائے گا۔ اس دور میں دین پر چلنا بہت مشکل ہے، ہم لوگ آسان راستہ اختیار کرتے ہیں۔ لیکن جو نبی پاک ۖ کے نقش قدم پر چلتا ہے تو اس کیلئے بہت آسان ہے اور وہی کامیابی پر ہے۔ مولوی صاحب آپ صاحب فضیلت ہو۔ آپ نے حضرت محمدۖ کے نقش قدم پر چلنے کو اختیار کیا۔ آپ کا پہلے سے مرتبہ بڑھا ہے، آپ عالم ہو۔ اس خواب کے بعد آپ کا مرتبہ اور بھی بلند ہوگا۔ آپ دین اسلام پر ثابت قدم ہو اور ثابت قدم رہو گے۔

نمبر9:مولوی صاحب آپ نے فرمایا کہ جس کھڈو ک یا کمرے میں نبی پاک ۖ گئے، وہ پھر نظر نہیں آئے۔ پھرمیں گیا اس چھوٹے سے کمرے میں اور دیکھا اس میں ایک کتا مغرب کی طرف اور مشرق کی طرف ایک بلی ہے۔ یہ دونوں مد مقابل تھے۔ کتا بلی پر حملہ کرتا ہے تو بلی کے چہرے پر جتنے بال ہیں وہ سارے زمین پر گرتے ہیں لیکن بلی زخمی نہیں ہوتی ہے۔ مولانا صاحب جواب یہ ہے کہ کتا سے مراد کافر اور بلی سے مراد مسلمان ہیں ۔ کافر مسلمانوں پر حملہ کرتا ہے۔ مسلمانوں کو شہید کرتا ہے اور دین اسلام پر حملہ کرتا ہے، عارضی دین اسلام کو نقصان پہنچاتا ہے اور بلی کے بال گرتے ہیں زخمی نہیں ہوتی اور ان کا مثال اسی طرح ہے کہ کتا حملہ کرتا ہے مسلمانوں پر، ان کو شہید کرتا ہے لیکن مسلمانوں کا ایمان مضبوط ہے، وہ اپنے دین پر ثابت قدم ہیں اور دین اسلام کو جو نقصان پہنچانے کا جتنا بھی کوشش کرتا ہے، عارضی دین اسلام کو تھوڑا نقصان پہنچتا ہے لیکن اسلام کو ختم نہیں کر سکتا ۔ جتنا کوشش کرے اس کی مثال بلی کے بال گرنے کی طرح ہے، ظاہری تھوڑا نقصان ہوتا ہے لیکن اندرونی کچھ نہیں ہوتا ہے۔ اور مسلمان مضبوط ہے اپنے دین کے اوپر، نہ دین کو کچھ نقصان ہوتا ہے نہ مسلمانوں کو۔

نمبر10:مولانا صاحب آپ نے کہا کہ بلی آئی میرے پیچھے کی طرف سے مجھ پر حملہ کیا۔ میں نے اپنا دایاں ہاتھ پہلے اس کی طرف پھینکا اور پھر بائیں طرف سے آیا توبائیں طرف سے اس پر ہاتھ ایسا پھینکا۔ مولانا صاحب جواب ہے کہ بلی کی مثال مسلمان بھائی کی ہے کہ علماء پر پیچھے سے وار کرتا ہے اور پیچھے سے حملہ کرتا ہے۔ مولانا صاحب خوش نصیب خوش قسمت ہے وہ آنکھ ہوتی ہے جو نبی پاک ۖ کی زیارت کرتی ہے۔ اور نبی پاک ۖ کے نقش قدم پر چلتی ہے اور نبی پاک ۖ نے فرمایا کہ مولانا آپ ان کو روک دو۔ یہ کتنا بڑی بات کتنی بڑی فضیلت ہے اور آپ کیلئے بہت بڑا فخر کا مقام ہے مولانا صاحب۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے آپ اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کے مراتب کو بلند اور مقام کو بلند فرمائے۔ مولانا صاحب اللہ تبارک و تعالی آپ کی زندگی میں برکت فرمائے۔ ہمیشہ مولانا صاحب آپ حق بیان کرتے ہو اور اسی حق پر ہمیشہ اللہ تبارک و تعالی آپ کی زبان کو توفیق دے کہ لوگوں کو ہدایت کیلئے بیان کرتے رہو۔ مولانا صاحب ہمیںبہت بڑا خوشی ہوئی کہ ہمارا ایک عالم جب پاکستان و افغانستان میں اتنی بڑی کشیدگی ہے جس کیلئے نبی پاک ۖ نے اپنا زیارت کروا کے ایک پیغام امت محمدی کیلئے بھیج دیا، اگر کسی کے اندر حق ہے تو اس خواب سے عبرت حاصل کرے اور جو شر پسند عناصر اس میں شر پسندی پھیلا رہے ہے تاکہ وہ اس سے توبہ کرے اور اللہ کے حضور میں معافی مانگے اور قیامت کے دن نبی پاک ۖ کے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔ وما علینا الا البلاغ۔

تعبیر خواب از نوشتہ دیوار

اس خواب کی اصل تو معلوم نہیں لیکن تعبیر سے پتہ چلا ہے کہ جس نے خواب دیکھا وہ ایک عالم دین ہے اور اس نے جو کچھ بھی دیکھا ہے تو تعبیر کیلئے علماء سے درخواست کردی ہے۔

ہمیں جو تعبیر سمجھ میں آئی ہے تو اس میں رسول اللہۖ نے پہلے ایک کردار ادا کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ نہیں ہو۔ ایک طرف اڑتے ہوئے لشکر کی بات ہے۔ پھر اس کے ساتھ ٹوپی نہ ہونے کی بات ہے۔ افغانستان پگڑی والا ہے اور پاکستان فوجی ٹوپی والا۔ سنت کا منبع دونوں کے پاس نہیں۔ رسول اللہۖان کو منع کرنے کی خواہش رکھتے ہیں مگر وہ منع نہیں ہوتے۔اور نبیۖ دین حق کیلئے بلندترین راستہ اپنانے کی رہنمائی فرماتے ہیں اور بعض علماء نہ چاہتے ہوئے بھی اس راہ کو اپنانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ پھر وقت کے فرعونوں کیلئے وقت کے موسیٰ امیر الہندسے جس کو تعبیر کیا ہے مگریہ امام مہدی کے کردار کی طرف اشارہ ہے جس کا نبیۖ نے فرمایا کہ جیسا وہ بنی اسرائیل کا ایک شخص ہے۔ یہ ایک بہت بڑے انقلاب کی طرف اشارہ ہے۔ ہمارا معاملہ یہ ہے کہ قرآن کی درست تفسیر کرنے سے قاصر ہیں تو خواب کی درست تعبیر کریں؟۔

والفجرOولیالٍ عشرٍOوالشفع والوترO و اللیل اذا یسرOھل فی ذٰلک قسم الذی حجرٍOالم تر کیف فعل ربک بعادOارم ذات العمادO……فصب علیھم سوط عذابOان ربک لبالمرصادO(سورہ الفجرآیات1سے14)

ہم رمضان کے آخری عشرے کے دس دن جفت وطاق کے چکر میں پڑتے ہیں لیکن یہ نہیں دیکھتے کہ فجر سے کیا مراد ہے؟ اور رات جب آسان ہو سے کیا مراد ہے؟۔ جسکے بعد ان قوموں کا فرعون اور فسادیوں تک ذکر ہے۔ جس پر اللہ کے عذاب کا کوڑا برس گیا اور یہ اللہ گھات لگائے ہوئے ہے؟۔

یہ فتح مکہ کے انقلاب کی خبر تھی اور آئندہ کے انقلاب عظیم کی بھی خبر ہے۔ شیخ محی الدین ابن عربی نے لکھا کہ ”مہدی کی اصلاح کی رات بہت طویل عرصہ پر مشتمل ہوگی”۔

سورہ اللیل واللیل اذایغشی والنہار اذا تجلٰی میں13سالہ مکی اور فتح مکہ سے پہلے8سالہ دور اور یہی واللیل اذا یسر ہے۔

جب رسول اللہۖ کا خواب میں ایک جگہ غائب ہونے کا ذکرہے اور پھر مغرب کی جانب کتے اور مشرق کی جانب بلی کا مقابلہ ہے تو یہ امریکہ اور ایران کی جنگ ہے جس میں ایران کی قیادت اڑادی گئی لیکن اسٹرکچر محفوظ رہا۔ پھر بلی نے کراچی اور گلگت میں پاکستان پر حملہ کیا لیکن نقصان نہیں پہنچا سکی۔ البتہ دین حق کیلئے عزیمت کا راستہ اپنانا ہوگا۔ ایک عربی چینل پر یہ خواب دو سال پہلے آیا تھا کہ رسول اللہۖ امام مہدی کے گھر جاتے ہیں اور اس پر غصہ ہوتے ہیں۔ وہ اٹھنے کے قابل نہیں ہوتا ہے پھر نبیۖ سہارا دیکر اٹھاتے ہیں۔ مکہ حضرت خدیجہ الکبریٰ کی قبر کے پاس لے جاتے ہیں۔ جبکہ شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان نے اپنی تفسیر بلغة الحیران میں اپنے مرشداستاذ مولانا حسین علی کے بارے میں لکھا کہ ” رسول اللہ ۖ گرتے ہیں اور وہ تھام لیتے ہیں”۔ خواب کی تعبیر میں رسول اللہۖ کا بیمار دیکھنا اور گرنا دراصل دیکھنے والے شخص کے دین میں عیب ہے۔ مولانا حسین علی دین سے گرتے ہوئے بچ گئے لیکن ان کے بہت ساروں کی توحید وڑ گئی ہے۔ جن کو سیدھی راہ پر آنا ہے اور یہ خواب کی تعبیر ہم نے جو سمجھی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔

سورہ الزمر میں دنیا کی چھوٹی قیامت کا ذکر ہے۔ مؤمنوں کو زمین کی وراثت ملے گی۔ بجلی کے جھٹکے سے آسمان و زمین کا ہرباشندہ ہل جائے گا مگر جس کو اللہ چاہے گا ۔ہابیل کے قتل اور صحابہ کی لڑائی سے ابھی تک فرشتوں کا سوال درست تھالیکن یہ انقلاب اصل جواب ہوگا جس سے فساد و خونریزی رکے گی۔

فطرت کے مقاصد کی کرتا ہے نگہبانی
یا بندہ صحرائی یا مرد کہستانی
دنیا میں محاسب ہے تہذیب فسوں گر کا
ہے اس کی فقیری میں سرمایہ سلطانی
یہ حسن و لطافت کیوں ؟ وہ قوت و شوکت کیوں
بلبل چمنستانی شہباز بیابانی!
اے شیخ بہت اچھی مکتب کی فضا لیکن
بنتی ہے بیاباں میں فاروقی و سلمانی
صدیوں میں کہیں پیدا ہوتا ہے حریف اس کا
تلوار ہے تیزی میں صہبائے مسلمانی
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، خصوصی شمارہ مارچ2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

طلاق کے بعد صلح کی شرط پر رجوع قرآن میں واضح ہے

اصل معاملہ عورت کے حقوق کا تحفظ ہے
ــــــــــ

اللہ نے واضح فرمایا کہ ”طلاق والی عورتیں تین ادوار تک خود کو انتظار میں رکھیں اور ان کیلئے حلال نہیں کہ جو اگراللہ نے انکے پیٹ میں جو پیدا کیا کہ اس کو چھپائیں اور اس میں انکے شوہر ان کو اصلاح کی شرط پر لوٹانے کے زیادہ حقدارہیں اور ان کیلئے بھی وہی حقوق ہیں جو ان پر ان کے شوہروں کے ہیں معروف طریقے سے اور مردوں کیلئے ان پر ایک درجہ ہے اور اللہ زبردست حکمت والا ہے”۔(سورہ البقرہ آیت:228)
ــــــــــ

آیت228البقرہ کے واضح احکامات
1:حیض آتا ہو تو عدت تین ادوار اور حمل ہو تو وضع حمل۔
2:عدت میں صلح کی شرط پر شوہر کارجوع اور معروف حق
ــــــــــ

آیت229البقرہ میں:1:معروف کی شرط پر رجوع کیا جاسکتا ہے۔
2:تیسری طلاق کے بعد فدیہ تک پہنچے تو عورت رجوع پر راضی نہیں ہے
ــــــــــ

آیت230البقرہ کے اندر واضح حکم کی وضاحت:
فدیہ کے معاملے تک پہنچنے کے بعدطلاق دی توپھر وہ حلال نہیں ہے یہاں تک کسی اور سے نکاح کرلے۔
ــــــــــ

آیت231البقرہ میں:معروف رجوع عدت کی تکمیل کے بعدجائز ہے۔
آیت232البقرہ میں:
باہمی رضامندی سے کافی عرصہ بعد بھی نکاح جائز۔
ــــــــــ

یہود اور نصاریٰ حلالہ و طلاق میں بدترین افراط اور تفریط کے شکار تھے۔یہود کے ہاں طلاق کے بعد حلالہ اور طلاق کے حوالے سے بہت گھمبیر مسائل تھے اور یہی حال مشرک عرب کا بھی تھا۔ دوسری طرف نصاریٰ کے ہاں طلاق کا کوئی تصور بھی نہیں تھا لیکن ان تضادات میں اصل معاملہ عورت کے حقوق اور معاشرے کی اصلاحات کا تھا۔ آج پوری دنیا پر اسلام اتنا اثر انداز ہوگیاہے کہ تین سو سال پہلے عیسائیوں کے ہاں مذہبی طلاق کا معاملہ شروع ہوا اور دنیا میں طلاق کے بعد رجوع کیلئے حلالہ کا کوئی تصور نہیں۔ پھر جدید ترقی یافتہ دنیا میں عورت کو مردوں کے مساوی حقوق بھی مل گئے۔ لیکن بدقسمت مسلمان عورت چراغ تلے اندھیرے میں رہتی ہے۔ قرآن نے عورت کو جتنے حقوق دئیے ہیں اتنے مغرب کے اندر آج بھی موجود نہیں ہیں۔ جیسے دائیںہاتھ یا پاؤں میں عام طور سے بائیں ہاتھ اور پاؤں کے مقابلے میں طاقت زیادہ ہوتی ہے پر حقوق دونوں کے برابر ہوتے ہیں لیکن ذمہ داریوں کا بھی ایک درجہ طاقتور پر زیادہ ہوتا ہے۔ وزن اٹھانا ہو، مکایا ہاتھ مارنے کیلئے چلانا ہو تو پھر طاقت کے استعمال کیلئے ایک پر زیادہ ذمہ داری قدرتی طور پر ہوتی ہے جس سے توازن برابر ہوتاہے۔

سورہ النساء آیت19میں پہلے عورت کو خلع کا حق دیا پھر اس کے بعد آیت20میں مرد کو طلاق کا حق دیا اور دونوں میں عورت وہ مالی تحفظ دیا ہے جس کو قانون بنایا جائے تو عورت مارچ کا تصور بھی دنیا میں نہیں رہے گا۔ مرد کی استطاعت کے مطابق حق مہر کا تعین اور ہاتھ لگانے سے پہلے بھی نصف حق مہردینا فرض ہے۔

بنوامیہ و بنوعباس کے ادوار میں نہ صرف عورت کے حقوق بلکہ قرآن وسنت کے عنایت کردہ انتہائی روشن مذہبی مسائل بھی تمام کے تمام بحق سرکار اور بحق رجال کار غصب ہوگئے۔ حقوق تو اپنی جگہ بالکل غصب ہیں کہیں عورت کو حق مہر کے نام پر بیچا جاتا ہے اور کہیں جہیز طلب کیا جاتا ہے تو کہاں سے حقوق کا تصور ہوگا۔ حق مہر جو عورت کا انشورنس تھا مفتی تقی عثمانی نے14سو سال بعد مفتی عتیق الرحمن سنبھلی کو بتایا کہ” اعزازیہ ہے” ۔حالانکہ سنبھلی زیادہ بڑاعالم تھا۔ اعزازیہ استطاعت کے مطابق نہیں کھرب پتی کیلئے بھی5سوروپیہ بہت ہے۔ قرآن واضح ہے کہ جو کچھ بھی دیا طلاق میں واپس لینا حلال نہیںمگر مفتی تقی عثمانی نے لکھا:” ہم بیوی کو تحفہ دیتے ہیں اسلئے واپس ہو گا”۔قرآن کے مسائل پرجوبہت گند کیا اس پر مٹی ڈالنے کیلئے مسلسل لگے ہوئے ہیں۔

قرآن کریم کے درست ترجمہ ہی کو انسان سمجھ لے تو اس کا دل ودماغ اور اس کی روح ایمان سے جگمگا اٹھے اور دنیا کیلئے بہترین نظام قرار دیدے اور اس میں مسلمان و کافر، مذہبی و ملحد، احمق و ذہین، مفادپرست و مخلص میں بھی کوئی تفریق ہے۔

ناراضگی اور طلاق کی عدت

اگر طلاق کا اظہار نہیں کیا تو عورت ساری زندگی بیٹھی رہے گی؟۔نہیں؟، آیت226البقرہ میں واضح ہے کہ4ماہ انتظار کی عدت ہے۔ اس میں بھی اگر طلاق کی نیت تھی تو اس کا دل گناہ گار ہے اسلئے کہ پھر طلاق کا اظہار ضروری تھا تاکہ3ماہ انتظار کی عدت گزار کر فارغ ہوجاتی۔ ایک ماہ اضافی انتظار پر اس کا دل گناہ گار ہے۔ آیات225،226،227میں واضح ہے۔ ایک لفظ کی کمی وبیشی بھی قرآن کی معنوی تحریف ہے۔

سوال : کیا علماء کو پتہ نہیں ہے ؟۔جواب تو وہ خود ہی دیں۔ دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا انور شاہ کشمیری نے فیض الباری شرح بخاری میں لکھا کہ ”قرآن میں معنوی تحریفات تو بہت ہوئی ،لفظی بھی ہوئی انہوں نے مغالطے سے کی یا جان بوجھ کر کی ”۔ (مفتی محمدفرید، حقانیہ فتاویٰ دیوبند پاکستان)

1960ء میں پاکستان کے سیکریٹری کی تنخواہ150روپیہ مولانا انور شاہ کشمیری کی1920میں300روپیہ ماہانہ تنخواہ۔1928ء کا تنازعہ مولانا کشمیری نے دارالعلوم دیوبند چھوڑ دیا۔ ڈابھیل گئے۔ پھر بیمار ہوکر واپس دیوبند آگئے ۔1933ء میں انتقال سے پہلے فرمایا :” ساری زندگی فقہ کی وکالت میں ضائع کردی۔ قرآن اور حدیث کی خدمت نہیں کی ”۔1866میں پہلے دن بانی دارالعلوم دیوبند سید عابد حسین نے300روپیہ کا چندہ کیا۔1893ء میں مہتم کے عہدے کو چھوڑ دیا اور پہلے بھی اس نے کئی مرتبہ حاجی رفیع الدین کو یہ منصب سونپ دیا تھا۔

پھر مولانا گنگوہی نے مولانا نانوتوی کے بیٹے حافظ محمد احمد کو مستقل مہتمم بنادیااور سالانہ آمدن لاکھوں تک پہنچ گئی۔

ہماری مسجد کے امام مولانا اشرف خان فاضل دیوبند تھے۔ مولاناالیاس سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔1944ء کے قریب دادا سیدمحمد امیر شاہ امام مسجد کانیگرم کا انتقال ہوا۔ والد نے کہا: مولانا اشرف نے زندگی بھرایک لفظ کسی کو نہیں سکھایا۔ استاذ مولانا ناظم فاضل دیوبندنے گفتگو نہیں کی۔ جامعہ بنوری بنوری ٹاؤن کراچی کے مولانا یوسف لدھیانوی سے سنا کہ قرآن تحریر میں اللہ کا کلام نہیں۔ پھر پتہ چلا کہ اساتذہ بغیر سمجھے نصاب کے نام پر بکواس پڑھارہے ہیں اور انہوں نے مجھ سے امید رکھی۔ پھر مفتی تقی عثمانی کو سورہ فاتحہ پیشاب سے لکھنے پر تائب کرادیا۔

کیا قرآن میں تضادات ہیں؟

اللہ نے قرآن ہر چیز کو واضح کرنے کیلئے نازل کیا۔ طلاق و رجوع کا مسئلہ بھی واضح کیا ۔ فرمایا کہ ” اگریہ کسی غیراللہ کی طرف سے ہوتا تو وہ اس میں بہت سارا اختلاف پاتے”۔

اگر طلاق کے بعد میاں بیوی راضی تو رجوع ہوسکتا ہے۔

کفار نے کوئی تضادات تلاش نہیں کئے ہیں لیکن مسلمانوں کے حکمرانوں اور گمراہ علماء نے اس میں بہت سارے تضادات پیدا کردئیے ہیں بلکہ اتنے تضادات تو کسی احمق کی کتاب میں بھی نہیں ہوسکتے ہیں جتنے مولوی نے قرآن میں پیدا کئے۔

قرآن کہتا ہے کہ ”عدت میں باہمی اصلاح کی شرط پر شوہر رجوع کا زیادہ حقدار ہے ”۔ (آیت:228البقرہ) مولوی کا سارا مذہبی فقہ اور فرقہ وارنہ مسلک اس کی توڑ میں لگاہوا ہے۔

شیعہ کہتا ہے کہ صلح کی کوئی شرط نہیں ہے۔ جس سے عورت کا حق غصب ہوجاتا ہے اسلئے کہ طلاق کے بعد عورت رجوع پر راضی نہیں ہو تو اس کو طلاق کے حقوق ملیںگے ۔ شیعہ کہتا ہے کہ اگر عورت کو قرآن کے مطابق صلح کی شرط پر رجوع کا حق دیا تو حضرت عمر کے فیصلے کی توثیق ہوجائے گی۔ حالانکہ حضرت علی نے بھی یہی فیصلہ دیا تھا کہ عورت رجوع کیلئے راضی نہیں تو پھر حرام کے لفظ پر بھی رجوع کی گنجائش نہیں ہے لیکن حضرت عمر کے بغض میں شیعہ نہ قرآن کو مانتا ہے اور نہ علی کو مانتا ہے۔

دوسری طرف سنی حضرت عمر اور طلاق بدعت کے نام پر اپنی جنسی تسکین کیلئے باہمی رضامندی سے بھی رجوع کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ اور دونوں آیت228البقرہ پر آیت229کے ذریعے خود کش حملہ کرکے اس کے پرخچے اڑادیتے ہیں۔

چنانچہ الطلاق مرتان فامساک بمعروف او تسریح باحسان ”طلا ق دو مرتبہ ہے پھر معروف طریقے سے رجوع یا احسان کیساتھ رخصتی ہے”۔ (البقرہ:229)سے عدت کے اندر دو مرتبہ طلاق رجعی میں معروف کی شرط کو اپنی اپنی پچھاڑیوں میں چھپالیتے ہیں اور عورت کے حق کو مار دیتے ہیں۔ حالانکہ آیت228میں نہ صرف اصلاح کی شرط واضح ہے بلکہ عورت کے بھی معروف حق کی بھرپور وضاحت ہے۔

طلاق رجعی سے عورت کی صلح کیلئے معروف حق کو چھیننے کا یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ آیت228اور229میں تضاد آتا ہے۔پھر شوہر کو رجوع کا غیر مشروط حق مل جاتا ہے۔ آیت228البقرہ میں3ادوار کی ایک عدت ہے اور آیت229میں9ادوار کی3عدتوں کا شوہر کو حق مل جاتا ہے۔ اور اکٹھی3طلاق میں سنی کے ہاں باہمی صلح اور معروف رجوع کا حق چھن جاتا ہے اور عورت کو حلالہ کی لعنت پر مجبور کر دیا جاتا ہے تو سب سے بڑھ کر قرآن تضادات کی تصویر پیش کرتا ہے۔ کیونکہ آیت228میں عدت کے اندر رجوع اور229میں رجوع کی اجازت ختم؟۔

شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی ، قائد ملت مولانا فضل الرحمن اور شیخ الحدیث مفتی عزیز الرحمن اوردیگر نے مولانا انور شاہ کشمیری کی طرح آخرمیں توبہ کرنا ہے اور حدیث پر اپنی نظر جمائی ہے کہ وانما الاعمال بالواخواتیم ”بلاشبہ اعمال کااعتبار خاتمہ پر ہے”۔ ( صحیح بخاری : کتاب القدر:حدیث6607)

لوگ سود سے برباد ہوں۔ عورتوں کی عزتوں کے لوٹنے کا بازار گرم ہو اور قرآن تحریفات اور تضادات کا شکار ہو۔ لوگوں کا دین پر اعتماد اٹھ رہا ہو لیکن انکے اللے تللے پورے ہوں۔ جب تک گرم سریہ دکھاکر حق بولنے پر مجبور نہیں کیا جائے تو ان کا اپنا کوئی ضمیر ہی نہیں ہے کہ ٹس سے مس ہوجائیں۔

قرآن میں کوئی تضادنہیں ہے

سورہ بقرہ آیت228میں اللہ نے واضح کیا ہے کہ عدت میں صلح اور معروف کی شرط پر رجوع ہوسکتا ہے اور عدت لمحہ بھر کیلئے بھی نہیں بڑھ سکتی ہے۔ جب عورت کو حمل ہو اس کی عدت بچے کی پیدائش ہے۔ اس صورت میں عدت کے اندر رجوع کا دروازہ کھلا ہے اور شوہر ہی رجوع کا زیادہ حق دار ہے لیکن کسی طرح بھی عورت رجوع پر مجبور نہیں ،البتہ انتظار پر مجبور ہے۔

بچے کی پیدائش کے بعد بھی عورت راضی ہو تو رجوع کیلئے صرف گنجائش نہیں بلکہ ترغیب بھی واضح ہے۔ مولوی کہتا ہے کہ اس کی بیوی، ماں ، بہن اور بیٹی کے دیوبند یا بریلوی سے آدھا بچہ نکل گیا تو جواب مشکل ہوجائے گا لیکن اگر آدھے سے کچھ زیادہ نکل گیا تو پھر رجوع نہیں ہوسکتا اور آدھے سے کم نکلا تھا تو پھر رجوع ہوسکتا ہے۔ یہ ان دلوں کی فتاویٰ کی کتابیں ہیں۔

آیت229البقرہ میںآیت228کی بھرپور وضاحت ہے۔ عدت کے انتہائی دور تک دو مرتبہ طلاق کے بعد تیسرے مرحلے میں بھی معروف کی شرط پر رجوع ہے یعنی صلح و اصلاح کی شرط پر۔ اور دوسری صورت یہ ہے کہ کنفرم ہوجائے کہ کسی طرح بھی تیسری طلاق کے بعد عورت رجوع کیلئے راضی نہیں اور اس صورت میں پھر آیت230البقرہ کا حکم ہے ۔ جس کا مقصد مرغی کی طرح ذبح کرنا نہیں کہ عورت کی عزت لوٹ لی جائے اور حلال ہوجائے بلکہ مقصد عورت کو آزادانہ کسی بھی اور شوہر سے نکاح کا حق دلانا ہے تاکہ شوہر کی غیرت آڑے نہیں آئے۔ لیکن عورت رجوع کیلئے معروف طریقے سے راضی ہو تو پھر آیت231اور232البقرہ میں عدت کی تکمیل کے بعد بھی نہ صرف حلالہ کے بغیر رجوع کی اجازت ہے بلکہ ترغیب ہے کہ معاشرے میں پاکدامنی و تزکیہ کیلئے یہی راستہ ہے۔

کوئی ایک حدیث صحیحہ بھی قرآن کیخلاف نہیں ۔ عبداللہ بن عمر نے 3طلاق دی تو رسول اللہۖاس پر غضبناک ہوئے۔ حضرت عمر نے کہا کہ اس کو قتل نہ کردوں؟۔ محمود بن لبید متوفی95ھ نام نہ بتاسکے۔ عمر بن عبدالعزیزنے99ھ تا101ھ آزادی دی تو حسن بصری متوفی110ھ نے کہاکہ مستند شخص نے کہا:ا بن عمر نے3طلاق دی پھرزیادہ مستند شخص نے20سال بعدبتایا کہ ایک طلاق دی ۔(صحیح مسلم) سعید بن جبیر نے کہا کہ حلالہ کیلئے قرآن میں نکاح کا حکم ہے جماع کا نہیں تو حجاج بن یوسف نے95ھ میں جو مکالمہ جلاد کے سامنے کیاوہ قابل غورہے۔ پھر انتہائی سفاکی سے شہید کردیا۔ ابوداؤد نے رکانہ کے والد ین کا3طلاق کے عرصہ بعد بھی نبیۖ نے سورہ طلاق کی پہلی دوآیات تلاوت فرماکر رجوع کو واضح کیا ہے ۔ بخاری نے اپنی کتاب میں درج احادیث، قرآن اورفطرت کے منافی آیت اور حدیث کو غلط جگہ درج کرکے حلالہ کا راستہ ہموار کیاتو اپنے شہر کے لوگوں نے اپنے قبرستان میں دفن نہیں ہونے دیا تھا۔
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، خصوصی شمارہ مارچ2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

8عورت مارچ برابری کا حق

شوہر اور بیوی کے مساوی حقوق کا قرآن میںتوازن مسلمانوں ، یہودو نصاریٰ اورسب کا بہت بڑاانحراف

ولھن کمثل الذی علیھن بالمعروف ”

اور ان کیلئے بھی وہی حقوق ہیںجو ان پر معروف طریقے سے شوہروں کے ہیں”۔البقرہ آیت:228

شیطان کی مداخلت کا باپ بیٹے سے آغاز

حضرت عمر نے قرآن کے مطابق عورت کو حق دیا لیکن عبداللہ بن عمر نے انکارکردیا

شیطان کی قرآن کے مطابق رسول اللہۖ کی نیت میں مداخلت کی بہت ہی انوکھی اور باریک واردات کی ایک ناقابل تردید مثال

وما ارسلنا من قبلک من رسولٍ ولا نبیٍ الا اذا تمنی القی الشیطن فی امنیتہ

”اور ہم نے آپ سے پہلے کسی رسول اور نبی کو نہیں بھیجا مگر جب اس نے تمنا کی تو شیطان نے اس میں اپنا القا کردیا۔ سورہ الحج آیت:52

عبداللہ بن عمرنے اپنی بیوی کو طلاق دی رسول اللہ ۖ اس پر غضبناک ہوگئے اور رجوع کا حکم دیا اور فرمایا کہ طہرمیں پاس رکھو یہاں تک کہ حیض آئے، پھرطہرآئے و حیض آئے اور طہر آئے تورجوع کرلو یا ہاتھ لگائے بغیر طلاق دو یہ وہ عدت ہے جس میں اللہ نے اس طلاق کا امر فرمایا۔جب حضرت عمر کے دور میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاق دی اور عورت رجوع کیلئے راضی نہیں تھی تو حضرت عمر نے عورت کے حق میں فیصلہ دیا۔عبداللہ بن عمر نے اختلاف کیا اورکہا”اگرمیں دو مرتبہ طلاق کے بعد تیسری مرتبہ طلاق دیتا تو نبیۖ پھر مجھے رجو ع کا حکم نہ فرماتے”۔ (بخاری)حضرت عمر نے اس کو خلافت کیلئے نااہل قرار دیا کہ طلاق میں عورت کے حق کو نہیں سمجھا۔

عبداللہ کے دل میں عورت کی رضامندی کے بغیر دو مرتبہ طلاق رجعی کا حق شیطان نے نبیۖکی تمنا سے ڈالا۔
ــــــــــ

عورت آزادی مارچ :میرا جسم میری مرضی

ایرانی نژاد امریکن عورت نے ”اسلام میں عورت کے حقوق” پر اپنی کتاب میں لکھا کہ ” ایک عورت نے40ہزار تمن میں نکاح کیا اور اسکے شوہر کو پیچھے کی طرف سے جنسی عمل کی لت پڑی تھی۔ جس سے عورت کی خواہش پوری نہیں ہوتی تھی،اس نے خلع مانگا تو نہیں دیا اور پھر50ہزار تمن میں خلع دیا”۔ قرآن سورہ النساء آیت:19میں پہلے اللہ نے نہ صرف عورت کو خلع کا حق دیا بلکہ شوہر کی دی ہوئی چیزوں منقولہ اشیاء کا مالی تحفظ بھی دیا ہے اور پھر النساء آیت:20میں شوہر کو طلاق کا حق دیا اور عورت کو منقولہ وغیر منقولہ دی ہوئی تمام جائیداد کا بھی حق دیا ہے۔ خلع میں عورت کی عدت بھی حدیث میں ایک حیض یا ایک ماہ ہے۔ ایران اور اسلامی دنیا نے عورت کے وہ حقوق غصب کررکھے ہیں جو اللہ اور اس کے رسول ۖ نے دئیے ہیںاسلئے دنیا بھر میں مسلمانوں پر ذلت طاری ہے

جاویداحمد غامدی کے نزدیک” عبداللہ بن عمروفات74ھ ایک عالم تھے”۔طلاق رجعی کا شیطانی القا بھی عبداللہ بن عمر کی سوچ کا نتیجہ تھااور طلاق مغلظ بھی۔حالانکہ قرآن وسنت میں عورت کی رضامندی کے بغیر طلاق رجعی کا کوئی تصور نہیں اور عورت کی رضامندی کے ساتھ طلاق مغلظ کا کوئی تصور نہیں ہے۔سورہ الطلا ق کی پہلی دوآیات میں عوام کیلئے مختصر خلاصہ ہے اور سورہ بقرہ آیت222سے232تک تمام تفصیلات ہیں۔ عبداللہ بن عمرنے ہی عورت کی پچھاڑی میںجنسی عمل کو شوہر کا حق قرار دیا جو امام مالک نے بھی لیااور عورت کے حقوق غصب کئے گئے!

البقرہ:222،223
(1:عورت کی بدترین حق تلفی )
ویسالونک عن المحیض قل ھو اذًی فاعتزلوا النساء فی المحیض و لا تقربوھن حتی یطھرن…

ترجمہ:” اور آپ سے حیض کا پوچھتے ہیں کہہ دو کہ وہ اذیت ہے پس حیض میں عورتوں سے علیحدہ رہواور ان سے مقاربت نہ کرو یہاںتک کہ وہ پاک ہوں پھر جب وہ پاک ہوں تو انکے پاس آؤ جیسے اللہ نے تمہیں حکم دیا بیشک اللہ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے اور پاکبازوںکو پسند کرتا ہے”۔O نساء کم حرث لکم…تمہاری عورتیں تمہارا اثاثہ ہیںتم اپنے اثاثے کے پاس جیسے چاہو آؤ… البقرہ:222،223

عورت کو حیض آتا ہے مرد کو نہیں ۔ یہ ایک درجہ عورتوں پر مردوں کا ہے اور بس۔ الفاظ میں، افعال میں اورحقوق میں مردوں اور عورتوں کے حقوق بالکل مساوی ہیں۔ عورت کو اذیت پہنچانے کا شوہر کو اللہ نے حق نہیں دیا ہے بلکہ تحفظ دیا ہے۔ قرآن کے ترجمہ اور تفسیر میں بہت بڑی بڑی غلطیوں کا ازالہ مسائل کا حل ہے۔

البقرہ:224،225
(2:عورت کی بدترین حق تلفی)
ولا تجعلوا اللہ عرضة لایمانکم ان تبروا و تتقوا و تصلحوا بین الناس…

” اور اللہ کو نہ بناؤ اپنے یمین کیلئے ڈھال کہ تم نیکی کرو اور تقویٰ کرو اور لوگوں میںصلح کراؤ…”۔لا یؤاخکم بالغو فی ایمانکم و لکن یؤاخذکم بما کسبت قلوبکم…Oاللہ تمہیں نہیں پکڑتا ہے لغو یمینوں سے مگر وہ پکڑتا ہے جو تمہارے دلوں نے کمایا ہے اور اللہ مغفرت والا رحم والا ہے۔

یہ آیات طلاق کا مقدمہ ہیں جن میں صلح کیلئے اللہ نے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی ہے لیکن یہود کے نقش قدم پر گامزن علماء ومفتیان نے مختلف الفاظ وضع کرکے صلح میں رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں جس کی وجہ سے عورتوں کو حلالہ وغیرہ کے حوالہ سے بہت اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ الفاظ پر نہیں پکڑتا ہے بلکہ اس اذیت پر پکڑتا ہے جو شوہر نے اپنے دل میں چھپایا ہوتا ہے اور عورت کو اس کا شکار بنادیتا ہے جس کی وضاحت اگلی دو آیات میں روز روشن کی طرح واضح ہے۔

البقرہ:226،227
(3:عورت کی بدترین حق تلفی)
للذین یؤلون من نسائہم تربص اربعة اشھرٍ فان فآء وا فان اللہ غفور رحیمOو ان عزموا الطلاق فان اللہ سمیع علیمO

” اپنی عورتوں سے ناراض لوگوں کیلئے4ماہ ہیں اگر آپس میں مل گئے تو اللہ غفور رحیم ہے اور اگر طلاق کا عزم تھا توبیشک اللہ سننے جاننے والا ہے”۔

جب شوہر ناراض ہو اور طلاق کا اظہار نہیں کرے تو یہ ایلاء ہے۔اس کی عدت 4ماہ ہے لیکن اگر طلاق کی نیت تھی تو اس پر اللہ کی پکڑہے جو دل کا گناہ ہے اسلئے کہ طلاق کے اظہار پر عورت کی عدت3ماہ ہے۔ایک ماہ اضافی عدت کی اذیت پر اللہ کی پکڑ ہے۔ رسول اللہ ۖ نے ایلاء کے ایک ماہ بعد رجوع کیا تو اللہ نے واضح کیا کہ ناراضگی شوہر کا حق ہے اور رجوع نہ کرنا عور ت کا حق ہے ۔اپنی ساری ازواج پر واضح کردو کہ اب تمہاری رضامندی کے بغیر رجوع نہیں ہوسکتا۔ قرآن اور بخاری میں واضح ہے لیکن علماء قرآن وسنت کی درست وضاحت نہیں کرتے ۔

البقرہ:228
(4:عورت کی بدترین حق تلفی)
پڑھتا جا شرماتا جا
والمطلقٰت یتربصن بانفسھن ثلاثة قروء … وبولتھن احق بردھن فی ذٰلک ان ارادوا اصلاحًا و لھن مثل الذی علیھن بالمعروف …

ترجمہ:” اور طلاق والی عورتیں اپنے آپ کو3ادوار تک انتظار میں رکھیں اور ان کیلئے حلال نہیں ہے کہ وہ چھپائیں جو اللہ نے ان کے رحموں میں رکھا ہے اگر وہ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں اور ان کے شوہر اس میں ان کو لوٹانے کا زیادہ حق رکھتے ہیں اصلاح کی شرط پر اور ان کیلئے وہی حقوق ہیں جو ان پر معروف طریقے سے شوہروں کے ہیںاور مردوں کا ان پر ایک درجہ ہے اور اللہ زبردست حکمت والا ہے”۔

اس آیت میں اللہ نے صلح واصلاح کی شرط پر عدت کے اندر شوہر کو رجوع کا زیادہ حقدار قرار دیا ہے اسلئے کہ عدت میں عورت انتظار کی پابند ہے لیکن مولوی طبقہ نے قرآن کے واضح احکام کو سبوتاژ کرتے ہوئے عدت میں بھی باہمی صلح پر یہود کے نقش قدم پر پابندی لگائی۔ شیخ الحدیث مفتی عزیز الرحمن نے صابر شاہ کو نہیں چھوڑا تومفتی حلالہ کا شکار نہیں کریں گے؟۔

مولوی کی ناک کاٹتا جا
البقرہ:229
(5:عورت کی بدترین حق تلفی)
الطلاق مرتٰن… خفتم الا یقیما حدوداللہ فلا جناح علیھما فیما افتدت بہ تلک حدوداللہ فلا تعتدوھا

ترجمہ:” طلاق دو مرتبہ ہے پھر معروف طریقے سے روکنا ہے یا احسان کیساتھ چھوڑ نا ہے اور تمہارے لئے حلال نہیں کہ ان سے لو جو کچھ تم نے انکو دیا اس میں سے کوئی بھی چیز۔ مگر یہ کہ جب دونوں کو خوف ہو کہ اسکے بغیر دونوں اللہ کی حدود پر قائم نہ رہ سکیں گے اور جو تمہیں یہ خوف ہو کہ وہ دونوں اللہ کی حدود پر قائم نہیں رہ سکیں گے تو پھر دونوں پر کوئی حرج نہیں عورت کی طرف اس چیز کو فدیہ کرنے میں۔ یہ اللہ کی حدود ہیں ان سے تجاوز مت کرو۔ جو اللہ کی حدود سے تجاوز کرے تو وہی لوگ ظالم ہیں”۔

قرآن میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ اللہ نے عورت کو ایک عدت3ادوار کا پابند بنایا اور مولوی دو مرتبہ طلاق رجعی سے9ادوار کا حق شوہر کو دیتا ہے۔ اللہ نے معروف رجوع یعنی صلح کی شرط پر رجوع کی اجازت دی اور بصورت دیگر تیسری مرتبہ طلاق کے بعد جب ایک اجتماعی فیصلہ سے کنفرم ہوجائے کہ عورت رجوع نہیں چاہتی تو تمام حدود پر قائم رہنے کی پاپندی کا حکم دیا ہے۔

البقرہ:230
(6:عورت کی بدترین حق تلفی)
فان طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتٰی تنکح زوجًا غیرہ …

”پھر اگر اسے طلاق دی تو اس کے بعد وہ اس کیلئے حلال نہیں ہوگی یہاں تک وہ کسی اور خاوند سے نکاح کرے…”۔ یہی وہ آیت ہے جسکے ذریعے حلالہ کی لعنت سے عزتوں کا بٹوارہ کیا جاتا ہے۔ حالانکہ مدارس کی کتاب ”نورالانوار” میں حنفی مؤقف بھی پڑھایا جاتا ہے کہ اس کا تعلق آیت229البقرہ کی متصل دوسری صورت سے ہے جس میں کنفرم ہوجاتا ہے کہ عورت کسی صورت بھی رجوع کیلئے راضی نہیں ہے۔ اس کے برعکس جاوید احمد غامدی اپنے داماد الیاس حسن کو مسئلہ تین طلاق ایسا سمجھاتا ہے کہ گویا مارگلہ کے پہاڑ پر گاڑی چڑھاتے ہوئے شروع میں بھی اکٹھے تینوں گیر چڑھادئیے تو مسئلہ بن گیا۔ اب رپیئرنگ کیلئے مولوی کے پاس جانا پڑے گا۔ حالانکہ اللہ نے پہلے کی دونوں آیات میں سمجھادیا کہ عورت کی رضامندی کے بغیر رجوع نہیں ہوسکتا اور یہاں مزید بڑی وضاحت کردی ہے۔

البقرہ:231
(7:عورت کی بدترین حق تلفی)
واذا طلقتم النساء فبلغن اجلھن فامسکوھن بمعروف او سرحوھن بمعروف ولا تمسکوھن ضرارًا لتعتدوا…

”اور جب تم نے عورتوں کو طلاق دی پھر وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو ان کو معروف طریقے سے روک لو یا معروف طریقے سے چھوڑ دو۔اور ان کو ضرر پہنچانے کیلئے مت روکو۔ جو ایسا کرے گا تو اس نے خود پر ظلم کیا۔ اور اللہ کی آیات کو مذاق مت بناؤ۔ اور اس نعمت (بیوی)کو یاد کرو جو اللہ نے تم پر کی ہے۔اور جو اللہ نے تم پر کتاب میںسے(رجوع کی آیات) نازل کی ہیں اور حکمت کو جس کے ذریعے اللہ تمہیں وعظ کرتا ہے اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ وہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے”۔

اگر عورت راضی ہو تو عدت کے بعد بھی رجوع کرسکتے ہیں لیکن ضرر دینے کیلئے ایسا مت کرو۔ یہ آیت229اور228البقرہ کے تناظر میں معروف رجوع کی وہ وضاحت ہے جس میں عورت کے حق کی بار بار وضاحت اور اذیت سے روکا گیا۔

البقرہ:232
(8:عورت کی بدترین حق تلفی)
واذا طلقتم النساء فبلغن اجلھن فلا تعضلوھن ان ینکحن ازاجھن اذا تراضوا بینھم بالمعروف ذٰلک یوعظ بہ من کان منکم یؤمن باللہ والیوم الاٰخر ذٰلک ازکٰی…

”اور جب تم عورتوں کو طلاق دو پھر وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو ان کو اپنے خاندوں سے نکاح سے مت روکو جب وہ آپس میں معروف طریقے سے راضی ہوں ۔یہ نصیحت تم لوگوں میں سے اس کو کی جاتی ہے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے۔یہ تمہارے لئے زیادہ پاکیزہ اور زیادہ طہارت ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ”۔

پھر عورت کو اذیت سے بچانے کیلئے رجوع میں رکاوٹوں کو منع کیا گیا۔ پاک فوج نے اگر سمجھ لیا اور امام مہدی کا لشکر ہے توقرآن کے باغی علماء ومفتیان ہی ہیں جنہوں نے عورت کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔ کوئی اس کو حلالہ پر مجبور کرتا ہے اور کوئی خلع اور طلاق رجعی کے نام پر حق تلفی کرتا ہے۔پہلے جہاد انکے ساتھ ہے ۔
ــــــــــ

چارفقہاء امام اور احادیث میں مسئلہ طلاق

امام ابوحنیفہ80ھ، امام مالک93ھ، امام شافعی150ھ، امام احمد بن حنبل164ھ میں پیداہوئے۔ بنوامیہ کا دور133ھ میں ختم اور بنوعباس کا شروع ہوا۔7فقہاء مدینہ،7فقہاء کوفہ اور7فقہاء بصرہ مشہور تھے۔سعید بن مسیب فقہاء مدینہ کے سرخیل تھے جس نے اس پر مار کھائی کہ ہشام نے چوتھی بیوی کو طلاق دی تو عدت پوری ہونے سے پہلے کسی اور عورت سے شادی کرلی۔ جبکہ عورت عدت پر مجبوراور شوہر کیلئے رجوع کا دروازہ کھلا ہے تو کسی اور عورت سے نکاح چار کی جگہ پانچ سے نکاح ہوگا اور امام ابوحنیفہ نے نزدیک ”عدت میں عورت سے نکاح باقی رہتا ہے”۔فقہاء کوفہ کے سرخیل سعید بن جبیر نے کہا کہ ”قرآن میں حلالہ کیلئے جماع نہیں نکاح کافی ہے” توحجاج بن یوسف نے95ھ میں مکالمے کے بعد انتہائی سفاکی سے شہید کردیا۔99ھ سے101ھ تک عمر بن عبدالعزیز نے آزادی دی تو بصرہ کے فقیہ اعظم حسن بصری نے واضح کیا کہ عبداللہ بن عمر نے بیوی کو تین طلاق دی تھی۔جسکے بعد تو حلالہ کی لعنت کا تصور بھی نہیں رہ سکتا تھالیکن پھر عیاش یزید ثانی بن عبدالملک اور ہشام بن عبدالملک نے اقتدار سنبھالا تو حسن بصری نے مؤقف بدل دیاکہ20سال بعد ایک زیاد مستند نے کہا کہ عبداللہ نے ایک طلاق دی (صحیح مسلم) بلکہ مزید کہا کہ بعض علماء کا اجتہادہے کہ حرام کے لفظ پر حلالہ کرناہو گا(بخاری)۔

حسن بصری کی پیدائش21ھ اور وفات110ھ میں ہوئی ۔ حضرت علی کے شاگرد اور مرید تھے لیکن کوفی سعید بن جبیر نے شہادت قبول کی مگر مؤقف سے وفا کی جو عبداللہ بن عباس وفات68ھ کے شاگرد تھے۔عبداللہ بن عمروفات74ھ سے بھی حسن بصری کی ملاقاتیں ہوئی تھیں لیکن مستند اور پھر20سال زیادہ مستند کیلئے نامعلوم اور حرام کے لفظ کیلئے بھی نامعلوم کا حوالہ دینا پڑگیا۔ بخاری ومسلم نے پھر بھی ان روایات کو قبول کیا ۔ چشم بد دُور۔

محمود بن لبید وفات97ھ نے کہا کہ ایک شخص نے خبردی کہ فلاں نے بیوی کوتین طلاق دی تو رسول اللہۖ غضبناک ہوکر اٹھے اور فرمایا کہ تم اللہ کی کتاب کے ساتھ کھیل رہے ہو جبکہ میں تمہارے درمیان میں ہوں۔ ایک شخص نے کہا کہ کیا میں اس کو قتل نہیں کردوں۔(نسائی ) امام ابوحنیفہ وامام مالک کی دلیل یہی ایک حدیث ہے۔ جس میں اکٹھی تین طلاق بدعت، ناجائزاور گناہ ہے اسلئے رسول اللہۖ کی ناراضگی سے پتہ چلا کہ واقع ہوسکتی ہے اور یہ عبداللہ بن عمر نے دی تھی جس سے رجوع کا حکم دیا گیا اسلئے یہ بدعت ہے۔ امام شافعیکے ہاں اکٹھی تین طلاق سنت، مباح اور جائز ہے۔ دلیل صرف عویمر عجلانی کی لعان کے بعد3طلاق کی روایت ہے۔ امام احمد بن حنبل دونوں مؤقف میں مذبذب ہیں۔ ایک قول ابوحنیفہ ومالک اور دوسرا شافعی کے مطابق ہے۔ ان دونوں احادیث میں حلالہ کی لعنت کو لازم قرار دینے کا شائبہ تک بھی نہیں اسلئے کہ رجوع کی کوئی ممانعت کا حکم نہیں ہے۔

سارا گند صحیح بخاری نے کیااکٹھی تین طلاق کے حوالے سے آیت بھی غلط درج کی اور شہد چٹو کرنے والی روایت بھی حلالہ کی لعنت جاری کرنے کیلئے غلط درج کردی۔ اسلئے بخاری کا درست پوسٹ مارٹم کرنا پڑے گا۔ حلالہ ہی کی وجہ سے علماء ومفتیان کے بے غیرت طبقات اور دلوں نے اس کوعلم حدیث کا سب سے بڑا ہیرو بنادیا ہے۔
ــــــــــ

ترجمان ماضی شان جان استقبال کا مسئلہ

مجاہد ملت حضرت سعید بن جبیر نے بنوامیہ کے دلوں اور دلالوں کو شکست دینے کیلئے واضح کردیا کہ قرآن میں حلالہ کیلئے جماع کی ضرورت نہیں محض نکاح بھی کافی ہے۔ امام ابوحنیفہ اسی کوفہ کے رہنے والے تھے۔ شاگردوں نے جتنی بھی گڑبڑ کی ہو لیکن حقائق نہیں چھپایا جاسکتا۔ چنانچہ علامہ ابن قیم نے اپنی کتاب ”زاد المعاد” میں عبداللہ بن عباس کے مؤقف کو نقل کیا ہے کہ آیت230البقرہ میں حلالہ کا تعلق آیت229میں دو مرتبہ طلاق کے بعد تیسری مرتبہ طلاق اور پھر فدیہ کی صورت سے ہے اسلئے کہ قرآن کے حکم کا استنباط بغیر سیاق وسباق کے نہیں ہوسکتا ہے۔ یہی مؤقف امام ابوحنیفہ کا اصول فقہ کی کتابوں نورالانوار میں پڑھایا جاتا ہے۔ مفتی تقی عثمانی کے استاذمولانا سلیم اللہ خان اور مفتی منیب الرحمن کے استاذ علامہ غلام رسول سعیدی نے حلالہ کیلئے آیت230البقرہ سے متضاد دلائل پیش کئے ہیں۔ ایک نے لکھا کہ فان طلقہا کی ف کی وجہ سے اکٹھی3واقع ہوتی ہیں اور دوسرے نے لکھا کہ احناف حدیث سے نہیں بلکہ حتی تنکح کے لفظ میں نکاح سے مراد جماع لیتے ہیں۔

دونوں دیوبندی بریلوی انتہائی قابل اساتذہ کرام کے انتہائی نالائق شاگرد ہیں۔ مجھے پتہ ہے کہ انہوں نے یہ نری جہالت سے بڑی ٹھوکر کھائی ہے یا پھرٹھوکر کھاکر بھی بہت بڑاکمال کر دکھایا ہے؟۔ لیکن سر دست حلالہ کی جس لعنت میں لوگوں کو جھونک دیا ہے اس میں احادیث و روایات کہاں کھڑے ہیں؟ ان کی وضاحتیں بھی کافی ہیں۔

لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ بچیاں بالغ ہوجائیں تو اسلام نے نکاح کی اجازت دی ہے اور بیرون ممالک میں بچیاں بچے جن رہی ہیں تو ہم کیا ان کو اس حد تک مجبور کریں کہ وہ گھر سے بھاگ جائیں؟۔ جبکہ فقہ کی کتابوں میں بچیوں کی بلوغت کا معاملہ بھی نہیں ہے بلکہ بلوغت تک پہنچنے سے پہلے جس طرح کے جبری نکاح کا تصور ہے تو اس کو قومی اسمبلی اور میڈیا میں زیر بحث لانے کی ضرورت ہے۔ بلوغت سے پہلے بھی کسی کے ذوق کو تسکین ملتی ہو تو مسئلہ نہیں لیکن فقہ کی کتابوں میں تو نابالغ بچیوں کو جس طرح جبر سے مجبور کرنے کی بات ہے جو شاید یہودیت میں بھی جائز نہیں ہے اس کی تعلیم وتبلیغ اور فقہ و فتویٰ کو قرآن و حدیث کی رشنی میں پرکھا جائے شاید گمراہ مفتی جو شیخ الاسلام اور مفتی اعظم پاکستان کے درجے پر فائز ہیں کچھ ہدایت پاسکیں۔

بخاری میں ابن عباس سے روایت ہے کہ حضرت علی نے کہا کہ رسول اللہۖ نے دو گتوں کے درمیان کتاب کے علاوہ ہمارے پاس کچھ نہیں چھوڑا ۔ مولانا سلیم اللہ خان نے کشف الباری میں لکھا کہ بخاری نے شیعہ کے رد میں یہ روایت نقل کی کہ تمہارا تحریف کا عقیدہ تمہارے علی کے خلاف ہے مگر قرآن میں تحریف ہوئی ہے۔ شکر ہے کہ ایک روایت جس مقصد کیلئے بھی نقل کی لیکن تحریف کا تدارک تو ہوگیا۔ بخاری نے حلالہ کی لعنت کا حوالہ سے روایت بھی حنفی مسلک کے خلاف نقل کی ہے لیکن بخاری اس کا خود بھی قائل نہیں ہے۔ قرآن کے مقابلے میں یہ بات زیادہ قابل توجہ ہے تاکہ حنفی اور دیگر حلالہ کی لعنت سے چھٹکارا پالیں۔حضرت عائشہ کی کم عمری میں شادی اور دخول کی روایت بھی بنوامیہ اور بنوعباس کی غلط حرکتوں کا شاخسانہ ہے ۔ ابن خلدون نے مقدمہ میں ٹھیک لکھا ہے کہ امام ابوحنیفہصرف17احادیث مانتے تھے اسلئے کہ امام ابوحنیفہ نے من گھڑت احادیث بنتے ہوئے دیکھے۔
ــــــــــ
اخبار نوشتہ دیوار کراچی،8عورت آزادی مارچ2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

مفتی غلام مجتبیٰ ہاشمی برکاتی کو جواب نمبر3

مفتی غلام مجتبیٰ ہاشمی برکاتی کے بیان اور فتوے میں دلائل کا جواب تاکہ سب علماء ومفتیان حقائق سمجھ جائیں

حضرت مفتی محمد حسام اللہ شریفی مدظلہ العالی کی تصدیق شدہ ہمارے فتوی پر مفتی غلام مجتبیٰ ہاشمی برکاتی نے یہ کہاہے کہ

”وعلیکم السلام ورحم اللہ وبرکاتہ۔ یہ محترم زبردستی جو ہے اہلسنت کا نام استعمال کرکے اب ظاہر سی بات ہے کہ لوگوں کو یہ بات پتہ ہے کہ اپنے من گھڑت کسی فرقے کا نام لیں گے تو فوری طور پر جو ہے لوگ آگاہ ہو جائیں گے ان کے کان کھڑے ہو جائیں گے اور انہوں نے ساتھ پھندنا یہ بھی لگا دیا کہ جی فرقہ واریت کی لعنت نے ہمیں یہاں تک پہنچایا ہے۔ تو اگر فرقہ واریت کی لعنت نے یہاں تک پہنچایا تو آپ فرقہ واریت پر مبنی فتوے لیتے کیوں ہیں؟ ایسے لوگوں سے فتوے کیوں لیتے ہیں جو فرقہ واریت پر مبنی فتوے دیتے ہیں؟ اگر ایسی بات ہے قرآن و سنت کے حوالے سے کوئی آپ نے بات چیت کرنی ہے تو جمیع صحابہ کرام کا متفق علیہ، ائمہ اربع کا متفق علیہ فتوی، احادیث صحیحہ سے ثابت شدہ فتوی یہ ہے کہ بیک وقت ایک ہی مجلس میں دی گئی تین طلاقیں تین ہی ہوتی ہیں۔ یہ کوئی پاگل اور سٹھیایا ہوا آدمی ہی ہوتا ہے کہ جو یہ کہہ دے کہ تین جو ہے نا ایک ہوتا ہے۔ تین کب سے ایک ہونے لگ گیا؟ یہ اس وقت سے ایک ہونے لگا ہے جب غیر مقلد وہابی حضرات نے تین کو ایک بنایا ہے، ٹھیک ہے؟ باقی اسناد صحیحہ سے ثابت شدہ، سند صحیح سے ثابت شدہ جو احادیث ہیں ان سے یہ بات بالکل واضح ہوتی ہے اور میں نے اپنا ایک فتوی بھی بھیج دیا ہے اس کے اندر بھی یہ بات بالکل واضح ہے کہ تین طلاقیں تین ہی شمار کی جاتی تھیں۔ اور یہ کوئی بعد کے دور کا مسئلہ نہیں ہے۔ صحابہ کرام کے دور میں بھی یہی رہا ہے، تابعین کے دور میں بھی یہی رہا ہے، تبع تابعین کے دور میں بھی یہی رہا ہے۔ چاروں فقہ کے چاروں آئمہ کا متفقہ مذہب بھی یہی ہے۔ حتی کہ یہ جو وہابی غیر مقلد اہل حدیث حضرات جو اپنے آپ کو اہل حدیث کہتے ہیں ان کے جو ٹاپ آف دا لسٹ جو ہے مطلب جن کو یہ سب سے زیادہ فالو کرتے ہیں یا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ابن تیمیہ اس نے بھی اپنے مجموعہ فتاوی ابن تیمیہ کے اندر یہ لکھا ہے کہ تین طلاقیں بیک وقت جو دی جاتی ہیں وہ تین ہی شمار ہوں گی۔ ٹھیک ہے؟ اب یہ اس کے اندر زمین و آسمان کے قلابے ملا کر جھوٹ کو سچ سچ کو جھوٹ بنانے کی کوشش کریں تو ظاہر ہے کہ یہ انہیں کو ہی روا ہے، ہم تو اس کے حوالے سے جو ایک واضح موقف ہے وہ دے چکے ہیں السلام علیکم”۔(مفتی غلام مجتبیٰ ہاشمی برکاتی)

مفتی حسام اللہ شریفی شیخ الہند مولانا محمود الحسن کے شاگرد مولانا رسول خان ہزاروی اور دارالعلوم دیوبند کے مہتمم قاری محمد طیب کے شاگرد ہیں جن کے مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع شاگرد تھے ۔مولانا شریف اللہ کے شاگرد ہیں جنکے مولانا سید ابوالاعلیٰ موددی شاگرد تھے جو اکٹھے استاذ سے ملنے گئے تھے۔ پہلے مدارس میںمفتی کا کورس نہیں تھا۔مولانا احمد علی لاہوری نے مفتی حسام اللہ شریفی کو مسائل کا حل لکھنے کی اجازت دی ۔

مفتی شریفی صاحب

1:مشیر وفاقی شرعی عدالت حکومت پاکستان۔
2:مشیر شریعت بینچ سپریم کورٹ آف پاکستان۔
3:رکن مجلس تحقیقات علوم قرآن وسنت رابطہ عالمی اسلامی ، مکہ مکرمہ ۔
4:کتاب وسنت کی روشنی میں ہفت روزہ اخبار جہاں کراچی۔
5:ایڈیٹر ماہنامہ ”قرآن الہدیٰ ” کراچی (اردواور انگریزی میں شائع ہونے والا بین الاقوامی جریدہ)۔

حنفی عبدالشکور لکھنوی نے ” مجموعة الفتاویٰ ” میں3طلاق کو ایک قرار دیاجو مولانا رشید احمد گنگوہی نے فتاویٰ رشیدیہ میں نقل کیا ۔ پیر کرم شاہ الازہری نے ”دعوت فکر” لکھا۔ بریلوی مکتب نے کتاب غائب کردی اور ہندوستان احمد باد میں دیوبندی، جماعت اسلامی ، اہل حدیث اور بریلوی مکتب نے1972ء کا مشترکہ سیمینار منعقد کیا جس کی روئیداد لاہور سے شائع ہوئی۔

پاکستان بھرسے کئی بریلوی علماء ومفتیان ہمارے مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔ مفتی کامران شہزاد حلالہ کے بغیر رجوع کا فتویٰ دیتے ہیں۔ ہم نے قرآن و حدیث، خلفاء راشدین ،امام ابوحنیفہ اور درس نظامی کا حنفی مؤقف پیش کرنا ہے تاکہ قرآن وسنت اور حنفی مسلک سے حلالہ کی لعنت کا ایسا خاتمہ ہو جائے کہ ابلیس ملعون کی موت کا وقت معلوم آجائے۔

حدیث کی کتابوں میں صحاح ستہ کے اندر صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی سند کو شہرت کا درجہ حاصل ہے ۔ طلاق کے حوالہ سے ہم سب سے پہلے اس بات کا ذکر کرنا مناسب سمجھتے ہیں کہ چار وں امام کا اصل مؤقف کیا ہے ؟ اور پھر بخاری ومسلم اور دیگر کتب کی احادیث کو واضح کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ نہ رہے بانس اور نہ بجے بانسری اور لوگ اصل حقائق کو سمجھ جائیں۔

امام ابوحنیفہ و مالک کے ہاں اکٹھی3طلاق بدعت، ناجائز اور گناہ ہے۔ دلیل محمود بن لبید کی روایت ہے کہ ایک شخص نے بتایا کہ فلاں نے بیوی کو3طلاق دی۔ جس پر رسول اللہۖ اٹھ کھڑے ہوئے غضبناک ہوکر فرمایا کہ میں تمہارے درمیان ہوں اور تم اللہ کی کتاب کیساتھ کھیل رہے ہو؟۔ ایک شخص نے پیشکش کردی کہ کیا میں اس کو قتل نہ کردوں؟۔(سنن النسائی)

امام شافعی کے نزدیک اکٹھی3طلاق دینا سنت ، مباح اور جائز ہیں اور دلیل عویمر عجلانی کی لعان کے بعد تین طلاق ہیں۔ جبکہ امام احمد بن حنبل کے دواقوال ہیں ۔ ایک قول تو اپنے استاذ امام شافعی کے مسلک پر ہے اور دوسرا قول اپنے دادا استاذ امام مالک اورپردادا استاذامام ابوحنیفہ کے مطابق ہے۔

صدروفاق المدارس العربیہ پاکستان محدث العصر مولانا سلیم اللہ خان کی شرح بخاری ”کشف الباری” کودیکھ لیں۔ سوال یہ ہے کہ اتنے بڑے ذخائر میں سے صرف دو احادیث؟ جن پر امام مالک و ابوحنیفہ اور امام شافعی نے اتفاق نہیں کیا اور بخاری ومسلم ، ابوداؤد کے استاذ امام احمد بن حنبل دونوں مؤقف کے درمیان تذبذب کا شکار تھے؟۔اس پر ذرا تدبیر کریں!۔

مجتہد امام اور مقلد محدث میں کیا فرق ہے؟۔ مفتی تقی عثمانی نے حدیث لکھ دی کہ” علم علماء کے اٹھ جانے سے اٹھ جائیگا، جب کوئی عالم باقی نہیں رہیگا تو لوگ جاہلوں کو پیشوا بنائینگے۔ جو جانے بغیر فتویٰ دیںگے اور خود گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریںگے”۔ائمہ مجتہدین کے بعد علم اٹھ گیا ہے اسلئے تقلید واجب ہے۔( تقلید کی شرعی حیثیت : مفتی تقی عثمانی)

مقلد اس فرق کو سمجھنے سے قاصر ہے کہ تین طلاق واقع ہونا اسلئے ضروری ہے تاکہ عورت طلاق کے بعد دوسری جگہ نکاح کرسکے۔نہ کہ اسلئے کہ رجوع کا دروازہ باہمی رضامندی سے بھی بند ہوجاتا ہے۔ مفتی تقی عثمانی کے اساتذہ میرے اساتذہ تھے اور میرے اساتذہ نے مجھے طالب علمی میں امام ابوحنیفہ و امام مالک کی طرح ائمہ مجتہدین کے درجہ پر قرار دیا تھا۔ دوتین اساتذہ کرام اب بھی الحمدللہ دنیا میں زندہ ہیں۔ کسی کو پوچھ لیا جائے۔ کسی کو تلاش کیا جائے اور کسی کو جان کی امان دیں۔

امام ابوحنیفہ جب بچپن و جوانی میں مکہ اور مدینہ گئے، کچھ صحابہ سے ملاقات ہوئی ۔ ابن مروان کے حکمران بیٹے حلالہ سے عزت دری کو اپنا مشن سمجھتے ۔جبکہ امام ابوحنیفہ نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مدینہ میں گورنری اور برطرفی بھی دیکھ لی اور پھر انکے دور میں علم کی آزادی اور پھر انکے بعد پابندی بھی۔ جبکہ سعید بن جبیر کواسلئے شہیدکیا گیا کہ اس نے کہا کہ ”قرآن میںحلالہ کیلئے جماع نہیں نکاح ہے”۔ مولانا سلیم اللہ خان نے لکھا ہے کہ ” احناف کے نزدیک کوئی ایک بھی ایسی حدیث نہیں ہے جس کو دلیل بناکر قرآن میں

حتی تنکح زوجًا غیرہ

کے اندرنکاح پر جماع کا اضافہ کیا جائے۔ احناف کے نزدیک قرآن میںنکاح سے جماع مراد ہے”۔(کشف الباری)

حنفی اصول کے مطابق بریلوی علماء عورت کو حلال کرنے کی خاطر صرف ایک دفعہ داخل کردیتے ہیں جس میں حق مہر، عدت اور گواہ وغیرہ کچھ نہیں ہوتے۔ ساس نے داماد سے ہاتھ ملادیا اور شہوت محسوس ہوئی تویہ نکاح ہے۔ داماد پر بیٹی حرام ہوگی۔

اگر روایات پر انحصار کیا تو قرآن پر عقیدہ ختم اور مقلدین کے مسائل پر انحصارکیا تو پھر شرمائے یہود۔ بہو کو ہاتھ ملایا اور شہوت محسوس ہوئی تو اگر خارج کرکے چھوڑا تو درست، نہیں تو بہو بیوی بن گئی اور بیٹے پر حرام ۔ افسوس کے حرمت مصاہرت تک پرانتہائی متضاد روایات مسالک کی بنیاد پر گھڑ رکھی ہیں۔

عورت راضی نہ ہو تو مذاق کی طلاق کے بعد بھی رجوع نہیں اور عورت رجوع پر راضی ہو تو3طلاق اور تکمیل عدت کے بعد بھی رجوع قرآن اور ابوداؤد کی حدیث سے ثابت ہے۔پھر قرآن و احادیث اور اصول فقہ میں شفافیت بھی موجود ہے۔

قرآن کی تفسیر میں کیا واضح گڑبڑ ہوئی ؟۔ احادیث میں کیا کیا گڑبڑہوئی ؟۔ اور اصول فقہ اور فقہ میں کیا گڑبڑہوئی؟۔

امام ابوحنیفہ کے نام پر کم عقلوں نے مسائل گھڑے ہیں ۔ قرآن کی واضح آیات میں واضح گڑبڑ معنوی تحریف کرکے اس کی غلط تفسیر کی گئی ہے۔ اللہ نے چیلنج کیا کہ قرآن میں کوئی تضاد نہیں ہے لیکن جب سورہ بقرہ آیت228میں عدت کے اندر شوہر کو اصلاح اور معروف کی شرط پر رجوع کا زیادہ حقدار قرار دیا گیا ہے اور آیت231اور232البقرہ میں عدت کی تکمیل کے بعد بھی معروف رجوع کی اجازت بلکہ ترغیب دی گئی ہے تو آیت229اور230البقرہ میں آخر ایسا کیا ہے جو آگے اور پیچھے کی آیات سے مختلف ہے؟۔3طلاق زبان سے نکل گیا اور اللہ کا سارا منصوبہ سوتاژ کردیا؟۔ کیا یہ ممکن ہے کہ دو مرتبہ طلاق رجعی کی اجازت دی جائے؟۔ جس سے عورت کو3قروء کے بجائے9قروء تک کی عدت پر مجبور کیا جائے؟۔بالکل نہیں! مگرکیوں؟ اسلئے کہ اصلاح اور معروف کی شرط اور حق کو معطل کردیا۔حنفی میں نیت نہ ہوتوبھی شہوت کی نظر رجوع اور شافعی مسلک میں نیت نہ ہو تو جماع جاری رکھنے سے رجوع نہ ہوگا۔

یہ خرابی مروان بن حکم اور اسکے بیٹوں کی وجہ سے آئی تھی۔ یزیدکے دور میںعبداللہ بن زبیرپہلے مکہ اور اس کی موت کے بعدسبھی پر حکمران تھے لیکن صحابی کی قدر نہیں ۔ مروان بن حکم نے عبداللہ بن زبیر سے بیعت کرنا چاہی مگر اس کو مدینہ سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔جیسے شیطان کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیاتھا:

قال فخرج منھا انک انت رجیم , وان علیک اللعنة الی یوم الدین , قال رب فانظرنی الی یوم یبعثون , قال فانک من المنظرین , الی یوم .الوقت المعلوم
(سورہ الحجرآیات:34تا38)

”فرمایا: جنت سے نکل جا بیشک تو مردود ہے اور بیشک تجھ پر لعنت ہے یوم جزا تک ۔ کہا اے میرے رب! تو مجھے اس دن تک مہلت دے کہ جب لوگ اٹھائے جائیں گے۔اللہ نے فرمایا: بیشک تجھے مہلت ہے۔ معلوم دن کے وقت تک”۔

مروان بن حکم کی رسول اللہۖ کے دور میں مدینہ بدری ہوئی تھی۔ مولانا نورالحسن شاہ بخاری کی میں نے لیہ میں تقریر سنی ،ان کی کتاب ”عثمان ذی النورین”میں لکھا ہے کہ حضرت عثمان نے مروان بن حکم کیلئے رسول اللہۖ سے اجازت لی تھی اور پھر اپنے دور میں مدینہ کے اندر بلالیاتھا”۔ایک اور شخص عبداللہ بن ابی سرح نے اسلام قبول کرنے کے بعد وحی کی کتابت بھی کی تھی اور پھر مرتد بن گیا تو رسول اللہۖ نے جن افراد کا قتل مباح قرار دیا، ان میں ایک عبداللہ بن ابی سرح بھی تھا اور حضرت عثمان کی سفارش پر اس کو بھی معافی مل گئی۔

حضرت عثمان کی شہادت کا بنیادی باعث مروان بن حکم اور گورنر عبداللہ بن ابی سرح تھے۔ قرآن کہتا ہے کہ

ظہر الفساد فی البر و البحر بما کسبت ایدالناس لیذیقھم بعض الذی عملوا لعلھم یرجعونOقل سیروا فی الارض فانظروا کیف کان عاقبة الذین من قبل کان اکثرھم مشرکینOفاقم وجھک للدین القیم من قبل ان یأتی یوم لا مردلہ من اللہ یومئذٍ یصدعونOمن کفرفعلیہ کفرہ ومن عمل صالحًا فلافسھم یمھدونOلیجزی الذین اٰمنوا و عملوا الصالحات من فضلہ انہ لایحب الکافرینO

”فساد برپا ہوگیا خشکی اور تری میں بسبب لوگوں کے اپنے ہاتھوں کی کمائی کے تاکہ اللہ ان کو اپنے بعض اعمال کا مزہ یہاں چھکائے ہوسکتا ہے کہ یہ باز آجائیں۔ کہہ دو کہ زمین میں گھومو تو دیکھو پہلے جو گزرے ہیں وہ کیسے انجام کو پہنچے۔ ان میں اکثر لوگ مشرک تھے۔ پس اپنا چہرہ سیدھا رکھ سیدھے دین کیلئے اس سے پہلے کہ ایسا دن آجائے کہ اللہ کی طرف سے اس کو پھر کوئی پھیر نہیں سکے اس دن لوگ منشتر ہوکر گتھم گتھا ہوں گے۔ جس نے کفر کیا تو اس پر اس کا کفر ہے اور جس نے درست عمل کیا تو اپنے لئے سامان کررہے ہیں۔ تاکہ بدلہ دے ان لوگوں کو جو ایمان والے اور درست اعمال والے ہیں اپنے فضل سے بیشک وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا”۔ (سورہ روم:41تا45)

حضرت عثمان کے دور کافتنہ کہاں تک پہنچا؟۔بنوامیہ و بنو عباس کا کیا حشر ہوا؟۔ پاکستان اور دنیا کے حکمران یہ سمجھ لیں کہ فتنہ جب شروع ہوجاتا ہے تو پھر قابو میں نہیں آتا ہے جس کا انجام پھر بہت خطرناک بن جاتا ہے اسلئے اپنی روش کو درست کریں اور فتنوں کو صرف طاقت کے زور پر نہیں بلکہ عمل وکردار اور اچھے عقائدو نظریات کی بنیاد پر قابو کرنے میں لگ جائیں۔

بخاری میں ہے کہ اسلاف فتنے کے وقت میں جاہلی شاعر امراء القیس کے اشعار سے مثال دینا پسند کرتے تھے:
الحرب اول ماتکون فتیة تسعی بزینتہا لکل جھول حتی اذا اشتعلت و شب ضرامھا ولت عجوزًا غیر ذات حلیل شمطاء ینکر لونہا و تغیرت مکروھة للشم والتقبیل
”جنگ کا اول جوان لڑکی کا سا ہے ۔ اس کی زینت کے عاشق جاہل اس میں دوڑ دھوپ شروع کردیتے ہیں یہاں تک کہ جب وہ بھڑک جائے اور اس کے شعلے پھیل جائیں ۔پھر وہ بوڑھاپے میں بدل جاتی بغیر کشش والی بڑھیا جس کے رنگ سے نفرت ہوجاتی ہے۔وہ ایسی بدل جاتی ہے کہ اسکے سونگھنے اور چومنے سے سب کو کراہیت محسوس ہوتی ہے”۔

افغانستان میں روس کے خلاف جنگ تھی پھر ملاعمر کی آمد ہوئی اور صدر نجیب اللہ شہید کو کئی دنوں تک لٹکائے رکھا۔ پھر امریکہ کی افغانستان میں آمد ہوئی اور طالبان سے جنگ میں سب کی کھلی ہمدردیاں تھیں ۔اب معاملہ کہاں سے کہاں تک پہنچا؟۔ شروع میںمسلمانوں نے قیصر وکسریٰ سپر طاقتوں کو شکست دی تو بڑے مزے تھے لیکن پھر آپس میں جنگ و جدل اور فتنہ وفساد کے ادوار آگئے تو جاہلیت کا شاعر اور اس کی شاعری یاد آگئی۔ قرآن کی طرف رجوع کرتے تو اپنی منزل پھر بھی پاسکتے تھے لیکن قسمت و تقدیر نے خلافت راشدہ کے بعد پھر امارت تک کہاں سے کہاں تک پہنچادیا تھا؟۔

صحیح بخاری میں ایک زبردست حدیث ہے کہ
حضرت حذیفہ نے کہا کہ ہم حضرت عمر کے پاس بیٹھے تھے اور اس نے کہا کہ تم میں سے کس نے نبیۖ کے قول کو محفوظ کیا ہے فتنہ کے بارے میں۔ حذیفہ نے کہا کہ بندے کا فتنہ میں مبتلا ء ہوجانا اپنے اہل ، اپنے مال ، بیٹے اور اپنے پڑوسی کے بارے میں ،تو کفارہ بن جائے گا نماز، صدقہ،امر بالمعروف و نہی عن المنکر۔ حضرت عمر نے کہا کہ اس فتنے کا نہیں پوچھا بلکہ وہ جس کے بارے تموج کموج البحر جو ٹھاٹھے مارتا ہوا موج ہوگا سمندر کے طوفان کی طرح۔حذیفہ نے کہا کہ اے امیرالمؤمنین اس کا تمہارے اوپر اثر نہیں پڑے گا بیشک تیرے اور اس کے درمیان ایک بند دروازہ ہے۔ حضرت عمر نے کہا کہ وہ توڑ دیا جائے گا یا کھلے گا۔ حذیفہ : بلکہ توڑ دیا جائے گا۔ عمر نے کہا کہ پھر تو وہ کبھی بند نہیں ہوسکے گا؟۔ حذیفہ : جی ہاں۔

حذیفہ سے پوچھا گیا کہ کیا عمر اس دروازے کو جانتاتھا؟۔ فرمایا : ہاں ! جس طرح میں جانتا ہوں کہ کل سے پہلے رات آئے گی۔ کیونکہ میں نے اغلاط پر مبنی بات نہیں کہی ہے۔ پھر ہم پر ہیبت طاری ہوئی کہ ان سے پوچھتے کہ وہ دروازہ کون تھا؟۔ اسلئے پھر ہم نے مسروق سے پوچھا تو اس نے کہا کہ عمر تھے۔

رسول اللہ ۖ نے حج میں عمرے کا احرام بھی باندھا۔اللہ نے قرآن میں فرمایا کہ
فمن تمتع بالعمرة الی الحج فما استیسر من الھدی فمن لم یجد فصام ثلثة ایامٍ فی الحج و سبعةٍ اذا رجعتم تلک عشرة کاملة ذٰلک لمن لم یکن اھلہ حاضری المسجد الحرام و اتقوا اللہ واعلموا ان اللہ شدید العقاب

”توجو حج سے عمرہ ملانے کا فائدہ اٹھائے اس پر قربانی لازم ہے جیسی میسر ہوپھر جو قدرت نہیں رکھتا ہے تو3روزے حج کے دنوں میں اور7جب لوٹ کرجاؤ۔یہ مکمل عشرہ10دن ہے۔ یہ اس کیلئے ہے جس کے اہل وہاں مسجد حرام کے پاس حاضر نہیں ہوں۔اور اللہ سے ڈرو ،وہ سخت پیچھا کرنے والا ہے”۔(البقرہ:196)

دورجاہلیت میں حج کیساتھ عمرہ کرنا منع تھا تاکہ لوگ سردی و گرمی میں میلے پر زیادہ سے زیادہ آئیں۔ جیسے لاہور میں پتنگ بازی کا ایک میلہ سردیوں اور دوسرا گرمیوں میں ہو۔ بڑے کاروباری فوائد ہوں۔ سورہ قریش میں سردی گرمی کے سفر سے مانوسی کی نعمت کا ذکر ہے۔ جاہلیت میں حج کے مہینے کو تبدیل کیا جاتا ۔حضرت عمر نے حج وعمرے کا ایک احرام اور اہل کتاب عورتوں کے نکاح سے منع کیا تاکہ عرب کی مسلمان عورتیں بغیر نکاح کے محروم نہ بن جائیں۔ جائز بات سے مصلحت کے تحت منع کرنے میں حرج نہیں تھا جیسے یہود کیلئے ہفتہ کو مچھلی کا شکار منع ہوا۔ آئین پاکستان میں قرآن وسنت کے منافی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔ اگر تفریحی مقام پرچھٹی کے دن مچھلی یا پرندوں کے شکار پر پابندی لگائی جائے تو یہ اسلام کے خلاف نہیں ۔

فتوحات کے بعد نومسلم پڑھے لکھوں کی خدمات لی گئیں۔ جن میں ایک مشہور قاضی شریح تھا۔ جو حضرت عمر، عثمان ، علی سے عبدالملک بن مروان کے آخری دور سے چند سال پہلے فوت ہوا۔ قاضی، مورخ ، فقیہ اور مدرس تھا۔ شاگرد پیدا کئے۔ عبداللہ بن عمر نے اہل کتاب کو مشرک قرار دیکر ان سے نکاح کو حرام قرار دے دیا۔ حرام قرار دینے اور منع کرنے میں بڑا فرق ہے۔ جب حضرت عثمان نے حج و عمرے کا احرام ایک ساتھ باندھنے پر پابندی لگائی تو حضرت علی نے اعلانیہ دونوں احرام باندھے اور کہا کہ میں دیکھتاہوں کہ کون روکتا ہے مجھے اللہ کے حکم اور نبیۖ کی سنت پر عمل کرنے سے۔ (صحیح بخاری)

ضحاک گورنر دمشق نے کہا کہ حج و عمرے کا ایک احرام جاہل باندھتا ہے ۔سعد بن ابی وقاص نے فرمایا کہ ” یہ مت کہو، میں نے رسول اللہۖ کو ایک احرام کو اکٹھا باندھتے دیکھا ہے”۔ علامہ غلام رسول سعیدی کی شرح صحیح مسلم میں بہت مواد ہے۔

ایک طرف یزید، مروان بن حکم ، عبدالملک بن مروان اور اس کے بیٹوں کے دور میںسیاسی انحطاط عروج پر تھا تو دوسری طرف حضرت عمر اور حضرت علی کو متوازی متحارب کے طور پر ہی دیکھا جاتا تھا اور پیش کیا جاتا تھا۔ تین طلاق اور حلالہ کی لعنت کا مسئلہ بھی اسی متنازع دور کی پیدوار ہے۔ صحیح مسلم میں ہے کہ حضرت عمر سے پہلے عورتوں کیساتھ متعہ جاری تھاپھر حضرت عمر نے روک دیا۔ شیعہ کے ہاں متعہ اور سعودی عرب نے اس کو اب مسیار کا نام دے دیا ہے۔ بہت ساری چیزوں پر احادیث کی کتابوں میں سخت اختلافات اور تضادات ہیں لیکن جناب مفتی غلام مجتبیٰ ہاشمی برکاتی نے حلالہ پر عجب وغریب قسم کا اجماع نقل کیا ہے۔ حالانکہ یہ محض غلط فہمی یا ہٹ دھرمی کا مرض ہے۔

کسی بھی نعمت کو بدل دیا جاتا ہے تو اس کی جگہ پر بدعت اپنا ڈیرہ ڈال دیتی ہے۔ قرآن کی سورہ النساء میں جہاں محرمات عورتوں کی فہرست چوتھے پارہ کے آخری صفحہ پر بیان ہوئی ہے تو اس فہرست کی آخری عورتیں پانچویں پارہ کے شروع میں ہیں۔ جس کا مطلب اصل حرمت ہے لیکن ضرورت کی وجہ سے جواز بخش دیا گیا ہے۔ اور جواز کی صورت ایگریمنٹ ہے۔ جہاں پھر متعہ کی باقاعدہ وضاحت بھی ہوئی ہے۔ اس طرح سورہ النساء کے شروع میں دودو، تین تین اور چار چار عورتوں سے نکاح کی اجازت ہے لیکن جب عدل نہ کرسکنے کا خوف ہو تو پھر ایک یا ایگریمنٹ والیاں۔ جس کا مطلب ہرگز ہرگز بھی لاتعداد لونڈیاں نہیں ہے بلکہ جس طرح ایران یا پھر سعودی عرب میں ایک عورت کیساتھ بھی نکاح کرنے کا عدل نہیں کرسکتا ہو تو پھر ایگریمنٹ، مسیار یا متعہ ہے۔

جب اس کے مفہوم کو تبدیل کردیا گیا تو لوگوں نے بہت ہی بڑی تعداد میں لونڈیاں رکھیں اور اس کو اسلام کا حکم سمجھ لیا تھا اور اس کی وجہ سے آج دنیا مسلمانوں کے غلبہ سے پریشان ہے۔

جبکہ قرآن نے نہ صرف غلام اور لونڈی سے نکاح کا حکم دیا بلکہ ان کی حیثیت غلامی سے نکال کر ایک ایگریمنٹ کے درجہ تک میں رکھی جس کو موجودہ دور میں گروی بھی کہتے ہیں اور یہ گروی رکھنا ملکیت سے نکالنا ہے۔ جس طرح ایگریمنٹ کی دنیا کی تمام زبانوں میں مختلف اقسام ہیں۔ جن میں ہر طرح کا معاہدہ شامل ہے ویسے عربی میں اَیمان کے الفاظ میں کئی اقسام شامل ہیں۔ قرآن میں ایمان سے کہاں کیا مراد ہے؟۔ تو اس میں سیاق وسباق کا بڑا واضح کردار ہے۔ جس کو سمجھنے میں مشکل بھی نہیں ہے۔میرے جیسا آدھا ادھورا بھی کوشش کرے تو حق کی بات سمجھنے میں بہت زیادہ دیر نہیں لگتی ہے۔

جب امام اعظم ابوحنیفہ کی عمر17سال تھی تو محمود بن لبید کا انتقال ہوگیا۔ جب امام ابوحنیفہ کی عمر30سال تھی تو حضرت امام حسن بصری کا انتقال ہوا۔ امام حسن بصری نے جس طرح عبداللہ بن عمر کی تین طلاق کے معاملے پر20سال بعد اپنی رائے بدل دی تو کیا بعد میں مضبوط راویوں کی پیدوار بڑھ گئی تھی یا مسئلہ کچھ اور ہی تھا؟۔ جبکہ حضرت سعید بن جبیر شہادت کی منزل پر ان کی وفات سے15سال پہلے پہنچ چکے تھے۔

ضحاک ظالم گورنر نے حضرت سعد بن ابی وقاص کا تو پھر بھی لحاظ رکھا تھا لیکن حسن بصری سے وہی سلوک ہوتا جو سعید بن جبیر کے ساتھ روا رکھا گیا۔حسن بصری جیسے مستند شخص نے جس طرح عبداللہ بن عمر کے واقعہ پر اپنی رائے بدل دی تو اس کے بعد امام ابوحنیفہ نے کس کس راوی پر کیا اعتماد کرنا تھا؟۔ پھر حسن بصری نے نہلے پر دہلا کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ ”حرام کے لفظ سے جو نیت بھی کی جائے۔ بعض علماء کا اجتہاد ہے کہ حرام کا لفظ تیسری طلاق ہے جو کھانے پینے کی طرح نہیں کہ کفارہ ادا کرنے سے حلال ہوجائے بلکہ اس کیلئے حلالہ سے گزرنا پڑے گا”۔ صحیح بخاری نے اپنی کتاب میں یہ لکھاہے ۔

بخاری ، مسلم اور ابوداؤد تینوں امام احمد بن حنبل کے شاگرد ہیں۔ جن کا کام فقہ سے زیادہ روایات اور احادیث کو جمع کرنا تھا انہوں نے متضاد روایات بھی مختلف موضوعات پر لکھی ہیں۔

امام احمد بن حنبل ابوداؤد طالسی کے شاگرد تھے جو سفیان ثوری کے شاگرد تھے۔ سفیان ثوری امام ابوحنیفہ کے ہم عمر اور ان کے سخت مخالف تھے۔ جب عمر بن عبدالعزیز نے احادیث کی اجازت دی تو روایات کی بہتات کا شاخسانہ مسئلہ بن گیا۔ حکمرانوں نے اپنے مطلب کیلئے کس کو کھلی چھوٹ دی اور کس کو پابند سلاسل کیا تھا وہ بھی ایک اپنی جگہ پر زبردست تاریخ ہے۔

حضرت عائشہ کے سامنے حدیث کا ذکر کیا گیا کہ کتے اور عورت کے سامنے سے گزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟۔ تو فرمایا کہ تحقیق تم نے ہمیں کتے بنادیا۔ میں نے نبیۖ کو دیکھا کہ نماز پڑھ رہے ہیں اور میں آپ اور قبلہ درمیان تھی اور میں نے چارپائی کی طرف ٹیک لگائی تھی …(صحیح بخاری)

اصل بات یہ ہے کہ محمود بن لبید کی روایت میں جن اشخاص کا ذکر ہے وہ دیگر روایات سے ثابت ہے کہ عبداللہ بن عمر نے طلاق دی تھی اور خبر اور قتل کی پیشکش حضرت عمر نے کی تھی۔ اور بخاری کی کتاب التفسیر سورہ الطلاق میںہے کہ نبیۖ اس خبر پر غضبناک ہوگئے۔ پھر رجوع کا حکم دیااور قرآن کے مطابق عدت کے تین طہر میں تین مرتبہ طلاق کا عمل سمجھایا اور فرمایا کہ یہی وہ عدت ہے کہ جس میں اللہ نے اس طرح سے طلاق کا امر فرمایا ہے۔ یہی روایت بخاری کی کتاب الطلاق، کتاب العدت اور کتاب الاحکام میں بھی ہے لیکن ان میں نبیۖ کے غضبناک ہونے کا ذکر نہیں ہے۔ ویسے تو قرآن کسی ایسی روایت کا محتاج نہیں ہے بلکہ رسول اللہ ۖ غضبناک ہوئے تو اس کی وجہ یہی تھی کہ قرآن میں معاملہ بالکل واضح تھا پھر اسکے باوجود عبداللہ بن عمر نے اس کو کیوں نہیں سمجھا؟۔ یا پھر اس کی خلاف ورزی کیوں کی؟۔ محدثین کے استاذ ابن ابی شیبہ نے امام ابوحنیفہ کے خلاف مستقل کتابچہ مرتب کیا ہے جس میں وہ125مسائل میں امام ابوحنیفہ کی رائے کو حدیث کے خلاف قرار دیتا ہے۔ ابن ماجہ نے یہ روایت بھی نقل کی ہے کہ قرآن کی دس آیات جن میں رجم اور بڑے آدمی کو دودھ پلانے کے احکام تھے وہ بکری کے کھا جانے سے ضائع ہوگئے۔ ہوسکتا ہے کہ دو مسئلے یہ بھی125میں شامل ہوں نہیں تو127کردیں۔

حنفی علماء کرام ومفتیان عظام بخاری کی ان17روایات کو نہیں مانتے جن میں نماز کے اندر رفع الیدین کا ذکر ہے لیکن حلالہ کی لعنت کیلئے ختم بخاری کے پیچھے کہانی کوئی اورلگتی ہے۔

بخاری نے حلالہ کی لعنت کیلئے جس حدیث کو پیش کیا ہے وہ انتہائی درجہ کی خیانت اور امت کا بیڑہ غرق کرنے میں بنیادی کردار کا حامل ہے۔ چنانچہ وہ ”من اجاز الطلاق الثلاث” کے عنوان سے وہ روایت نقل کرتے ہیں رفاعة القرظی نے جو ایک عورت کو طلاق دی اور پھر عبدالرحمن بن زبیر القرظی نے اس سے شادی کی تھی اور اس نے دوپٹے کا پلو دکھایا تھا۔

جس سے لوگوں کو یہ مغالطہ ہواہے کہ جیسے آج کل کے مفتی کرتے ہیں کہ اکٹھی تین طلاق پر رجوع کا نہیں حلالہ کا فتویٰ تھوپ دیتے ہیں۔ اگر رسول اللہۖ کے پاس کوئی ایسا فتویٰ آتا تو جب سورہ بقرہ آیت228میں واضح ہے کہ عدت میں باہمی اصلاح کی شرط پر رجوع ہوسکتا ہے تو رسول اللہۖ اس عورت کو حلالہ کا فتویٰ کیوں دیتے؟۔ ذرا ایمانداری سے اپنے دل پر ہاتھ رکھو اور اپنا ایمان ، انصاف اور مسلک حنفی کو چیک کرو کہ جہاں احادیث صحیحہ کو اسلئے قبول نہیں کیا جاتا ہے کہ قرآن میں حتی تنکح زوجًا غیرہ کے اندر عورت جہاں چاہے وہ اپنا نکاح کرنے میں آزاد ہے۔ اس کے مقابلے میں حدیث
من نکحت بغیر اذن ولیھا فنکاحہا باطل باطل باطل
” جس عورت نے اپنے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کیا تو اس کا نکاح باطل ہے باطل ہے باطل ہے”۔ کو مسترد کیا جاتا ہے۔

جبکہ اللہ نے فرمایا:
وبعولتھن احق بردھن فی ذٰلک ان ارادوا اصلاحًا
”اور ان کے شوہر اس مدت میں ان کو لوٹانے کا زیادہ حق رکھتے ہیں اصلاح کی شرط پر”۔ قرآن کے خلاف اس حدیث کو کیسے قبول کیا جاتا ہے؟۔

لیکن اس کے خلاف کوئی حدیث ہے بھی نہیں اسلئے کہ جس حدیث کا بخاری نے حوالہ دیا ہے تو وہ بخاری کے علاوہ کسی بھی فقیہ اور محدث کے ہاں قابل قبول نہیں ہے۔ حتی کہ بخاری کے نزدیک اس عنوان کے تحت اس کو یہاں داخل کرنا غلط تھا اسلئے کہ بخاری نے خود ہی واضح کردیا ہے کہ رفاعہ القرظی نے الگ الگ مرتبہ تین طلاقیں دی تھیں۔ دوسرا یہ کہ نامرد ہونے کی بھی شکایت کا مطلب یہ نہیں کہ رات کو بھیج دیا اور صبح عورت حاضر ہوگئی کہ وہ تو حلالہ کے قابل ہی نہیں۔ اگر یہ بات بھی ہوتی تو یہ ایک مفتی بھی نہیں کرسکتے کہ نامرد پر عورت کو حلالہ کرنے اور اسی طرح کے مزے اڑانے پر مجبور کرے چہ جائیکہ نبیۖ پر ایسی تہمت لگائی جائے؟۔ بخاری نے پھر یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس کو شوہر کی طرف سے سخت مار پڑی تھی اور اس نے اپنے زخموں کے نشان حضرت عائشہ کے سامنے کپڑا اٹھا کر دکھائے تھے اور بخاری نے یہ بھی واضح کیا کہ اسکے شوہرنے نامرد ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس کی چمڑی ادھیڑتا ہوں جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ یہ حلالے کا قصہ نہیں تھا۔

صرف ایک دلیل امام شافعی کی ہے کہ لعان کے بعد عویمر عجلانی نے تین طلاق دی لیکن اس کی وجہ سے یہ کہنا حماقت ہے کہ رجوع کا دروازہ بند ہوجاتا ہے اور قرآن کی آیات منسوخ ہوجاتی ہیں۔اسلئے کہ وہ سورہ الطلاق کی وضاحت ہے کہ فحاشی کی صورت میں عدت کے اندر بھی گھر سے نکالی جاسکتی ہے۔

ابوداؤد نے سورہ الطلاق کی وضاحت کیلئے ام رکانہ اور ابورکانہ کے واقعہ بھی نقل کیا ہے جس میں سورہ الطلاق کے عین مطابق مرحلہ وار تین طلاق کے بعد کافی عرصہ بعد بھی ان سے رسول اللہۖ نے فرمایا کہ وہ ام رکانہ سے رجوع کیوں نہیں کرتا ہے؟۔ جب انہوں نے تین طلاق کا بتایا تو نبیۖ نے سورہ طلاق کی پہلی دو آیات سے واقعہ کی صورتحال واضح فرمائی اور شاید ابواداؤد کو خود بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ حدیث مسائل کا حل ہے اسلئے ایک اور حدیث ابوداؤد نے نقل کی ہے کہ اللہ اس شخص کو خوش رکھے جس نے میری بات صحیح نقل کی اسلئے کہ بسا اوقات نقل کرنے والا خود نہیں سمجھتا ہے لیکن جس تک پہنچتی ہے تو وہ سمجھتا ہے۔ مفتی غلام مجتبیٰ صاحب! امید ہے کہ آپ نے حقائق کو سمجھ لیا ہوگا ۔سورہ فاتحہ کوپیشاب سے لکھنے کی بات بھی فقہ کی معتبر کتابوں میں ہے اور ہم نے ریورس گیر لگانے پر مجبور کیا ۔حلالہ کی لعنت بھی جلد ختم ہوجائے گی۔ انشاء اللہ تعالیٰ

اگر فقہ کے امام اعظم ابو حنیفہ ہیں اور حدیث کے امام اعظم سفیان ثوری ہیں تو دونوں کا موازنہ کیا ہے؟۔ امام ابوحنیفہ پر حدیث کے مقابلے میں قیاس کو مذہب بنانے کا الزام ہے لیکن اگر امام حسن بصری سے بخاری و مسلم میں عبداللہ بن عمر کی طلاق اور حرام کے لفظ پر علماء کے اجتہاد کو دیکھا جائے جہاں ایک بڑا جلیل القدر تابعی کثیر صحابہ تک رسائی کے باوجود بھی روایوں کا نام نہیں بتاتا ہے جس کو تدلیس کہتے ہیں تو سفیان ثوری نے بھی راویوں کے نام چھپانے میں تدلیس کا ارتکاب کیا تھا اور اس کی توجیہہ بھی غلط بیان کی جاتی ہے کہ عباسی خلفاء سے بچانے کی خاطر یہ کام کیا تھا ۔ممکن ہے ان میں کچھ نے بنوامیہ کے حق میں کچھ گھڑا ہو۔ اور مزے کی بات ہے کہ آخر میں خدا کے ڈر سے اپنے شاگرد کو اپنی کتابیں جلانے کا حکم دیا ۔ کتب احادیث میں کہاں سفیان ثوری کی30ہزار احادیث اور کہاں امام ابوحنیفہکے قیاس والے مسائل؟۔ عبداللہ بن مبارک نے کہا ”شاگردوں نے ابو حنیفہ کو ضائع کردیا” ۔ عبداللہ بن مبارک امام ابوحنیفہ ، اوزاعی،سفیان ثوری،ہشام بن عروہ ،امام مالک کے شاگرداور ابن ابی شیبہ اور ابوداؤد کے استاذ تھے۔3طلاق اور عدت کے بعد ابوداؤد میں رکانہ کے والدین کو نبیۖ کے واضح حکم اور سورہ طلاق کی تفسیر کے تناظر میں دیکھیں اور اسکے مقابلہ میں بخاری کی حلالہ والی روایت کو دیکھیں تو اہلحدیث، شیعہ اور احناف کھلے دل سے حق پر متحد ہوں گے۔ملاجیون کی کتاب”نورالانوار” کے دامے،درمے، سخنے قرآن ، احادیث اور اصول فقہ پر پاکستان اور دنیا بھر میں اجماع ہوجائے گا۔

سبھی فتنے دیوبندی، بریلوی، شیعہ، اہل حدیث،غامدی، پرویزی،ناصبی، دعوت اسلامی، تبلیغی جماعت، تنظیم اسلامی اور جماعت اسلامی سمیت ایک اور نیک مسلمان بن جائیں گے۔
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ مارچ2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

مفتی غلام مجتبیٰ ہاشمی برکاتی کو جواب نمبر2

مفتی غلام مجتبیٰ ہاشمی برکاتی اور حلالہ کیلئے قرآن کی بوٹی کرنے اور فطرت کو بگاڑنے والو!یہ انقلاب آرہاہے

مفتی غلام مجتبیٰ ہاشمی برتکاتی نے فتویٰ میں اعتماد سے لکھاکہ

قرآن و حدیث ، صحابہ کرام، ائمہ اربعہ امام اعظم ابوحنیفہ، امام مالک، امام شافعی، امام احمد بن حنبل رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین اور اجماع اہل سنت سے یہ ثابت ہے کہ تین طلاقیں تین ہی واقع ہوتی ہیںچاہے ایک مجلس میں دی جائیں یا الگ الگ دی جائیں،اس بات میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ سوائے ابن تیمیہ اور اسکے ماننے والے غیر مقلدین اور روافض کے پوری امت میں صرف وہی لوگ ایسے ہیں کہ جو تین کو ایک قرار دیتے ہیں اور ان کا یہ اختلاف بھی قابل اعتبار نہیں ہے۔

قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے :

فان طلقہا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجًا غیرہ

یعنی پھر اگر اس نے تیسری طلاق دی تو اب وہ عورت اس کیلئے حلال نہ ہوگی جب تک کہ دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے۔ البقرہ:230

جواب: ہاشمی برکاتی صاحب!

تم نے قرآن کی بوٹی بناڈالی اور اس آیت کو آگے پیچھے کی آیات سے الگ تھلگ کردیاجبکہ امام ابوحنیفہ کا یہ مسلک دیوبندی بریلوی مدارس کے نصاب تعلیم میں پڑھایا جاتا ہے کہ آیت230البقرہ کی طلاق کا تعلق اس سے قبل متصل آیت229البقرہ میں فدیہ سے ہے جس کی وجہ سے امام ابوحنیفہ اہلحدیث اور شیعہ کے علاوہ انسانی فطرت کے بھی قرآن کی صحیح تعلیم سے امام اعظم بنتے ہیں۔اللہ نے فرمایا:

قل اللٰھم فاطر السماوات والارض عالم الغیب و الشھادةانت تحکم بین عبادک فی ماکانوا فیہ یختلفونO……سورہ الزمرآیت:46سے آخر تک

”کہہ دو اے اللہ ان کاآسمانوں اور زمین کوفطرت دینے والاغیب اور حاضر کا عالم آپ نے فیصلہ کرنا ہے اپنے بندوں میں جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں۔ اور اگر ان لوگوں کے پاس جو ظلم کررہے ہیں سب کچھ ہو اور اتنا مزید بھی تو اس کے قربان کرنے سے دریغ نہ کریں قیامت(انقلاب) کے دن ۔ اور ان کے سامنے اللہ کی طرف سے ظاہر ہوں گی جس کا ان کو گمان بھی نہیں تھا۔ اور ان کے سامنے ظاہر ہوں گے ان کے سیاہ کرتوت جو انہوں نے کمائے اور وہ لوگ ان کو گھیر لیں گے جن کا یہ لوگ مذاق اڑاتے تھے۔ جس انسان کو نقصان پہنچے تو وہ ہمیں پکارتا ہے پھر جب ہم اس کو نعمت دیتے ہیں اپنی طرف سے تو کہتا ہے کہ بیشک یہ میرے علم کی وجہ سے مجھے ملا ہے بلکہ وہ تو ایک آزمائش ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔ تحقیق یہی بات ان سے پہلے والے بھی کہتے تھے مگر پھر انکے کام نہیں آئی جو وہ کماتے تھے۔ پس انکی برائیاں جو انہوں نے کمائی تھیں ان تک پہنچ گئیں۔ اور ان لوگوں میں بھی جنہوں نے ظلم کیا تو ان کو عنقریب ان کی برائیاں پہنچیں گی۔ اور وہ شکست دینے والے نہیں ہیں۔ اور کیا انہیں معلوم نہیں کہ اللہ جس کی چاہتا ہے روزی کشادہ کرتا ہے اور تنگ کرتا ہے ۔ بیشک ان میں نشانیاں ہیں اس قوم کیلئے جو ایمان رکھتے ہیں۔کہہ دو اے میرے بندوں جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ( فرقہ پرستی، جہالت اور حلالوں کی لعنتیں) ہے اللہ کی رحمت سے مایوس مت ہو ، بیشک اللہ تمام گناہوں کو معاف کر دے گا ۔ بیشک وہ غفور رحیم ہے۔ اور اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور اس کے آگے سر تسلیم خم ہوجاؤ اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آئے پھر تمہاری مدد نہیں کی جائے۔ اور ان اچھی باتوں کی پیروی کرو جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہیںتمہارے رب سے اس سے پہلے کہ تم پر اچانک عذاب آئے اور تمہیں شعور بھی نہ ہو۔ پھر کوئی نفس کہے کہ ہائے افسوس جو میں نے اللہ کے پہلو میں کیا اور میں تو خسارہ والوں میں سے تھا۔ یا کہے کہ اگر اللہ مجھے ہدایت دیتا تو میں پرہیز گاروں میں سے ہوتا۔ یا کہے کہ جب عذاب کو دیکھے کہ اگر مجھے پھر لوٹنا نصیب ہو تو پھر میں اچھوں میں سے بن جاؤں گا۔ ہاں تمہارے پاس میر ی آیات آئیں پھر تو نے ان کو جھٹلایااور تکبر کیا اور تو کافروں میں تھا۔ اور قیامت (انقلاب)کے دن آپ دیکھوگے جنہوں اللہ پر جھوٹ باندھا ان کے چہرے سیاہ۔ کیا جہنم متکبر وں کا ٹھکانہ نہیں ہوگا۔ اور تقویٰ اختیار کرنے والوں کو اللہ ان کی کامیابی کیساتھ نجات دے گااور وہ غمگیں نہیں ہوں گے۔ اللہ ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور ہر چیز پر وکیل ہے۔ اس کیلئے آسمانوں و زمین کا تقلیدی نظام فطرت ہے اور جو لوگ کفر کرتے ہیں تو وہی لوگ خسارے میں ہیں۔ کہہ دو کہ تم مجھے حکم دیتے ہو اللہ کے سوا عبادت کااے جاہلو!۔ اور تحقیق ہم نے آپ کی طرف اور جو لوگ آپ سے پہلے گزرے ہیں وحی کی ۔ اگر تم نے کسی کو شریک کیا تو تمہارا عمل برباد ہوگااور تم لوگ ضرور خسارہ پانے والوں میں ہوگے۔ بلکہ اللہ ہی کی عبادت کرو اور شکر گزاروں میں بن جاؤ۔ اور انہوں اللہ کی قدر نہیں کی جیسا کہ اس کی قدر کا حق تھا۔اور زمین پوری میری مٹھی میں ہوگی قیامت (انقلاب ) کے دن اور آسمان اس کے عہد سے لپٹے ہوئے ہوں گے ۔اللہ پاک ہے جس کیساتھ وہ شریک بناتے ہیں اور صور پھونکا جائے گا تو کرنٹ لے گا جو آسمانوں اور جو زمین میں ہے مگر جس سے اللہ چاہے۔ پھر دوبارہ اس میں پھونکا جائے گا۔پھر وہ کھڑے دیکھ رہے ہوں گے۔ اور زمین اپنے رب کے نور سے چمک اٹھے گی اور کتاب رکھ دی جائے گی۔ اور انبیاء اور شہداء کو لایا جائے گا اور انکے درمیان فیصلہ ہوگا حق کیساتھ اور ان پر ظلم نہیں ہوگا۔اور ہر شخص کو پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور وہ خوب جانتا ہے کہ جو کچھ کررہے ہیں اور جو کافر ہیں وہ جہنم کی طرف گروہ در گروہ ہانکے جائیں گے۔ یہاں تک کہ جب وہ آئیں گے تو ان کیلئے دروزے کھولے جائیں گے ۔ پھر ان کا داروغہ ان سے کہے گا کہ کیا تمہارے پاس رسول تم میں سے نہیں آئے جو تم پر تمہارے رب کی کتاب کی آیات پڑھتے تھے اور تمہیں اس دن سے ڈراتے تھے۔ کہیں گے کہ کیوں نہیں لیکن عذاب کا کلمہ کافروں پر ثابت ہوچکا ہوگا۔کہاجائے گا کہ جہنم کے دروازوں میں داخل ہوجاؤہمیشہ کیلئے اس میں رہوگے پس برا ٹھکانہ ہے متکبر لوگوں کا۔ اور جن لوگوں نے اپنے رب کیلئے تقویٰ اختیار کیا ہوگا تو وہ جنت کی طرف گروہ در گروہ لے جائے جائیں گے اور ان کیلئے اس کے دروازے کھلیں گے اور اس کے داروغہ کہیں گے کہ تم پر سلام ہو خوش رہو اور اس میں داخل ہوجاؤ ہمیشہ کیلئے۔(سورہ الزمر46سے73تک )

سورہ الزمر کی آخری آیات سے واضح ہے یہ دنیا کا انقلاب ہے اور قرآنی نظام سے دنیا میں چھوٹی قیامت برپا ہوگی۔

oوقال الحمد للہ الذی صدقنا وعدہ وارثنا الارض نتبوا من الجنة حیث نشاء فنعم اجر العاملین

  oو تری الملائکة حافین من حول العرش یسبحون بحمد رنھم و قضی بینھم بالحق و قیل الحمد للہ رب العالمین

اور وہ کہیں گے کہ تعریف اللہ کیلئے ہے جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ سچ کر دکھایا۔ اور ہمیں زمین کا وارث بنایا ہم باغ میں اپنا ٹھکانہ جیسے ہم چاہیں بنائیں۔ پس خوب بدلہ ہے عمل کرنے والوں کا۔ اور آپ دیکھوگے کہ ملائکہ عرش کے گرد حلقہ بناکر اپنے رب کی تسبیح بیان کریں گے اس کی تعریف کیساتھ کہ ان کے درمیان حق کیساتھ فیصلہ کیا گیا۔ اور کہیں گے کہ تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جو تمام جہانوں کا پرور دگار ہے”۔(سورہ الزمرآیت74،75)

جب دنیا میں ایسی خلافت قائم ہوگی کہ جس سے آسمان اور زمین والے دونوں خوش ہوں گے تو فرشتے اعتراف کریں گے کہ ہمارا اعتراض واقعی غلط تھا۔ ممکن ہے کہ ابلیس کا وقت معلوم بھی یہی ہو اور وہ اپنی ناکامی کے بعد خود کشی بھی کرلے۔

جب اس انقلاب کا نقارہ بجے گا۔ آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھو تو فرشتوں کو بھی اپنے اعتراض کی بنیاد پر تھوڑا کرنٹ لگے گا۔

ونفخ فی الصور فصعق من فی السماوات و من فی الارض الا من شاء اللہ ثم نفخ فیہ اُخرٰی فاذاھم قیام ینظرونO

اور صور پھونکا جائے گا تو کرنٹ لگے گا جو آسمان میں ہے اور جو زمین ہے مگر جس کو اللہ چاہے۔پھر دوسری مرتبہ صور پھونکا جائے گا تو وہ یکایک قیام کئے دیکھ رہے ہوں گے۔ (سورہ الزمر:آیت68)

آسمانوں میں انبیاء اور صالحین بھی ہیں اور اچھے لوگوں کی روحیں اور فرشتے بھی۔امت محمدیہ کے عام گناہگار افراد کے ہاتھوں سے اتنا بڑا انقلاب برپا ہوگا تو جاویدغامدی کے اچھے رفتگان کو بھی کرنٹ لگے گا کہ ہم قیام سے روکتے رہ گئے لیکن یہ کیا ہوگیا؟۔ قرآن ہماری زندگی کیلئے ہے قصہ پارینہ نہیں۔

آدم علیہ السلام کو اللہ نے شجرہ کے قریب جانے سے روکا مگر گئے تو عرض کیا کہ ”اے ہمارے ربّ ! ہم نے اپنے نفسوں پر ظلم کیا اور اگر آپ نے ہماری مغفرت نہیں فرمائی اور ہم پر رحم نہیں فرمایا تو ہم ضرورظالموں میں سے ہوجائیں گے”۔

گدھوں کی طرح ڈھینچو ڈھینچو کی بدترین آوازیں نکال کر کھلے عام گدھیوں کو اپنی ہوس کی تسکین کا نشانہ بناتے ہیں اور لوگوں سے کہتے ہیں کہ” یہ قرآن وحدیث کی متفقہ تعلیم ہے”۔

ایمان کی دولت حلالہ پر لٹائی ہوگی تو جرم کیا ہوگا؟۔

.وقل انی انا النذیر المبین , کما انزلنا علی المقتسمین , الذین جعلوا القراٰن عضین , فوربک لنسالنھم اجمعین عما کانوا یعملون

”اور کہہ دو کہ میں کھلا ڈرانے والا ہوں۔جیسا ہم نے بٹوارہ کرنے والوں پر نازل کیا ہو۔ جنہوں نے قرآن کو بوٹی بوٹی بنادیا۔ پس تیرے رب کی قسم کہ ہم ان سب سے ضرور پوچھیں گے۔ جو یہ(قرآن کو بوٹی بوٹی بنانے کا)عمل کرتے تھے”۔(الحجر:89تا93)

اللہ تعالیٰ نے معروف رجوع کی عدت کے اندر اور عدت کی تکمیل کے بعد کھلی آیات میں اجازت دی اور حلالہ کی لعنت کو اس سے زیادہ سخت طریقے سے آگے پیچھے کی آیات سے باندھ دیا جتنا شلوار، تہبند اور پتلون سے شرمگاہ کی حفاظت ممکن ہے۔ لیکن مولوی نے سب چیزوں کو سبوتاژ کرکے عورتوں کی عزتوں کو حلالہ کی لعنت سے پامال کرکے عالم اسلام کو انسانوں کی قطار سے نکال کر جانوروں سے بدتر بنادیا ہے۔

یابنی اٰدم لایفتننکم الشیطان کما اخرج ابویکم من الجنة ینزع عنھما لباسھما لیریھما سواٰ تھما انہ یراکم ھو و قبیلہ من حیث لا ترونھم انا جعلنا الشییاطین اولیاء للذین لا یؤمنونO

”اے آدم کی اولاد! تمہیں شیطان فتنے میں نہیں ڈالے جیساکہ تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکال دیا ان سے انکے کپڑے اتروائے تاکہ ان دونوں کوان دونوں کی شرمگاہیں دکھا دے ۔وہ اور اس کا قبیلہ تمہیں دیکھتا ہے اس طرح سے کہ تم ان کو نہیں دیکھتے۔بیشک ہم نے شیطان کو سرپرست بنادیا ہے ان لوگوں کیلئے جو ایمان نہیں لاتے ہیں”۔ (اعراف:27)

قرآن میں اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کی وضاحت فرمائی ہے۔

فان تولوا فانما علیک البلاغ المبینO……

ترجمہ :” پس اگر وہ منہ موڑ لیں تو بیشک آپ پر کھلا پیغام پہنچانا ہے۔ وہ اللہ کی نعمت کو پہنچانتے ہیں پھر اس کے منکر بن جاتے ہیں اور اکثر ان میں کافر ہی ہیں۔اور اس دن ہم ہر گروہ میں سے ایک گواہ کھڑا کریںگے۔پھر انکار کرنے والوں کو اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ان کا عذر قبول کیا جائے گا ۔ اور جب ظالم عذاب کو دیکھیں گے تو ان سے ہلکا نہیں کیا جائے گا اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی۔ اور جب اللہ سے اشتراک کا کھاتہ کھولنے والے اپنے اشتراکی رہنماؤں کو دیکھیں گے تو کہیں گے کہ اے ہمارے رب یہ ہمارا اشتراکی ٹولہ ہے جن کو تمہارے بغیر ہم پکارتے تھے۔پھر وہ اشتراکی ٹولہ ان کے قول کے جواب میں کہیں گے کہ تم سراسر جھوٹے ہو۔ اور اس دن اللہ کے سامنے سر جھکادیں گے۔ اور بھٹک جائیں گے اپنی ان افتراء بازی سے جو وہ بناتے تھے۔ جن لوگوں نے انکار کیا اور اللہ کی راہ سے روکا تو ہم ان کا عذاب بڑھادیں گے اس عذاب پر جو وہ فساد کرتے تھے۔ اور اس دن ہم ہر گروہ میں سے ایک گواہ کو کھڑا کریں گے جو انہی میں سے ہوگا اور آپ کو ان سب پر گواہ بنادیںگے اور ہم نے نازل کی ہے آپ پر کتاب ہر چیز کو واضح کرنے کیلئے اور ہدایت اور رحمت اور بشارت مسلمانوں کیلئے ۔ بیشک اللہ حکم دیتا ہے انصاف کرنے کا ، احسان کرنے کا اور قرابتداروں کو دینے کا اور روکتا ہے فحاشی، منکر اور بغاوت سے۔ تمہیں وعظ کرتا ہے تاکہ تم سمجھو”۔ (النحل:82سے90)

روز قیامت سے پہلے دنیا میں بھی چھوٹی قیامت برپا ہوگی اور جب پاکستان سے عالمی انقلاب کا آغاز ہوگا تو ہر فرقہ میں سے ایک گواہ کھڑا ہوگا کہ دین حق کا درست پیغام ان تک پہنچ چکا تھا لیکن مجرموں نے قبول کرنے سے انکار کردیا لیکن سب کے حالات بھی واضح ہوں گے اور اپنی اپنی افتراعات کو بھول جائیں گے کہ کیا کیا بکواس نکالتے تھے۔ رسول اللہۖ کی دنیا میں یہی گواہی ہوگی کہ میری امت نے قرآن کو چھوڑ رکھا ہے۔ نماز کے ہر قاعدے میں ہم نبی اکرم ۖ کو سلام کرتے ہیںمگر قرآن سے غافل ہیں۔ قرآن اور بنی ۖ اور خلفاء راشدین نے حق کو واضح کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی تھی مگر بعد کے لوگوں نے اپنی اپنی ڈنڈیاں مار کر قرآن کو بوٹی بوٹی کردیا۔

قرآن میں طلاق اور اس سے رجوع کے احکام بھی واضح ہیں۔ رسول اللہ ۖ نے بھی کوئی کمی نہیں چھوڑی ہے ۔ حضرت عمر فاروق اعظم اور حضرت علی المرتضی نے بھی معاملات کو واضح کیا تھا۔ قرآن تاریخ کو بھی بیان کرتا ہے کہ امت مسلمہ کیسے خلافت راشدہ سے امارت اور بادشاہت میں بدل گئی اور کس طرح قرآن و سنت کے احکام اور اسلام کے مشن سے انحراف کیا گیا اور کس طرح لوگ قرآن کا بٹوارہ کرنے والوں کو اپنے شرکاء بناکر گمراہی کا شکار ہوگئے؟ اور کس طرح جب انقلاب آئے گا تویہ شرکا ء حضرات اپنی برأت کا اعلان کریں گے؟۔

تین مرتبہ وزیراعظم بننے والے نوازشریف کو صوفی برکت علی لدھیانوی نے خوشخبری دی تھی اور نوازشریف نے ڈاکٹر طاہرالقادری گدھے کو غار حراء کے کوہ نور پر کاندھوں پر چڑھایا تھامگر نتیجہ کیا نکلا؟۔ زیرو بٹا زیرو۔ یا کچھ اورنکلا؟۔

اللہ تعالیٰ سورہ نحل میںآگے مزیدبات بڑھاتا ہے کہ

ولا تکونوا کالتی نقضت غزلھا من بعد قوةٍ انکاثًاتتخذون ایمانکم دخلًا بینکم ان تکون اُمة ھی اربی من امةٍ انما یبلوکم اللہ بہ و لیبین لکم یوم القیامة فیہ تختلفون O ………النحل 91سے109تک

ترجمہ :” اور تم اس عورت کی طرح مت بنو جس نے اپنا سوت محنت کے بعد اس کی قوت کو توڑ ڈالا۔ تم اپنے اٹھائے ہوئے حلفوں کو آپس میں مداخلت کا ذریعہ بناتے ہو تاکہ ایک طبقہ دوسرے طبقے سے زیادہ طاقتور اور منافع ہتھیانے والا بن جائے۔بیشک اللہ تمہیں اس کے ذریعے سے آزمائش میں ڈالتا ہے اور اسلئے تاکہ جس دن قیامت برپا ہو تو تم پر واضح ہوجائے کہ کس چیز پر تمہارا اختلاف تھا۔ اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں ایک گروہ بناتا لیکن وہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور تم سے ضرور بضرور پوچھا جائے گا اس بارے میں جو تم کرتے تھے۔ اور تم عہدوپیمان کو آپس میں مداخلت کا ذریعہ مت بناؤ۔تاکہ تمہارا قدم جمنے کے بعد پھسل نہ جائے ۔اور پھر تم برائی کا مزہ چکھو جو تم نے اللہ کی راہ سے روکااور تمہارے لئے بڑا عذب ہو۔اور اللہ کے عہد کو مت بیچو تھوڑی قیمت کے بدلے ۔بیشک جو اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔جو تمہارے پاس ہے ختم ہوجائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہے گا۔ اور ہم ضرور بضرور صبر کرنے والوں کو ان کا بدلہ دیں اس سے بہتر جو وہ کرتے تھے۔ اور جو درست عمل کرے کوئی مرد ہو یا عورت۔اور ایمان والا ہو تو ہم ضرور بضرور اس کو زندگی دیں گے پاک زندگی۔ اور ان کو ضرور بضرور بدل دیں گے اس سے زیادہ جو وہ عمل کرتے تھے۔ جب آپ قرآن کو پڑھو تو پناہ مانگو شیطان مردود سے۔ بیشک ایمان والوں پر اس کا زور نہیں چلتا جو اللہ پر توکل کرتے ہیں۔بیشک ان پر اس کا زور چلتا ہے جو اس کو اپنا سرپرست بناتے ہیں۔ اور جو اس کی بنیاد پر شریک بناتے ہیں۔ اور جب ہم ایک آیت کی جگہ دوسری آیت بدلتے ہیں اور اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے جو وہ نازل کرتا ہے ۔تو یہ کہتے ہیں کہ آپ افتراء پرداز ہو۔ لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔ کہہ دو کہ روح القدس نے اس کو نازل کیا ہے تیرے رب کی طرف سے حق کیساتھ تاکہ ثابت قدم رہیں اس کے ذریعے ایمان والے اور ہدایت کیلئے اور بشارت ہے مسلمانوں کیلئے۔اور تحقیق ہم جانتے ہیں کہ بیشک وہ کہتے ہیں کہ اسکو کوئی بشر سکھاتا ہے ۔جس انسان کی طرف یہ سازش سکھانے کی نسبت کرتے ہیں وہ عجمی ہے اور یہ کھلی عربی زبان میں ہے۔ بیشک جو لوگ اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے ان کو ہدایت نہیں دے گا اللہ اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے۔ بیشک جھوٹی افتراء وہ کرتے ہیں جو ایمان نہیں لاتے اللہ کی آیات پر اور وہی لوگ ہی جھوٹے ہیں۔ جس اللہ کیساتھ کفر کیا ایمان کے بعد مگر جس کو مجبور کیا گیا اور اس کا دل ایمان پر مطمئن تھا لیکن جس کا کفر پر سینہ کھل گیا تو اس پر اللہ کی طرف سے غضب ہوگا اور ان کیلئے بڑا عذاب ہے ۔یہ اسلئے ہے کہ انہوں نے دنیاوی زندگی کو آخرت پر ترجیح دیدی اور بیشک اللہ کافروں کو ہدایت نہیں دیتا ہے۔ یہ لوگ ہیں جن کے دلوں اور کانوں اور آنکھوں پر اللہ نے مہر لگادی ہے ۔اور یہی لوگ غافل ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ یہی آخرت میں خسارہ میں ہوں گے”۔

ان آیات میں تمام فرقے، حکومتی طبقات، سیاسی گروہ اور کارکن سے لیکر ایک ایک شخص اپنا آئینہ دیکھ کر خود کو سدھار سکتا ہے۔ صرف دوسرے پر تنقید کی نظر سب سے آسان کام ہے لیکن اپنے نفس کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کو نبھایا اصل معاملہ ہے۔ مذہبی طبقات، سیاسی لوگ، صحافی حضرات اور معاشرے میں گھروں ، محلوں اور خطے کے اندر اپنی اپنی استطاعت کے مطابق اچھے اور برے کردار ادا کرنا اور اپنے آپ کو قرآن کے آئینہ میں دیکھ کر اپنی اصلاح ضروری ہے۔
اللہ تعالی سورہ نحل میں مزید وضاحت فرماتا ہے:

oثم ان ربک للذین ھاجروا من بعد ما فتنوا ثم جاہدوا و صبروا ان ربک من بعدھا لغفور رحیم

Oیوم تأتی کل نفسٍ تجادل عنہ نفسھا و توفیٰ کل نفسٍ ماعملت و ھم لایظلمون

ترجمہ :”پھر بے شک تیرا رب جنہوں نے ہجرت کی آزمائش میں پڑ جانے کے بعد پھر جدوجہد کی اور صبر کیا تو بیشک تیرا رب اس کے بعد ضرور بخشنے والا مہربان ہے۔ جس دن ہر شخص اپنے لئے ہی جھگڑتا ہوا آئے گااور ہر شخص کو اس کے عمل کا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ اللہ بیان فرماتا ہے ایک ایسی بستی کی مثال جہاں ہر طرح کا امن اور سکون تھا اور اس کی روزی ہرجگہ سے کشادگی کیساتھ آتی تھی ۔پھر اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کی ۔ پھر اللہ نے ان کو بھوک اور خوف کے لباس کا مزہ چکھادیا بسبب انکے کرتوتوں کے۔ اور انکے درمیان ان میں سے ایک رسول آیا تو انہوں نے اس کو جھٹلادیا تو اللہ نے ان کو عذاب سے پکڑا اور وہ ظالم تھے۔ پس تم کھاؤ اپنی روزی جو اللہ نے تمہیں دی ہے حلال پاک اور اس کا شکر کرو جو اللہ نے نعمت دی ہے اگر تم اسی کی غلامی کرتے ہو۔ بیشک تم پر حرام کیا گیا ہے مردار کو اور خون کو اور خنزیر کے گوشت کو اور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو۔ پس جس کو اضطراری حالت پیش آجائے تو اس کو چاہت نہ رکھنے اور حد سے نہ گزرنے پر درگزر ہے۔ بیشک اللہ غفور رحیم ہے۔ اور اپنی زبانوں سے جھوٹ بناکر مت کہو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے تاکہ تم اللہ پر جھوٹ سے افتراء باندھو۔بیشک جو اللہ پر جھوٹ کا افتراء کرتے ہیں وہ فلاح نہیں پاتے تھوڑ ا فائدہ اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے اور یہود پر ہم نے حرام کیا جو ہم پہلے آپ کو قصہ سناچکے ۔اور ان پر ہم نے ظلم نہیں کیا مگر انہوں نے خود پر خود ہی ظلم کیا ۔ پھر بیشک جو لوگ بھی عمل کرتے ہیں جہالت سے برائی کا اور پھر توبہ کرتے ہیں اسکے بعد اور اصلاح کرتے ہیں تو اس کے بعد اللہ غفور رحیم ہے۔ بیشک ابراہیم پوری امت تھا اللہ کیلئے خالص فرمان بردار۔ اور مشرکوں میں سے نہ تھا۔اسکی نعمتوں کا شکر کرنے والا۔ ہم نے اس کو منتخب کیا اور ہدایت دی اس کو سیدھے راستے کی طرف۔ اور ہم نے دنیا میں بھی اس کو اچھائی دی اور وہ آخرت میں بھی صالحین سے ہوگا۔ پھر ہم نے آپ کی طرف وحی کی تمام راہوں سے ہٹنے والے ابراہیم کے دین پر چل اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھا۔ بیشک ہم نے ہفتے کا دن ان لوگوں پر مقرر کیا تھا جو اس میں اختلاف کرتے تھے اور بیشک تمہارا رب ان کے درمیان فیصلہ کرے گا قیامت کے دن جس میں وہ اختلاف کرتے تھے۔ دعوت دو اپنے رب کی طرف حکمت اور اچھے مواعظ کیساتھ اور ان سے اچھے انداز میں لڑو ۔ بیشک تیرا رب جانتا ہے کہ کون اپنے راستے سے ہٹا ہوا ہے اور ہدایت یافتہ لوگوں کو جانتا ہے۔ اور اگر تم بدلہ لو تو اتنا بدلہ لو جتنی انہوں نے تکلیف پہنچائی ہے اور اگر تم صبر کرو تو یہ صبر کرنے والوں کیلئے زیادہ بہتر ہے۔ اور صبر کرو اور تمہارا صبر بھی نہیں ہے مگر اللہ کی توفیق سے ۔اور ان پر غم نہیں کھانا اور خود کو تنگی میں مٹ ڈالو جو وہ سازشیں کرتے رہتے ہیں۔ بیشک اللہ ان لوگوں کیساتھ ہے جو پرہیزگار ہیںاور لوگ ہی نیکی کرتے ہیں”۔(النحل110سے آخرتک)

یہاں14واں پارہ ختم ہوتا ہے۔ قرآن ہمارے لئے بڑا آئینہ ہے جس میں اپنی دل ودماغ اور آس پا س کے ماحول سے پوری دنیا کا ماحول اس کے سکرین پر دیکھ سکتے ہیں۔

اللہ نے سورہ الحجر میں فرمایا:
” الرٰ یہ کتاب کی آیات ہیں اور واضح قرآن کی۔ کبھی کافر چاہیں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے۔ انہیں چھوڑ دو ۔کھائیں اور فائدہ اٹھالیںاور انہیں امید غفلت میں رکھے پس عنقریب وہ جان لیں گے ۔ اور ہم نے کسی گاؤں کو ہلاک نہیں کیا مگر اس کیلئے ایک مقررہ وقت تھا۔ کوئی قوم اپنے مقررہ وقت سے پہلے ہلاک ہوئی ہے اور نہ وہ پیچھے رہے ہیں۔اور انہوں نے کہا کہ اے وہ شخص جس پر قرآن کا نزول ہوا ہے بیشک آپ تو مجنون ہیں۔ اگر آپ سچوں میں سے ہیں تو ملائکہ کو ہمارے پاس کیوں نہیں لاتے۔ ہم فرشتے نہیں بھیجتے لیکن حق کیساتھ اور پھر وہ دیکھتے نہیں رہ جائیں گے۔ بیشک ہم نے قرآن کو نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں اور ہم نے آپ سے پہلے بہت شیعہ (گروہوں) میں رسول بھیجے اور ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا تھا مگر وہ اس کا مذاق اڑاتے تھے۔ اس طرح ہم مذاق مجرموں کے دلوں میں پیوست کردیتے ہیں۔ نہیں اس پر ایمان لائیں گے اور پہلوں سے یہی سنت چلی آئی ہے۔ اور اگر ہم ان پر آسمان سے دروازہ کھول دیں پھر وہ اس میں چڑھ بھی جائیں تو یہ ضرور کہیں گے کہ ہماری نظر بندی کی گئی ہے اور ہم وہ قوم ہیں جن پر جادو ہوچکا ہے۔ (سورہ حجر:1سے16تک)

اللہ تعالیٰ نے قرآن کی سورہ طارق میں فرمایا ہے کہ

والسماء والطارق , و ما ادراک ما الطارق , النجم الثاقب

” اور آسمان کی قسم اور دستک دینے والے کی اور آپ کو کیا معلوم ہے کہ دستک دینے والا کیا ہے؟۔ وہ سوراخ کرنے والا ستارہ ہے۔ ایسی کوئی جان نہیں جس پر محافظ نہ ہو۔ پس انسان دیکھے کہ کس چیز سے اس کو پیدا کیاہے ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے جو پیٹھ اور چھاتیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔اور وہ اسکے لوٹانے پر قادر ہے۔ جس دن بھید ظاہر کئے جائیں گے۔ پس اس کیلئے کوئی قوت اور مدد گار نہیں ہوگا۔ اور لوٹانے والے آسمان کی قسم اور تصادم سے دوچار ہونے والی زمین کی قسم ، بیشک یہ قول فیصل ہے اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے ۔ بیشک وہ اپنی تدبیریں کررہے ہیں اور میں اپنی تدبیر کررہاہوں ۔ پس کافروں کو تھوڑی اور مہلت دیدو”۔

ایسے اہل بیت کا ذکر ہے جو حق کی ضربیں لگائے گااور حق کی ضرب سے اللہ نے باطل کا دماغ نکالنے کو واضح فرمایاہے۔

سائنس میں ستارے کی دق دق کی آواز ہے۔ عربی میں طارق : دستک دینے والا ۔ صحابہ واہل بیت ہدایت کے نجوم ۔

والنجم و الشجر یسجدان (سورہ رحمن )

بیل و درخت۔ امام مہدی بیل اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام درخت؟۔

اللہ نے فرمایا:” اے اہل کتاب غلو مت کرو اپنے دین میں اور اللہ پر مت بولو مگر حق۔بیشک مسیح عیسیٰ ابن مریم اللہ کا رسول ہے اور اس کا کلمہ ہے جو اس نے مریم کی طرف القا کیا اور اس کی طرف سے روح ہے۔پس اللہ اور اسکے رسول پر ایمان لاؤ اورنہ کہو تین۔ بس کرو یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ وہ پاک ہے کہ اس کا کوئی بیٹا ہو،اس کیلئے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اللہ کی وکالت کافی ہے”۔( النسائ171)

اللہ نے فرمایا:

وعلاماتٍ وبالنجم ھم یھتدونO ……

”اور علامات ہیںاور ستارے سے وہ ہدایت پائیں گے۔ کیا جو پیدا کرتا ہے اس کی طرح ہے جو پیدا نہیں کرتا۔ کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے۔ اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گنو تو شمار نہیں کرسکتے۔ بیشک اللہ معاف کرنے والا رحم والا ہے۔ اور اللہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم اعلانیہ کرتے ہو۔ اور جو لوگ اللہ کے علاوہ کو پکارتے ہیں تو وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کرتے اور خود پیدا کئے گئے ہیں۔ وہ تو مردہ ہیں زندہ بھی نہیں۔ اور وہ نہیں جانتے کہ کب ان کو اٹھایا جائے گا۔ تمہارا الٰہ ایک ہی الٰہ ہے۔ پس جن لوگوں کا آخرت پر ایمان نہیں ہے تو ان کے دل برے ہیں اور وہ بڑائی چاہتے ہیں۔ کوئی شک نہیں ہے کہ بیشک اللہ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو اعلانیہ کرتے ہیں بیشک وہ بڑائی چاہنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ جب ان سے کیا جائے کہ تمہارے رب نے کیا نازل کیا تو کہتے ہیں کہ پہلوںکے قصے ہیں ۔تاکہ قیامت کے دن اپنے بوجھ کو پورا اٹھائیں۔ اور ان لوگوں کے بھی بوجھ اٹھائیں جن کو بغیر علم کے گمراہ کیا ہوا تھا۔ خبردار ! بہت برا بوجھ ہے جو وہ اٹھاتے ہیں۔ بیشک ان سے پہلے بھی لوگوں نے مکر کیا تھا پھر اللہ نے ان کی عمارتوں کو بنیادوں سے ڈھادیا پس ان کے اوپر سے چھت گرپڑی اور ان کو ایسا عذاب دیا کہ وہ اس کا شعور بھی نہیں رکھتے تھے۔ پھر قیامت کے دن ان کو ذلیل کرے گا کہ کہاں ہیں وہ تمہارے شرکاء جن میں تم پھٹتے چلے گئے۔ اور کہیں گے وہ لوگ جن کو علم دیا گیا کہ آج کے دن رسوائی ہے اور کافروں پر بہت برا ہے”۔ (سورہ النحل:16تا27)

مفتی غلام مجتبیٰ ہاشمی برکاتی سورہ بقرہ کی آیت230کے بعد کی دو آیات اور پہلے کی دو آیات دیکھ لیں تو دل وماغ کھلے گا اور ایک ایک آیت میں زبردست ہدایت ہے بشرط یہ کہ اس پر اپنا دماغ نہ تھوپا جائے۔ آیت230البقرہ میں عورت کیلئے آزادی کا پروانہ جاری کیا گیا ہے اور اگر ایک طلاق کے بعد اور وہ بھی مذاق میں ہو لیکن عورت رجوع کیلئے راضی نہ ہو تو بھی شوہر کیلئے رجوع کرنا حرام ہے۔ صحابہ کرام کی زبان میں قرآن نازل ہوا تھا۔ اگر قرآن کے درست مفہوم کو کسی بھی زبان میں لوگوں کو سمجھاجایا جائے تو ان پڑھ لوگ بھی قرآن کی وضاحتوں سے گمراہ نہیں ہوسکتے ہیں۔ چوتھے صفحہ پر تفصیل سے دیکھ لیں۔

سورہ ہود میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

الرٰ کتاب احکمت اٰیاتہ ثم فصلت من لدن حکیمٍ خبیرٍO

” الر ۔ یہ کتاب ہے جس کی آیات کو فیصلہ کن بنایا گیا ہے پھر ان کی تفصیلات حکمت رکھنے والے خبر رکھنے والے کی طرف سے جدا جدا کرکے تفصیل سے واضح کی گئی ہیں”۔ (سورہ ہود آیت:1)

اللہ تعالیٰ سورہ ہود میں آگے فرماتا ہے ۔

” جو کوئی دنیا کی زندگی چاہتا ہے اور اس کی خوبصورتی تو ہم ان لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دنیا میں دیتے ہیں۔اور ان کا دنیا میں کوئی نقصان نہیں ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کیلئے آخرت میں کچھ نہیں ہے مگر آگ۔اور برپا ہوگیا جو انہوں نے اس میں بنایا تھا اور باطل ہے وہ جو عمل کرتے تھے۔ کیا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے دلیل پر ہو اور اس کو پڑھتا ہو اس کی طرف سے گواہ بن کر۔ اور اس سے پہلے ہو کتاب موسیٰ کی امام اور رحمت۔ اور وہ لوگ اس پر ایمان لائیں۔ اور جو انکار کرے فرقوں میں سے تو آگ ہے اس کا ٹھکانہ۔ پس آپ اس سے شک میں نہ پڑیں بیشک یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے۔لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔ اور کون ہے اس زیادہ ظالم جو اللہ پرجھوٹ کی افتراء باندھتا ہے۔یہی لوگ اپنے رب کے حضور پیش ہوں گے۔ اور شواہد بول اٹھیں گے کہ یہی لوگ تھے جنہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا۔ خبردارلعنت ہو ظالموں پر۔ جو اللہ کی راہ سے روکتے تھے اور ٹیڑھا پن تلاش کرتے تھے۔ اور یہی لوگ آخرت کے منکر ہیں۔ یہ لوگ زمین میں کسی کو شکست دینے والے نہیں ہیںاور ان کیلئے اللہ کے بغیر کوئی سرپرست نہیں ہے۔ ان کیلئے دگنا کیا جائے گا عذاب کو اور وہ سننے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے اور نہ وہ دیکھتے تھے یہ لوگ وہ ہیں جنہوں نے خود اپنی جانوں کو خسارہ میں ڈال دیااور ان سے گم ہوا جو وہ افتراء کرتے تھے۔ بیشک یہی لوگ آخرت میں خسارہ پانے والے ہیں۔ بیشک جوایمان اور درست عمل والے ہیں اور وہ اپنے رب کی طرف جھکنے والے ہیں وہی جنت والے ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ دونوں فریقوں کی مثال جیسا ایک اندھا بہرہ اوردوسرا بینا اور سننے والا ہے ۔کیا دونوں برابر ہوسکتے ہیں۔ کیا تم پھر بھی نصیحت حاصل نہیں کرتے ”۔ (سورہ ہود15سے24)

آیت228البقرہ میں عدت کے اندر صلح واصلاح اور کی شرط پر رجوع کی اجازت کو کوئی منسوخ نہیں کرسکتا۔ اگر عورت راضی نہیں تو پھر رجوع نہیں ہوسکتا۔ حضرت عمر نے کوئی فتویٰ نہیں دیا تھا بلکہ جب عورت راضی نہیں تھی تو عورت کے حق میں فیصلہ کیا تھا اور حضرت علی نے حرام کے لفظ پر یہی فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ نے حق بیان کیا تھا مگر اس کی تشریح کو سمجھا نہیں گیا یا حلالہ کی لعنت میں مبتلاء لوگوں نے نظر انداز کردیا ہے۔ اسلام کو اجنیت سے نکالنے کیلئے پاکستان سے زیادہ بہتر کردار ادا ہوسکتا ہے جو اسلام کے نام پر بن گیا ہے اور امام ابوحنیفہ کے نقش قدم پر چلیں نہ کے انکے شاگردوں کے۔
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ مارچ2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv

مفتی غلام مجتبیٰ ہاشمی برکاتی کو جواب نمبر1

الرٰکتاب احکمت آیاتہ

کتاب جس کی آیات کو فیصلہ کن استحکام دیاپھر

ثم فصلت من لدن حکیمٍٍ خبیرٍ

انکی تفصیل ہے حکیم خبیر کی طرف سے

عورت کو اذیت سے تحفظ دینے کا قرآن میں نصاب: جو یہود کی پیروی میں مذہبی طبقات نے سبوتاژ کردیا

البقرہ:222،223(عورت کی اذیت سے توبہ)
ویسالونک عن المحیض قل ھو اذًی فاعتزلوا النساء فی المحیض و لا تقربوھن حتی یطھرن……

ترجمہ:” اور آپ سے حیض کا پوچھتے ہیں کہہ دو کہ وہ اذیت ہے پس حیض میں عورتوں سے علیحدہ رہواور ان سے مقاربت نہ کرو یہاں کہ وہ پاک ہوں پھر جب وہ پاک ہوں تو انکے پاس آؤ جیسے اللہ نے تمہیں حکم دیا بیشک اللہ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے اور پاکبازوںکو پسند کرتا ہے”۔

Oنساء کم حرث لکم…تمہاری عورتیں تمہارا اثاثہ ہیں…

یہ طلاق کے مسائل کا رکوع ہے۔ نکتہ آغاز عورت کو اذیت سے نجات اوراذیت سے توبہ ہے۔اذی کا معنی عربی لغت میں گند نہیں مگرغلط ترجمہ کیا گیا۔حرث کا معنی اثاثہ بھی ہے۔ کھیتی سے زیادہ حقوق تو جانور کے ہیں اور بحث ہے کہ عورت کی پچھاڑی میں جماع جائز یا حرام ہے اور اذیت بھلادی۔ ایرانی نژاد امریکی خاتوں نے پچھاڑی میں جماع کی وجہ سے حق مہر سے زیادہ رقم دیکر خلع لینے کاقصہ لکھ دیا۔

البقرہ:224،225(صلح میں رکاوٹ کا خاتمہ)
ولا تجعلوا اللہ عرضة لایمانکم ان تبروا و تتقوا و تصلحوا بین الناس…

” اور اللہ کو نہ بناؤ اپنے یمین کیلئے ڈھال کہ تم نیکی کرو اور تقویٰ کرو اور لوگوں میںصلح کراؤ…”۔

لا یؤاخکم بالغو فی ایمانکم و لکن یؤاخذکم بما کسبت قلوبکم…O

اللہ تمہیں نہیں پکڑتا ہے لغو یمینوں سے مگر وہ پکڑتا ہے جو تمہارے دلوں نے کمایا ہے اور اللہ مغفرت والا رحم والا ہے۔

یہ آیات طلاق کا مقدمہ ہیں ۔یہ واضح ہے کہ اللہ صلح میں رکاوٹ نہیں۔ یہود نے طلاق رجعی، بتہ مغلظ، بائن، صریح اور کنایہ کی بہت اقسام گھڑیں اور ان پر اختلافات بنائے۔ یہ واضح کیا کہ لغویات پر اللہ نہیں پکڑتا مگر دل کے گناہ پر پکڑتا ہے یہ البقرہ228میں بھی واضح ہے۔ ابلیس دو باتوں پر سب سے زیادہ خوش ہوتاہے ایک میاں بیوی کی طلاق اور دوسرے علم سے دوری پر۔ طلاق سے فحاشی اور علم سے دوری پر گمراہی پھیلتی ہے۔ اللہ نے ان آیات میں شیطان کے منہ پر بڑا طمانچہ مارا ہے۔

البقرہ:226،227(ناراضگی کی عدت4مہینے)

o للذین یؤلون من نسائہم تربص اربعة اشھرٍ فان فآء وا فان اللہ غفور رحیم

Oو ان عزموا الطلاق فان اللہ سمیع علیم

” اپنی عورتوں سے ناراض لوگوں کیلئے4ماہ ہیں اگر آپس میں مل گئے تو اللہ غفور رحیم ہے اور اگر طلاق کا عزم تھا توبیشک اللہ سننے جاننے والا ہے”۔

شوہر ناراض ہو تو عدت4ماہ ہے۔ اگر طلاق کا عز م تھا تو یہ دل کا گناہ ہے جس پر اللہ کی پکڑ ہے۔ اظہارطلاق پر عدت3ماہ ہے ۔ایک ماہ اضافی عدت دل کا گناہ ہے۔ نبی ۖ ازواج سے ناراض ہوئے۔ ایک ماہ بعد رجوع فرمایا۔ اللہ نے فرمایا کہ ازواج کو علیحدگی کا اختیار دو۔ وہ راضی تو رجوع ہوگا۔ قرآنی آیات واضح ہیں اور سنت ان کا عملی نمونہ ہے۔ طلاق بیوی سے علیحدگی کو بھی کہتے ہیں اور یمین کا بھی علیحدگی وطلاق پر اطلاق ہوتاہے۔عدت عورت کی اذیت کو ختم کرنے کیلئے رکھی گئی ہے۔ اللہ نے عورت کی اذیت کا خاتمہ کیا۔ فقہاء نے عورت کی اذیت کو نظر انداز کیا تو تفسیر غلط کردی ہے۔

البقرہ:228کافیصلہ کن حکم:(عدت میں شوہر صلح کی شرط پر رجوع کا زیادہ حقدار)

والمطلقٰت یتربصن بانفسھن ثلاثة قروئ…
وبولتھن احق بردھن فی ذٰلک ان ارادوا اصلاحًا و لھن مثل الذی علیھن بالمعروف…

ترجمہ:” اور طلاق والی عورتیں اپنے آپ کو 3ادوار تک انتظار میں رکھیں اور ان کیلئے حلال نہیں ہے کہ وہ چھپائیں جو اللہ نے ان کے رحموں میں رکھا ہے اگر وہ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں اور ان کے شوہر اس میں ان کو لوٹانے کا زیادہ حق رکھتے ہیں اصلاح کی شرط پر اور ان کیلئے وہی حقوق ہیں جو ان پر معروف طریقے سے شوہروں کے ہیںاور مردوں کا ان پر ایک درجہ ہے اور اللہ زبردست حکمت والا ہے”۔(البقرہ:آیت:228)

اگر24گھنٹے میںصلح کی بنیاد پر رجوع کی اجازت ہوتی تو کتنے مسائل حل ہوتے؟۔جبکہ پوری عدت میں صلح کی شرط پر رجوع کا شوہر زیادہ حقدار ہے۔

البقرہ:229(1:معروف کی شرط پر رجوع ،2:طے ہوکہ عورت رجوع نہیں چاہتی )

الطلاق مرتٰن…
خفتم الا یقیما حدوداللہ فلا جناح علیھما فیما افتدت بہ تلک حدوداللہ فلا تعتدوھا

ترجمہ:” طلاق دو مرتبہ ہے پھر معروف طریقے سے روکنا ہے یا احسان کیساتھ چھوڑ نا ہے اور تمہارے لئے حلال نہیں کہ ان سے لو جو کچھ تم نے انکو دیا اس میں سے کوئی بھی چیز۔ مگر یہ کہ جب دونوں کو خوف ہو کہ اسکے بغیر دونوں اللہ کی حدود پر قائم نہیں رہ سکیں گے اور جو تمہیں یہ خوف ہو کہ وہ دونوں اللہ کی حدود پر قائم نہیں رہ سکیں گے تو پھر دونوں پر کوئی حرج نہیں عورت کی طرف اس چیز کو فدیہ کرنے میں۔ یہ اللہ کی حدود ہیں ان سے تجاوز مت کرو۔ جو اللہ کی حدود سے تجاوز کرے تو وہی لوگ ظالم ہیں”۔

رجوع معروف یعنی صلح کی شرط پر یا تیسری طلاق پھر اجتماعی فیصلہ کہ عورت فدیہ دے۔ یہ حلالہ سے بچنے کیلئے کتنی زبردست حدود کی پیش بندی ہے؟۔
ــــــــــ

228گزشتہ6آیات سے پیوستہ اور

222میںحیض و طہر کا ذکر ہے اورعورت کی عدت کے3ادوار کا تعلق انتظار سے ہے اور انتظار طہر میں ہوتا ہے نہ کہ حیض میں۔
223عورتیں اثاثہ ہیں ایک دوسرے پر برابر کے حقوق ہیں۔ مردوں کا عورت پر ایک درجہ ہے ظاہر ہے عورت کو حیض آتا ہے۔
224اللہ کی طرف سے طلاق کے بعد صلح پر کوئی پابندی نہیں۔ عورت صلح پر راضی ہو تو عدت میں شوہر ہی رجوع کا زیادہ حقدار۔
225اللہ الفاظ پر نہیں پکڑتا۔طلاق مغلظ، رجعی اور بائن کے جاہل یہودیانہ تصور کا مکمل خاتمہ مگر عدت بڑھانا دل کا گناہ ہے۔
226ایلاء کی عدت4ماہ اور طلاق کے اظہار کی3ماہ ہے۔
227اگر ناراضگی میں نیت طلاق کی تھی تو ایک ماہ کی عدت پر خدا کی پکڑ ہوگی۔ یمین اور ایلاء طلاق کے معنی میں یہاں ہیں۔

بعد کی4آیات:10تلک عشرة کاملہ

تذکیر:آیت228البقرہ میںہے کہ عدت میں صلح کی شرط پر عورت کا شوہررجوع کا زیادہ حقدار ہے ۔یہ ٹھوس اٹل قانون ہے:
229میں معطل نہیں بلکہ مزید واضح ہے۔حمل نہیں عدت کے3ادوار میں2مرتبہ طلاق کے بعد آخری میں بھی معروف کی شرط پر رجوع کیا تو ٹھیک اور تیسری طلاق دی تو پھر مزیدتفصیل ہے اور فدیہ کی حدتک پہنچنے سے معلوم ہو کہ عورت رجوع نہیں چاہتی توپھر
230کی طلاق کے بعد حلال نہیں تاکہ آزادانہ نکاح میں پہلا شوہر عورت کے دوسرے شوہر سے نکاح میں رکاوٹ نہ بن سکے۔
231 معروف رجوع تکمیل عدت پر جائز مگر ضررکیلئے نہیں۔
232میاں بیوی آپس میں راضی ہوتو مدتیںگزریںمگر رکاوٹ بننا جائز نہیں، اسی میں معاشرے کازیادہ تزکیہ اورطہارت ہے۔
ــــــــــ

البقرہ:230(طے ہو کہ عورت رجوع نہیں چاہتی)

فان طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتٰی تنکح زوجًا غیرہ…

”پھر اگر اسے طلاق دی تو اس کے بعد وہ اس کیلئے حلال نہیں ہوگی یہاں تک وہ کسی اور خاوند سے نکاح کرے…”۔

عدی نے قرآن میں تیسری طلاق کا پوچھا۔نبی ۖ نے فرمایا: تسریح باحسان بقرہ229تیسری ہے۔ (شرح بخاری :مولانا سلیم اللہ خان اور علامہ غلام رسول سعیدی )۔نبی ۖ نے ابن عمر کے واقعہ میں غضبناک ہوکر فرمایا کہ3طلاق عدت کے3ادوار میں ہیں۔ کتاب التفسیر سورہ طلاق، کتاب الاحکام، کتاب الطلاق اور کتاب العدت (صحیح بخاری) لیکن

من اجاز الطلاق الثلاث کے عنوان سے بخاری نے الطلاق مرتان فامساک بمعروف او تسریح باحسان اور حلالہ کیلئے غلط روایت نقل کرکے قرآن و حدیث اور عزتوں کو نقصان پہنچانے میں بڑا کردار ادا کیا۔

البقرہ:230طلاقِ حلالہ کا تعلق آیت229کے فدیہ سے ہے ۔( نور الانوار : ملاجیون) عبداللہ ابن عباس نے یہی فرمایا(زادالمعاد: ابن قیم)۔ قرآن کو بوٹی بوٹی کرنا معنوی تحریف ہے۔ اعتراف علامہ انورشاہ کشمیری نے فیض الباری شرح بخاری میں کیا ہے مگر بے شرم بے غیرت باز نہیں آتے۔

البقرہ:231(اگرعورت رجوع پر راضی ہوتوپھر)

واذا طلقتم النساء فبلغن اجلھن فامسکوھن بمعروف او سرحوھن بمعروف ولا تمسکوھن ضرارًا لتعتدوا ومن یفعل ذٰلک فقد ظلم نسفہ ولا تتخذوا اٰیات اللہ ھزوًا واذکروا نعمت اللہ علیکم و اما انزل علیکم من الکتاب والحکمة یعظکم بہ واتقوا اللہ واعلموا ان اللہ بکل شی ئٍ علیم

”اور جب تم نے عورتوں کو طلاق دی پھر وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو ان کو معروف طریقے سے روک لو یا معروف طریقے سے چھوڑ دو۔اور ان کو ضرر پہنچانے کیلئے مت روکو۔ جو ایسا کرے گا تو اس نے خود پر ظلم کیا۔ اور اللہ کی آیات کو مذاق مت بناؤ۔ اور اس نعمت (بیوی)کو یاد کرو جو اللہ نے تم پر کی ہے۔اور جو اللہ نے تم پر کتاب میںسے(رجوع کی آیات) نازل کی ہیں اور حکمت کو جس کے ذریعے اللہ تمہیں وعظ کرتا ہے اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ وہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے”۔

اللہ کو پتہ تھا کہ فقہاء مسئلہ نکالیںگے کہ اگر آدھے سے زیادہ بچہ نکل گیا تو رجوع نہیں ہوسکتا اسلئے عدت کی تکمیل کے باوجوداللہ نے رجوع کو واضح کیا۔ اور عورت راضی ہو توبھی شوہر کو اسلئے رجوع نہیں کرنا چاہیے کہ اس کو اذیت دے یہ بھی واضح کردیا۔

البقرہ:232(اگر عورت رجوع پر راضی ہو توپھر)

واذا طلقتم النساء فبلغن اجلھن فلا تعضلوھن ان ینکحن ازاجھن اذا تراضوا بینھم بالمعروف ذٰلک یوعظ بہ من کان منکم یؤمن باللہ والیوم الاٰخر ذٰلک ازکٰی لکم واطھر واللہ یعلم وانتم لا تعلمون

”اور جب تم عورتوں کو طلاق دو پھر وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو ان کو اپنے خاندوں سے نکاح سے مت روکو جب وہ آپس میں معروف طریقے سے راضی ہوں ۔یہ نصیحت تم لوگوں میں سے اس کو کی جاتی ہے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے۔یہ تمہارے لئے زیادہ پاکیزہ اور زیادہ طہارت ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ”۔

2 رکوع کے بعد تیسرے رکوع کی یہ آیت فیصلہ کن خلاصہ ہے۔ سورہ طلاق میں یہی ہے۔ ابوداؤد کی روایت میں حضرت رکانہ کے والدین کی تین طلاق اور عدت کے بعد سورہ الطلاق کے مطابق رسول ۖ کی طرف سے رجوع کی وضاحت بہت بڑا انقلاب تھا لیکن حکمران طبقہ کو بخاری کی غلطی سوٹ کرتی تھی مگر درست حدیث بالکل نہیں۔یاد رہے کہ البقرہ228میں عدت کے اندر شوہر کو رجوع کا زیادہ حقدار قرار دیا اورپھر عدت کے بعد رجوع کا جواز دیا اسلئے یہ کوئی تضاد نہیں ہے۔
ــــــــــ

مسئلہ طلاق پر تاریخی دستاویز

محمود بن لبید (متوفی97ھ) نے کہا کہ کسی نے خبردی کہ فلاں نے بیوی کو3طلاق دی تو نبیۖ نے غضبناک ہوکر فرمایا: تمہارے درمیان میں ہوں، تم اللہ کی کتاب سے کھیلتے ہو۔ ایک شخص نے کہا کہ کیا میں اس کو قتل نہ کردوں؟۔ ( نسائی)

طلاق عبداللہ بن عمر نے دی ، قتل کی پیشکش حضرت عمر نے کی لیکن شخصیات کے نام حدیث میں کیوں چھپائے گئے؟۔

حضرت عائشہ58ھ میںشعرکہتیں کہ لبید41ھ نے اپنے دور کی شکایت کی کہ اگر ہمارا دور دیکھتے تو کیا کہتے؟۔ مولانا یوسف لدھیانوی شہیدنے ہر راوی کی یہ شکایت لکھتے ہوئے آخر میں لکھا:”اللہ سب پر رحم فرمائے اگر وہ ہمارا دور دیکھتے تو کیا کہتے؟”۔ (عصر حاضر حدیث نبویۖ کے آئینہ میں)

مولانا فضل الرحمن بینک کی زکوٰة کو شراب کی بوتل پر زم زم کا لیبل کہتا تھا ۔بینک کو اسلامی کہنے کیخلاف متفقہ فتویٰ تھا۔ مولانا یوسف لدھیانوی نے عصر حاضر پرجن احادیث کو منطبق کیا مفتی تقی عثمانی نے”تقلید کی شرعی حیثیت میں” ائمہ مجتہدین کے بعد بخاری و مسلم کے دور پر فٹ کیا ہے۔

مولانا اشرف علی تھانوی کو انسان اور مولانا احمد علی لاہوری نے خود کوہرن کی شکل میں نظر آنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ورنہ تو کتے، بندر، گدھے اور خنزر کی شکل والے بھی دیکھے گئے”۔

ولقد علمتم الذین اعتدوا منکم فی السبت فقلنا لھم کونو قردةًخاسئینO

اور تحقیق تمہیں وہ لوگ بھی معلوم ہیں جنہوں نے تم میں سے ہفتہ کے دن میں زیادتی کی تھی اور پھر ہم نے ان سے کہا تھا کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ”۔(البقرہ65)

ہفتہ کو مچھلی کا ممنوعہ شکار اور اضافی سود کیساتھ بینک کو اسلامی قرار دینے میں فرق ؟۔ مفتی محمد شفیع دیوبندی ،مفتی رفیع عثمانی اور مفتی تقی اور اسکے بیٹے

وقالت الیھود و النصاریٰ نخن ابناء اللہ واحباوہ تک پہنچ گئے؟۔

معاوضہ لیکر بینک کا نکاح اور حرام کو حلال کرنے کی فیکٹری لگادی۔ سب کہو سبحان اللہ!

گورنر دمشق ضحاک نے کہا کہ حج و عمرے کا ایک احرام والا جاہل ہے۔ سعد بن ابی وقاص نے کہا کہ یہ نہ کہو ، نبیۖ کو میں نے پہنتے دیکھا۔ سعد بن ابی وقاص عزلت نشینی میں55ھ کو وفات پاگئے ۔ عمران بن حصین کہتے کہ قرآن میں اللہ نے حکم نازل کیا اور اکٹھا احرام نبیۖ کو باندھتے دیکھا، نہ آیت منسوخ ہوئی اور نہ نبیۖ نے روکا۔ جس نے منع کیا، رائے سے منع کیا اور پہلے فرشتے گلیوں میں ہم سے مصافحہ کرتے اور میری زندگی میں مجھ سے روایت نہیں کرنا۔ (صحیح مسلم)52ھ کو بصرہ میں فوت ہو گئے۔ حضرت عثمان نے پابندی لگائی تو حضرت علینے اعلانیہ دونوںاحرام باندھے۔ (بخاری)

اس دور میں پرنٹ اور سوشل میڈیا بھی نہیں تھا اور مواصلاتی نظام بھی نہیں تھا۔ بصرہ، کوفہ اور مدینہ کی مسافت عیاں ہے۔

حضرت عمر و عثمان دور میں فتوحات ہوئیں تو نئے مسلمانوں کو مسائل سکھانا ضروری تھا۔قاضی شریح جیسے پڑھے لکھے مبلغ، قاضی ، فقیہ ،تاریخ دان اور سیرت نگار بن گئے۔ یہود ی عبداللہ بن سبا کی طرح کئی افراد نے بھیس بدل کر اپنا کام دکھادیا۔

مروان بن حکم ، عبدالملک بن مروان اور اسکے بیٹے3طلاق سے رجوع کو اہل بیت کی حضرت عمر سے دشمنی قرار دیتے تھے۔ ابوہریرہ وفات59ھ نے کہا کہ اگر کچھ احادیث کو بتایا تویہ گلہ کاٹ دیا جائے گا۔ (صحیح بخاری) عمر بن عبدالعزیز نے99ھ سے101ھ تک ممنوعہ احادیث کی آزادی دی۔ پہلے انتہائی خطرناک حالات تھے۔ان کو زہر سے شہید کیاتو یزید ثانی اور ہشام بن عبدالملک نے پھر پرانی بدترین روش کو بحال کردیا۔

حضرت علی کے شاگرد حسن بصریپیدائش21ھ مدینہ اور وفات110ھ جبکہ68ھ میںا بن عباس ،74ھ میںا بن عمر کاانتقال ہوا۔ کتنے صحابہ سے ملاقات رہی؟۔ انس بن مالک نے93ھ بصرہ میں وفات پائی۔ حسن بصری نے کہا کہ ا بن عمر نے3طلاق دی۔ یہ حدیث بنی امیہ کا اقتدار غرق کردیتی اسلئے کہ انکے پاس اہل بیت کے خلاف یہی ہتھیار تھا جو جاہلوں کو بدظن، مذہبی طبقے کو حلالہ کی لعنت سے خوش اور قرآن وسنت کی افادیت کو ختم کرتا اور حلالہ کی لعنت سے عوام کوبے غیرت بناتا۔

جبری کلمہ کفر معاف ہے اگر ایمان پر دل مطمئن ہو۔ حسن بصری پر دباؤ پڑا ؟تو کہاکہ ”مجھے20سال پہلے ایک شخص نے کہا تھا کہ عبداللہ بن عمر نے تین طلاق دی تھی اور پھر کوئی دوسرا شخص20سالوں تک نہیں ملا جو اس کی تردید کرتا۔20سال بعد ایک اور زیادہ مستند شخص ملا جس نے کہا کہ عبداللہ نے ایک طلاق دی تھی ۔ (صحیح مسلم)پھر نہلے پہ دہلا کرتے ہوئے کہا کہ ”حرام کے لفظ سے جو نیت کی جائے۔ بعض علماء نے اجتہاد کیا ہے کہ اگر کوئی بیوی سے حرام کہے تو یہ تیسری طلاق ہے اور یہ کھانے پینے کی طرح نہیں کہ کفارہ سے ازالہ ہوبلکہ اس کیلئے حلالہ کرنا پڑے گا”۔ (صحیح بخاری)مقابلے پر بخاری نے عبداللہ بن عباس کے قول کو بھی نقل کیا کہ” حرام کے لفظ سے طلاق ، حلف اور کچھ نہیں اور نہ ہی اس کا کفارہ ہے”۔

قرآن کی سورہ تحریم سے امت کی نظریں پھر گئیں اوراقوال وروایات اور سچی جھوٹی احادیث بڑوں کے زیر بحث آگئیں۔

فقیہ کوفہ سعید بن جبیرنے کہا: ”قرآن میں حلالہ کیلئے جماع نہیں نکاح کا حکم ہے ” تو حجاج بن یوسف نے95ھ میں شہید کیا۔ فقیہ مدینہ سعید بن مسیب وفات94ھ نے کہا کہ چوتھی بیوی کی عدتِ طلاق میں نکاح جائز نہیں تو بدترین تشدد کردیا۔

امام ابوحنیفہ80ھ ،سفیان ثوری80، امام مالک93ھ کو پیدا ہوئے۔ امام ابوحنیفہ نے فرمایا:”صحیح حدیث میرا مذہب ہے ۔البقرہ230میں طلاق وحلالہ آیت229میں فدیہ سے ہے، عدت میں نکاح باقی اور محمود بن لبید کی حدیث صحیح ہے۔ رجوع کی گنجائش، عورت راضی نہ ہو تو طلاق ہے ۔ عمر، علی ،ا بن عباس سے یہی ثابت تھا۔ابن عباس اور انکے شاگردوں میں تضاد نہیں تھا۔ عورت راضی ہو تورجوع اور راضی نہ ہوتوپھر حرام قرار دیتے۔ سفیان ثوریپر تشدد نہیں ہوا۔غلط تفسیر، اقوال اور ابوحنیفہ کی مخالفت مشغلہ۔150ھ امام ابوحنیفہ زہر سے شہید اور امام شافعی پیدا ہوئے۔ حسن شیبانی ابوحنیفہ کے شاگرد اور شافعی کے استاذ تھے۔ احمد بن حنبل امام شافعی کے شاگرد تھے۔ ابن ابی شیبہ امام ابوحنیفہ کے شاگرد عبداللہ بن مبارک کے شاگرد تھے۔ابن ابی شیبہ نے ابوحنیفہ کیخلاف125احادیث کودرج کیا ۔بخاری، مسلم ، ابوداؤد اور نسائی ، ابن ماجہ ابن ابی شیبہ اور احمد بن حنبل کے شاگرد تھے۔ امام مالک پر تشدد ہواتھا ۔ ذو معنی موطا امام سے حکمرانوں کو خوش کیا۔ایک معنی پیروی اور دوسرا کچلنا اور وطی ہے۔ہشام نے مالکی فقہ کانفاذ چاہا لیکن امام مالک نے انکار کیا۔ امام ابوحنیفہ بنوامیہ کے آخر میں مکہ مکرمہ کے اندر گوشہ نشین ہوگئے۔133ھ میں بنوعباس نے بنوامیہ کا تختہ اُلٹ دیا۔حکمرانوں کی خوشنودی کیلئے غلط احادیث وفقہی مسائل گھڑے گئے۔ دنیا ایبسٹین جزیرہ سے نہیں اسلام سے خوف زدہ ہے۔حسن بصری نے نابالغ بچیوں سے نکاح کو جائز قرار دیا۔ امام اوزاعی نے نکاح سے پہلے شرمگاہ کے سوا عورت کا پورا جسم دیکھنا جائز قرار دیا ۔علامہ ابن حزم نے300سال بعد قرطبہ میں اسکے نقش پر عورت کی شرمگاہ تک کو بھی دیکھنا جائز قرار دیا۔ (کشف الباری شرح بخاری : مولانا سلیم اللہ خان)

ہشام بن عروہ حضرت عائشہ کے بعد پیداہوا۔ بنوعباس کا فیض حاصل کرنے عراق پہنچا تواپنا اعتمادکھودیا ۔اماں عائشہ کا6سال میں نکاح اور9سال میں دخول کی روایت140ھ کے بعد گھڑی۔ قاضی ابویوسف نے خلیفہ سے رقم لیکر والد کی لونڈی جائز کرنے کا حیلہ تراشا۔ امام ابوحنیفہ نے من گھڑت احادیث کی مخالفت کی ورنہ آج احادیث صحیحہ اور قرآن میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑتا۔ ابن خلدون نے مقدمہ میں لکھا: ”ابوحنیفہ17احادیث مانتے تھے”۔ عباسی خلفاء معتزلہ تھے ۔ دھوکہ دہی سے مالکی مسلک اور من گھڑت فقہ سے اقتدار کو ایبسٹین کا جزیرہ بنا دیا تھا۔حیلہ سازوں کی سرپرستی تھی مگر امام ابوحنیفہ اپنی اصل شکل میں قابل قبول نہیں تھے۔ مامون نے امام رضا کو داماد اور جانشین زبردستی بنایا اور ایک ہی مزارمیں ہیں۔مامون کے بعد المعتصم عباسی خلیفہ نے امام احمد بن حنبل پر بہت تشدد کیا۔پھر الواثق نے امام احمد بن حنبل پر کڑی نظررکھی۔ پھر متوکل عباسی نے معتزلہ کا خاتمہ کرکے اہل سنت کی ترویج کی اور امام شافعی کا مسلک سرکاری طور پر رائج کردیا تھا۔ بخاری نے عبداللہ بن عمر کاواقعہ اپنی مختلف کتب میں لکھنے کے باوجود من اجازالطلاق الثلاث باب میں جس دجل سے کام لیا تو انتہائی غلط کیا ہے۔ بگڑے ہوئے حنفی مسلک کے لوگوں نے سارے بخاری میں صرف حلالہ کی شہوت کیلئے اسی باب کو قبول کیا جو حنفی کے معیار سے میل نہیں کھاتا ہے مگر گل چھرے اڑانے اور اللے تللے میں زین للناس حب الشہوات من النساء کا مظہر ہے۔

یوم یرون الملائکة لا بشرٰی یومئذٍ للمجرمین و یقولون حجرًا محجورًاO

جس دن فرشتوں کو دیکھیں گے ، اس دن مجرموں کیلئے خوشخبری نہ ہوگی اور کہیں گے کہ ہماری عقل پر پردہ تھا۔

وقدمنا الی ما عملوا من عملٍ فجعلناہ ھبائً منثورًاO

اور ہم ٹھوکر ماریں گے جو عمل انہوں کیا اس کو اڑتی ہوئی دھول بنادینگے۔

اصحاب الجنة یومئذٍ خیرمستقرًا واحسن مقیلًاO

جنت والے اس دن اچھے ٹھکانہ میں اور اچھے مقالے پیش کرینگے۔

و یوم تشقق السماء بالغمام و نزل الملائکة تنزیلًاO

اور اس دن آسمان بادل سے پھٹے گااور ملائکہ اترینگے۔

الملک یوم ن الحق للرحمن و کان یومًا علی الکافرین عسیرًاO

اس دن ملک حق کیلئے رحمن کا ہوگا اور وہ دن کافروں پر بڑا مشکل ہوگا۔

ویوم یعض الظالم علی یدیہ یقول یا لیتنی اتخذت مع الرسول سبیلًاO

اس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا کہے گا کہ اے کاش ! میں رسول کیساتھ راستہ پکڑتا۔

یا ویلتٰی لیتنی لم اتخذ فلانًا خلیلًاO

ہائے میری شامت! کاش میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا۔

لقد اضلنی عن الذکر بعد اذجاء نی وکان الشیطان للانسان خذولًاO

بیشک اس نے مجھے قرآن سے گمراہ کیا اسکے میرے پاس آنے کے بعد بیشک شیطان انسان کو رسوا کرتا ہے۔

وقال الرسول یا رب ان قومی اتخذوا ھٰذا القراٰن مھجورًاO

اور رسول کہیں گے کہ اے میرے ربّ! بیشک میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا۔

وکذلک جعلنا لکل نبیٍ عدوًا من المجرمین وکفٰی بربک ھادیًا و نصیرًاO

اور ہم نے اسی طرح ہر نبی کیلئے مجرموں میں سے دشمن بنائے اور تیرارب ہدایت اور مدد کیلئے کافی ہے۔

وقال الذین کفروا لو لا نزل علیہ القرآن جملةً واحدةًو کذلک لنثبت بہ فوادک و رتلناہ ترتیلًاO

اور یہ آپ کے پاس مثال نہیں لاتے مگر ہم تیرے پاس حق لائیں اور بہترین تفسیر ۔

الذین یحشرون علی وجوھھم الی جہنم اولئک شر مکانًا و اضل سبیلًاO

جن لوگوںکو منہ کے بل جہنم کی طرف اکٹھا کیا جائے گا یہی لوگ برے درجے اور سب سے زیادہ گمراہ ہیں۔

ولقد اٰتینا موسی الکتاب و جعلنامعہ اخاہ ہارون وزیرًاO

اورہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اسکے ساتھ اسکا بھائی ہارون وزیر بنادیا۔

فقلنا اذھبا الی القوم الذین کذبوا باٰیاتنا فدمرنا ھم تدمیرًاO

پس ہم نے ان سے کہا کہ جاؤ اس قوم کی طرف جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا۔پھرہم نے ان کو پٹخ کر تباہ کردیا۔

وقوم نوحٍ لما کذبوا الرسل اغرقنا ھم و جعلناھم للناس اٰیةًو اعتدنا للظالمین عذابًا الیمًاO

اورنوح کی قوم کو بھی جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایاتو ہم نے انہیں غرق کردیااور ہم نے انہیں لوگوں کیلئے ایک نشانی بنادیا۔اور ہم تیار کررکھا ہے ظالموں کیلئے دردناک عذاب ۔

و عادًا و ثمود واصحاب الرس وقرونًا بین ذٰلک کثیرًاO

اورعاد اور کنویں والے ثمود اوردرمیان میں بہت ساری قومیں۔(سورة الفرقان:22تا33)
یہودنے کہا کہ قرآن اکٹھا نازل ہوتا۔تاکہ آیت کو آگے پیچھے سے کاٹ کر

الذین جعلوا القراٰن عضیں

قرآن کو بوٹی بوٹی کردیں اور حلالہ کی لذت، بے غیرتی اور شیطان کے کامیاب ترین ہتھکنڈے کو ہم پھر سے زندہ کردیں گے۔

وماارسلنا من قبلک من رسولٍ ولانبیٍ الا اذا تمنیٰ القی الشیطان فی امنیتہ فینسخ اللہ مایلقی الشیطان ثم یحکم اللہ اٰیاتہ واللہ علیم حکیمO

اور ہم نے نہیں بھیجا آپ سے پہلے کوئی رسول اور نہ نبی مگر جب اس نے تمنا کی تو شیطان نے اس کی تمنا میں اپنا القا کیا۔ پس اللہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو مٹاتا ہے پھر اپنی آیات کو استحکام بخش دیتا ہے اور اللہ علیم حکیم ہے ( سورہ الحج آیت52)

عبداللہ بن عمرنے بیوی کو3 طلاق دی جو چیخی دھاڑی اور رجوع چاہتی تھی۔ حضرت عمر نے خبردی تو نبیۖ غضبناک ہوئے ۔قرآن کے مطابق عدت کے تین مراحل میں تین مرتبہ طلاق کا طریقہ سمجھایالیکن عبداللہ کے دماغ میںشیطان نے یہ بڑا القا کردیاتھا کہ ” اگر میں دو مرتبہ طلاق کے بعد تیسری بار بھی طلاق دیتا تونبیۖ رجوع کا حکم نہیں دیتے۔(بخاری) جب حضرت عمر کے دور میں ایک عورت کو تین طلاق دی گئی تو عورت رجوع پر راضی نہیں تھی اسلئے حضرت عمر نے عورت کے حق میں فیصلہ کیا۔ حضرت علی نے حرام کے لفظ پر یہی فیصلہ کیا تھا لیکن ابن عمر کے دماغ میں یہ بات بیٹھ گئی کہ دو طلاق رجعی ہے۔ حضرت عمر نے اسلئے اپنے بعد ان کو خلافت کیلئے نااہل قرار دیا اور عبداللہ بن سبا وغیرہ یہود یوں نے بھیس بدل کر طلاق رجعی اور طلاق مغلظ اور طلاق بتہ اور طلاق بائن کا مذہب القا کردیا۔

اللہ نے ایسا کیوں کرنے دیا ؟۔ اسکے دو مقاصد تھے۔

لیجعل اللہ یا یلقی الشیطان فتنة للذین فی قلوبھم مرض و القاسیة قلوبھم وان الظالمین لفی شقاقٍ بعیدٍO

” تاکہ شیطانی القا ان لوگوں کیلئے آزمائش بنادے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں اور بیشک ظالم بہت دور کی بدبختی میں ہیں(۔سورہ الحج:53)

سنیوںاور شیعہ میں حلالہ والے ملعونین اور فرقہ پرست ۔ لیکن علماء حق کا تعلق جس فرقہ سے ہو اللہ کا دوسرا مقصد وہ ہیں۔

ولیعلم الذین اوتوا العلم انہ الحق من ربک فیومنوا بہ فتخبت لہ قلوبھم وان اللہ لھاد الذین اٰمنوا الیٰ صراط مستقیمO

اورتاکہ اہل علم جان لیں کہ بیشک حق تیرے رب کی طرف سے ہے تو اس پر ایمان لائیں اور اس کیلئے انکے دل جھک جائیںاور بیشک اللہ اہل ایمان کو ہدایت دیتا ہے سیدھی راہ کی طرف۔(سورہ الحج:54)

 ولا یزال الذین کفروا فی مریةٍ منہ حتی تأتیھم الساعة بغتةً او یأتیھم عذاب یومٍ عقیمٍ

الملک یومئذٍ للہ یحکم بینھم فالذین امنوا و عملوا الصحالحات فی جنات النعیمٍا

”اورکافر قرآن سے ہمیشہ شک میں رہیں گے یہاں تک کہ ان پر اچانک انقلاب آئے یا بانجھ پن کے دن کا عذاب ۔ملک اس دن اللہ کیلئے ہوگا انکے درمیان فیصلہ کرے گا ،پس جو ایمان اور درست اعمال والے ہیں وہ نعمتوں والے باغات میں ہوںگے”۔ (سورہ الحج55،56)

بنوامیہ نے بنوعباس سے بڑا وحشانہ سلوک کیا۔ نتیجہ یہ ہے کہ عراق میںیزیدی مذہب نشان عبرت ہے۔ اسلام، عیسائی، مشرکین، مجوسی ، یہودی اور تمام مذہب کی عراق میںچٹنی ہے۔ بنوعباس نے لونڈی اور حلالہ کے شغل کو صحیح بخاری کے ذریعے ایسا رواج بخش دیا کہ دنیا بھر میں اصل حکمران ممالیک خاندانِ غلام بن گئے۔ شاہ ولی اللہ نے نہج البلاغہ میں دھیماء کی حدیث کو درج کیا مگر تشریح میں فاش غلطیاں کیں۔ خلافت علی منہاج النبوة قائم ہوگی تو زمین وآسمان والے سبھی خوش ہوں گے جس سے دنیا میں قرآن کی ہر آیت سے کمالات کے چشمے ابل پڑیں گے۔ قرآن کی بڑی بڑی وضاحتوں کو نہیں سمجھنے والے باریکی کو کیا سمجھتے؟۔ دنیا میں متوازن نظام کا قیام معاملے کا حل ہے۔
ــــــــــ

اخبار نوشتہ دیوار کراچی، شمارہ مارچ2026
www.zarbehaq.com
www.zarbehaq.tv
Youtube Channel: Zarbehaq tv